Baaghi TV

Author: News Editor

  • پاک فوج امدادی سامان کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئی

    پاک فوج امدادی سامان کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئی

    راولپنڈی:پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے سندھ کے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین اورجامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا۔

    بیان کے مطابق پاک فوج راشن بھی تقسیم کر رہی ہے۔ کراچی اور اندرون سندھ میں مسلسل بارشوں اور شہری سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ 23 اگست سے سندھ میں داخل ہوگا۔ جب کہ خیر پور اور سکھر میں کشتیاں چل پڑیں اور شہر پانی پانی ہوگئے۔

    میٹ آفس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ سندھ ميں 23 اگست کو داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج بروز ہفتہ 20 اگست سے 23 اگست کے دوران پنجاب اور خيبرپختونخوا ميں بارش کا امکان ہے۔ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ اور جنوبی پنجاب ميں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جب کہ 24 اگست تک کراچی ، حيدرآباد ، ٹھٹھہ سميت بيشتر مقامات پر ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب تين روز کی مسلسل بارش کی وجہ سے خيرپور شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ شاہراہوں پر پانچ پانچ فٹ سے زیادہ پانی جمع ہوگیا، پانی نکاليں تو کہاں نکاليں انتظاميہ نے حادثات سے بچاؤ کیلئے رسیاں باندھ ديں۔

    شادی شہید کے پہاڑی علاقے گوٹھ خادم کٹوہر میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی ہے، حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے میں دب کر جاں بحق، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عائشہ خاتون، بابر علی، اسد علی، چھ سالہ مصطفیٰ، خیراں شامل ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جس کے بعد خيرپور ميں تین دنوں میں مکانات گرجانے سے جاں بحق افراد کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

    سندھ میں سب زیادہ بارش سانگھڑ میں تین سو انیس ملی میٹر ہوئی۔ محکمہ موسميات نے سندھ میں دو روز تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کيا ہے۔

    نارا میں نظامانی ڈیم ٹوٹنے سے درجنوں دیہات ڈوب گئے۔ جس سے تيس سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے چونڈکو سانگھڑ روڈ مکمل ڈوب گیا۔

    خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔ خیرپور میں ہی سٹی چلڈرن اسپتال کے چھت کا پلستر گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین مریض بچوں کی رشتے دار اور تیماردار تھیں جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    خیرپور کنب میں سیلابی ریلہ چار افراد کو بہا لے گیا، جس میں سے دو کی لاشيں نکال لی گئيں، جب کہ دو کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شدید بارش کے باعث آج نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    ٹنڈوالہ یار میں مسلسل تين روز کی بارش نے تباہی مچادی، جہاں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور لوگوں نے سڑکوں پر آشیانے بنا ليے۔ بچوں سميت خيمہ بستيوں ميں پناہ لے لی، فصليں بھی زير آب آگئیں۔ 3 روز سے جاری بارش نے شہر کا نقشہ بدل ديا۔

    دادو کے کھیرتھر کے پہاڑی سلسلے اور کاچھو میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے بعد سيلابی صورت حال پيدا ہوگئی ہے، جہاں سیکڑوں دیہات کا تحصیل جوہی اورضلع دادو سے رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔

    دادو کی تحصیل میہڑ میں بھی موسلا دھار بارش سے متعدد مکانات گرگئے۔ جب کہ مختلف حادثات میں چھ افراد جان سے گئے۔ وزيراعلیٰ سندھ کا شہر سيہون بھی بارش کے پانی میں ڈوب گيا۔ جب سکھر میں میونسپل انتظامیہ نے کشتیاں چلانا شروع کر دیں۔

    نواب شاہ ميں کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے دوبچے جاں بحق بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی میں موسلادھار بارش سے ڈی ایس پی آفس کی چھت گر گئی۔

    نوشہروفیروز میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہن بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مٹياری ميں بھی ديہی اور شہری علاقے تالاب کا منظر پيش کرنے لگے۔ سانگھڑ ميں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کرديا، نشيبی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی، ایسی ہی صورت حال حيدرآباد میں دیکھنے میں آئی جہاں کئی علاقے زير آب جب کہ سڑکيں پانی ميں ڈوب چکی ہيں۔

