Baaghi TV

Author: News Editor

  • پروجیکٹ سٹےسیف اورانٹرن شپ مکمل کرنےوالی طالبات کےلیےسرٹیفکیٹ تقسیم کرنےکی تقریب

    پروجیکٹ سٹےسیف اورانٹرن شپ مکمل کرنےوالی طالبات کےلیےسرٹیفکیٹ تقسیم کرنےکی تقریب

    اسلام آباد:پراجیکٹ سٹے سیف اور انٹرن شپ مکمل کرنے والی طا لبات کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 19 اگست 2022 کو پروجیکٹ سٹے سیف اور انٹرن شپ مکمل کرنے کےوالی طالبات کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اورکیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی 65 طالبات نے تقریب میں شرکت کی اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔

     

     

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ مسز ماریہ مود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا اور مہمانوں کو یونیورسٹی کے طلباء کے لیے پروجیکٹ سٹے سیف اور انٹرن شپ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے آج کی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ تنظیم نے قومی یونیورسٹیوں کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے تاکہ وہ اپنی طالبات کو اپنے پروجیکٹ اسٹے سیف کے ذریعے منظم طریقے سے اس مقصد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔

    کمیونٹی سروس کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام مختلف یونیورسٹیوں بشمول اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی طالبات کو آفر کیا گیا تھا۔

    اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبات نے کامیابی کے ساتھ اپنی ایک ماہ کی انٹرن شپ مکمل کر لی ہے۔ جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی طالبات مختلف سرکاری سکولوں میں کمیونٹی سروس انجام دے رہی ہیں۔

    مہمان خصوصی محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اورعالمی مسائل کے حل کے لیے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسوسی ایشن اپنا اچھا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے شرکاء کو وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا اور نوجوانوں کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاٗ پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی بہتری کے لیے کمیونٹی سروس میں حصہ لیں اوراپنی سماجی ذمہ داریاں نبھائیں

  • روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئے میڈل اور لاکھوں روپے انعام کا اعلان

    روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئے میڈل اور لاکھوں روپے انعام کا اعلان

    ماسکو:روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئےمیڈل اور لاکھوں روپے انعام کا اعلان،دنیا میں جہاں بہت سے ممالک بڑھتی آبادی سے پریشان ہیں وہیں روس نے ملک کی آبادی بڑھانے کیلئے ایک دلچسپ اقدام اٹھایا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی آبادی میں مسلسل کمی کے باعث صدر پیوٹن نے 10 یا اس سے زائد بچے جنم دینے والی خواتین کو سوویت یونین دور کے اعزازی خطاب ’مدر ہیروئن‘ اور 16 ہزار ڈالرز سے زائد ( 34 لاکھ روپے سے زائد رقم) انعام میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ اسکیم کورونا وبا کے دوران بچوں کی پیدائش کی شرح میں غیر معمولی کمی اور یوکرین جنگ میں ہزاروں روسی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی ہے۔

    دوسری جانب اتنی بڑی رقم اور میڈل کو حاصل کرنے کیلئے خواتین کو کئی شرائط پوری کرنا ہوں گی جن میں تمام 10 بچوں کا زندہ ہونا ضروری ہے،اس کے علاوہ یہ رقم اس وقت ادا کی جائے گی جب خاتون کا دسواں بچہ ایک سال کا ہوجائے گا جبکہ ان تمام بچوں کی بہتر پرورش کرنا بھی ضروری ہے، جن میں بہتر تعلیم، صحت ، اخلاقیات وغیرہ شامل ہیں۔

    مدر ہیروئن کا اعزازی خطاب 1944 میں شروع کیا گیا تھا جو ان خواتین کو دیا جاتا تھا جن کے بچے زیادہ ہوتے تھے تاہم 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے پر اسے ختم کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق مدر ہیروئن کا خطاب حاصل کرنے والی خواتین کو 5 ستاروں پر مشتمل ایک میڈل دیا جائے گا ۔

