Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا

    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا

    کراچی: لیاری چاکی واڑہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کے علاقے لیاری ٹینڈری روڈ ہندو پاڑا کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ سرفرازولد خیر محمد کے نام سے کی گئی۔

    اس حوالے سے چاکیواڑہ پولیس نے بتایا کہ مقتول اسنوکر کلب میں اسنوکر کھیل رہا تھا کہ اسنوکر کلب میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اور مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں مقتول جسم پر چار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول 2 بچوں کا باپ تھا اور کسی سرکاری جگہ پر چوکی داری کیا کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مقتول کے قتل کی کیا وجہ ہے اور کون اس کے قتل میں ملوث ہیں؟ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیاتھا۔ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف کا کہنا ہے کہ رکشہ اسٹینڈ پر 2 ڈاکو واردات کررہے تے کہ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو آگ لگانے والے 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے ڈاکوؤں کو جلانے والے مزید لوگوں کی شناخت کررہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، چھینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    واقعے کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔نیو کراچی میں شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کرلی گئی، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

    پولیس کے مطابق شہریوں کے ہاتھوں مارا جانے والا ڈاکو نادر حسین 14 مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ دوسرا ڈاکو محمد عمران سرجانی تھانے میں ایک مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی سرجانی سے چوری کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ زندہ جلائے جانے والے ڈاکو آج جبران نامی شہری کو لوٹ رہے تھے، جبران نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے پستول نکال لی تھی، پستول میں خرابی کے باعث گولی پھنس گئی اور چل نہ سکی، جس کے بعد ڈاکوؤں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

    واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

  • راولپنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا

    راولپنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا

    راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خواجہ سرا کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے جسے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں خواجہ سرا کو پراسرار ِحالات میں قتل کردیا گیا، خواجہ سرا کر اس کے کمرے میں پھندا لگا کر مارا گیا ہے،

    پولیس نے خواجہ سراؤں کے لیے مقرر رہائش گاہ کے انچارج کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص آخری دفعہ مقتول خواجہ سرا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کل وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں مسلح ملزمان نے لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی فاطمہ جناح پاک میں دوست کے ساتھ آئی لڑکی کو دو مسلح ملزمان نے لڑکے کے ساتھ اغوا کیا اور اُنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعد ازاں ملزمان لڑکی کو اسلحے کے زور پر جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دوست کے ساتھ پارک میں تھی جہاں دو ملزمان نے اسلحے کی نوک پر اُسے یرغمال بنایا اور اُسے جنگل کی طرف لے گئے۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور معاملے کو چھپانے پر زور دیا، اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔ اے ایس آئی تھانہ مارگلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلے گی۔

  • موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 16 سالہ لڑکے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھاس کاٹنے والے تیز دھار درانتی سے 58 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔

    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک زیر تعمیر مکان سے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ہیں جن کے جسم کے نازک حصوں کو کاٹا گیا ہے۔ گھر سے ایک ہزار نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔

    جائیدادکیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

    خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان اس گھر میں ٹی وی دیکھنے آتا تھا اور دو سال قبل خاتون نے گھر سے موبائل غائب ہونے پر اسی نوجوان پر چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر دونوں خاندانوں میں کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر اور بیٹا کسی کام سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ملزم اسی موقع کی تاک میں تھا۔ وہ گھر میں کسی بہانے سے داخل ہوا اور خاتون کے منہ پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کر دم گھوٹ دیا۔

    پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

    جب خاتون نیم مردہ حالت میں چلی گئیں تو نوجوان خاتون کو گھسیٹتا ہوا گھر کے اندرونی حصے میں لے گیا اور زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا

  • عدم برداشت کا نتیجہ:5افراد باہم لڑائی میں مارے گئے

    عدم برداشت کا نتیجہ:5افراد باہم لڑائی میں مارے گئے

    ہری پور:سرائے صالح چنگی بانڈی میرا دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہری پور کے علاقے سرائے صالح چنگی بانڈی میرا میں دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا، اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ اور کلہاڑیوں سے وار کئے گئے، جس میں موقع پر ہی 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے

  • پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    کراچی: بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے ماہ رمضان میں دالوں کا ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا تاہم دالوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

    ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ دالوں کے روکے گئے 7000کنٹینرز میں سے 2000 کنٹینرز ریلیز کر دیے گئے جبکہ 5000 کنٹینرز ابھی باقی ہیں، اسکے برعکس چند روز قبل بندرگاہ پر لنگر انداز تین بحری جہازوں کے ذریعے 50ہزار ٹن ’’بلک‘‘ کی صورت میں پہنچنے والی دالوں میں سے 20فیصد فوری ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ بلک کے مقابلے میں کنٹینرز میں درآمد ہونے والے دالوں کے پہلے سے رکے ہوئے کنسائمنٹس تیز رفتاری سے کیوں ریلیز نہیں کیے جا رہے ہیں حالانکہ بلک کی نسبت کنٹینرز میں موجود دالوں پر غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو فی کنٹینر یومیہ 100ڈالر ڈیٹینشن چارجز کی ادائیگیوں کا بوجھ ملک اور امپورٹرز پر بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت اور بندرگاہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس کرنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں 7کروڑ ڈالر مالیت کے رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز پر 3کروڑ ڈالر کا ڈیٹینش عائد کرچکی ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کنٹینرز میں رکے ہوئے دالوں کے کنسائمنٹس کو ریلیز کرنے میں تاخیر سے لاگت خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافے سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوں گے بلکہ مہنگائی کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی فیصل سبزواری کے دو ہفتے قبل اعلان کرنے کے باوجود تاحال دالوں کے رکے ہوئے کنٹینرز پر ڈیمریجز ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن تک جاری نہ کروا سکے ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی دالوں کے تمام کنٹینرز و بلک کارگو ریلیز ہونے سے ملک بھر میں گزشتہ چند ماہ سے فی کلو دال پر 100 تا 150روپے بڑھے ہوئے تھے تاہم اب قیمتیں دوبارہ معمول پر آجائیں گی۔

