Baaghi TV

Author: News Editor

  • سیلاب سےملک کےزمینی رابطےبھی ختم : وزیراعلیٰ    کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروقف کردیا

    سیلاب سےملک کےزمینی رابطےبھی ختم : وزیراعلیٰ کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروقف کردیا

    اسلام آباد: سیلاب نے ملک کے زمینی رابطے بھی ختم کردیئے:وزیراعلیٰ کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروقف کردیا ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے زیر استعمال ہیلی کاپٹرکوسیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔

    محمود خان کا کہنا تھاکہ صوبے کی عوام میرے اپنے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کاشریک ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ صوبے بھر کے متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

    ادھر دوسری طرف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملک کی تین موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت کے سفر کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (E-35)، مری ایکسپریس وے، (N-75) اور سوات ایکسپریس وے (M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجے کا فیصلہ

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

     

    سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے. عمران خان

    ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ قومی شاہراہوں میں متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ شہری قومی شاہراہوں پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔

    ترجمان کے مطابق موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر نہیں الیکٹرانک مشین پر اعتراض ہے:سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر نہیں الیکٹرانک مشین پر اعتراض ہے:سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    لندن :اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر نہیں الیکٹرانک مشین پر اعتراض ہے:اطلاعات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتےہیں اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر نہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض ہے، ان کے ووٹ کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

    اسحاق ڈار کی درخواست پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بہن بھائیوں کو ووٹ کا حق تھا اور ہے، وہ جب چاہیں پاکستان جاکر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں، انہیں کوئی بھی نمائندگی سے محروم نہیں کرنا چاہتا، اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر کوئی اعتراض نہیں۔

     

    اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    ان کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ پر اعتراضات ہیں، ان کے ووٹ کا غلط استعمال ہوسکتا ہے، آر ٹی ایس کی طرح کا کام ہوا تو اس کے نتیجے میں الیکشن چوری ہوگا۔

    اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بہتر ہے اوورسیز پاکستانیوں کو صحیح نمائندگی دی جائے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کچھ سیٹیں پارلیمنٹ میں مختص کی جانی چاہئیں تاکہ یہ لوگ خود اپنے نمائندے منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔

  • پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

    پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

    اسلام آباد:پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر ہوابازی کو پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے منقطع روابط دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں

    وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں

    پی آئی اے انتظامیہ کا فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ

    اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پاکستانی ایوایشن حکام کی ٹیم برسلز روانہ کی جائیگی جو یورپی فضائی ایجنسی کو آپریشن بحال کرنے کیلئے اقدامات پر آگاہ کریگی

    وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پی آئی اے اور وزارت ہوابازی کی ٹیم امریکہ اوائل ستمبر میں روانہ ہوگی جو ان کے فضائی سیکیورٹی، سیفٹی اور آپریشنل معملات پر بات چیت کرے گی

    خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لندن ہیتھرو ائیرہورٹ کے سلاٹس کو محفوظ بنانے کیلئے پی آئی اے کی ٹیم فوری طور ہر برطانیہ جائے گی اور اس معاملے پر کام مکمل کرکے واپس آئیگی

    پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر بلاول کی مبارکباد

    اس موقع پر متاثرین سیلاب کی ریلیف کیلئے وزیر ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کو این ڈی ایم اے کا امدادی سامان بلا معاوضہ اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے تمام قومی اداروں کو مل کر اپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا

  • 30 دن کے بچےکا برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کرکے جان بچالی

    30 دن کے بچےکا برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کرکے جان بچالی

    نئی دہلی :بھارتی میڈیا کے مطابق 30 دن کے بچے کو نئی دہلی کے منی پال اسپتال میں ہنگامی صورتحال میں دورے اور بے ہوشی کی شکایت کے ساتھ لایا گیا تھا، بچے کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، سی ٹی اسکین میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی جبکہ دماغ میں شدید خون بہنے کا انکشاف بھی ہوا، نوزائیدہ بچے کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس میں بھی بیماریوں کی نشاندہی ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کی جان بچانے کیلئے ایچ او ڈی ڈاکٹر انوراگ سکسینہ اور کنسلٹنٹ نیورو سرجن کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جان لیوا ہیمرجک شاک سے بچنے کیلئے خون کے زیاں کو کم سے کم کرنے کیلئے خصوصی تکنیک اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے برین ٹیومر نکالنے کی سرجری (جسے کرانیوٹومی بھی کہا جاتا ہے) کامیابی سے انجام دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچے کا وزن صرف 3 کلو گرام تھا، یہی وجہ ہے کہ اسے بے ہوش کرنا ایک انتہائی رسک تھا، سرجری کے دوران خون کا زیاں بھی اس کی زندگی کیلئے خطرناک تھا، اہل خانہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت اور اجازت کے بعد بچی کی سرجری کردی گئی۔

    دہلی کے منی پال اسپتال کے ایچ او ڈی اور کنسلٹنٹ نیورو سرجن ڈاکٹر انوراگ سکسینہ نے اس حوالے سے کہا کہ جب بچے کو ہمارے پاس لایا گیا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک اور غیر مستحکم تھی، اسے برین ٹیومر اور ہیمرج دونوں صورتحال کا سامنا تھا، اس کی حالت انتہائی نازک تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے بچے نے سرجری کو برداشت کرلیا اور اگلے دن وینٹی لیٹر سے دودھ ہٹالیا گیا، اس کی حالت مسلسل بہتر ہوتی رہی جس پر اسے چند دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، اب وہ معمول کے فالو اپ چیک اپ پر ہے۔

  • افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں: افغان طالبان

    افغانستان میں مغربی ثقافت کی کوئی جگہ نہیں: افغان طالبان

    قطر میں طالبان دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک اسلامی ملک ہے اور خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

    امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لاکھوں لڑکیاں پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔تعلیم، اعلیٰ تعلیم، عوامی صحت اور داخلہ کی وزارتوں میں خواتین کام کر رہی ہیں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مسائل حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے 2 وزرائے تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری پر عمل پیرا ہے، کسی کو بھی افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ہماری پالیسی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    افغان طالبان کا ایک بار پھ منجمند اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

    سہیل شاہین کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی پامالی کے خلاف افغان خواتین کے مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور بہت سی خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مسائل حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، افغانستان ایک اسلامی ملک ہے، خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہوگئے

    حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہوگئے

    لاہور:نوجوان پیسر محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق محمد وسیم کو کمر میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی کرایا گیا، جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی۔

    ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محمد وسیم کی جگہ ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں حسن علی کو شامل کرلیا گیا، ایونٹ کل سے شروع ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوں گ

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی درخواست کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے، آگے بڑھیں اور اپنا بہترین کریں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کے مختلف صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 16، پنجاب میں 13، سندھ میں 10 اور بلوچستان میں 4 اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 934 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • آرمی ایئرڈیفنس کمانڈہیڈکوارٹرزمیں آرمی فلڈریلیف سینٹر قائم:آرمی چیف کی امدادی آپریشن تیزکرنےکی ہدایت

    آرمی ایئرڈیفنس کمانڈہیڈکوارٹرزمیں آرمی فلڈریلیف سینٹر قائم:آرمی چیف کی امدادی آپریشن تیزکرنےکی ہدایت

    راولپنڈی :پاک فوج نے آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    آرمی چیف کو سندھ اوربلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان میں فوجی جوانوں کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ملٹری آپریشنز ڈائریکٹریٹ کے ساتھ قومی فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈینیٹ کرنا ہے۔

    ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی فلڈ ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ ان سینٹرز پر امدادی اشیاء اکھٹی کرکے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سیلاب کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔ فوجی جوان متاثرین میں کھانا اور شیلٹرز بھی فراہم کررہے ہیں۔

    پاک فوج کی طرف سے حالیہ سیلاب کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ بھی کیا گیا جس کے مطابق

    ◼️ سندھ
    موہنجدڑو (38 ملی میٹر) میں زیادہ سے زیادہ بارش کے ساتھ صوبے میں ہلکی بارش کی اطلاع ہے۔
    سانگھڑ، لاڑکانہ اور خیرپور میں ڈھانچہ گرنے اور ڈوبنے کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ قمبر شہداد کوٹ میں واڑہ کے مغرب میں پانی کے زیادہ بہاؤ سے مقامی بند ٹوٹ گیا جس سے 600 افراد متاثر ہوئے۔

    پاک فوج نے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے ٹھٹھہ میں 60 خاندانوں کے لیے خیمہ گاؤں قائم کیا گیا۔
    نگرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، سانگڑھ، جامشورو، میرپور خاص اور دادو ضلع میں سیلاب متاثرین کو راشن اور امدادی اشیاء فراہم کرنےکےلیےفارورڈ بیس ابھی بھی کام کر رہے ہیں۔ ٹنڈو اللہ یار اور مٹیاری میں قائم 3x اضافی فارورڈ بیسز موبائل میڈیکل ٹیمیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ کوٹ ڈیجی۔ فوج کی ٹیموں نے پانی صاف کرنے کی کارروائیاں کیں اور راشن بیگ بھی تقسیم کیا۔خیرپور۔ فوج کے دستوں کی جانب سے انخلا کا آپریشن کیا گیا۔

    سیلاب متاثرین میں راشن کے پیکٹس کی تقسیم بھی جاری ہے
    ▪️ نوشہرو فیروز فوج کے دستوں کی طرف سے ڈی واٹرنگ آپریشن کیا گیا۔ دادو۔ سیلاب متاثرین کو پکا ہوا کھانا اور امدادی اشیاء کی فراہمی؛ ریسکیو ٹیموں کے ذریعے معیاری آبادی کا انخلا، سانگھڑ فیلڈ میڈیکل سنٹر قائم کیا گیا اور 136 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ *قمبر شہداد کوٹ* . پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں فوج کے دستوں نے کیں۔راشن کی تقسیم کے ساتھ 60 خاندانوں کے لیے ٹھٹھہ ٹینٹ گاؤں قائم کیا گیا ، بدین تحصیل ماتلی میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم۔ راشن کے پیکٹ کے ساتھ خیمے، مچھر دانی اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا۔

    ◼️ بلوچستان
    ▪️ صوبہ بھر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کی اطلاع سبی میں (69 ملی میٹر) زیادہ سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، یارو کاز وے پر پانی کے بلند ہونے کی وجہ سے N-65 پر ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی۔

    ▪️ جعفرآباد۔ کولپور اور مچھ کے درمیان ہیروک پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ریلوے کی نقل و حرکت معطل ہے،نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی سے چھتر اور گردونواح کا روڈ رابطہ عارضی طور پر درہم برہم ہےجبکہ خضدار۔ وانگو میں M-8 پر لینڈ سلائیڈنگ کی بحالی کے کام کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

    ان علاقوں میں بھی پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،5 فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم 575 ایکس مریضوں کا علاج کیا گیا۔جھل مگسی گندھاوا شہر میں ریلیف اور ڈیوٹرنگ آپریشن جاری ہے – 250 ایکس راشن پیکٹس کی تقسیم؛ 110 گنا سیلاب متاثرین کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔نصیرآباد ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے؛ 500 افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا اور 200 ایکس راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

    ◼️ پنجاب

    پاک فوج کی طرف سے ڈی جی خان میں 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 2000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 50x ریلیف کیمپ قائم 5562 افراد کو جگہ دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 38242 ایکس راشن پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 37428 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔2فیلڈ میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں 2x فیلڈ میڈیکل کیمپ منگروٹہ، تونسہ اور فاضل پور، راجن پور میں 2 کور کے ذریعے لگائے گئے ہیں۔ ہر ایک فیلڈ میڈیکل کیمپ میں 1x لیڈی میڈیکل آفیسر کے علاوہ 2x میڈیکل آفیسر، 3847 مریضوں کا اب تک علاج کیا گیا اور مریضوں کو4 دن کی ادویات دی گئیں۔ریسکیو ٹیمیں ضروری سامان کے ساتھ سابق آرمی (13 ایکس بوٹس، OBMs، لائف جیکٹس وغیرہ) ڈی جی خان میں ریسکیو ریلیف آپریشن کو انجام دینے کے لیے پیش پیش ہیں۔آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ضروری سامان کے ساتھ (22 ایکس بوٹس، OBMs، لائف جیکٹس وغیرہ) ریسکیو/ریلیف آپریشن کے لیے راجن پور کی پیش کش ہیں۔تونسہ اور روجھان میں ضروری سامان کے ساتھ فوج تعینات کی گئی ہے

    • کے پی کے
    ▪️ خوازہ خیلہ چارسدہ کے مقام پر دریائے سوات میں انتہائی بلندی کی وجہ سے نوشہرہ اور رسالپور کو شدید خطرہ ہے۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی خان دریائے سندھ کے کیچمنٹ ایریاز میں مسلسل بارش کے باعث ڈی آئی خان کے تمام نالوں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں بنوں، ٹانک، ژوب اور ڈی جی خان تک سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ٹینک۔ سلیمان رینج سے بہاؤ بڑھنے سے سیلاب آیا۔

    سوات میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات میں تباہی بحرین سے کالام تک N-95 اور N-90 پر سڑکوں اور پلوں کی حالت نازک۔ کالام-بحرین روڈ عارضی طور پر بند، 2-3 دنوں میں کلیئر ہونے کا امکان ہے۔ مہندری کے مقام پر دریائے کمہار پر کاغان اور ناران پل شدید بہاؤ سے بہہ گئے

    یہاں بھی پاک فوج کے جوان خدمت اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ڈی آئی خان میں فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن – 13 افراد کو بچایا گیا، 9 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے اور متاثرین میں 1110 راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔گاؤں روڑی اور مدی میں خواتین کے طبی مراکز کا قیام؛ 600 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ درازندہ میں میڈیکل کیمپ کا قیام 400 ایکس مقامی لوگوں کا علاج کیا گیا۔سوات میں ملبہ ہٹانے اور بند سڑکوں کو کھولنے میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

  • ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا

    ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا

    اٹلی :ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا ،اطلاعات کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شص کو انتہائی بد قسمت تصور کیا جارہا کیونکہ وہ منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی جیسی خطرناک بیماریوں میں ایک ہی وقت میں مبتلا ہوگیا۔

    ماہرین صحت کے مطابق 36 سالہ شخص میں ان بیماریوں کی تشخیص گزشتہ ماہ جولائی میں ہوئی تھی جب وہ چھٹیاں گزار کر اسپین سے واپس آیا تو بخار میں مبتلا ہوگیا جس پر وہ اپنا معائنہ کرانے اسپتال پہنچ گیا۔

    ڈاکٹروں نے اسکا کورونا کا ٹیسٹ کیا تو 2 جولائی کو اسکی رپورٹ مثبت آگئی، بعد میں ایک ڈاکٹر نے اسکا معائنہ کیا اور بتایا کہ اس میں منکی پاکس کی علامات بھی ہیں، ہسپتال میں اسکے مختلف ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ HIV-1 کا شکار بھی ہوچکا ہے۔

    منکی پاکس کا پھیلاؤ:کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص حال ہی میں ہی ان تینوں بیماریوں کا شکار ہوا ہے اور 11 جولائی تک اسے ہسپتال میں رکھا گیا تھا جہاں وہ کورونا اور مونکی پوکس سے صحت یاب ہونے کا منتظر تھا۔

    جب وہ ہسپتال پہنچا تو اس شخص کے جسم پر ایسے زخم تھے جو ترقی کے مختلف مراحل میں بندر کی طرح نظر آتے تھے۔ اس کے ہاتھ کی ہتھیلی اور اس کے پاؤں کے اطراف میں پستولیں پیپ کے ساتھ ابھری ہوئی تھیں اور سرخ رنگ میں لپٹی ہوئی تھیں۔ دوسرے زخم افسردہ مراکز کے ساتھ خارش میں تبدیل ہو گئے تھے –

    امریکا میں منکی پاکس وائرس بے قابو ،حکومت کا ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

    ماہرین کو مونکی پوکس کی جنسی منتقلی کے امکان پر شبہ ہے کیونکہ اس وباء نے بنیادی طور پر ان مردوں کو متاثر کیا ہے جو اپنے قریبی علاقوں میں مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او نے ’منکی پاکس‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

    چونکہ مریض نے انکشاف کیا کہ اس نے اسپین میں چھٹیوں پر دوسرے مردوں کے ساتھ غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کیے تھے، اس لیے ڈاکٹروں نے اس کا مانکی پوکس کا ٹیسٹ کیا اور ہسپتال میں داخل ہونے پر مکمل STI پینل کا حکم دیا۔ اس کی طبی تاریخ کے مطابق، اس شخص کو 2019 میں بھی آتشک ہوا تھا اور ستمبر 2021 میں اس کے آخری ٹیسٹ میں ایچ آئی وی منفی تھا۔

