Baaghi TV

Author: News Editor

  • آف کام نے سماٹی وی اوراسٹوڈیو66 پرجرمانے کے ساتھ پابندیاں عائد کردیں

    آف کام نے سماٹی وی اوراسٹوڈیو66 پرجرمانے کے ساتھ پابندیاں عائد کردیں

    لاہور:آف کام نے سماء ٹی وی اور اسٹوڈیو 66 پر پابندیاں عائد کر دیں۔اپنے پیغام میں آف کام نے کہا ہے کہ آف کام آج ہمارے نشریاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دو مالی جرمانے عائد کر رہا ہے۔

    آف کام کی طرف سے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپ اینڈ کمنگ ٹی وی کو اپنے چینل سماء ٹی وی کے ذریعے براڈکاسٹنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 40,000 برطانوی پاونڈ کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔

    آف کام کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 965 TV لمیٹڈ پر 15,000 برطانوی پاونڈز کا مالی جرمانہ بھی عائد کر رہے ہیں، کیونکہ اس کی سٹوڈیو 66 سروس نے ٹی وی اشتہارات کے قوانین کو توڑ دیا۔آف کام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ دونوں مالی جرمانے HM Paymaster General کو قابل ادائیگی ہیں۔

    آف کام کی طرف سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ندیم ملک لائیو کے مسلسل دو ایڈیشنز کی ہماری تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں پروگراموں میں بیانات احمدی مخالف نفرت انگیز تقریر اور احمدی لوگوں کے ساتھ توہین آمیز اور بدسلوکی کے مترادف تھے۔ آف کام نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ ہم نے یہ بھی پایا کہ پہلے پروگرام میں بیانات سراسر نفرت انگیز اور یہودی لوگوں کے ساتھ توہین آمیز اور بدسلوکی کے مترادف تھے۔

    آف کام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگست 2021 سے سماء ٹی وی کو نیو نیوز کے نام سے جانا جاتاتھا، کیونکہ اپ اینڈ کمنگ ٹی وی نے اس تاریخ سے سروس کے لیےفراہم کنندہ کا مختلف مواد استعمال شروع کر دیا ہے۔ ان حالات میں یہ بات واضح ہے کہ مالی جرمانہ عائد کرنے کا ہمارا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لائسنس دہندگان اپنے نشر کردہ مواد کے ذمہ دار ہیں۔اور ان کو اپنے کیے گئے وعدوں سے انحراف کی وجہ سے اس سخت فیصلے سے گزرنا پڑرہا ہے ، جس کو پورا کرنے کے سوا سما ٹی وی کے پاس کوئی دوسری آپشن نہیں ہے

  • سنگاپورکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایسنٹ کےچیئرمین  کی وفد کےہمراہ پاکستانی حکام سےاہم ملاقاتیں

    سنگاپورکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایسنٹ کےچیئرمین کی وفد کےہمراہ پاکستانی حکام سےاہم ملاقاتیں

    اسلام آباد: سنگاپور کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایسنٹ کے چیئرمین مسٹر لم چی کین اور مندوبین نے اپنے مقامی پارٹنرز فور اسکوائر پاکستان کے ساتھ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب امین الحق کے ساتھ ملاقات کی۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی جن میں وفاقی سیکشن اور فور اسکوائر پارٹنرز فخر عالم اور خورشید احمد شامل تھے۔ فور اسکوائر نے حال ہی میں پاکستان میں اپنا ٹریکنگ لائسنس حاصل کیا ہے اور وہ پاکستان میں لاجسٹک انڈسٹری کے لیے ایسنٹ ٹیکنالوجی کے ٹریکروں کو تعینات کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آج سنگاپور اور پاکستان کی حکومت کے درمیان جی ٹو جی سطح پر باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسنٹ ٹیکنالوجیز نے وزیر کو پاکستان میں کارگو ٹریکنگ آپریشنز اور دنیا بھر میں ایسنٹ ٹیکنالوجیز کے موجودہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ مسٹر چن نے وفاقی وزیر امین الحق کو IOT اور بلاک چین کے مواقع کے بارے میں بتایا جو پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

