Baaghi TV

Author: News Editor

  • عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    لاہور:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری تحریک انصاف کے کارکنان کو ایک بار پھر زمان پارک پہنچنے کی اپیل کر دی گئی

    اپیل تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جا رہی ہے عمران خان وزیر آباد حملے کے بعد سے زمان پارک میں موجود ہیں۔ ہفتے میں دو یا تین دن رات کے وقت میں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا شوشہ چھوڑ کر کارکنان کو سخت سردی میں زمان پارک بلا لیا جاتا ہے آج بھی ایسا ہی ہوا جب تحریک انصاف لاہور کے صدر و دیگر رہنماون کی جانب سے مسلسل یہ کہا گیا کہ آج رات عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے کارکنان زمان پارک پہنچیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے مزید کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

    عمران خان نے ایک طرف جیل بھرو تحریک کا اعلان کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود بھی گرفتار ی دیں گے دوسری جانب گرفتاری سے بچنے کے لیے کارکنان کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا یے۔ عمران خان زمان پارک میں کارکنان کے محاصرے میں رہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں کو کہا گیا یے کہ ٹکٹ چاہیے تو زمان پارک حلقوں سے بندے لائیں اور انکے قیام و طعام کا بندوبست کریں۔ زمان پارک میں باقاعدہ حاضری لگائی جاتی ہے اور کون سا رہنما کتنے بندے لے کر آیا نوٹ کیا جاتا یے۔

    عمران خان کی گرفتاری کب ہوگی اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہفتے میں دو تین بار گرفتاری کی کال دے کر پی ٹی آئی رہنما شاید یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کر ہی لیا جائے

  • وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے وندر میں دو مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز کے خفیہ خانوں سے برآمد غیر ملکی سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے اسپئیر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق برآمد سامان میں غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سامان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کروڑ روپے سے زائد ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار

    یاد رہے کہ دو دن قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے 26 کلو سے زائد منشیات پکڑ کر اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے پکڑی گئی ہے، جبکہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرکے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔

    گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

    ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.688 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جبکہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی، مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھا اس سے دوران تلاشی 26.5 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔

  • پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

    پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

    گوجرانوالا: وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا۔مصدق ملک نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات کا پیٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، پندرہ فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    چونیاں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔سروے

    مصدق ملک نے کہا کہ جو پیٹرول پمپ محدود مقدار میں سپلائی دے رہے ہیں اُں کی نشاندہی ضروری ہے، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے صبح میٹنگ ہوئی، ملک میں 20 روز کا پیٹرول اور 25 دن کے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، لوگ پیٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہ پر گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں، موٹرسائیکل سواروں کو 300 اور گاڑی والوں کو 1000 کا تیل دیا جارہا ہے۔

    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار

    ذرائع کے مطابق تین روز سے پیٹرول سپلائی نہ ملنے پر بیشتر ییٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول ختم ہوگیا ہے، گوجرانوالہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں قائم 350 میں سے صرف 50 پیٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب ہے، پیٹرول لینے کیلئے گاڑیوں کی لمبی لائنوں میں شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں، گوجرانوالہ کے بیشتر پٹرول پمپس سے پٹرول کی سپلائی بند ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول نا ملنا حکومت کی ناکامی ہے، مصنوعی بحران پیدا کرکے شہریوں کا خوار کیا جارہا ہے، حکومت پٹرول کی سپلائی بحال کرے۔

  • پہلے اپنے پیکر خاکی میں جان پیدا کر:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    پہلے اپنے پیکر خاکی میں جان پیدا کر:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی)عالم ارواح میں آئین نویس سیاستدانوں کی روحیں پارلیمنٹ ہائوس کا طواف کرتے ہوئے پشیمان ہوتی ہوں گی کہ ہماری سیاسی اولادیں ہمارے تخلیق کئے ہوئے آئین و قانون سے ہی ب رسراقتدار آکر آئین سے روگردانی اور انحراف کی کیونکر مرتکب ہورہی ہیں اور وہ وقت کب آئے گا جب آئین پاکستان پر حقیقی معنوں میں عمل ہوگا۔

