Baaghi TV

Author: News Editor

  • امریکہ میں غیرملکیوں پر حملے تیزہوگئے:تازہ حملے میں 4 خواتین نشانہ بن گئیں

    امریکہ میں غیرملکیوں پر حملے تیزہوگئے:تازہ حملے میں 4 خواتین نشانہ بن گئیں

    ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس میں چار بھارتی نژاد خواتین نسل پرستانہ حملے کا نشانہ بن گئیں۔امریکہ میں غیرملکیوں پر حملے تیزہوگئے:تازہ حملے میں 4خواتین نشانہ بن گئی ہیں ،

    امریکی میڈیا کی طرف سے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکساس پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، ویڈیو میں ملزم خاتون مبینہ طور پر بھارتی نژاد امریکی خواتین سے بدسلوکی کرتے ہوئے اور بھارت واپس جانے کے لیے کہہ رہی ہے۔

     

    امریکہ میں سول وار کا شدید خطرہ

    یہ واقعہ بدھ کی رات کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں میں پیش آیا جس میں میکسیکن امریکی خاتون بھارتی نژاد امریکی خواتین کے ایک گروپ پر حملہ کرتی دیکھائی دی اور کہا کہ میں تم بھارتیوں سے نفرت کرتی ہوں۔

    پاکستان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پرعبور حاصل کرے ،سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال

    ویڈیو میں ملزم خاتون یہ کہتے ہوئے بھی نظر آرہی ہے کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں بھارتی ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ اگر بھارت میں زندگی بہترین ہے تو آپ یہاں کیوں ہیں؟ اس کے بعد وہ بدکلامی کرتی ہے اور بھارتی خواتین کو مارنا شروع کردیتی ہے۔

    پولیس نے ملزم خاتون ایسمرلڈا اپٹن کو جمعرات کی سہ پہر گرفتار کیا، اس پر حملہ کرنے، جسمانی چوٹ پہنچانے اور دہشت گردی کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    امریکی تیراک انیتا الوارز اچانک سے بے ہوش ہو کر پول میں جا گری تو ان کی کوچ نے…

    ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ریما رسول نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ بہت خوفناک ہے۔ اس کے پاس اصل میں بندوق تھی اور وہ گولی مارنا چاہتی تھی اس عورت پر نسلی جرم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

  • پاکستان بحرانوں کی زد میں ہے:مشکل وقت میں ملک وقوم کی مدد کریں:شوبزستاروں کی اپیل

    پاکستان بحرانوں کی زد میں ہے:مشکل وقت میں ملک وقوم کی مدد کریں:شوبزستاروں کی اپیل

    لاہور:پاکستان بحرانوں کی زد میں ہے:مشکل وقت میں ملک وقوم کی مدد کریں ، قوم سے یہ اپیل شوبز کے بڑے ناموں نے کی ہے اور اس موقع پر کہا ہے کہ ہم ایک قومی بحران سے دوچار ہیں ۔ اس سال مون سون کی بارشیں غیرمعمولی طور پر مسلسل ہوئیں، جس کے نتیجے میں پورے پاکستان میں سیلاب آ گئے۔ تنظیمیں، سرکاری اور غیر سرکاری، ہر ممکن حد تک رسائی اور مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ صورتحال کی عجلت کو دیکھتے ہوئے ، مشہور شخصیات نے اپنے پیروکاروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے عمل کرنے کی ضرورت کو زبانی بیان کرنا شروع کردیا ہے۔

    سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 937 تک پہنچ گئی ہے اور اب بھی بڑھ رہی ہے، حکومت پاکستان نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلابوں کو "مہاکاوی تناسب کا موسمیاتی انسانی بحران” قرار دیا ہے۔ 30 ملین لوگوں کو پناہ سے محروم چھوڑ کر سیلاب نے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

    مشہور شخصیات اپنے اثر و رسوخ کو اچھے اور حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے اپنے پیروکاروں کو "خیرات کرنے” پر زور دیا اور ضرورت کے اس وقت میں "ہمارے لوگوں” کی مدد کرنے کا پیغام پھیلا دیا۔

    اداکار احسن خان نے سیلاب سے متاثرہ بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔ اس نے مرنے والوں کی تعداد اور نقصان کے اعدادوشمار شیئر کیے اور کہا، "آئیے مل کر ان کی مدد کریں!”