    سنگاپور کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایسنٹ کے چیئرمین مسٹر لم چی کین نے سرمایہ کاری اور تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے معزز وزیر کو سنگاپور کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ جبکہ فورز اسکوائر کے پارٹنر فخر عالم نے وزارت آئی ٹی کے حکام کو کراچی میں ٹریکنگ آپریشن سینٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ فور اسکوائر کے پارٹنر جناب خورشید احمد نے وزیر کو جدید ٹریکرز اور ٹریکنگ کارگو سوفٹ ویئر کے آپریشنل فوائد کے بارے میں بتایا جو فور اسکوائر کی جانب سے پاکستان میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیرامین الحق نے دوطرفہ بات چیت کے ایک اور دور کی تجویز دی جس کے بعد ابتدائی بات چیت کو آگے بڑھانے اور زیر بحث آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے رابطے بحال رکھنے پر زور دیا

  • کیا دنیامیں امریکی ڈالرکی اجارہ داری ختم ہونے جارہی ہے:حقائق سامنےآگئے

    کیا دنیامیں امریکی ڈالرکی اجارہ داری ختم ہونے جارہی ہے:حقائق سامنےآگئے

    ماسکو:کیا دنیامیں امریکی ڈالرکی اجارہ داری ختم ہونے جارہی ہے:حقائق سامنےآگئے،دنیا اس وقت ڈالر کی اڑان کو دیکھ رہی ہے لیکن عالمی طاقتیں جن میں روس ، چین ، ترکی اور چند دیگراتحادی ڈالرکے مستقبل کو مخدوش ہوتا دیکھ رہے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ آب جہاں ایک سپر پاور کے طور پر واشنگٹن کے موقف میں کمی آ رہی ہے، امریکہ کو ایک اور تلخ حقیقت کا سامنا ہے۔ امریکی ڈالر کی گراوٹ کا امریکی حکام کو یقین ہونے چلا ہے ، کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوجائے گا

    اس وقت امریکی ماہرین معاشیات نے خبر دار کیا ہے کہ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ غیر امریکی مرکزی بینکوں کے ذخائر میں موجود امریکی ڈالر کی رقم کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

    ریاستہائے متحدہ امریکہ، جو اب تک کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے، اب قرضوں کی دلدل میں مزید دھنس رہا ہے ، یہ ایک اور واضح علامت ہے کہ امریکی ڈاکر کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    کہا جارہا ہے کہ امریکہ کی بے جاپابندیوں نے دیگرملکوں کو امریکی امتیازی رویے کو سمجھے کا موقع دیا ہے اوریہ ممالک اور قوتیں اب بار بار امریکی پابندیوں کی زد میں آکرڈالرکے ہاتھوں رسوا نہیں ہونا چاہتیں ، اس لیے اب ان ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آہستہ آہستہ ڈالرکی اجارہ داری ختم کردی جائے گی

    یہی وجہ ہے کہ امریکی پابندیوں سے متاثر ملک اس طرح ایران، روس اور چین جیسے ممالک ڈالر کے مکمل خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ترکی بھی ڈالر کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے ان ملکوں‌ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرنا چاہتا ہے

    یہ بھی بات سامنے آچکی ہے کہ روس ڈالر کی اجارہ داری کے خاتمے کےلیے برسوں سے کام کررہا ہے اور اب اس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتا ہے،

    روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پینکن نے کہا ہے کہ ” مغرب کے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی دباؤ کے خلاف، روس اور اس کے شراکت داروں کے درمیان مستحکم تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی ضمانت دینے کا واحد طریقہ ڈالر اور یورو سے بچنا ہے۔

    نائب وزیر خارجہ پنکن نے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی وجہ سے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی پابندیوں کے ساتھ مل کر مغرب کی طرف سے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی دباؤ پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور نیٹو ماسکو کے ساتھ جنگ ​​کے لیے ایک اتحاد قائم کرچکے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جب ایک طرف امریکی پابندیاں‌ہیں تو دوسری طرف روس اس بات پرسوچنےپر مجبور ہوا ہے کہ روس کو اب ڈالرکی اجارہ داری کو مسترد کردینا چاہے اور دنیا میں ڈالراور یورو کے مقابلے میں‌ ایک نئی کرنسی یا ملکوں کی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر سوچنا چاہیے ،

    ڈالر کی تخفیف کے اقدام کو اس وقت تیزی سے ٹریک کیا گیا جب امریکی محکمہ خزانہ نے روس کے امریکی ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس کی وجہ سے دوسرے ممالک کو اپنے مالیاتی ذخائر کو امریکی ڈالر میں رکھنے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر ان کا ملک امریکی خارجہ پالیسی کی پابندی نہیں کرتا ہے تو اس کے بعد ہراساں اور بدنام کیا جا سکتا ہے۔ انہیں کم از کم ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس لیے روس، چین اور ایران جیسے ممالک کے لیے اپنی قومی کرنسیوں کے ساتھ تجارت کرنا ایک فطری پیش رفت تھی۔

    روسی نائب وزیر خارجہ، الیگزینڈر پینکِن کے مطابق، مغربی کرنسیوں کے بجائے قومی کرنسیوں میں بین الاقوامی تصفیہ کے طریقہ کار کو کامیابی کے ساتھ متعدد ممالک کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے اور روس کے بعض زمروں اور برآمدی سامان کے لیے روبل میں ادائیگی کا امکان بھی شامل ہے۔

    ان کا یہ بھی کہا تھا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب ڈالر کے ساتھ کیا ہوتا ہے کیونکہ مجھے شبہ ہے کہ اس کی کافی کمزوری ہوگی اور ضرور ہوگی کیونکہ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تاثرپایا جاتا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں دیگرکرنسیوں میں تجارت اتنی محفوظ نہیں ہوگی جتنی ڈالرکے ساتھ ہے ، تو ان کے لیے عرض ہے کہ جب روس اور دیگراتحادی ممالک اپنی اپنی کرنسی میں تجارت کریں‌گے تو مقامی کرنسی بھی مضبوط ہوگی اور ڈالربھی کمزور ہوگا

    ایسا لگتا ہے کہ چین اور روس مغرب کے ساتھ معاشی اور فوجی طاقت دونوں کی جنگ میں الجھ رہے ہیں، ایک ایسی جنگ جس میں مغرب ہارتا دکھائی دے رہا ہے۔
    برکس، ایس سی او کے ساتھ ساتھ بہت سی دوسری بین الاقوامی تنظیموں نے اس موضوع پر اپنی کثیرالجہتی گفتگو کو تیز کر دیا ہے، جو کہ انتہائی اہم ہے کیونکہ امریکہ بہت سے ممالک کے ساتھ حق تلفی کر چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر مشرق کی طرف یا امریکہ سے دور ہیں۔اس لیے اب امریکی بالادستی ختم کرنے کے لیے پہلے ڈالرکی بالادستی ختم کی جارہی ہے اورپھر اس کے بہترین نتائج بعد میں ملیں‌ گے

  • سندھ میں بارشوں سے تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

    سندھ میں بارشوں سے تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

    کراچی:ملک کےمختلف علاقوں میں غیر متوقع بارشوں اور اس کےنتیجےمیں آنے والےسیلاب کی وجہ سےصورت حال دن بدن ابتر ہورہی ہے۔سندھ میں سیلاب سے صورتحال خوفناک ہے۔ بارشوں سے شہر کے شہر ڈوب گئے جس کے باعث صوبے کے 23 اضلاع آفت زدہ قراردے دیے گئے۔

    صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے دور دور تک بستیاں اورکھیت پانی میں ڈوبے ہیں۔ لوگ خیموں میں پناہ لیے مدد کے منتظرہیں۔ جیکب آباد میں چھتیں اوردیواریں گرنے سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    نوشہروفیروزمیں گھروں میں 6،6 فٹ پانی جمع ہے۔ لوگ کشتیوں پر سفرکررہے ہیں، گاؤں ہاشم کے مکینوں نے جانوروں کو کاندھے پرلاد کرمحفوظ مقام پرنقل مکانی شروع کردی۔