    آئین کے تحت حلف اٹھانے والے سیاستدان حکومتی عہدیداران‘ اقربا پروری‘ سفارشی کلچر سے توبہ کریں گے اس وقت ہر آئین پسند اور قانون پسند پاکستانی اپنے حقوق کے لئے ترس رہا ہے۔ آئین پاکستان کے خالق بھٹو شہید‘ مولانا مودودی‘ مولانا مفتی محمود‘ مولانا شاہ احمد نورانی‘ نواب زادہ نصر اﷲ اور دیگر عمائدین کی روحیں پارلیمنٹ ہائوس میں براجمان سیاستدانوں سے سوال کرتے محسوس ہوتے ہیں کہ کیا ہمارے بنائے ہوئے آئین میں خامیاں تھیں یا آپ کی شخصیات اور کردار داغ دار ہیں؟

    آج بھی اگر بابائے قوم قائد اعظم کی مجلس قانون ساز سے پہلے خطبے کو نہ صرف تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے اور سیاستدانوں کو حلف برداری تقریب پڑھ کر سنانے کا رواج ڈالا جائے تو آج بھی ہمارے سیاستدان ہر سیاسی محاذ اور حکومتی عہدے پر کامیاب ہوسکتے ہیں انہیں کوئی بھی اپنے اشاروں پر ناچنے پر مجبور نہیں خرسکتا۔ آئین کی کتاب میں سب درج ہے کوئی کس طرح وزیراعظم بنتا ہے الیکشن کیسے کرائے جائیں کوئی وزیراعظم کیسے گھر جاتا ہے۔

    پوری وضاحت کے ساتھ سب کچھ درج ہے۔ آئینی سوال دو اور دو چار کی طرح ہے۔ مگر ہمارے سیاستدانوں سے پھر بھی یہ سوال حل نہیں ہورہا اس سلسلے میں ہمارے آج کے سیاستدانوں کی سلطانی ذرا مشکوک ہے بقول علامہ اقبال

    ہو صداقت کے لئے جس دل میں مرنے کی تڑپ
    پہلے اپنے پیکر خاکی میں جان پیدا کرے

  • پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

    کراچی: ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلے کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی ٹیم اور سامان ترکیہ روانہ کیا ہے جس میں تمام ضروری اشیا کے ساتھ ساتھ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی شامل ہے۔ اب یہ طیارہ ترکیہ پہنچ چکا ہے۔

    ترجمان پاکستان ائرفورس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کل ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہیں، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد 300 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں، میں 7.5 اور 5.7 شدت کے زلزلے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پیر 6 فروری کو ترکیہ کے مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا، جس کے بعد 6 گھنٹے کے دوران درجنوں آفٹر شاکس اور 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی آیا تھا۔

    ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

    تازہ اطلاعات کے مطابق خوفناک زلزلے سے ترکی میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں مسلسل کوششیں کررہی ہیں۔

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی…

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملبے میں دبے افراد کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں، ریسکیو ٹیمیں ہیوی مشینری، ڈرل اور کٹرز سمیت دیگر آلات کے ذریعے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

  • اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق

    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق

    کوہستان:خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور زخمی 15 افراد اسپتال منتقل کردیئے گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان میں شتیال ڈپو چوکی کے قریب مسافر بس اور کار میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا اور دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں۔ڈی پی او کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، 15 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید تفصیلات کا انتظارہے

  • راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    نئی دہلی:راہول گاندھی سن لے:ہمارا خاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی نے راہول گاندھی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی نمک کی ایک چٹکی کے قابل نہیں؛ جن کے خاندان نے ہمیشہ ملک کو لوٹا ہے۔لیکن عجیب بات ہے کہ راہول گاندھی ہرانتخابی میٹنگ میں ہماری اور دیگر کاروباری خاندانوں کی مذمت کرتا ہے،

    مکیش امبانی نے راہول گاندھی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آج ان سےکچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں،امید ہے میڈیا ان سے جوابات پوچھے گا۔ مکیش امبانی نے کہا کہ میرا خاندان اور میں خود ملک کو ہر سال 50 کروڑ کا ٹیکس ادا کرتا ہوں۔لاکھوں لوگوں کو تنخواہیں، ہرماہ تنخواہ، لاکھوں خاندانوں کی روزی روٹی چلانے میں مدد بھی کرتے ہیں

    مکیش امبانی نے راہول گاندھی سے پوچھا کہ ہمیں بتایا جائےکہ گاندھی خاندان کا اس ملک میں کتنا حصہ ہے؟؟؟؟

    مکیش امبانی میں نے سنا ہے کہ پورے خاندان کو ٹیکس چوری کے کیس میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔آپ کی والدہ مبینہ طور پر دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ وہ ایسا کیسےہوگیا ہے؟ تمام ہندوستانیوں کواورمجھے بتائیں، کاروبار جوکہ آپ کی والدہ کی ملکیت ہے اس کےلیے دولت کہاں سے آئی ؟

