Baaghi TV

Author: News Editor

  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کو معطل کردیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ابتک نہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا اور نہ ہی نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں کنٹونمنٹ بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کی معطلی سے شہریوں کے کام اور حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا کو فریق بنایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

    اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

    ادھر اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔

    گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

  • لاہورہائیکورٹ کی عام انتخابات کیلئےعدالتی افسران دینے سےمعذرت

    لاہورہائیکورٹ کی عام انتخابات کیلئےعدالتی افسران دینے سےمعذرت

    لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لیے عدالتی افسران دینے سے معذرت کرلی۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے عام انتخابات کے لیے افسران مانگے تھے۔ رجسٹرار نے چیف جسٹس کی ہدایت پرالیکشن کمیشن کو جوابی خط بھیج دیا۔

    رجسٹرار نے لکھا کہ پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتواء ہیں۔ عدالتی افسران کیلئے کیسزکے ساتھ انتخابی عمل میں شرکت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے ڈی آراو اور آراوز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی افسران کیلئے کیسزکے ساتھ انتخابی عمل میں شرکت مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈی آراواورآراوزکی تعیناتی کاخواہشمند تھا۔

    دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

  • پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنےوالوں کا لائسنس کینسل کردیں گے:مصدق ملک

    پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنےوالوں کا لائسنس کینسل کردیں گے:مصدق ملک

    اسلام آباد:وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔ کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔

    پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

    وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریاست قدم اُٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ خود دیکھیں ذخیرہ اندوزوں سے متعلق ہمارے مذہب میں کیا کہا گیا ہے۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے متعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اوکاڑہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے…

    خیال رہے کہ پنجاب بھر میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور متعدد پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں، جبکہ چند پمپس پر موٹرسائیکل سواروں کو صرف 100 روپے تک کا پیٹرول دیا جارہا ہے۔

  • پشاورپولیس لائنز حملہ؛ دہشتگرد شہرمیں آزادانہ گھومتا رہا

    پشاورپولیس لائنز حملہ؛ دہشتگرد شہرمیں آزادانہ گھومتا رہا

    پشاور خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور 11 بج کر 49 منٹ پر حملہ آور رنگ روڈ سے پیر زکوڑی پل کے ساتھ جی روڈ پر داخل ہوتا ہے، حملہ آور کو تمام راستے موٹر سائیکل کافی آہستہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان:داجل کینال کی طویل بندش ، ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاج

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کے راستے سے چلتا ہوا خیبر روڈ پر داخل ہوتا ہے، خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے باآسانی داخل ہوجاتا ہے۔

    پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

    واضح رہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقاتی ٹیمیں کام رہی ہے حملہ آور کہاں کہاں روکا فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہیں۔

    قصور : 100 سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

    پشاور پولیس لائنز مسجد خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم پولیس لائنز مسجد خود کش حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی۔

    تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مسجد میں خود کش حملے میں کالعدم تنظیم اور اُس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پڑوسی ملک افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی۔

    واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • پاک فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ:دونوں پائلٹس محفوظ رہے

    پاک فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ:دونوں پائلٹس محفوظ رہے

    مردان:پاکستان ایئر فورس کا طیارہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثہ مردان کے علاقے میں آبادی کے قریب پیش آیا۔ طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

    کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    ترجمان کے مطابق حادثے میں دونوں پائیلٹ محفوظ رہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے کمائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ ) منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، کہ فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ حادثے میں مین پر کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال مارچ 2022 میں بھی پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔علاوہ ازیں گزشتہ سال اگست میں پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔12 فروری 2020 کو خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

    ڈیرہ غازیخان:داجل کینال کی طویل بندش ، ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاج

  • 12سالہ بچی سے زیادتی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری کابڑافیصلہ

    12سالہ بچی سے زیادتی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری کابڑافیصلہ

    راولپنڈی:12سالہ بچی سے زیادتی،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری کابڑافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق صدر واہ کے علاقہ میں 11/12سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث مجرم کو ضرورسزا دلوائیں گے

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    اطلاعات ہیں کہ اس واقعہ کی خبرسن کرسی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے اورکہا ہے کہ انہیں تمام ترصورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان کوملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر ساتھ لے گیا اور زیادتی کی،پولیس کے مطابق واہ کی اس متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کرکے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    والدہ پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار،مقدمہ درج

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کےبعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر اور ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں،واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،سربراہ پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی ہے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائے جائے گی،

  • بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن:تازترین رینکنگ جاری

    بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن:تازترین رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ٹی20 میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی…

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 787 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی امام الحق پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے میں بھارت کے محمد سراج سر فہرست ہیں جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 8ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

    دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں بھارت سوریا کمار یادیو کی بادشاہت ہے، پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، حارث روف ایک درجے تنزلی کے بعد 15ویں اور شاہین آفریدی 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    اس سے پہلے یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 908 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔کپتان بابراعظم کی ٹی20 میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 788 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

  • انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے

    انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے

    لاہور:پنجاب میں دل کے مریضوں کی ادویات کی قلت ہوگئی ،اطلاعات ہیں کہ پنجاب بھر میں اس وقت جان بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہوگئی ہے ، خصوصا لاہورمیں توصورتحال بہت ہی خراب ہے، متعدد ادویات کی قلت ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین، انسولین اور آنکھوں کے ڈراپس بھی نہیں مل رہے ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