    اداکارہ نیلم منیر نے ان رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو "بے گھر، بے گھر، تباہ حال” سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے اور کہا کہ "وہ اللہ تعالی کے سامنے اپنے آپ کو کیسے انصاف دیں گے؟ ”

    عمار خان نے صورتحال کی سنگینی پر روشنی ڈالی اور اپنے پیروکاروں سے کہا کہ وہ "جو بھی ممکن ہو مدد کریں”۔ اگر کچھ نہیں تو، اس نے ان سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں، کم از کم۔

     

    کرکٹر شاہین آفریدی نے تمام شہریوں سے زیادہ سے زیادہ مدد اور عطیات دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم بحیثیت قوم اس سے باہر نکلیں۔

    اداکارہ عائشہ عمر نے ایک ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی کی گئی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا۔ اس نے netizens سے متحد ہونے کی اپیل کی، "ہمارے پاس صرف ایک دوسرے ہیں۔ ہمیں اپنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں کی مدد کے لیے اپنے وسائل میں سب کچھ کرنا چاہیے۔ موسمیاتی تبدیلی حقیقی ہے۔ یہ صرف شروعات ہے۔ یہی وقت ہے. HELP HELP HELP جتنی آپ کر سکتے ہیں مدد کریں۔”

    اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام الگورتھم کو چلانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچانے کے لیے ایک چال استعمال کی۔ اس نے اپنے لوگوں سے عطیہ کرنے کو کہا، چھوٹا شروع کریں لیکن شروع کریں۔

    اب عمل کرنے کا وقت ہے۔ یہاں ان تنظیموں کی فہرست ہے جو آفت سے متاثر ہونے والوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ مدد کریں اور اپنا حصہ ڈالیں۔

  • شیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید فلم انڈسٹری بچ جائے:انورمقصود

    شیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید فلم انڈسٹری بچ جائے:انورمقصود

    لاہور: معروف فنکار اور ڈراما نگار انور مقصود کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عوام کی مدد نہیں کر رہی تو فلم کو کیا کرے گی۔اب تو بس ایک ہی حل ہےکہ اگرشیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید حکومت فلم انڈسٹری کونئی زندگی مل سکے ورنہ حالات کچھ بہتر نظرنہیں آرہے

    انور مقصود کا پلے ”ساڑھے 14 اگست “یوم آزادی کے موقع پر پیش کیا جائیگا

    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انورمقصود نے فلم انڈسٹری کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کو حکومت کی حمایت حاصل ہوتی ہے ہمارے یہاں نہیں ہے۔انورمقصود نے کہا کہ ہمارے یہاں عوام کو نہیں ہے تو فلموں کو کیا کریں گے، وزیر کے لئے ضروری ہونا چاہیے کہ وہ کسی نہ کسی ہیروین کے ساتھ فلموں میں کام کریں۔ اگر شیخ رشید ، ریما اور شہباز شریف اور میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائیں۔

     

     

    لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں تقریب کا اہتمام

    پاکستان کی موجودہ صورت حال پر خوبصؤرت تبصرہ کرتے ہوئے کراچی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بعض شہراجڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں کراچی ان میں سے ایک ہے۔ لوگ کراچی سے نکل کر لاہور اور اسلام آباد جا رہے ہیں، کچھ دن بعد لوگ لاہور اور اسلام آباد سے بھی نکل کر کہیں اور جائیں گے ۔

    انور مقصود کو معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    انورمقصود شہروں میں ویرانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ک ڈیفنس کی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ ڈیفنس کی حالت تو 1947 سے بہت اچھی ہے لیکن ہاں ڈیفنس سوسائٹی کی حالت خراب ہے۔ وہ خیابان بخاری میں رہتے ہیں جہاں ہفتوں تک ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تک پانی ان کے گھر کے باہر کھڑا رہا۔

    عمران خان کے نو حلقوں سے بیک وقت انتخابات لڑنے کے حوالے سے انور مقصود نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں گیارہ سے بیک وقت لڑسکتے ہیں۔ مگر غلطی سے عمران خان ہاکی کے اسٹیڈیم میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اتنے لوگوں کو کبھی نکلتے ہوئے نہیں دیکھا، ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ جو عمران کی طرف جا رہے ہیں وہ کسی اور کے خلاف اس کے طرف جا رہے ہیں۔

  • کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    دبئی :ایشیا کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی۔پاکستان کرکٹ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان تبادلہ خیال گزشتہ شب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا تھا۔

    ملاقات اس وقت ہوئی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی اور پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

    پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔اس سے قبل ویرات کوہلی اور بابر اعظم بھی ایک دوسرے سے ملے تھے، ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی خیریت دریافت کی تھی۔

    کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا، جس پر روہت شرما نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئیں گے۔روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا، بابر اعظم ابھی نہیں ہے کہہ کر مسکرا دیے۔

    دوسری طرف کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کوبڑی اہمیت دے رہے ہیں، ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی قیادت کے حوالے سے مختلف تجزیئے پیش کیے جارہے ہین ،

    28 اگست کو پاکستان اور بھارت اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں آمنے سامنے آرہے ہیں، پاکستان کی قیادت بابر اعظم جب کہ بھارت کے کپتان روہت شرما ہیں۔بابر اعظم کی قیادت میں گزشتہ برس پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے دھول چٹوائی تھی لیکن اس بار بھارتی سورماؤں کی قیادت روہت شرما کے ہاتھ میں ہے۔

    کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں روہت شرما نے 2017 سے اب تک 35 میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے۔بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 2019 سے اب تک 41 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ہے۔

    کتنے جیتے کتنے ہارے

    ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اس سے ناصرف ٹیم بلکہ اس کے مداحوں کا بھی مورال منسلک ہوتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں کھیلے گئے 35 ٹی 20 میچز میں سے 29 جیتے اور صرف 6 ہارے ہیں۔اس طرح روہت شرما بھارتی ٹیم کو ایم ایس دھونی (41) اور وراٹ کوہلی (30) کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ جیت دلانے والے کپتان ہیں۔

    بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 26 میچ جیتے جب کہ 10 ہارے اور پانچ میچ بے نتیجہ رہے۔اس وقت سرفراز احمد (29) کے بعد اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں شاہینوں کو جیت دلانے والے کپتان ہیں۔

    بیٹنگ میں کون زیادہ دم دار

    بحیثیت کپتان دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو بابر اعظم بھارتی مدمقابل سے کہیں آگے نظر آتے ہیں۔بابر اعظم نے 41 میچوں کی 36 اننگز میں 42.30 کی اوسط سے 1396 رنز بنائے ہیں۔بحیثیت کپتان روہت شرما نے 35 اننگز میں 36.28 کی اوسط سے 1161 رنز بنائے ہیں۔

    سنچریاں اور ففٹیز

    41 میچز میں بابر اعظم نے ایک سنچری اور 16 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔35 میچز میں روہت شرما نے 2 سنچریاں اور نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

    کتنے چھکے اور کتنے چوکے

    اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 151 چوکے اور 24 چھکے لگائے ہیں۔بحیثیت کپتان روہت شرما ان کے بلے سے 100 چوکے اور 63 چھکے نکلے ہیں۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا پروٹوکول،گاڑیوں کی طویل قطار،شہری پھٹ پڑے

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا پروٹوکول،گاڑیوں کی طویل قطار،شہری پھٹ پڑے

    میرپور:وزیراعظم آزاد کشمیرکے پروٹوکول میں پانی سے چلنے والی گاڑیاں بھی شامل،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کے بڑے قافلے کے ساتھ مظفرآباد سے میرپور کی طرف سفر کررہے ہیں ، اس پروٹوکول سے تو یہ ہی اخذ کیا جارہا ہے کہ سردارتنویرالیاس میر پور کو فتح کرنے کے لیے اتنے بڑے لشکر کے ساتھ روانہ ہوئے

    اس حوالے سے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ،اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پروٹوکول ڈیڑھ درجن گاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس قافلے میں وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے آگے پیچھے سیکورٹی حکام کی گاڑیاں بھی ہیں اور دیگرافسران بالا بھی بڑی بڑی گاڑیوں میں اس قافلے میں شریک ہیں

     

     

    وزیراعظم آزاد کشمیر میر پورڈرائی پورٹ کا افتتاح کرنے کے لیے جارہے ہیں تو دوسری طرف آزاد کشمیر کے شہری اس بات پر بہت خفا ہیں کہ ریاست پہلے ہی معاشی طور پرکمزور ہے ، ریاست کو ایک ایک پیسے کی ضرورت ہے مگروزیراعظم سردار تنویرالیاس کو عوام کے ٹیکس کی پرواہ تک نہیں ، وہ ایسے جارہے ہیں‌ کہ جیسے انکے قافلے میں شامل گاڑیاں پانی پر چلتی ہیں