    بھریا سٹی میں متاثرین نے مقامی ایم پی اے مرادعلی شاہ سینئرکے بنگلے کے سامنے خیمے لگالئے۔ ستم تویہ ہوا کہ رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے بنگلے اور زمین کا پانی بھی آبادی کی طرف نکال دیا۔ جس سے غریبوں کے بچے کچھے مکان بھی ڈوب گئے۔

    مورو کے قریب کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہیں۔ لوگوں نے ہائی وے کے قریب پناہ لے رکھی ہیں اور بچے بھوک سے بے حال ہیں۔خیرپور بھی دریا کا منظر پیش کررہاہے۔ متاثرین نے پانی کی نکاسی نہ ہونے پرڈپٹی کمشنرآفس کا گھیراؤ کرلیا۔

    سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ میں سیلابی صورت حال ہے۔ مکین اپنی مددآپ کے تحت محفوظ مقامات پرمنتقل ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر شبیربجارانی نے کندھ کوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا لوگوں نے شکایتوں کے انبار لگادیے۔

    ٹنڈوالہ یارزرعی اراضی بھی ریلوں کی زد میں ہے۔ ادھر گڈو بیراج کے بعد سکھر بیراج پر بھی ہائی فلڈ ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔ تینوں بیراجوں سے نکلنے والی 15 کینال بند ہیں۔ریسکیو اور امدادی کاموں میں مشکلات کے باعث سندھ حکومت نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

    سندھ حکومت نے این ڈی ایم اے اور عسکری حکام کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ فوجی جوان امدادی سرگرمیوں اورریسکیوآپریشن کیلئے بھیجے جائیں۔

    مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں 2 روزکی تعطیلات کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رین ایمرجنسی کےباعث بدھ 24 اگست اور جمعرات 25 اگست کو صوبہ بھرکےتمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

    صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تناظر میں کیا گیا۔

    انٹر امتحانات ملتوی
    چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کل و پرسوں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے، 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ڈی سی حیدر آباد کا نوٹیفکیشن
    ڈی سی حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں بدھ 24 اگست اور جمعرات 25 اگست کو سرکاری و نجی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    کراچی میں ایک طرف بارش نے اہل کراچی کا بھرکس نکال دیا ہے تو دوسری طرف کے الیکٹرک نے بھی کراچی والوں کو معاف نہیں کیا بلکہ اس سخت پریشان والی کیفیت میں بجلی کو غائب کردیا ہے اور لوگ اس دوران ان دونوں تکالیف کی وجہ سے کراہ رہے ہیں‌ ،

    ادھر کراچی سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں تیز بارشیں شروع ہوچکی ہیں،تھوڑی دیر پہلے کراچی سے متعلق حالات سے باخبر رکھنے والے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اج یعنی منگل کو بارش کا سلسلہ ٹھٹہ اور بدین سے شروع ہوا جس کے بعد اس سے کراچی کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آنکھیں کھول دینے والی بات ہے،دیکھیں کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

    ادھر کراچی میں اس ہیجانی کیفیت میں کراچی والے دوہری مصیبت میں مبتلا ہیں ، کراچی والوں کا کہنا ہے کہ بارش کی چند بوندیں گرنے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھان پر موجود ہے جو مغرب/شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور منگل کی رات کو مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ پاکستان کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    کراچی:بینک کے باہر ڈکیتی ،ملزمان پیٹرول پمپ مینیجر سے 36 لاکھ روپے چھین کر فرار

    یاد رہےکہ کل بھی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ ان مون سون ہواؤں کے باعث 23 سے 26 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز جب کہ 23 اگست کی رات سے 26 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

  • ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی

    ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی

    واشنگٹن:ٹویٹراپنے ملازمین کی سیکورٹی نہیں کرسکتا:بڑے تحفظات ہیں:امریکی حکومت بول اٹھی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت امریکی حکام اس بات پر پریشان ہیں کہ ٹویٹر جیسے ادارے میں اگراس کے ملازمین کا ڈیٹا محفوظ نہیں‌ تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ، اس حوالے سے امریکی حکام کے سامنے ایک دھماکہ خیز وائٹل بلور کے انکشاف نے سوچنے پرمجبورکردیا ہے ،امریکی حکام کاکہنا ہےکہ ٹویٹر کو سیکیورٹی کے بڑے مسائل ہیں جو اس کے اپنے صارفین کی ذاتی معلومات، کمپنی کے شیئر ہولڈرز، قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

    یہ انکشاف بھری معلومات جو گزشتہ ماہ کانگریس اور وفاقی ایجنسیوں کو بھیجا گئی تھیں‌ اس میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک بد انتظامی والی کمپنی میں ایک افراتفری اور لاپرواہی ماحول کی تصویر بہت خدشات پیش کرتی ہے، جو اس کے بہت سے عملے کو پلیٹ فارم کے مرکزی کنٹرول اور انتہائی حساس معلومات تک مناسب نگرانی کے بغیر رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

    امریکی حکام کو موصول ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے کچھ سینئر ترین ایگزیکٹوز ٹویٹر کی سنگین کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ کہ ایک یا زیادہ موجودہ ملازمین غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    وسل بلور جو پہلے کمپنی کے سیکورٹی کے سربراہ تھےیہ سارے خدشات اورحقائق عوام کے سامنے لانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ براہ راست سی ای او کو رپورٹ کرتے تھے۔ زٹکو نے مزید الزام لگایا ہے کہ ٹویٹر کی قیادت نے اپنے ہی بورڈ اور حکومتی ریگولیٹرز کو اس کی حفاظتی کمزوریوں کے بارے میں گمراہ کیا ہے، جن میں کچھ ایسے بھی ہیں جو مبینہ طور پر غیر ملکی جاسوسی یا ہیرا پھیری، ہیکنگ اور غلط معلومات کی مہم کے لیے معاملات کو گھمبیر بنا سکتے ہیں ،

    ۔ وسل بلور نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹس کینسل کرنے کے بعد ان کا ڈیٹا قابل اعتماد طریقے سے ڈیلیٹ نہیں کرتا، بعض صورتوں میں اس لیے کہ کمپنی نے معلومات کا ٹریک کھو دیا ہے، اور یہ کہ اس نے ریگولیٹرز کو گمراہ کیا ہے کہ آیا وہ ڈیٹا کو حذف کرتا ہے جیسا کہ اسے کرنا ہے۔

    وِسل بلور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹویٹر کے ایگزیکٹوز کے پاس پلیٹ فارم پر بوٹس کی صحیح تعداد کو پوری طرح سے سمجھنے کے لیے وسائل نہیں ہیں، اور وہ اس کے لیے حوصلہ افزائی نہیں کر رہے تھے۔ بوٹس حال ہی میں ایلون مسک کی کمپنی کو خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوششوں کا مرکز بن گئے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جس بنیاد پر امریکی حکومت نے خدشات ظاہر کیے ہیں وہ بڑے پیمانے پرٹویٹرصارفین کے ڈیٹا کا چوری ہونا تھا ،کچھ ماہ قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایک سائبر حملہ آور نے 5.4 ملین ٹویٹر اکاؤنٹس کے رابطے کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ٹویٹر میں موجود کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔

    حملے کی صورت میں سامنے آنے والے ڈیٹا میں فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز سے منسلک ٹوئٹر ہینڈلز شامل ہیں۔ اس حملے نے ان صارفین کا ڈیٹا بھی بے نقاب کر دیا ہے جنہوں نے ٹوئٹر کو بلاک کر رکھا ہے اس طرح سے سرچ نہیں کیا جا سکتا۔ حملہ آور نے اس ڈیٹا کا ایک نمونہ ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا اور پورا ڈیٹا بیس $30,000 میں فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