    مکیش امبانی ہم گزشتہ تقریباً 40 سالوں سے بینکوں سے قرض لے رہے ہیں اور سود کے طور پر کروڑوں روپے ادا کر رہے ہیں، مکمل قرض واپس کر چکے ہیں اور نئے کاروباری مواقع کے لیے نئے قرضے دوبارہ لیے ہیں۔ دنیا بھر کے تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو، بغیر کسی استثنا کے، اگر وہ کوئی کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ ہم بینکوں کو ضمانت اور ضمانت بھی دیتے ہیں، کم از کم، ان کی بنیادی حفاظت کے لیے، وہ سود جو ہم ادا کرتے ہیں، بینکوں کو ان تمام ڈپازٹس پر تنخواہ اور سود ادا کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو بینکوں نے کروڑوں ڈپازٹرز اور کھاتہ داروں اور دیگر لوگوں سے وصول کیے ہیں۔

    مکیش امبانی مجھے بتائیں کہ آپ جیسے لیڈروں اور آپ کے بہنوئی جیسے لوگوں نے بینکوں سے بلا سود قرضے کیسے حاصل کیے؟ وہ کونسا کاروبار ہے جس سےاسےاتنی مراعات ملتی ہیں ؟؟؟بتایا جائےکہ یہ کاروبار کس ملک میں چلتے ہیں؟مکیش امبانی نے کہا کہ اس نے یہ قرض کس ملک اور بینکوں سے حاصل کیا ہے؟

    مکیش امبانی کہتے ہیں کہ جیسا کہ بڑے پیمانے پرتشہیرکی گئی ہے، آپ کے بہنوئی، جس نے15سال پہلے1لاکھ کے ادا شدہ سرمائے کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کیا تھا، کروڑوں مالیت کے ہوٹلوں اور جائیدادوں کے مالک کیسے بن گئے، جو کہ اس میں چل رہے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی یہ سب کچھ 10 سال سے ذہن میں ڈوب رہا ہے!! وہ اتنی بڑی رقم کیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو ظاہر ہے کہ اتنی بڑی زمین حاصل کرنے کے لیے درکار تھی؟ آپ کے خاندان کے پاس لندن میں 2 بنگلے اور6 فلیٹس خریدنے اور رکھنے کے پیسے کہاں سے آئے؟

    مکیش امبانی ہندوستانیوں کومخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب مجھے پتہ چلا کہ یہ خاندان غیر ملکی ایجنٹ ہے،یہ پارٹی ملک دشمنوں کی حمایت کرتی ہے، میں نےکانگریس پارٹی کو چندہ دینا بند کردیا، تب سے وہ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں، مجھے بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

    مکیش امبانی کہتے ہیں کہ میرے خلاف کچھ الزامات کے جواب میں، میرے خاندان اور کمپنیاں جن کی ملکیت ہے یا میرا خاندان چلا رہا ہے، مجھے چند متعلقہ سوالات، جوابات پوچھنے دیں، جن میں سے، میں گاندھی خاندان سے بھی حاصل کرنا چاہوں گا۔

    مکیش امبانی کہتے ہیں کہ سنو پھر اپنے کارنامے کہ منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے دہلی ہوائی اڈے کے میٹرو پروجیکٹ، ممبئی میٹرو پروجیکٹ کا ٹھیکہ متعدد معروف سرکاری کمپنیوں کو کیوں نہیں دیا، بلکہ پرائیویٹ پلیئرز اور پرائیویٹ کمپنیوں کو کیوں نہیں دیا گیا، اگر یہ درست ہے تو کیا؟ غلط ہے، اگر میری کمپنی کو ڈسالٹ نے بطور پارٹنر منتخب کیا تھا۔یہ ایجنڈا نہ صرف مجھے ذاتی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں ہمارے ملک کے امیج کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

    مکیش امبانی یہاں تک کہ دہلی (سابقہ ڈی ایس یو) میں ڈی وی بی کا پاورسپلائی کا ٹھیکہ، جس کی مالیت 1200 کروڑہے، شیلا ڈکشٹ حکومت نے این ٹی پی سی (سرکاری کمپنی) کی جگہ میری کمپنی کو دی تھی، کیوں؟2004 اور 2014 کے درمیان، مرکزاورمتعدد ریاستوں میں کانگریس کی حکومت نے میری کمپنی ریلائنس انفراسٹرکچر کو اتر پردیش، اڈیشہ، تمل ناڈو، کرناٹک، پنجاب میں کل 8 قومی شاہراہوں کے منصوبے (25,350 کروڑ روپے) کیوں دیئے؟جبکہ بہت سی سرکاری کمپنیاں ہیں جو یہ کام کر سکتی ہیں؟یہ کچھ ایسے پہلو اور سچائیاں ہیں جو عوام کو نہیں معلوم اور انہیں جاننا چاہیے۔”

  • جنوبی وزیرستان کے2لوگوں کومیرےقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے:عمران خان

    جنوبی وزیرستان کے2لوگوں کومیرےقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے:عمران خان

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیے جانے کا دعویٰ کردیا۔اطلاعات کے مطابق آج زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    ذرائع کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔ان کا کہناتھاکہ یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔

    عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف چاہتےہیں کہ عمران خان نااہل ہوں اور یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔عمران خان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور گفتگو میں کہا کہ پہلی مرتبہ عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسےلوگوں کوپنجاب میں لایاجارہاہے جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ کیا کوئی وجہ بتائےگا کہ کیوں ڈالراور پیٹرول سو سو روپے مہنگا ہورہاہے؟

  • ترکیہ میں تباہ کن زلزلےسےقبل پرندوں کی بےچینی:کیمرے نےمنظرمحفوظ کرلیا

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلےسےقبل پرندوں کی بےچینی:کیمرے نےمنظرمحفوظ کرلیا

    استبول:ترکی میں تباہ کن زلزلے سے قبل پرندوں کی بے چینی کیمرے نے محفوظ کرلی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آنے سے پہلے پرندے خلاف معمول ادھر ادھر اُڑتے پھر رہے ہیں جیسے انہیں معلوم ہو کہ کوئی بڑی آفت آنے والی ہے۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بڑے زلزلے سے قبل جانوروں کا عجیب و غریب رویہ دیکھا گیا ہو۔ شواہد بتاتے ہیں کہ جانوروں کو قدرتی آفات کا پہلے سے علم ہوجاتا ہے، تاریخ میں ملتا ہے کہ یونان میں جب 373 قبل مسیح میں زلزلہ آیا تھا تو کئی دن پہلے ہی چوہے، سانپ اور دیگر جانور وہاں سے بھاگ گئے تھے۔

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

    ترکی میں پرندوں کے عجیب و غریب رویہ کی ویڈیو بہت سے لوگوں کے لیے توجہ کا باعث بنی ہے جس نے ایک بار پھر جانوروں کے زلزلوں کیلئے ابتدائی انتباہی اشارے کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ:ترک لیرا میں گراوٹ،اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں شدید کمی

    سائنس دان ابھی تک یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ زلزلہ آنے سے پہلے کچھ جانور عجیب و غریب رویے کا مظاہرہ کیوں کرتے ہیں؟۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ پرندے مافوق الفطرت قوتوں کا جواب دے رہے تھے۔

  • ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر

    ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر

    نیویارک: توہین آمیز ناول لکھنے والے 75 سالہ ملعون سلمان رشدی کے چاقو حملے میں آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہونے کے بعد کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ملعون سلمان رشدی کی تازہ تصویر امریکی میگزن نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ یہ تصویر ملعون سلمان رشدی کے حالیہ انٹرویو کے درمیان لی گئی تھی۔

    چاقو حملے میں زخمی شاتم رسول ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا

    سلمان رشدی پر اکتوبر 2022 میں ایک چاقو بردار نوجوان نے نیویارک میں اُس وقت حملہ کیا تھا جب ملعون سلمان رشدی ایک تقریب سے خطاب کر رہا تھا۔ حملے میں اس کی ایک آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہوگیا تھا۔ملعون سلمان رشدی کی یہ تصویر حملے کے بعد آنے والی پہلی تصویر ہے۔ ملعون نے ایک چشمہ پہنا ہوا ہے جس میں ضائع ہونے والی آنکھ کو گہرے رنگ کے شیشے سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ دوسری آنکھ کا شیشہ سفید اور شفاف ہے۔

    امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد…

    انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ حملے کے بعد کافی نفسیاتی دباؤ ہے، لکھنے اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ کچھ لکھتا بھی ہوں تو اگلے روز اسے مٹا دیتا ہوں۔ملعون رشدی کا مزید کہنا تھا کہ چار مہینے گزر جانے کے باوجود میں اب تک حملے کے خوف سے نکل نہیں پایا ہوں۔

    سلمان رشدی پر حملہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ

    یاد رہے کہ حملے میں ملعون سلمان رشدی کے سینے پر چاقو کی 15 ضربیں لگی تھیں۔ حملہ آور نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