    دوسری جانب ماہرین نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا جبکہ ایک نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ماننا ہے ،جن لوگوں کے خاندان بڑے ہوتے ہیں وہ زیادہ محب وطن ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2010 سے روس میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی آئی ہے جو اب خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

  • تعلیم کا خرچ نہ دینے پر باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

    تعلیم کا خرچ نہ دینے پر باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

    رحیم یارخان:تعلیمی اخراجات پورے نہ کرنے پرکالج کی طالبہ گھر میں موجودکنجوس باپ کی جمع پونجی27لاکھ روپے اٹھاکر پولیس اسٹیشن پہنچ کر باپ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی جس پر پولیس نے طالبہ کے باپ شوکت کو تھانے بلوا کر معاملہ حل کرادیا۔

    باپ نے پولیس کی موجودگی میں اپنے بچوں کو جیب خرچ کے روزانہ ایک سو کی بجاے پانچ سو دینے کا تحریری وعدہ کیاجس پر27لاکھ کی رقم باپ کے اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی۔

     

     

    یہ انوکھا واقعہ رحیم یارخان کے نواحی تھانہ کوٹ سمابہ میں پیش آیا جہاں کنجوس باپ شوکت کی طرف سے کم خرچہ ملنے اور کھر میں سالن کے پیسے نہ دینے پر موضع مو مبارک کی رہائشی طیبہ شوکت نامی طالبہ گھر سے 27لاکھ روپے کی بڑی رقم چرا کر تھانے پہنچ گئی

    پولیس کو تحریری درخواست دی کہ وہ گورنمنٹ کالج رحیم یارخان کی طالبہ ہے میرا والد مجھے 100روپے خرچہ دیتا ہے اتنی مہنگائی میں 100روپے میں تعلیمی اخراجات اور گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا۔ گھر میں کئی کئی دن سالن نہیں پکتا،مجھے باپ سے پورا جیب خرچ دلوایا جائے۔

  • اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

    اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

    اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کے پبلک ہجوم، جلسے،جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔حکام کے مطابق اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے اور ہر قسم کے ہجوم ،جلسے،جلوس اور ریلیاں ممنوع ہیں۔

    بیان میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد جمع نہ ہوں، کسی بھی قسم خلاف ورزی پرقانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جلسے، جلوس پر پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے کل اسلام آباد میں ریلی کا اعلان کردیا ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی چیئر مین پمز ہسپتال ملاقات کے لیے پارٹی رہنما کے پاس پہنچے تو یہ ملاقات ہو سکی، جس کے بعد انہوں نےکل ملک گیر ریلی کا اعلان کر دیا۔

    پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، پولیس نے مجھے شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی، پولیس بتائے وہ کس سے آرڈرلے رہی ہے، بتایا جائے ملک میں قانون یا ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل شہبازگل کے لیے ملک گیر ریلی نکالیں گے، اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، شہبازگل پر اگر ٹارچر ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، کل مغرب کے وقت ریلی نکالی جائے گی۔ میڈیا کا منہ بند کرکے چوروں کومسلط کیا جارہا ہے، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ تحریک انصاف کے قائدین اور جڑواں شہروں کے کارکن شریک ہوں گے۔ ریلی چائنہ چوک سے شروع ہوکر ایف نائن پارک اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگی۔

  • آرمی چیف سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

    آرمی چیف سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے طلبہ کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران سپہ سالار نے موجودہ علاقائی مسائل اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    بیان کے مطابق ملاقات کے دوران طلبہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہاورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے طلبہ کے وفد نےوزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی ، اس ملاقات میں شہبازشریف نے ہاورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے طلبہ کے وفد کے ساتھ اہم معاملات پر گفتگو بھی کی تھی

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات

    لندن :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ان کے ساتھ اور بھی شخصیات شامل تھیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زاہد درانی کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔پاکستان مشکل دور سے گزررہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔

    لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران زاہد درانی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے کوشاں اوراپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے

  • عمران خان، اسدعمر اور فواد کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری، 30 اگست کو طلب

    عمران خان، اسدعمر اور فواد کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری، 30 اگست کو طلب