    صحت سے وابستہ افراد اورشعبہ جات کے مطابق دل کے مریضوں کیلئے ہیپرین کی قلت ہے، جب کہ ڈائریا کی دوائی حتیٰ کے زخموں پر لگانے والی پائیوڈین تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔صوبے بھر کی ادویات کی مارکیٹوں میں انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ جلد کیلئے دوائیں بھی فارمیسز پر موجود نہیں ہیں۔

    جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

    پنجاب کے بڑے شہروں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایکسرے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی میں استعمال ہونے والے انجکشنز کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں میڈیکل اسٹورز والوں کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی نہیں کی جارہی۔ معاملے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

    دوسری جانب فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ میڈیسن کے خام مال دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں مشکلات ہے۔

  • عمران خان،گرفتاری ،قتل کا منصوبہ۔ہوم ورک مکمل

    عمران خان،گرفتاری ،قتل کا منصوبہ۔ہوم ورک مکمل

    عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی گرفتاری پکی ہے ، لیکن فی الحال توشہ خانہ کیس اور ایسے ہی ٹیریان کیس کا فیصلہ آنےدیں پھر پکی گرفتاری ہوگی ،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ابھی تو اگرگرفتاری ہوتی ہےتوہوسکتا ہے گرفتاری کے بعد جلد ضمانت ہوجائے توایسے پھر درست نہیں ، پہلے فواد چوہدری گرفتار ہوئے پھرشیخ رشید اور اب باری عمران خان کی ہے کسی بھی وقت گرفتاری ہوسکتی ہے لیکن امکان یہ ہے کہ یہ گرفتاری عدالتی فیصلے کے بعد آئےگی،دوسروں کو جیل بھرو کی تحریک کا کہہ کراب پھرڈر گیا ہے یہ کئی بار یوٹرن لے گا

    قتل کی سازش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے دوافراد کو میرے قتل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، اس پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلے زرداری پرقتل کا الزام لگانے پرایک مقدمہ بن چکا ہے اب یہ پھرالزام لگا رہا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کسی کا خیرخواہ نہین ہےاس شخص نے سب کوپریشان کررکھا ہے

    باجوہ کی ایکسٹینشن کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ اس سے باجوہ کوایکسٹیشن دینے کی بڑی غلطی سرزد ہوئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب توپتہ چل گیاکہ باجوہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے ان لوگوں نے خود ایکسٹیشن دی ہے

     

    عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہل ہوکررہے تھا کیوں کہ ٹیریان کے حوالے سے عدالتوں کے پاس اتنے مضوط شواہد آچکے ہیں کہ عدالتوں کے پاس اب اس کی نااہلی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ،وہ کبھی ٹانگ کے زخمی ہونے کا بہانہ بناتے ہیں تو کبھی کوئی کہانی سنا دیتے ہیں ، وہ انٹریوتودے سکتےہیں مگرعدالت پیش نہیں ہوسکتے یہ کیسا زخم اور کیسا بہانہ ہے

    شیخ رشید کی ضمانت کے‌حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ یہ وہی شیخ رشید ہیں کہ جو جب وزیرداخلہ تھے تو وہ بڑی بڑھکیں مارتے تھے اور اب تووہ پولیس والے کے سینے کے ساتھ چمٹ کررورہے تھے ، اب بھی پتہ نہیں کہ ضمانت کب ہوتی ہے، انہوں الزام لگایا تھا اب ثابت کریں یا پھرسزا کےلیے تیاررہیں‌، پنجاب اور کے پی میں الیکشن عام انتخابات کے ساتھ ہوتے نظرآرہے ہیں ، اگراب ہوتے ہیں توقوم کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا

     

    افغانستان میں ڈالرکی اسمگلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تاجر اور دیگر ذرائع سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرپاکستان سے افغانستان جارہے ہیںآئی ایم ایف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط عائد کی ہیں اورمطالبہ کیا ہےکہ بجلی کی قیمت دوگنی کی جائے حکومت اس پوزیشن میں نہیں لیکن اس کے سوا کوئی چارہ کار بھی نہیں ہے

  • کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    کراچی:کراچی میں سیکورٹی اداروں کےنام پر جعلی افسربن کرلوٹنے والےپولیس کے ہتھے چڑھ گئے اوراطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتارکرلیا ہے ۔

    اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھاکہ شیر شاہ کے علاقے اکبر روڈ، ماشاءاللہ گودام کے پاس دوران گشت پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے تین موٹر سائیکل سوارافراد کو روکا۔ان کا کہنا تھا کہ ہولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر تینوں ملزمان نے پاکستان آرمی سے اپنی وابستگی ظاہر کی اور آرمی سروس کارڈز بھی شو کروائے ۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس کی جانب سے معلومات حاصل کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ ان کا آرمی سے کوئی تعلق نہیں ۔ فدا حسین جانوری کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضے سے جعلی ISI ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز اور ATM کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے پاس سے کل رقم 61,900 روپے اس کے ساتھ 4 عدد بینک کے چیک اور ایک عدد رولیکس گھڑی برآمد ہوئی ہے۔

    ادھر دوسری طرف کلفٹن پولیس کی بروقت کاروائی، قومی ادارے نیب کا نام استعمال کر کے معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں‌.تفصیلات کے مطابق گینگ میں شامل ایک ملزم نے مدعی نصیر یاسین کو فون کیا اور اپنی شناخت بطور نیب افسر بتا کر رقم کا مطالبہ کیا

    مدعی نے ملزمان کو رقم وصول کرنے کے لئے بلوا کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتارملزمان کی شناخت جمیل ولد حنیف اور بلال ولد فیصل کے نام سے ہوئی جنہیں ان کے گینگ کے دیگر 2 ساتھیوں ثاقب اور جاوید نے رقم وصول کرنے بھیجا تھا

    ملزم جاوید اور ثاقب تاحال گرفتار نہیں ہوسکے جنکی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے