Baaghi TV

Author: News Editor

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے داغ فراق دینے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے داغ فراق دینے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اکتوبر میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید کام جاری نہیں رکھیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ اکتوبر کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری نہیں رکھیں گے، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ڈیوڈ ہیمپ کو پی سی بی نے دو سال کیلئے کوچ مقرر کیا تھا، ان کا معاہدہ اکتوبر میں ختم ہوجائے گا۔

    ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کام کافی انجوائے کیا لیکن ان کیلئے فیملی سے دور رہنا کافی مشکل ہوچکا تھا اس لیے انہوں نے کام جاری نہ رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطور ہیڈ کوچ انہوں نے پاکستان ویمن ٹیم کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کی، گوکہ نتائج اس محنت کے عکاس نہ تھے جو پلیئر نے کی تاہم وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا فاطمہ ثنا کا ابھر کر سامنے آنا مثبت رہا، امید ہے اور نوجوان پلیئرز بھی سامنے آئیں گی۔

    پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ جیسے کوچ کی خدمات سے محروم ہونا افسوس کی بات ہے، پاکستان ویمن ٹیم کیلئے ان کی خدمات پر پی سی بی ویمن ونگ ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

  • حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

    حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

    الیکشن کمیشن نے حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے جائزے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں سندھ حکومت کی سفارشات،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ سندھ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 28 اگست 2022 کو ھونے والے سندھ بلدیاتی انتخابات کراچی ڈویژن کے ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گےجبکہ حیدر آباد ڈویژن میں الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں 28 اگست کو پولنگ ہونا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اعلان کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر ملتوی ہونے کی تلوار لٹکنے لگی۔الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کے اٹھائے گئے نکات اورموسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لےکرحتمی فیصلہ ہوگا۔

  • نیشنل بینک اورپی آئی اے کےمابین،ملازمین کےلئے   آسان قرضوں اوردیگربینکنگ سہولیات کےلئےمعاہدہ

    نیشنل بینک اورپی آئی اے کےمابین،ملازمین کےلئے آسان قرضوں اوردیگربینکنگ سہولیات کےلئےمعاہدہ

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن( پی آئی اے)اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے مابین پی آئی اے ملازمین کیلئے سستا قرض فراہم کرنے کیلئے معائدہ طے پاگیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر دستخط پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں کئے گئے۔ معاہدے کے تحت، پی آئی اے کے ملازمین کو نیشنل بینک آف پاکستان ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کرے گا جس کے ذریعے سے رعایتی شرح پر قرضوں کا حصول ممکن ہوگا۔

    معاہدے پر نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو وائیس پریذیڈنٹ اور گروپ چیف ریٹیل بینکنگ توقیر مظہر اور پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر ایمس ندیم نے دستخط کیے جبکہ سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات سمیت پی آئی اے اور نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔

    پی آئی اے کے چیف فنانس آفیسر ایمس ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے جو قومی ایئر لائن کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں یہ سہولت ان کی معاشی خوشحالی اور حوصلہ افزائی میں مددگار ثابت ہوگی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو وائیس پریذیڈنٹ اور گروپ چیف ریٹیل بینکنگ توقیر مظہرنے اس معاہدے کو دونوں اداروں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان، پی آئی اے کے ساتھ کاروباری شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔ نیشنل بینک مزید براں بہتر کسٹمر سروس کے لیے پی آئی اے ملازمین کو ان کی کام کی جگہوں پر بینکنگ سہولیات فراہم کریں گے۔ نیشنل بینک آف پاکستان صارفین کی فنانسنگ پروڈکٹس کی ایک وسیع رینج پیش کر رہا ہے جن میں پرسنل لونز، سونے کے عوض فنانسنگ،مکان کی تعمیر کےلئے قرضے اور آٹو لونز شامل ہیں۔

  • فیاض چوہان کے قریبی ساتھی ماجد حسین ستی  قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    فیاض چوہان کے قریبی ساتھی ماجد حسین ستی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی ایک قاتلانہ حملے میں جانبحق ہوگئے ہیں

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد حسین ستی جاں بحق ہوگئے۔

    خیال رہے کہ مقتول ماجد ستی معروف کاروباری شخصیت اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی تھے۔ ماجد حسین ستی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد بھی تھے۔ریسکیو حکام نے مقتول ماجد حسین کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں‌ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

  • عمران خان کو گرفتارکریں گے،احتجاج ہوا تو 25 مئی سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے:رانا ثنااللہ

    عمران خان کو گرفتارکریں گے،احتجاج ہوا تو 25 مئی سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:عمران خان کو گرفتارکریں گے،احتجاج ہوا تو 25 مئی سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ شہباز گل نے اعتراف کرلیا کہ نجی ٹی وی پر دیا گیا بیان پارٹی پالیسی تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے، اتحادیوں کی مشاورت سے گرفتار کريں گے، ان کیخلاف تین کیسز ثابت شدہ ہیں، ریلیف ملنا مشکل ہے، احتجاج کی صورت میں 25 مئی سے بہتر علاج کرینگے۔

    نجی ٹی وی ميں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بات توہین عدالت ہے، عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس بھی بہت سنجیدہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے مجسٹریٹ کیخلاف ایکشن لینے کا کہا، ان کیخلاف تین کیسز ثابت شدہ ہیں جن میں ریلیف ملنا ممکن نہیں، ہائیکورٹ نے عمران خان کو کیس کا جائزہ لینے کے بعد نوٹس جاری کیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے، اتحادیوں کی مشاورت سے انہیں گرفتار کیا جائے گا، عمران کی ضمانت منسوخ ہوئی تو پھر گرفتاری کا مسئلہ ہی نہیں، انہیون گرفتار کرکے دکھائیں گے، احتجاج کیا گیا تو 25 مئی سے بہتر ان کا علاج کریں گے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اہم فیصلوں میں نواز شریف کی رائے لی جاتی ہے، 2014ء میں بھی اس بات کا حامی تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، عمران خان نے نواز شریف کے نااہلی والے فیصلے کی حمایت کی، آرٹیکل 62 اور 63 میں بہت سی چیزیں قابل اعتراض ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل پر جنسی تشدد قابل مذمت ہے اور افسوسناک ہے، اگر یہ الزام غلط ہے تو یہ بھی قابل مذمت ہے، شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں جنسی تشدد کے بارے میں نہیں صرف تشدد کے بارے میں لکھا۔

    رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ تحقیقات میں شہباز گل نے تسلیم کیا کہ بیان پارٹی پالیسی تھی، شہباز گل نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ میں نے لکھا ہوا بیان پڑھا، شہباز گل کا تحریری بیان ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے اس معاملے کی 2 دن میں تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہا کہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوسکتی ہے۔

  • سیلاب سے گھربارسب کچھ تباہ: وہاب بگٹی امدادکا منتظر:پاک فوج کےافسران امداد لےکرگھرپہنچ گئے

    سیلاب سے گھربارسب کچھ تباہ: وہاب بگٹی امدادکا منتظر:پاک فوج کےافسران امداد لےکرگھرپہنچ گئے

    ڈیرہ مراد جمالی: سیلاب سے گھربارسب کچھ تباہ: وہاب بگٹی حکومتی امدادکا منتظر:پاک فوج کےافسران امداد لےکرگھرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق گزشتہ 4 دنوں سے مسلسل طوفانی بارشوں نے جہاں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا، وہیں ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے معروف کوک اسٹوڈیو کے بہترین گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا گھر بھی زمین بوس ہوگیا بے۔

    بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں حالیہ بارشوں نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے، سنگر عبد الوہاب بگٹی بھی اس طوفانی بارشوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ کچا نما تین کمروں پر مشتمل ان کا گھر بھی منہدم ہوگیا اور وہ مجبوری کے عالم میں اپنے بچوں کو لیے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

     

    انہوں نے بتایا کہ ہم بڑی مشکلوں میں زندگی گزار رہے ہیں، میں نے دوست سے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک کمرہ لیا جہاں بچوں کو رکھا ہے کیونکہ یہاں سب تباہ ہوگیا ہے۔وہاب بگٹی نے حکام سے امداد کی اپیل کی تو سب سے پہلے پاک فوج کے افسران مدد کو پہنچ گئے اورامداد کے ساتھ ساتھ وہاب بگٹی کویقین دہانی کروائی کہ ان کے مکانات بھی تعمیر ہوں گے اوران کے ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے گا

    اس سلسلے میں پاک فوج کے بریگیڈیئر مرتضی اور ایف سی کرنل احمد پاکستان کے معروف سنگر عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ میں پہنچے اور وہاں پر آکر ان کے ہمسایہ والو کو راشن اور ادویات دی اس موقع پر وہاب بگٹی نے کہا کہ وہ پاک فوج کے مشکور ہیں جو سخت ترین حالات کےباوجود میری آواز پرمیرے پاس پہنچے اور نہ صرف میری مدد کی بلکہ میری گوٹھ کے دیگرمستحقین کی بھی مدد کی جس پرہرکوئی خوش ہے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=J5SKONd_GXI

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار وہاب علی بگٹی بھی بلوچستان میں بارشوں کے بعد پیش آنے والے سیلابی تباہ کاریوں سے متاثر ہوگئے ہیں۔جس کے بعد پاک فوج کے افسران اپنے جوانوں کے ساتھ اس گوٹھ میں‌پہنچے اور مدد کی

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی:عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی:عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد:دفعہ 144 کی خلاف ورزی:عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

    اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

    تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمے میں مرادسعید، فوادچوہدری، فیصل جاوید، شیخ رشید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف نے ایف 9 پارک میں شہبازگل کے ریمانڈ کے خلاف ریلی نکالی جس سے عمران خان و دیگر نے خطاب کیا تھا

    یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا

    پہلے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی ،

    عمران خان کے خلاف درج پہلی ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اورتقریر مقصد پولیس کے اعلی حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا عمران خان کے اس انداز اورڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام،عدلیہ اورعوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

    یاد رہے کہ عمران خان کی تقریرکے متعلقہ حصےکامتن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔اس سلسے میں عمران خان عبوری ضمانت پرہیں اور25 اگست کو عدالت ان کے اس کیس کے بارے میں دوبارہ سماعت کرے گی

  • شہباز گل سے نجی ٹی وی پر دیے جانے والے بیان کا اسکرپٹ برامد

    شہباز گل سے نجی ٹی وی پر دیے جانے والے بیان کا اسکرپٹ برامد

    اسلام آباد: پولیس نے شہباز گل سے نجی ٹی وی پر دیے جانے والے بیان کا اسکرپٹ برامد کر لیا،شہباز گل جو دوروزہ ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں ان کو ہمراہ لے کر کل فیڈرل لاجز میں ان کے زیر استمعال رہنے والی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے کمرے سے ملنے والی یوایس بی ڈیٹا ریکوری کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے ملنے والی سرخ رنگ کی ڈائری میں کوئی تحریرنہیں اور انہوں نے سرخ رنگ کی ڈائری کی ملکیت سے انکارکیا تھا۔

    عمران خان کے چیف آف سٹاف اورپی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرشہباز گل کے خلاف پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس میں اہم دفعات درج کی ہیں

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہبازگل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا یاد رہے کہ کل رات پارلیمنٹ لاجز میں ان کے کمرے پرچھاپے کے دوران پولیس نے غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا تھا

     

     

    شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر میں‌ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم شاہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی جس کے بعد انہیں اپنا ملازم بمعہ اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ڈاکٹرشہبازگل کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ دکھا سکے۔

    شہبازگل کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پستول رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے۔

    ولیس کے مطابق شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے برآمد پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکے، انہیں برآمد پستول کا لائسنس پیش کرنے کیلئے 12 گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے سیٹیلائٹ فون اور پستول سمیت کئی اشیا برآمد کی گئیں تھیں

  • کراچی:Cloudways ڈیجیٹل اوشین میں سب سے آگے

    کراچی:Cloudways ڈیجیٹل اوشین میں سب سے آگے

    کراچی:Cloudways ڈیجیٹل اوشین میں سب سے آگے،رپورٹ کے مطابق Cloudways جو کہ ایک سوفیصد پاکستانی کمپنی ہے، اس وقت ڈیجیٹل اوشین $350M ملین یوایس ڈالرز کی مالک ہے

    کلاؤڈ ویز جوکہ اوسط ماں اور پاپ شاپس اور چھوٹے کاروباروں کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ انقلاب سے فائدہ اٹھانا آسان بناتا ہے ، جوکہ ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔ ہائپر اسکیلرز کے تمام ذائقوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اوشینز جیسے T2 پلیئرز اپنے گاہک کو بغیر کسی تکنیکی پریشانی کے شفاف طریقے سے دستیاب ہیں Cloudways نے تیزی سے عالمی سطح پر ترقی کررہا ہے

    اس سروسز گروپ سے فائدہ دنیا بھر میں رہنے والے اٹھا رہے ہیں لیکن اس کی سروسزفراہم کرنے والے کراچی شہر سے تعلق رکھتے ہیں‌ جو PureVPN کے بڑے گروپ اور گروپ کے دیگر وینچرز کے اندر کام کر رہی ہے۔ ایک وقت میں 3 سال پہلےان کے زیر انتظام 40,000 سرور تھے۔

    ظاہر ہے، وہ ڈیجیٹل اوشین کو بہت زیادہ کاروبار دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سودا ممکن ہوا۔ یہ ابھی تک اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہوشیار کھلاڑی کس طرح بڑا کھیل سکتے ہیں اور عالمی سطح پر معیار کی خدمات کے لیے جس میں کوئی کمی نہیں ہے۔

  • غیرملکی میڈیا نے عمران خان کی حمایت کرنا شروع کردی

    لاہور:غیرملکی میڈیا نے عمران خان کی حمایت کرنا شروع کردی،اطلاعات کے مطابق عالمی میڈیا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنے لگے، اس سلسلے میں غیرملکی میڈیا کی طرف سے امریکی لابنگ فرم کی خدمات و سلمان رشدی کے حق میں بیان کا نتیجہ آ گیا ہے

    اگریوں کہاجائے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر ملکی میڈیا نے صلہ دینا شروع کر دیا تو بے جانہ ہوگا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں پلاننگ کے تحت پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی مہم مفت میں شروع نہیں ہوئی،بلکہ اگریہ کہا جائے کہ غیر ملکی میڈیا میں عمران خان کے خلاف مقدمات کو یک طرفہ رنگ دینا بے وجہ نہیں،اس کے پیچھے ان کا مقصد عمران خان کی پشت پناہی کرنا ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا پیسہ پاکستان کے خلاف استعمال کر کے ملک دشمنی کا نیا باب رقم کیا گیا

    کیا اپنے سیاسی فائدے کے لیے کوئی اس حد تک جا سکتا؟یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے ملک دشمنی کی ایک اور ریڈ لائن بھی کراس کر لی،

    اس حوالے سے عمران خان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ کیا ادارے غیر ملکی میڈیا کے پراپیگنڈے کے خوف میں عمران خان اینڈ کمپنی کو آئین و قانون سے کھلواڑ کی کھلی چھٹی دے دیں گے ، ان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایسا نہیں ہوسکتا ، عمران خان کو کبھی بھی عالمی میڈیا کی زینت نہیں بننے دیا جائے گا اور نہ اس کے ذریعے پاکستان میں اثرانداز ہونے کی اجازت دی جائے گی

    بعض کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال ہے تو پھر تاریخ کی کتابوں میں اس سوال کا جواب آج کل لکھا جا رہا ہو گا