    اسلام آباد:لیکشن کمیشن نے ادارے کی توہین پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔ترجمان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فوادچوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کےنوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسدعمراورفواد چوہدری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 12جولائی کو بھکر جلسے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے اور الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان نے 18 جولائی کو عوام سے خطاب میں بھی توہین آمیز ریمارکس اور الزامات لگائے، اس کے علاوہ انہوں نے 21 اور 27جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر کےخلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔

  • وہیل چیئر پر شہباز گل کو ملنے جانیوالی خاتون واقعی شہباز گل کی والدہ تھیں؟

    وہیل چیئر پر شہباز گل کو ملنے جانیوالی خاتون واقعی شہباز گل کی والدہ تھیں؟

    اسلام آباد:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا عدالت نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا تو انکی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد شہباز گل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شہباز گل کو آج عدالت وہیل چیئر پر لایا گیا عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کو دوبارہ ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا

    شہباز گل کو دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا یے ہسپتال کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہیں عمران خان بھی شہباز گل سے ملنے آئے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ ہسپتال کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی یے

    شہباز گل کو ملنے وہیل چیئر پر ایک بزرگ خاتون آئیں جس کے بارے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے دعوی کیا کہ یہ شہباز گل کی والدہ ہے ۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے پروپیگنڈہ کیا کہ شہباز گل کی والدہ ملنے آئیں لیکن نہیں ملنے دیا گیا کسی نے لکھا کہ خالہ ملنے آئیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی ۔ وہیل چیئر پر شہباز گل سے ملنے آنے والی بزرگ خاتون شہباز گل کی والدہ نہیں تھیں۔

     

     

    اسلام آباد سے حیدر شیرازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بزرگ خاتون کہتی ہیں کہ ایک ماں ملنے آئی ہے اپنے بیٹے کو لیکن نہیں ملنے دیا گیا اس خاتون کے ساتھ دیگر خواتین کا بھی یہی کہنا تھا جب حیدر شیرازی نے سوال کیا کہ آپ کہاں سے آئی ہیں تو خواتین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی ایچ اے سے آئی ہیں۔ شیرازی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا یہ شہباز گل کی سگی والدہ ہیں جس پر خواتین کا کہنا تھا کہ نہیں یہ شہباز گل کی سگی والدہ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم سگی بہنیں ہیں

  • شہبازگل پرتشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے:عمران خان کا دعوی

    شہبازگل پرتشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے:عمران خان کا دعوی

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو توڑنے کے لئے ذلیل کیا گیا جس کی تفصیلات میرے پاس ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ویڈیوز سے واضح ہے کہ شہبازگل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔

     

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا ہے، اس حوالے سے میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔

     

    عمران خان نے کہا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال ہے کہ پھر شہبازگل پر تشدد کس نے کیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور ہمارے ذہنوں میں سوال ہے کہ اتنا بھانک تشدد کون کرسکتا ہے، یادرکھیں عوام ردعمل دیں گے، اور ہم ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

  • لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کی منظوری

    لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کی منظوری

    اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کميٹی نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کی منظوری دے دی۔اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کميٹی اجلاس میں گاڑیوں، موبائل فونز اور ہوم ایمپلائنسز سمیت 860 لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منطوری دے دی گئی۔

     

    لگژری سمیت تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کررہے. مفتاح اسماعیل

    اجلاس میں 30 جون سے 31 جولائی کے درمیان آنے والا سامان جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی حکومت نے 19 مئی کو 3 ماہ کیلئے مذکورہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

     

    ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے:مفتاح اسمٰعیل

    دوسری جانب کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 3 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی سے متعلق سمری کی منظوری مؤخرکردی گئی۔ متعلقہ حکام کو چارجز سمیت اخراجات کا جائزہ لے کر سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

     

     

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اجلاس میں نئے ایل این جی ٹرمینلز کو بعض قوانین سے استثنٰی کی منظوری دیدی گئی، ایل این جی پالیسی 2011 میں ترمیم کی جائے گی۔