    بریچ فورمز کے مالک نے لیک ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈیٹا جنوری کی کمزوری کی رپورٹ سے اخذ کیا گیا ہے۔دوسری جانب Yeekers نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چوری شدہ ڈیٹا میں مشہور شخصیات سے لے کر کمپنیوں تک کا ڈیٹا شامل ہے۔

  • شام میں پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی شہید ہوگئے

    شام میں پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی شہید ہوگئے

    تہران :پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی کا تعلق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی IRGC کی بری فوج سے تھا اور ان کا شمار امیرالمومنین (ع) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انفنٹری کالج کے افسروں اور اسی طرح شام میں فوجی مشیروں میں ہوتا تھا۔

    پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی شام میں حضرت زینب (س) کے حرم مطہر کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے اور اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔

    شام میں ایک ’’مشن“ کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کا جنرل نامعلوم حملے میں ہلاک ہوگیا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کا ایک جنرل شام میں “مشن” کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا جنرل ابوالفضل علی جانی شام میں بطور فوجی مشیر تعینات تھے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں اپنی فوجیں دمشق حکومت کی دعوت پر صرف مشیروں کے طور پر تعینات کی ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل شام میں فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنانی حزب اللہ کے سیکڑوں جنگجوؤں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ایران اور اسرائیل برسوں سے غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہیں، ایران اسرائیل پر اپنے سائنسدانوں سمیت اہم شخصیات کے قتل کا الزام لگاتا ہے۔اسلامی انقلابی گارڈز کور کو امریکا نے دہشت گرد گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

  • فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کووفاق پرچڑھائی کےلیے تیارکرلیا

    فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کووفاق پرچڑھائی کےلیے تیارکرلیا

    لاہور:فواد چوہدری نے صوبائی حکومتوں کووفاق پرچڑھائی کے لیے تیارکرلیا،اطلاعات کے مطابق سابق ،تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کو کچھ ایسا پیغام دیا ہے کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فواد چوہدری صوبوں کو وفاق پرچڑھائی کے لیے تیار کررہےہیں‌

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں‌ کہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو،اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ 25 مئ کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے ورکروں کو مایوس کیا ہے اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں

    فواد چوہدری کے اس طرز عمل سے یہ بات بالکل واضح ہورہی ہے کہ فواد چوہدری اپنی صوبائی حکومتوں کو وفاقی حکومت سے ٹکرانے کی کوشش کررہے ہیں ،جس سے یقینی طورپروفاق اور صوبوں کے درمیاں معاملات میں کشیدگی آئے گی جو کہ ایک اچھا شگون نہیں ہے ، فواد چودھری سمیت کئی دیگر رہنماؤں کی بھی خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتی غیر آئینی کام کرتے ہوئے وفاق سے ٹکرائیں لیکن وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ وفاق سے ٹکرانا آسان نہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بھی یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی باتیں کر رہے ہیں، اداروں کے خلاف لوگوں کو اکساتے رہے ہیں، 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی بطور اپوزیشن لیڈر ہی نظر آئے، جب سے حکومت گئی تب سے کرسی کے لئے منتیں کر رہے ہیں،کبھی امریکہ کی غلامی سے نکلنا چاہتے ہیں تو پھر خود ہی امریکہ سے مدد مانگ لیتے ہیں

    ۔

    ادھر اس سے پہلے بھی فواد چوہدری نے ایک بیان داغا ہیں جس میں وہ حکومت کے خاتمے کی بات کرتے ہیں ،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا

    ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے سے خوفزدہ ہوکر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹی ایف آئی آر کو ختم ہونا چاہیے، لیگی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا ہےکہ امید ہے 10 ستمبر تک ان کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا

  • عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر ہو چکے ہیں ۔مراد سعید

    عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر ہو چکے ہیں ۔مراد سعید

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور انکی گرفتاری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں عمران خان ہیں کہاں؟ اس پر نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف کی وجہ سے جلسے کے بعد بنی گالہ نہیں گئے بلکہ عمران خان پنجاب یا خیبر پختونخواہ جا چکے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما مسلسل کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کا کہہ رہے ہیں حماد اظہر ۔شاہ محمود قریشی سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ آج کی رات اہم ہے بنی گالہ پہنچیں وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے عمعان خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کے پی مین آ جائیں