    ایک شہری کہتے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل اس قدر مہنگے ہیں کہ اب تو صاحب ثروت افراد بھی گاڑیاں چلانے سے احتراز کرتے ہیں مگرکمال ہے چوہدری تنویرالیاس کا ظرف کہ وہ بڑی ہیوی گاڑیاں‌ اپنے پروٹوکول میں رکھتے ہیں کہ جو پٹرول اور ڈیزل بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں

    ایک شہری کا کہنا ہے کہ سردار تنویرالیاس آج کل وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں ان کو کون پوچھنے والا ہے ، یہ دور جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا ہے ، وہ جتنا چاہیں پروٹوکول رکھیں ، جتنا چاہیں سرکاری وسائل کواپنی آنیاں اور جانیوں کے لیے استعمال کریں ، وہ وزیراعظم ہیں یہ ان کا حق ہے اور غربیوں پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ کاٹ کران کی خواہشات کی تکمیل کریں ، چاہے کوئی بہاڑ میں جاتا ہے تو بے شک چلا جائے

  • لاہورایئرپورٹ کےاطراف 5کلو میٹرعلاقوں میں دفعہ 144 نافذ:صدقے کا گوشت پھینکنے پر پابندی

    لاہورایئرپورٹ کےاطراف 5کلو میٹرعلاقوں میں دفعہ 144 نافذ:صدقے کا گوشت پھینکنے پر پابندی

    لاہور:لاہور ایئرپورٹ کے اطراف 5 کلو میٹر علاقوں میں دفعہ 144 نافذ:صدقے کا گوشت پھینکنے پر پابندی ،اطلاعات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے اردگرد کچھ مسائل کی وجہ سے محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں 5 کلومیٹر کے علاقے میں دفعہ 144کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ مسافر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر یوم دفاع سے قبل لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں پانچ کلو میٹر کے علاقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں تفصیلات کے ساتھ جن امور پر پابندی ہے ان کی وضاحت کی گئی ہے، اطلاعات ہیں کہ اس نوٹیفکیشن کے تحت ایئرپورٹ کے اطراف میں 10ستمبر تک دفعہ144نافذ رہے گی۔

    لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی سفارش پرمحکمہ داخلہ پنجاب نےلاہورایئرپورٹ کےاطراف 5کلومیٹرتک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔نوٹفکیشن کےمطابق ائیرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں کبوتر اڑانے، آتشبازی اور لیزرلائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    لاہورایئرپورٹ پرٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ‌ گئے

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں ڈرون کیمرے اڑانے اور صدقے کا گوشت پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے

  • یوکرین کے زاپورزیا پاور پلانٹ میں آتشزدگی،ہرطرف اندھیرے چھا گئے

    یوکرین کے زاپورزیا پاور پلانٹ میں آتشزدگی،ہرطرف اندھیرے چھا گئے

    کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ روسی گولہ باری سے قریبی کوئلے کے پاور اسٹیشن کے گڑھوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے زاپورزیا پلانٹ کا پاور گرڈ سے رابطہ منقطع کر دیا۔ البتہ ایک روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یوکرین اس واقعہ کا ذمہ دار ہے۔

    یوکرین کے صدر نے روسی فوج کی نظروں کے سامنے پاور پلانٹ چلانے پر یوکرین کے تکنیکی ماہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل جنریٹرز کی بدولت پلانٹ میں کولنگ اور حفاظتی نظام کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔پلانٹ کے شمال مغرب میں تقریباً 550 کلومیٹر دور دارالحکومت کیف کے رہائشیوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    پلانٹ کے قریب قصبے اینر ہودر میں تعینات روس کے ایک اہلکار ولادیمیر روگوف نے واقعے کا ذمہ دار یوکرین کی مسلح افواج کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ لگائی۔

    انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ یہ زیلنسکی کے جنگجوؤں کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں زاپورزیا جوہری پاور اسٹیشن سے بجلی کی لائنیں منقطع ہونے کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لائنوں میں آگ اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔

    ریلوے اسٹیشن پرمیزائل حملہ،بڑی تعداد میں یوکرینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی افواج نے امریکی ساختہ ایم777 ہووٹزر کو تباہ کر دیا ہے جسے یوکرین نے زاپورزیا نامی پلانٹ پر گولہ باری کے لیے استعمال کیا تھا، سیٹلائٹ تصاویر میں پلانٹ کے قریب آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔زاپورزیا کے حکام نے بتایا کہ بجلی کی لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے جمعہ کو کئی بستیوں میں 18ہزار سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم رہے۔

    امریکا کی یوکرین کیلئے مزید 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد

    روس نے فروری میں یوکرین کے خلاف آپریشن شروع کیا، مارچ میں پلانٹ پر قبضہ کر لیا اور اس کے بعد سے یہ ان کے قبضے میں ہے حالانکہ یوکرین کا عملہ اب بھی اسے چلاتا ہے، روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر اس جگہ پر گولہ باری کا الزام لگایا ہے جس سے ایٹمی تباہی کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ اس پلانٹ تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے اور اُس نے مطالبه کیا ہے کہ علاقے کو غیر عسکری بنایا جائے۔

  • یوکرین میں روس کے خلاف لڑنے والا ایک اور امریکی مارا گیا

    یوکرین میں روس کے خلاف لڑنے والا ایک اور امریکی مارا گیا

    واشنگٹن :امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک اور امریکی شہری ہلاک ہوا جبکہ یوکرین کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا امریکی شہری یوکرین کی فوج کے آئی 344 بریگیڈ سے ہے۔ اس طرح روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک 6 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے۔

    امریکہ نے یوکرین کے لئے تین ارب ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ کیف کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اعلان کردہ تین ارب ڈالر کی فوجی امداد کا پیکج اب تک کا سب سے بڑا امریکی پیکج ہے۔ امریکا اب تک یوکرین کو مجموعی طور پر تیرہ ارب پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔

    یوکرین جنگ کو چھے مہینے پورے ہو گئے ہیں۔ امریکا اور یورپ یوکرین کو اب تک اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکے ہیں جن میں انواع و اقسام کے جدید ترین اسلحے شامل ہیں۔

    روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لئے امریکا اور یورپ کی جانب سے اسلحے کی ترسیل نے جنگ کے طول پکڑنے کے اسباب فراہم کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرین کی جنگ، دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں ہونے والی سب سے بڑی جنگ شمار ہوتی ہے جس میں دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی اور شہری مارے جا چکے ہیں

  • ایشیا کپ: افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    ایشیا کپ: افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    لاہور:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔گزشتہ روز دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔

    ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    پی سی بی کے مطابق محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اب انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل محمد وسیم جونیئر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب، فاسٹ بولر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کی حیثیت سے دبئی میں قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی اسکواڈ میں شمولیت ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔ ای ٹی سی کی منظوری کے بعد حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ پر دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 15 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 15 ہوگئی

    وزیرستان :شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 گئی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق 22 اگست سے ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے، تاہم مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں۔وزارت سحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

    واضح رہے کہ اب تک رپورٹ ہونے تقریباً تمام پولیو کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں۔

    یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021کے دوران پولیو کا صرف ایک کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہواتھا جبکہ سال 2020 میں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 84 اور سال 2019 میں پولیو کی موذی مرض سے سب سے زیادہ 147 بچے متاثر ہوئے تھے۔

    سال 2020 کے دوران پولیو سے کل 84 متاثرہ بچوں میں سب سے زیادہ 25 کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد23 ‘ صوبہ سند ھ میں 22 اور صوبہ پنجاب میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14تھی۔

    سال 2019 میں ملک بھر میں کل 147 بچے پولیو سے متاثرہوچکے تھے جن میں سب سے زیادہ 93 کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا جن میں صوبہ کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور بنوں سے بالترتیب 32 اور26 بچے پولیو سے متاثرہوئے تھے۔ رواں سال اپریل میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہواجس کے تین ماہ کے اندر اندر وہاں 12 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت نے رواں سال کے دوران چھ جنوبی اضلاع بنوں- لکی مروت‘ شمالی وزیرستان‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں خصوصی انسداد پولیو مہمات بھی چلائیں تاہم خاطرخواہ کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے اور روزبروز پولیو کے نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