Baaghi TV

Author: News Editor

  • ‏پاکستان نےتیسرےون ڈے میں نیدرلینڈزکو9رنزسےہرادیا

    ‏پاکستان نےتیسرےون ڈے میں نیدرلینڈزکو9رنزسےہرادیا

    روٹرڈیم:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈ کوتیسرے انٹرنیشنل ایک روزہ میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دی ہے ،پاکستان نے نیدرلینڈز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 9 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے جیت لی۔

    نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پہلے میچ میں 74 رنز دوسرے میچ میں 57 رنز جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 91 رنز بنائے تاہم وہ سیریز میں سینچری اسکور نہ کرسکے۔

    قبل ازیں، پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور دوسرے اوور میں عبداللہ شفیق 2 رنز بنا سکے، انہیں کنگما نے بولڈ کیا۔
    فخر زمان بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 26 کے انفرادی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں وین بیک نے بولڈ کیا۔جب فخر زمان آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان ٹیم نے 17.2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے تھے۔

    پاکستان ٹیم نے سست رفتاری سے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں 2 وکٹیں کھو کر صرف 85 رنز بنائے تھے، اس وقت کریز پر بابر اعظم اور سلمان علی آغا موجود تھے۔تاہم سلمان علی آغا بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ 42 گیندوں پر 24 رنز بنا کر وین بیک کی باؤلنگ پر شیراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔خوشدل شاہ 122 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے محمد حارث 4 رنز بنا کر ڈی لیڈ کی گیند پر کوپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جب ٹیم کا مجموعی اسکور 42.4 اوورز میں 168 پر پہنچا تو بابر اعظم بھی اچھی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

    گزشتہ میچ کے بہترین کھلاڑی آل راؤنڈر محمد نواز 35 گیندوں پر 27 رنز بنا سکے، انہیں بھی ڈی لیڈ نے آؤٹ کیا۔
    پاکستان کی آٹھویں وکٹ 192 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد وسیم 11 رنز بنا کر ڈی لیڈ کی گیند پر ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی زاہد محمود تھے جو 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
    پاکستان کی آخری وکٹ 206 رنز پر گری، نسیم شاہ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    قبل ازیں، روٹرڈیم میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان ایڈورڈ اسکاٹ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں آج پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے ڈیبیو کیا جنہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو طبیعت ناساز ہونے کے سبب آج کا میچ نہیں کھیل سکے۔تاہم بیٹنگ کے دوران عبداللہ شفیق کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے اِن فارم بابر اعظم کریز پر آئے اور دونوں نے ٹیم کا اسکور 58 رنز پر پہنچایا جس کے بعد 26 رنز بنانے والے فخر زمان کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔

    واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان پہلے ہی 2 میچز جیت کر اپنے نام کرچکا ہے۔

  • این اے 245 میں ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی

    این اے 245 میں ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی

    کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمود مولوی نے مار لیا۔

    فارم 47 کے مطابق پولنگ سٹیشنز کی تعداد 263 ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس سسٹم پر تمام 263 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ موصول ہوگئے، پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29475 ووٹ لیکر جیت گئے، ایم کیو ایم کے معید انور 13193ووٹ لے کر دوسرے، ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا 9836 ووٹ لے کر تیسرے، فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے 3479 ووٹ لیکر چوتھے، پی ایس پی کے حفیظ الدین 1177 ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔

    قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

    حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

    کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے تین پولنگ اسٹیشن پر ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا تھا، پی ایس 143،144اور 56 کیلئے پولنگ وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیاتھا۔

    ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔

    واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

  • پاک فوج کی گاڑی کو شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید ہوگئے

    پاک فوج کی گاڑی کو شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید ہوگئے

    راولپنڈی: پاک فوج کی گاڑی کو باغ کےعلاقے شجاع آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا، تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

    نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا اور پوری فوج کے ساتھ تدفین کی جائے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے باغ کے علاقے شجاع آبادمیں پاک فوج کی گاڑی کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے 9 جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعاکی

    وزیر اعلی چودھری پرویز الہٰی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا۔

  • اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

    اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

    اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے،وفاقی دارالحکومت ‏اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری، آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”532564″ /]

    ‏سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا, عمران خان کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ،یہ مقدمہ 7اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا ہے جو ناقابلِ ضمانت ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مجسٹریٹ علی جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گذشتہ روز عمران خان کی ریلی میں چند پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موجود تھے جب عمران خان نے پولیس کے اعلیٰ افسران اور ایک ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ کو ڈرانا، دھمکانا شروع کر دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ’عمران خان کا مقصد پولیس اور عدلیہ میں دہشت پیدا کرنا تھا تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکیں۔

    ’عمران خان کی جانب سے اس انداز اور ڈیزائن میں کی گئی تقریر سے عوام میں خوف و حراس پھیل گیا ہے اور عوام الناس میں بدامنی، بے چینی اور دہشت پھیلی ہے۔ اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔‘

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دارالحکومت اسلام آباد میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروادی گئی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق درخواست جی الیون ٹو کے رہائشی ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے تھانہ رمنا میں دی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم عمران احمد خان نیازی فوج، عدلیہ اور پولیس افسران کیخلاف عوام کو بغاوت پر اکسا رہا ہے جبکہ پبلک پریشر کرکے اپنی پارٹی اور پارٹی کارکن کے حق میں فیصلے کروانا چاہتا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی ، ڈی آئی جی اور ملزم شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ صاحبہ کو دھمکی دی کہ آپکے خلاف کیس کروں گا، کسی بھی معزز جج کو دھمکی دینا یا کام سے روکنا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران نیازی کی تقریر سے عدلیہ اور بار دونوں کے وقار و جذبات کوٹھیس پہنچ رہی ہے، اس لیے ملزم عمران نیازی کو گرفتار کیا جائے۔ایس ایچ او رمنا شاہد زمان کا کہنا ہے کہ درخواست پر فی الحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تقریر ایف نائن پارک میں ہوئی وقوعہ تھانہ مارگلہ کا بنتا۔

  • بول ٹی وی کے بعد یوٹیوب کوبھی بند کردیا گیا

    بول ٹی وی کے بعد یوٹیوب کوبھی بند کردیا گیا

    اسلام آباد:یوٹیوب کوبھی بند کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ پیمرا نے یوٹیوب کو بھی بلاک کردیا ہے اور اس کے بلاک کرنے کی وجہ فقط عمران خان کی تقریر کو نشرکرنا بتایا جارہا ہے

    اس سلسلے میں سوشل میڈیا پراس وقت مختلف علاقوں سے صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے یوٹیوب کو بلاک کردیا ہےاوراب کوئی یوٹیوب چینل عمران خان کوقوم کے ساتھ براہ راست ہم کلام نہیں کرسکے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مزید احکامات کی آمد کی انتظآر ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پیمرا نے بول ٹی وی کی نشریات معطل کردی ہیں اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پیمرا نے عمران خانکو لائیو نشرکرنے پر پابندی لگائی تھی لیکن بول ٹی وی نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا

    یہ بھی یار ہے کہ شاید اوور لوڈنگ یا جزوی اسکریننگ کی وجہ سے ہم پی ٹی اے کی وضاحت کا انتظار کر رہے تھے اور آج اتوار ہونے کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہیں۔

  • بول ٹی وی کی نشریات معطل کردی گئیں

    بول ٹی وی کی نشریات معطل کردی گئیں

    اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کی نشریات روک دیں۔

    نیوز چینل سے وابستہ ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ بول کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سکرین کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔

    عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر بول ٹی وی کی نشریات معطل کر دی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ قدم پابندی کے باوجود بول نیوز کی طرف سے پیمرا کی پالیسی کونہ اپنانے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

  • کراچی :این اے 245: ٹی ایل پی کا فارم 45 کا وقت سے  پہلے اجراءاور زبردستی دستخط کروانے کا الزام

    کراچی :این اے 245: ٹی ایل پی کا فارم 45 کا وقت سے پہلے اجراءاور زبردستی دستخط کروانے کا الزام

    کراچی:شہرقائد میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں  میں ٹی ایل پی نے کہا ہے کہ  فارم 45 وقت سے پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں اورزبردستی دستخط لیے جارہے ہیں 

     

     

    اطلاعات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے آج ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے اس بات کی شکایات سامنے آئی ہین کہ ہمارے ایجنٹوں سے زبردستی قبل ازوقت فارم 45 پر دستخط کروا لیئے گئے ہیں

     

    اپنے دعوے میں ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ عرفان گورنمنٹ اسکول پولنگ اسٹیشن پر ہمارے ایجنٹ سے دھمکی دے کرزبردستی دستخط کروائے گئے

     

    ایسے ہی سی ڈی جی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بھی ہمارے ایجنٹ سےدھمکی دے کرزبردستی دستخط کروائے گئے ہیں ، ٹی ایل پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قبل از وقت دستخط کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رہنما اصولون کے خلاف ہے

     

    پولنگ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سولجر بازار میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم پاکستان اور ٹی ایل پی کے کارکنان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کچھ دیر پہلے سولجر بازار عرفان گورنمنٹ اسکول میں پریزائڈنگ افسر کی جانب سے فارم 45 سائن کرانے پر پولنگ معطل کردی گئی

     

     

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنما قاسم فخری نے کہا کہ ہمارے حق کو چھیننے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر زبردستی دستخط لیے جارہے ہیں۔

    مفتی قاسم فخری نے کہا کہ جن علاقوں میں ہمارے ووٹ زیادہ تھے وہاں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پولنگ مکمل ہونے سے قبل فارم 45 پر دستخط کھلی دھاندلی ہے۔ٹی ایل پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے پولنگ ایک گھنٹے بڑھائی جائے۔