  • عدلیہ کا اختیار بیوروکریسی کودینےپرصوبائی حکومت سے وضاحت طلب:کے پی حکومت کا اعلامیہ معطل

    عدلیہ کا اختیار بیوروکریسی کودینےپرصوبائی حکومت سے وضاحت طلب:کے پی حکومت کا اعلامیہ معطل

    پشاور:عدلیہ کا اختیار بیوروکریسی کو دینے پر صوبائی حکومت سے وضاحت طلب:کے پی حکومت کا اعلامیہ معطل ،اطلاعات کے مطابق آج پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے اعلامیے کو معطل کرتے ہوئے عدلیہ کا اختیار بیوروکریٹ کو دینے پر صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے

     

    پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

    پشاور سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت نے سیاسی مقاصد کےلئے سی آر پی سی سیکشن 196 کے تحت عدلیہ کا اختیاربیوروکریسی کے حوالے کیا۔ لیکن پشاور ہائی کورٹ نے اعلامیہ معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے 13 ستمبرتک جواب طلب کرلیا ہے۔حکومت سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ بالآخرحکومت کو کیا مجبوری تھی اس قانون کو تحویل میں لینے کی ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں آج پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کے اعلامیے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس شکیل خان پر مشتمل بینچ نے کی۔

    پاکستان سکھ کمیونٹی کا کرپان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    کے پی حکومت کے خلاف اس حوالے سے درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی کابینہ نے سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ سیکشن 196 کسی افسر کو ایف آئی آر درج کرانے کا اختیار نہیں دیتا۔

    ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، پشاور ہائی کورٹ

    اس سماعت کےبعد پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے اعلامیے کو معطل کردیا، اور فوجداری قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لئے عدلیہ کا اختیار بیوروکریٹ کو دینے پر صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔ہائی کورٹ نے سیکشن 196 کے اختیار کے حوالے سے آئینی رائے بھی مانگ لی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کے پی حکومت نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ کو مطمئن کرنے کے لیے وضاحت کے آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے

    یاد رہے کہ آج کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد ڈی آئی خان میں پی ڈی ایم قائدین پر درج ہونے والے مقدمات کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔

  • 7 سالہ بچی کو جلا کر قتل کرنے والی بے رحم ملزمہ گرفتار

    7 سالہ بچی کو جلا کر قتل کرنے والی بے رحم ملزمہ گرفتار

    اسلام آباد:اسلام آباد کی ظالمہ خاتون بالآخر قانون کی گرفت میں آہی گئی ہے ، اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد کے علاقے کرپا کے نواح میں 7 سالہ پڑوسی کی بچی کو جلا کر قتل کرنے والی ملزمہ کو 3 تین بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس وحشت ناک واقعہ میں 3 روز قبل اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 7 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا تھا، اور نامزد ملزمہ فرار ہوگئی تھی

    پولیس نےبتایا ہے کہ مقتول بچی کے والد نے ملزمہ رابعہ کے خلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں خاتون اور ایک نامعلوم نوجوان کو نامزد کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری والدہ اور بیوی پڑوسی کے گھر گئی تھیں، ساتھ بیٹی مائرہ بھی گئی۔پھر یہ ظالمانہ وحشیانہ اقدام کیا گیا

    اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تین سالہ مقتولہ کے والد کے مطابق بیٹی مائرہ چھت پر گئی تو کچھ دیر بعد اچانک جلنے کی بو آئی، چھت پر جا کر دیکھا تو ایک بستر کو آگ لگی تھی، بیٹی موجود نہیں تھی، اور جب پاس کے زیرتعمیر گھر میں جھانکا تو پڑوسی خاتون اورنامعلوم لڑکے کو بھاگتے دیکھا۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ والد نے بتایا کہ بچی کو تلاش کرتے ہوئے زیر تعمیر گھر میں گئے تو بچی کی جلی ہوئی لاش پانی کی ٹینکی سے ملی۔پولیس کے مطابق تھانہ کرپا کی حدود کوہسار ٹاؤن میں 7 سالہ بچی کو جلانے کے انسانیت سوز واقعے میں ملوث سفاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے اس اندوہناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کی تھیں۔ایس پی رورل کی زیرنگرانی پولیس ٹیموں نے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اور مقدمے میں قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

    سنگین نوعیت کے مقدمات میں اسلام آباد پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