Baaghi TV

Author: News Editor

  • ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

    ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

    تہران:ایرانی عدلیہ کی سفارش پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔معاف کیے جانے والوں میں حالیہ مظاہروں میں ملوث مظاہرین قیدی بھی شامل ہیں۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔دی گارجین کی رپورٹ میں ایرانی خبر رساں ادارے کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی عام معافی کا اطلاق ایران میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

    جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

    ایرانی خبررساں ادارےارنا کے مطابق مذکورہ اقدام سے ریاستی کریک ڈاون کے بعد ملک گیر بدامنی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے قیدیوں کو دی گئی معافی میں ایران میں قید دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے، ارادی قتل و تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔اپنے کیے گئے جرائم پر نادم قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ حکام کی جانب سے کی گئی۔جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

    ایران کے انسانی حقوق گروپ کے مطابق ایران میں حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20 ہزار مظاہرین گرفتار کیے گئے۔گزشتہ سال ستمبر میں ایرانی کرد لڑکی کی زیرحراست موت کے خلاف ایران میں 4 ماہ تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔22 سالہ مہسا امینی کو گزشتہ برس ستمبر میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

     

     

  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام فائل کیوں لاک کروائی؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام فائل کیوں لاک کروائی؟

    لاہور:معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث پلیٹ فارم کی جانب سے حفاظتی مقاصد کے تحت ان کی پروفائل کو لاک کردیا گیا ہے لہذا مداح ان کے لیے پریشان نہ ہوں ۔آئمہ بیگ کی پی آر مینیجر سحر اقبال نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کہیں غائب نہیں ہوئیں نہ ہی ان کا اکاونٹ ختم ہوا ہے۔

    آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بناء پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

  • پاکستان پہلی بارگھڑسواروں کی نیزہ بازی کےعالمی کپ کی میزبانی کرے گا؟

    پاکستان پہلی بارگھڑسواروں کی نیزہ بازی کےعالمی کپ کی میزبانی کرے گا؟

    کراچی: پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے زیرنگرانی ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے تحت سہ روزہ ورلڈ کپ کوالیفائرز 15 فروری سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 6 ممالک شرکت کریں گے جن میں اردن ، لیبیا ، ایران ، شام ، بیلاروس اور میزبان پاکستان شامل ہیں۔

    ٹھٹھہ : 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے

    مقابلوں میں کامیاب ٹیم اسی سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔ دریں اثنا ٹرائلز کے بعد عالمی کپ کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ منتخب گھڑ سواروں میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک، فضیل امجد بھٹی شامل ہیں، ہارون بندیال کوچ ہوں گے۔

    دوسری جانب ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سلطان محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مقابلوں کی میزبانی ملنا قابل فخر ہے، دنیا بھر میں پاکستانی گھوڑوں کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    وہاڑی میں چلتی بس میں اسلحہ دکھا کر 18 سالہ ہوسٹس سے زیادتی

    عالمی کپ کوالیفائرز کے شایان شان انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ پاکستان ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ، واضح رہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن نے جعلسازی کرنے پر بھارت سے میزبانی واپس لے کریہ زمہ داری پاکستان کو تفویض کی ہے۔

  • متحدہ قومی موؤمنٹ نے وارننگ دے دی

    متحدہ قومی موؤمنٹ نے وارننگ دے دی

    کراچی:ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ھرنوں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق 12 فروری کو فواہ چوک پر دو سے تین دن تک دھرنا دیا جاسکتا ہے۔ اعلان آج جنرل ورکرز اجلاس میں متوقع ہے۔متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے مرکزی دھرنے کے بعد علاقائی سطح پر دھرنا دیا جائیگا جبکہ متوقع شیڈیو کے مطابق حیدرآباد کا جلسہ24فروری کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا۔

    اسلام آباد میں میاں چنوں کی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ ایف آئی آر درج کرلی…

    خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    ادھر اس سے پہلےایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری واپس امریکا روانہ ہوگئے۔ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری امریکا واپس روانہ ہوگئے ہیں، وہ امارات ایر کی پرواز EK607 کے زریعے بذریعہ دبئی سے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

    وہاڑی میں چلتی بس میں اسلحہ دکھا کر 18 سالہ ہوسٹس سے زیادتی

    ذرائع کا کہناہے کہ بابر غوری کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اور ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، تاہم حفاظتی ضمانت کے باعث انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔

  • کراچی:پیر کو درجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

    کراچی:پیر کو درجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں گرمی نے انٹری دیدی، محکمہ موسمیات نے پیر (6 فروری) کو پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کی پیش گوئی کردی۔

    موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شہر میں خنکی رہی تاہم دن بھر مطلع صاف اور تیز دھوپ رہی، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافے سے 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری رہا۔

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    کراچی میں اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
    آئندہ کئی روز کے دوران تین مختلف سمتوں (شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی) کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی بھی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    ٹھٹھہ : 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے

  • ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پرڈٹ گیا۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سخت مؤقف اپنایا۔

    بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر ایشیاکپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔ ایشیاکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ کرکٹ ایشیا کپ 2023ء پاکستان کے بجائے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکام نے متحدہ عرب امارات کو فیورٹ وینیو قرار دے دیا۔

    ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک

    16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک

    سڈنی: آسٹریلیا کے ساحل پر ڈالفن کے ساتھ تیراکی کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو ایک شارک نے اپنے جبڑے میں دبوچ لیا جس سے اس موت واقع ہوگئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ کے فریمینٹل پورٹ ایریا میں دریائے سوان میں شارک نے ایک لڑکی پر حملہ کردیا۔ شارک کے جبڑے کے گہرے گھاؤ کی وجہ سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ شارک نے اُس وقت حملہ کیا جب لڑکی نے دریا میں ڈولفن کے پوڈ کے ساتھ تیرنے کے لیے جیٹ سکائی سے چھلانگ لگائی تھی۔ لڑکی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پانی میں ہی دم توڑ گئی تھی۔ابھی یہ واضح نہیں کہ 16 سالہ لڑکی پر حملہ کرنے والی شارک کس قسم سے تعلق رکھتی تھی کیوں کہ آسٹریلیا میں شارک کی 100 سے زائد اقسام موجود ہیں جن میں چند ایک ہی خطرناک ہیں۔

    کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    یاد رہے کہ مغربی آسٹریلیا کے اس علاقے میں نومبر 2021 میں بھی ایک 57 سالہ شخص شارک کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سڈنی کے کئی ساحل، بشمول مشہور بوندی اور برونٹے، کو گزشتہ فروری میں شارک کے حملے میں ایک تیراک کی ہلاکت کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

  • کراچی:سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر،6 اسٹریٹ کرمنلز،5منشیات فروش گرفتار

    کراچی:سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر،6 اسٹریٹ کرمنلز،5منشیات فروش گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ٹھٹھہ :فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات 2 زخمی

    سندھ پولیس ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کریمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 9 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 4 تیس بور پسٹل، ایک بارہ بور شارٹ گن، ایک ایس ایم جی، ایک ایم پی فائیو،381 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 570 تنزانیہ ٹوکن، چوری شدہ 17 موبائل فون، 3 موٹر سائیکلیں، 570 گرام کرسٹل بھی برآمد ہوئی۔

    جائیدادکیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

    گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • بریکنگ:سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

    بریکنگ:سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

    کابل:سعودی عرب کےبعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا۔عرب میڈیا کےمطابق یو اے ای کابل میں سفارتخانہ بند کرنے والا سعودی عرب کےبعد دوسرا خلیجی ملک ہے۔ سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کر چکا ہے۔

    خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی افغانستان میں وقفے وقفے سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بم دھماکوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گزشتہ روز بھی پہر دارالحکومت کابل کے شاہراہ 2 میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق کابل دھماکا صدارتی محل کے قریب سکیورٹی کی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد طالبان کی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

    دوسری طرف افغانستان کیلئے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی تھامس نکلسن کا کہنا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہیں کرنا چاہتے لیکن طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی میز پر نہیں ہیں۔انہوں نے افغانستان میں جامع حکومت کی ضرورت اور افغان شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا۔

    نکلسن نے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر کام کرنے پر پابندی کے فیصلے سے افغانستان میں ضرورت مند خواتین اور بچوں کو بد ترین نقصان پہنچے گا

  • 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا

    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور بڑے جرمانے کی منظوری دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر 1 ہزار درہم ( پاکستانی 75 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔

    بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

    ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

    ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    متحدہ عرب امارات دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ سیاحت اور کاروبار کے لیے آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارتوں سے سجے اس ملک میں ٹریفک قوانین پر کافی سختی برتی جاتی ہے۔ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کا ٹریفک کافی پُرہجوم ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی معمولی سی خلاف ورزی پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔

    فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کویت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات کو نافذ العمل کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کویت کی انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کی سخت ممانعت ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر پانچ ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    سرکاری ترجمان اور پبلک ریلیشنز آفیسر شیخہ الابراہیم نے بتایا کہ جرمانے کا اطلاق صرف سگریٹ نوشی نہیں بلکہ الیکٹرانک سگریٹ، الیکٹرانک حقہ (شیشہ) اور تمباکو نوشی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے ہر اشیا پر ہوگا۔