     

    تحریک لبیک کی طرف سے کہاگیا ہے کہ جہاں ان کے ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں وہاں ان کے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں

     

     

    تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اس اعلانیہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور قانونی کارروائی کرے

     

  • عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا گھیرا تنگ کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس درخواست کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق پیر کو کریں گے۔

    عمران خان کے خلاف مقدمہ،وزارت داخلہ میں اہم اجلاس،ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے رائے طلب

    اسلام آباد کے ایک شہری نےعمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔اس شہری کاکہنا ہےکہ سابق وزیراعظم نے حقائق چھپائے ہیں اس لیے ان کو نااہل کردیا جائے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، اور انہوں نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

    کوہ سلیمان سیلاب ،راجن پور ڈوبنے کا خطرہ، شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کاحکم

    ادھر دوسری طرف عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی سزا دلوانے کے لیے کوششیں ہورہی ہیں ، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اتحاد کی جماعتوں نے عمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس بھی جمع کروا دیا ہے ، جبکہ دوسری طر عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالکل حقائق نہیں چپھائے یہ سب سازش کی جارہی ہے اورمیں یہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ سب مل بھی جائیں تو مجھے نااہل نہیں کرواسکتے ،

  • حکومت نے خاتون جج کا پیچھا کرنےوالے وکیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    حکومت نے خاتون جج کا پیچھا کرنےوالے وکیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا

    اترپردیش:بھارتی ریاست اترپردیش میں حکومت نے خاتون جج کا پیچھا کرنےوالے وکیل کے گرد گھیرا تنگ کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں وکیل کے خلاف خاتون جج کا پیچھا کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ہمیر پور میں تعینات ایک ختون جج کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ محمد ہارون نامی وکیل اس کا پیچھا کرتا ہےاور چھپ چھپ کراس کودیکھتا ہے ، خاتون جج نے محمد ہارون نامی وکیل کے خلاف مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس خاتون جج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد ہارون دیوار کے سوراخ سے اس کے دفتر میں جھانکتا رہتا تھا اور اسے میسج کرتا رہتا تھا۔ انہوں نے محمد ہارون کو کئی بار تنبیہ کی لیکن اس نے اس کے باوجود بھی باز نہیں آیا۔

    خاتون جج نے کہا کہ وکیل نہ صرف میچنگ کپڑے اور جوتے پہن کر چہل قدمی کرتا رہا بلکہ اسے گھورتا بھی رہا، وکیل نے مبینہ طور پر شام کی سیر کے دوران جج کا پیچھا کیا اور نازیبا جملے کسے۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار نے کہا ہے کہ خاتون جج شادی شدہ ہیں، جج کی شکایت پر وکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری طرف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعد اب بات دھمکیوں تک آ چکی ہے، عمران نیازی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے، خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکانا قابل شرم فعل ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے، اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعد اب بات دھمکیوں تک آ چکی ہے، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ڈرانا اور دھمکانا ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔

  • این اے 245 کا ضمنی الیکشن ہم باآسانی جیت جائیں گے:عمران خان کا دعویٰ

    این اے 245 کا ضمنی الیکشن ہم باآسانی جیت جائیں گے:عمران خان کا دعویٰ

    کراچی:این اے 245 کا ضمنی الیکشن ہم باآسانی جیت جائیں گے ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ہونے والا ضمنی الیکشن جیتنے کا دعویٰ کر دیا۔

     

     

    کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے اين اے 245 ميں ضمنی اليکشن آج بروز اتوار 21 اگست کو ہو رہا ہے، جس کیلئے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگيا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

     

    ترکی میں دو مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک

    ایک طرف پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ یہ الیکشن جیت جائیں گے اس حوالے سے وہ بیان بھی دے چکے ہیں ، دوسری طرف اب عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم این اے 245 کراچی کا الیکشن جیت رہے ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ کراچی کے حلقہ این 245 کے تمام پولنگ اسٹیشنزہمارے ووٹرز سے بھرے ہوئے ہیں اوروہ اپنا ووٹ کاسٹ ضرور کریں گے

    این اے 245 :پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کومنہ کی کھانی پڑی

    اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ووٹرز سے درخواست بھی کی کہ اگر آپ نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تو فوری طور پر جاکر اپناووٹ ڈالیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ کوئی بھی ووٹربغیرووٹ کاسٹ کرنے کے نہ جائے

    ايم کيوايم، پی ٹی آئی، پی ایس پی، ٹی ایل پی اور فاروق ستار سميت پندرہ اميدواروں ميں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی انتخاب میں 8 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، جس میں فاروق ستار بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عامر لياقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

     

    اس حلقے میں اہم امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے محمود مولوی، متحدہ قومی موؤمنٹ ( ايم کيو ايم ) پاکستان کے معيد انور، تحريک لبيک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے احمد رضا اور فاروق ستار آزاد امیدوار شامل ہیں