    یہ بھی اطلاعات ہین کہ عمران خان عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ بنی گالہ جائیں گے پہلے بھی وہ گرفتاری کے ڈر سے کے پی میں رہے اور ضمانت کروا کر بنی گالہ آئے تھے

    عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں اس بات کا دعوی تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر ہو چکے ہیں

    عمران خان اپنے گھر بنی گالہ میں مقیم ہیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو ہاوس اریسٹ کیا جا سکتا ہے ۔بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کارکنان بنی گالہ پہنچیں۔ تحریک انصاف کی ہر ممکن کوشش یے کہ عمران خان کی گرفتاری نہ ہو سکے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی بڑھائی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے حامیوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

    یادرہےکہ اس سےپہلےسابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بنی گالہ میں بجلی غائب ہوگئی لیکن کارکن بڑی تعداد میں عمران خان چوک پر پہنچ رہے ہیں، پولیس کا کہنا گرفتاری نہیں کررہے سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نفری بڑھا دی ہے،غیر متعلقہ افراد کے بنی گالہ جانے پر پابندی لگا دی گئی، خاردار تار لگا کر راستہ بند کیا گیا، ایف سی کی نفری موجود ہے ، جس کی وجہ سے گرفتاری کے خدشات ظاہرکیے جارہے ہیں‌

    پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی عمران خان چوک پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • عرب ممالک کی این جی اوز سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    عرب ممالک کی این جی اوز سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

    کراچی :سندھ اور بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارشوں سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کے لیے اماراتی ہلال احمر اور قونصل خانے کا عملہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سرگرم ہے۔

    اماراتی ہلال احمر کی ایک ٹیم بلوچستان جبکہ دوسری سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ان علاقوں میں حالیہ بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو نہ صرف اور مشکل بنادیا بلکہ امدادی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    اس حوالے سے حمد بخیت الرمیتی کی سربراہی میں اماراتی ہلال احمر کے وفد جانب سے بلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ کے کئی اضلاع میں اب تک لگ بھگ 15،000 خاندانوں میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کیے چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    اماراتی ہلال احمر کے سربراہ حمد بخیت الرمیتی کا کہنا تھا کہ علاقے کے حالات کو دیکھتے ہوئے، ہماری کوشش ہے کہ مزید امدادی سامان کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے، تاہم سڑکیں ٹوٹ جانے، راستوں کی بندش اور موسم کی خرابی کے باوجود ہماری ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کی اماراتی ہلال احمر، اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے

    تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے

    کوئٹہ:بارشوں کے باعث بلوچستان کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں طوفانی بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بارشوں سے کئی اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بلوچستان میں مزید بارشیں متوقع ہیں، تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے 22 سے27 اگست تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار ، نوشکی ، کوہلو ، قلات ، مستونگ میں بھی بارشوں سے طغیانی ہے،کوئٹہ میں بارش سے سڑکیں تالاب میں بدل گئیں شہریوں کے لئے آمدورفت مشکل ہو گئی۔

    کوئٹہ میں مغربی بائ پاس پر واقع کرخساں ڈیم پانی سے بھر گیا ۔ اسپیل ویز کھولنے سے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں پانی داخل ہوگی جبکہ لورالائی میں5 بچے کٹوی ندی میں بہہ گئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق دو کو بچا لیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ہنگامی صورتحال کا ملکرمقابلہ کرنا ہوگا۔

    ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیلاب سےمتاثرہ افراد کو فوری مددکی ضرورت ہے، پوری قوم آگےبڑھے اور بلوچستان کی بہنوں او ربھائیوں کی مدد کرے،عطیات دیں۔

    سنجرانی کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں نےبڑے پیمانےپرتباہی پھیلائی ہے، مخیرحضرات بھی عطیات میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