    پنجاب میں تونسہ بیراج سے نکلنے والا بڑا سیلابی ریلا تیزی سے بڑھنے سندھ کی جانب بڑھنے لگا ہے، جس کے بعد محکمہ آبپاشی نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔

    جعفر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں مکانات کی چھتیں گرنے سے دو خواتین سمیت8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد بلوچستان میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 215 ہو گئی ہے۔

    کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ آج ساتویں روز بھی منقطع ہے،مختلف مقامات پر سڑکيں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئيں۔ فورٹ منرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بین الصوبائی شاہراہ بند ہے، جب کہ بلوچستان پنجاب شاہراہ بند ہونے سے غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

    خضدار ميں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، جہاں سيلابی ريلوں کے باعث کئی شاہراہيں بند ہيں۔ گریشہ،تحصیل وڈھ اور کرخ میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ ایم 8 شاہراہ ونگواور بھلونک کے مقام پر بند ہیں، مسلسل بارشوں سے کچی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ونگو ہلز سے سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

    لورالائی ميں پولیس اہلکاروں نے سیلاب میں جذبہ خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، جہاں سيلاب سے اسکول کے بچوں کو ريسکيو کيا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے چھوٹے بچوں کوندی پارکرائی۔ سیلاب ندی پر پل نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب کے باعث راستہ بند تھا۔

    وزیرمواصلات پنجاب علی افضل ساہی سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے تونسہ شریف پہنچے۔ انہوں نے سیلاب میں بہہ جانے والی شاہراہ سمیت دیگر متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کی ہدایت کی۔

    صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے متبادل سڑک پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر علی افضل ساہی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نو افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مکانات گرنے اور سیلابی ریلوں سے چترال میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چار افراد کی جانیں گئیں، اس دوران مختلف حادثات میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اٹھاون مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ دو سو سینتالیس کو جزوی نقصان پہنچا، چترال میں پل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا، جب کہ دو سو چہتر مویشی سیلاب کی نذر ہوئے۔

  • بھارت: شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 18 افراد ہلاک

    بھارت: شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 18 افراد ہلاک

    نئی دہلی :بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ہمالیہ کے قریب سیلاب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارت میں مون سون کے موسم میں عام طور پر سیلاب آتے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دنیا بھر میں شدید موسموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے ساتھ بھارت میں جنگلات کی کٹائی اور ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    حکومت نے بیان میں کہا کہ ریسکیو اہلکارشمالی ریاست ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں فوری طور پر پہنچے جہاں سیلاب 2 مکانوں کو بہا کر لے گیا جبکہ 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بیان میں مزید بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ریاست بھر میں 7 دیگر افراد ہلاک ہوئے۔ٹی وی پر خبروں کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریبی ضلع کانگڑا میں ایک ریلوے پل کا کچھ حصہ سیلاب سے بہہ گیا۔

    ہمیر پور ضلع میں سیلاب کی وجہ سے مقامی عمارتوں کی چھتوں پر 19 افراد پھنسے ہوئے تھے، انہیں ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں نے بچا لیا۔زیادہ متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ہماچل پردیش برف پوش پہاڑوں کے لیے مشہور اور سیاحوں میں مقبول ہے۔

    گزشتہ مہینے مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے میں زائرین کے کیمپ میں اچانک بارش کے بعد سیلاب آنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    جون میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بھارت کے شمال مشرق کے دور دراز علاقوں میں تباہی مچائی تھی جب مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ریاست منی پور میں ریلوے کارکنوں اور فوج کے ایک کیمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

  • سیلاب سے تباہی: آرمی چیف کی کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت

    سیلاب سے تباہی: آرمی چیف کی کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کرکے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو امدادی کاموں میں بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متاثرین کی جلد بحالی اورریلیف کے لیے اقدامات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرااسٹرکچراورمواصلاتی نظام کی بحالی پرفوری کام کرے۔

    خیال رہے بارش اور سیلاب کے باعث بلوچستان ملک بھر سے کٹ کے رہ گیا ہے ، صوبے کے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں اٹھارہ پل ٹوٹ گئے۔

    صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ سات ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے اور تقریبا دو لاکھ ایکڑ زمین پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

  • چین نے نقل وحمل میں انقلابی کامیابیاں حاصل کرلیں

    چین نے نقل وحمل میں انقلابی کامیابیاں حاصل کرلیں

    بیجنگ:ایک دہائی پہلے، جشن بہار سے قبل جنوبی چین کےگوانگ شی علاقے میں لاکھوں تارکین وطن کارکنوں نےنئے سال کا جشن منانےکی خاطر ہزاروں میل کا سفر طےکرنےکےلیےایک "موٹرسائیکل آرمی” تشکیل دی۔ آج”موٹرسائیکل آرمی” ماضی کی بات بن چکی ہے۔ اب لوگ گھروں کو جانے کے لیے تیز رفتار ٹرین کا سہارا لیتے ہیں، جو کہ آرام دہ اور سہل ہے اور "جب چاہیں واپس” جا سکتے ہیں۔ یہ پچھلے دس سالوں میں چین کی نقل و حمل کی ترقی کی ایک حقیقی عکاسی ہے۔

     

    چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

    جون 2022 میں، 2,712 کلومیٹر لمبائی کی حامل دنیا کی پہلی صحرائی ریلوے چین کے سنکیانگ کے صحرائی علاقے میں فعال ہو چکی ہے، جس سے کئی مقامی کاؤنٹیوں کو تاریخی اعتبار سے پہلی مرتبہ ٹرین کی سہولت میسر آئی ہے اور اُن کی یہ محرومی دور ہو چکی ہے۔

    صوبہ گوئی جو میں، جو پہاڑی علاقوں کا حامل علاقہ ہے، مختلف قسم کے تقریباً 20,000 پل تعمیر کئے گئے ہیں۔

     

     

    جنوبی سمندری چین میں کشیدگی،تائیوان امریکہ نےباہمی تجارتی مذاکرات کا اعلان کردیا

    پچھلے دس سالوں میں، چین میں 50,000 سے زیادہ دیہات بسوں سے منسلک ہو چکے ہیں، اور مغربی علاقے میں ریلوے کی مائلیج 60,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جو ملک کی کل مائلیج کا 40فیصد ہے۔

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    تبت-لالن ریلوے فعال ہونے کا منظر دیکھ کر ایک مقامی 11 سالہ لڑکے جا یانگ لوزو نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ ٹرین دیکھی ہے۔میں اور میرے ساتھی ٹرین کے ساتھ دوڑتے رہے ، اور مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی۔ بعد میں، میں اس ٹرین پر بیٹھ کر لہاسا جا سکتا ہوں۔

    پچھلے دس سالوں میں، چینیوں نے پہاڑوں اور دریاؤں کے درمیان، دور دراز دیہاتوں اور صحرائے گوبی میں یکے بعد دیگرے نقل و حمل کے معجزے پیدا کیے ہیں۔ ماضی کے دورفتادہ اور الگ تھلگ علاقے آج نقل و حمل کے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں۔

  • شہبازگل ڈرامہ،یہ لوثبوت،!ویڈیومنظرعام پر:مبشرلقمان نےشہبازگل کا پول کھول دیا

    شہبازگل ڈرامہ،یہ لوثبوت،!ویڈیومنظرعام پر:مبشرلقمان نےشہبازگل کا پول کھول دیا

    لاہور:شہبازگل کی صحت کے حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ایک دو ویڈیو دیکھی ہوں گی ٹویٹ کی ہیں مخصوص چینل وہ نہیں دکھائیں گے شہباز گل کی تصویریں والی ویڈیوز ہیں وہ آجکی ہیں ،اگست 20 تاریخ کی اور پمز کی ۔ اگر غور سے دیکھیں گے تو شہباز گل جب عدالت میں گئے تھے وہی کپڑے پہنے ہوئے ہیں ان تصویروں میں گل ہشاش بشاش ہیں یہ وہ آدمی ہے کہ اسکو ایک لمحے کا سانس نہیں آ رہا تھا جس پر اتنا تشدد ہوا کہ آسمان بھی شرما گیا جنسی زیادتی بھی کی گئی

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ جھوٹ بولتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی اب سب بے نقاب ہو رہے ہیں۔ تصویریں ٹویٹ کیں تو پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پردہ رکھ لیتے ،کس بات کا پردہ ،عمران خان نے کیسے کہہ دیا کہ جنسی زیادتی ہوئی تم اداروں کے خلاف باتیں کرو پردہ نہ رکھو اور میں پردہ رکھوں کیوں؟ 35 پنکچر والی بات امپائر کی انگلی والی بات جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے

     

     

    سینئرصحافی گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں پی ایچ ڈی ہو چکا ہوں جو یونیورسٹی وزیراعظم ہاوس میں بنی تھی اس میں پی ایچ ڈی کیا ہے گائے بھینسیں بکی تھیں پھر کیا ہوا جو گاڑیاں امپورٹ ہوئی انکا پتہ ہے؟ پچاس لاکھ گھر بنے تھے لیکن زلزلے سے گرنے والے گھر بھی نہ بنائے جا سکے ایک کروڑ نوکریاں کہہ کر لاکھوں بے روزگار کر دیئے گئے جھوٹ کرپشن کو ختم کرنا تھا لیکن کرپشن اپنے گھر میں ہو رہی میں نے بشری۔ عثمان بزدار۔ فرح کی کرپشن بتائی آپ نے ہر وقت یہی کہنا کہ غلط۔ ،کچھ تو سوچ لو مان لو کہ اتنا جھوٹ بولا تم لوگوں نے کہ اب سمجھ نہیں آ رہی ۔

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کہ تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا تین سالوں میں تم نے لیا۔ اتنی اچھی معیشت تین سال میں تین وزیر خزانہ بدلے ،سٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا یہ ڈالر کی جو مار پڑی ہے یہ تمہاری وجہ سے ہے اس وقت دو سو لوگ سیلاب میں مر چکے ہیں لیکن پوری قوم کو جھوٹے آدمی کے پیچھے لگایا ہوا ہے ۔ کیا فائدہ لوگ مر رہے ہیں گھر تباہ ہو رہے ہیں عوام سے انکو کوئی غرض نہیں۔ جن کیسز میں پیسے کھائے وہ کیسز رکوا دیئے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ رکواتے رہے جھوٹوں پر ہی سب کچھ چلاتے ہیں اور انکے کارکنان کو بھی آفرین ہے جو ہر جھوٹ کو سچ مانتے ہیں شہباز گل کی غیر اخلاقی زبان مجھے بتاتے ہوئے شرم آتی ہے۔ حالت دیکھیں سانس نہیں آ رہا عدالت می چیختے رہے

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کی ویڈیو دیکھیں کسی کی بات پر اعتبار نہیں کیا گیا اور جھوٹے فریبی شخص پر اعتبار کیا گیا اگر کوئی دہشت گرد رو پیٹ کر نکل جائے پھر کیا ہو گا ۔ مجھے آج بھی کتنے لوگ ملے جو کہتے ہیں زیادتی ہو گئی کس نے کہا زیادتی ہوئی ؟ جس نے کی اس نے آ کر بتایا فیک ویڈیو ز پھیلائی جا رہی ہیں وہ ایک بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تھا اس پر جو ہوا وہ بھی غلط تھا اس قوم کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے کہ ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں۔

     

     

    سینئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ سوال کرو اپنے لیڈروں سے کہ جو باتیں کر رہے ہو وہ پوری کیسے کرو گے صرف پنجاب میں ساٹھ سیکرٹری بدل دیئے باتیں سن لیں انکی صرف۔ خود جا کر لابنگ فرم کونسی ہائیر کی امریکہ میں ۔ امریکہ اسرائیل سے فنڈنگ آ گئی لیکن پھر بھی سازش امریکہ کر رہا ہے۔ امریکی سفیر کو وزیراعلی بلا لے تو شیریں مزاری گالیاں دے۔ غرور اور جھوٹ نہیں چلتا۔ لوگوں کو بہکاوے میں لا کر انکو استعمال کرنا ظلم ہے جس بات کا جواب نہ ہو اس پر تہمت لگا دو۔

  • افغانستان امریکی بالادستی اورطاقت کی پالیسی کےبدترین نتائج کاگواہ ہے:چینی وزارت خارجہ

    افغانستان امریکی بالادستی اورطاقت کی پالیسی کےبدترین نتائج کاگواہ ہے:چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ:افغانستان امریکی بالادستی اور طاقت کی پالیسی کے بدترین نتائج کا گواہ ہے،اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حال ہی میں عالمی میڈیا نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی پہلی برسی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا کہ افغانستان پر امریکی حملے کے منفی اثرات کا تسلسل بدستور جاری ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 19 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان ،امریکی فوجی طاقت کے استعمال کی پالیسی کے بدترین نتائج کا گواہ ہے۔

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    ترجمان نے نشاندہی کی کہ "امریکہ نے 20 سال تک افغانستان پر جنگ مسلط کی، ایک ملک کو ریزہ ریزہ کر دیا، ایک نسل کا مستقبل تباہ کر دیا، 174,000 لوگوں کو ہلاک کیا، جن میں 30,000 سے زیادہ عام شہری بھی شامل ہیں، اور 10 ملین سے زیادہ لوگوں کو پناہ گزینوں میں تبدیل کر دیا۔ افغانستان میں امریکی جارحیت کے منفی اثرات بدستور جاری ہیں۔ لاکھوں افغان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، تقریباً 30 لاکھ افغان بچے غربت کی وجہ سے اسکولوں سے باہر ہیں، اور 18.9 ملین افغانوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    چین کی ’اسکائی ٹرین‘ جو ہوا میں معلق رہتی ہے

    وانگ وین بین نے مزید کہا کہ دوسری جانب افغانستان امریکی "جمہوری تبدیلی کے منصوبے” کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ امریکی ناکامی نے اُس کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام میں منافقت اور اس کے جبر و بالادستی کے حقیقی رنگوں کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ اگرچہ امریکہ افغانستان میں ناکام ہوا ہے لیکن اس نے پھر بھی دنیا میں ہر جگہ مداخلت کی پالیسی ترک نہیں کی، وہ اب بھی جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور دنیا بھر میں تقسیم اور محاذ آرائی کو ہوا دے رہا ہے۔ عالمی برادری کو چوکس رہنا چاہیے اور جمہوریت اور انسانی حقوق کی آڑ میں دنیا میں افراتفری پھیلانے کے امریکی خطرناک اقدام کی مشترکہ مزاحمت کرنی چاہیے، تاکہ افغان سانحے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جا سکے۔

  • پاکستان کی 26 فیصدآبادی ذیابطیس کاشکار:ذیابطیس کےمریضوں کی تلاش کیلئےاسکریننگ کا فیصلہ

    پاکستان کی 26 فیصدآبادی ذیابطیس کاشکار:ذیابطیس کےمریضوں کی تلاش کیلئےاسکریننگ کا فیصلہ

    کراچی :ملک میں ذیابطیس کے تشویشناک حد تک پھیلاؤ، اس کی تشخیص اور موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ماہرین صحت اور معروف ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے ملک کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مہم میں ایسے افراد کا پتہ چلایا جائے گا جو اس مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بے خبر ہیں۔

    اسکریننگ آؤٹ ریچ ڈسکورنگ ڈائیباٹیز اور پرائمری کیئر ڈائیباٹیز ایسوسی ایشن کا ذیابطیس کے مریضوں کی تلاش کیلئے معاہدے طے پاگیا، معاہدے کے تحت پاکستان بھر میں گاؤں، دیہات اور قصبوں میں رہنے والے افراد کی مفت اسکریننگ کی جائے گی تاکہ ایسے افراد تلاش کئے جائیں جو ذیابطیس سے متاثر ہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں ہے، معاہدے میں کم از کم ایسے 10 لاکھ لوگوں تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

     

    شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

    دونوں اداروں کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے تحت ملک بھر کے 100 اسپتالوں میں شجرکاری کی جائے گی اور ان پودوں کی رکھوالی کیلئے اسپتالوں کو مالی بھی فراہم کئے جائیں گے۔

    کراچی میں ہونیوالے معاہدے کی تقریب میں معروف ماہر امراض ذیابطیس اور پرائمری کیئر ڈائیباٹیز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فرید الدین، سیکریٹری ڈاکٹر ریاست علی خان، ادویہ ساز کمپنی فارمیوو کے ڈپٹی سی او جمشید احمد، اینکر پرسن وسیم بادامی اور ڈسکورنگ ڈائیباٹیز کے سربراہ عبدالصمد نے خطاب کیا۔

     

    رسول اللہ کی بتائی ہوئی وہ چیزجو شوگر کینسر اور موٹاپے جیسی بیماریوں کا اعلاج ہے…

    تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شجرکاری مہم شروع کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہر امراض ذیابطیس ڈاکٹر فرید الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈائیباٹیز فیڈریشن کے مطابق پاکستان کی 26 فیصد آبادی ذیابطیس کا شکار ہے اور اگر ہم نے غیر صحتمند طرز زندگی کو نہ چھوڑا تو آئندہ چند سالوں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی، پاکستان نمبرز کے حساب سے ذیابطیس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے لیکن آبادی کے شرح تناسب کے اعتبار سے ذیابطیس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہمارا پہلا نمبر ہے۔

  • حکومت کا پاک ایران سرحد پر 6 مارکیٹیں بنانے کا اعلان

    حکومت کا پاک ایران سرحد پر 6 مارکیٹیں بنانے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت کا پاک ایران سرحد پر 6 مارکیٹیں بنانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیرتجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر 6 مارکیٹیں بنائی جائیں گی۔

    سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ 6 ماہ میں ہوجائے گا، کن اشیاء پر ٹیرف میں کمی ہوگی، فیصلہ باہمی آمادگی سے ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاک ایران تجارت بڑھے اور مقامی صنعتیں متاثر نہ ہوں، 3 ماہ میں ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کریں گے۔

    وفاقی وزیر تجارت نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر 6 بارڈر مارکیٹیں بنائی جائیں گی، ایک مارکیٹ کا افتتاح جلد ہوگا، باقی 5 کا بعد میں کریں گے۔

    نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ باڑ لگانے سے یہ سلسلہ رک گیا تھا بحالی کیلئے مزاکرات جاری ہیں۔

    قبل ازاں ایک تقریب کے دوران غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاک افغان تجارتی معاہدے میں ٹرک ڈرائیورز کو6 ماہ کا ویزہ ملے گا، دونوں ممالک ہی ٹرک ڈرائیورز کو 6، 6 ماہ کا ویزہ دیں گے، اس سے سامان کی ترسیل میں آسانی ہوگی۔

    وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے جا رہا ہے، ازبکستان سے بھی ٹرک ڈرائیورز کیلئے 6 ماہ کے ویزے کا معاہدہ ہوگا، ٹرک نہ صرف افغانستان بلکہ ازبکستان بھی آجا سکیں گے۔

    نوید قمر نے بتایا کہ ٹرکوں کو واہگہ کراس کرنے کی اجازت دینے کی ڈیمانڈ بھی آتی ہے، لیکن بھارت کے ساتھ سیاسی تعلقات ایسے نہیں کہ اجازت دی جائے، اگر بھارت کے ساتھ حالات معمول پر آئے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے، حالات بہتری پر سارک تجارت سمیت دیگر معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔

  • ایک اور نوجوان نے اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئرکرنے کا اعتراف کرلیا

    ایک اور نوجوان نے اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئرکرنے کا اعتراف کرلیا

    ملتان:ایک اور نوجوان نے اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئرکرنے کا اعتراف کرلیا،اطلاعات کے مطابق لعل عیسن لیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے پاک فوج کے خلاف منفی ریمارکس پرمشتمل پوسٹیں شیئر کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے

    اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ محمد مبین حیدر ولد بلال حسین جو کہ وارڈ نمر چار کوٹ لعل عیسن ضلع لیہ کا رہائشی ہے کا کہنا ہے کہ وہ لاء کا طالب علم ہے اورٹائم انسٹی ٹیوٹ ملتان کا سٹوڈنٹ ہے ، وہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس سے متاثرہوکرقومی ادارون کے خلاف پوسٹیں کرتارہا ہے،

    محمد مبین حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیے پر نادم ہے اوریہ وعدہ بھی کرتا ہے کہ وہ اب اس قسم کی پوستیں اورمنفی خیالات شیئر نہیں کرے گا جس سے قومی اداروں کی تضحیک ہوتی ہو ، اس کا کہنا تھا کہ اس نے تمام پوسٹیں ڈلییٹ کردی ہیں

     

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

    محمد مبین حیدر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ سارا کچھ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثرہوکریہ کام کیا ، اس کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف انتہائی غلط اورتضیحک آمیز پوسٹیں لگائی ہیں ، محمد مبین حیدر کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہوکرپاک فوج کے خلاف پوسٹیں لگائی تھیں ،

    موصوف کا کہنا ہے کہ اس کو اس غلطی کا احساس ہوگیا ہے کہ اس نے پاک فوج کے خلاف ہونے والی شرپسندی کا حصہ بن گیا ، مجھے بعد میں اس بات کا احساس ہوا کہ میں نے پاک فوج کے خلاف غلط کردار ادا کیا ،مجھے اپنی غلطی کااحساس ہوگیا ہے کہ میں نے سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثرہوکراس مہم میں حصہ لیا اور عہد کرتا ہوں کہ آئندہ میں ایسی کسی مہم کا حصہ نہیں بنوں‌ گا اور اگرایسا کام کروں گا تو مجرم ہوں گا

  • شہباز گل بالکل تندرست، ہسپتال میں چلنے پھرنے کی خصوصی ویڈیو باغی ٹی وی پر

    شہباز گل بالکل تندرست، ہسپتال میں چلنے پھرنے کی خصوصی ویڈیو باغی ٹی وی پر

    اسلام آباد:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے ہسپتال میں شب و روز کیسے گزر رہے ہیں خصوصی تصاویر و ویڈیو باغی ٹی کو موصول ہوئی ہے

    شہباز گل کا عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیا تو وہ بیمار ہو گئے عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل کو وہیل چیئر پر پیش کیا گیا تھا اور وہ چیخ و پکار کر رہے تھے اس سے قبل جب انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تو شہباز گل کو سٹریچر پر لایا گیا تا ہم اب ہسپتال کے اندر سے ملنے والی فوٹیج و تصاویر نے صورتحال واضح کر دی ہے

     

    شہبازگل پرتشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے:عمران خان کا دعوی

    عدالت پیشی کے موقع پر وہیل چیئر پر ہسپتال جانے والے شہباز گل ہسپتال کے اندر بالکل صحت مند ہیں۔ انہوں نے نیلے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے اور وہ چل پھر رہے ہیں اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی ہسپتال کے اندر موجود ہیں جو شہباز گل کے پاس کھڑے ہیں شہباز گل کو جب ہسپتال لایا گیا تھا تب انکی حالت دیکھنے والوں کو خراب لگ رہی تھی لیکن اب ہسپتال کے اندر کی ویڈیو نے سب بھانڈا پھوڑ دیا یوں لگتا ہے کہ دو روز قبل کی میڈیکل رپورٹ جس میں شہباز گل کو تندرست کہا گیا تھا وہ بالکل ٹھیک تھی۔ شہباز گل فائل بھئ چیک کر رہے ہیں اور چل پھر بھی رہے ہیں شہباز گل کی ویڈیو نے سب حقیقت آشکار کر دی ہے

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر تشدد اور گرفتاری کے خلاف آج ریلی کا اعلان کر رکھا یے لیکن شہباز گل کی موجودہ ویڈیو آنے کے بعد ایسے نہیں لگتا کہ شہباز گل پر کسی قسم کا کوئی تشدد کیا گیا ہو کیونکہ ویڈیو میں شہباز گل بالکل صحت مند ہیں اور ہسپتال کے کمرے میں بیڈ پر موجود ہیں شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ کے خوف سے بیماری کا بہانہ واضح ہو چکا ہے دوسروں پر تنقید کرنے والے شہباز گل اب خود جیل جانے کی بجائے ہسپتال میں رہنے کو ترجیح رے رہے ہیں

    اسلام آبادپولیس کابنی گالا پردھاوا،شہبازگل کےڈرائیورکی گرفتاری…

    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔
    اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے تاہم بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،