     

  • لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

    لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کی ہدایت پر پولیس لائنز سے انسپکٹر آصف عطاء ایس ایچ او اسلام پورہ، سب انسپکٹر شبیہ رضا ٹاؤن شپ سے ایس ایچ اولوئر مال، سب انسپکٹر وقاص افسر چوکی ایف سی کالج سے ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات کردیا گیا۔

    اسی طرح سب انسپکٹر عرفان محمود اشرف ایس ایچ اوداتا دربار تعینات، انسپکٹر محمد جاوید ڈولفن ہیڈ کوارٹر سے ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ، سب انسپکٹر عامر انجم ایس ایچ اوٹبی سٹی، انسپکٹر حمزہ نواز ہڈیارہ سے ایس ایچ اومستی گیٹ، سب انسپکٹر شہریار علی ایس ایچ اویکی گیٹ، سب انسپکٹرمحمد بلال پولیس لائنز سے ایس ایچ اورنگ محل، انسپکٹراختر حسین وحدت کالونی سے ایس ایچ اولوہاری گیٹ، انسپکٹرحافظ عبیداللہ قلعہ گجر سنگھ سے ایس ایچ اونولکھا، انسپکٹر محمد ندیم اختر کو رائیونڈ سٹی سے ایس ایچ اوموچی گیٹ تعینات کردیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر انسپکٹر سردار محمد افضل کو باغبانپورہ سے ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر خرم شہزاد مناواں سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹرفاروق اعظم کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او شفیق آباد، سب انسپکٹر عثمان یونس ایس ایچ او راوی روڈ، سب انسپکٹر خالد پرویز کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایس ایچ او بادامی باغ تعینات کردیا گیا ہے۔

    جبکہ سب انسپکٹر محمد شہزاد کو گوالمنڈی، سب انسپکٹر محمد یونس کو لاری اڈہ، انسپکٹرقمر عباس کو شادباغ، انسپکٹر ریحان انور مسلم ٹاؤن سے ایس ایچ او ریس کورس، انسپکٹرظہیر الدین کو ایس ایچ اوسول لائنز تعینات، انسپکٹرعارف ایوب پولیس لائنز سے ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ، انسپکٹرمحمد عاصم کو ایس ایچ اوگڑھی شاہو تعینات کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں عظیم انور لٹن روڈ، انسپیکٹر محمد جمیل امزنگ، آصف ادریس شالیمار، سب انسپکٹرخضر حیات کو ہربنس پورہ سے ایس ایچ اوگجرپورہ، سب انسپکٹر عاصم حمید کو کاہنہ سے ایس ایچ اومغلپورہ، لیڈی سب انسپکٹر جیبہ منصور سرور روڈ سے ایس ایچ او ویمن ریس کورس، سب انسپکٹر حسن رضا ہاشمی کو نصیر آباد سے ایس ایچ اوڈیفنس بی تعینات کردیا گیا۔

  • فروری انتہائی اہم:عمران خان پہلےگرفتار پھرنا اہل ٹیریان کیس گلے کی ہڈی

    فروری انتہائی اہم:عمران خان پہلےگرفتار پھرنا اہل ٹیریان کیس گلے کی ہڈی

    لاہور:پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورت حال پرسیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستانی سیاست میں بڑی تبدیلیاں‌ دیکھ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک عمران خان سیاست سے آوٹ کردیئے جائیں انکا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کی نااہلی یقینی ہے وہ ٹیریان وائٹ کے حوالے سے ہویا توشہ خانہ کے حوالے سے بھی وہ نااہل ہوسکتے ہیں

     

     

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فروری کا مہینہ انتہائی اہم ہے ہوسکتا ہے کہ عمران خان پہلے گرفتار ہوں اور ساتھ ہی ان کی نااہلی بھی ہوجائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ٹیریان کیس عمران خان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسی کیس کی بنیاد پر عمران خان کو نااہل کیا جائے، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکنڑوں نہیں بلکہ امریکہ سے ہزاروں ایسے ثبوت آگئے ہیں کہ جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان نے ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کیا لیکن پاکستان میں الیکشن کمیشن کواس سے متعلق دھوکے میں رکھا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پروجیکٹ اب مکمل ہوچکا ہے اور یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ مستقبل میں عمران خان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں ، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ عمران خان اور عارف علوی کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ صدر کے استعفے سے حکومت پر مزید دباو بڑھ سکتا ہے ، لیکن وہ یہ نہیں‌جانتے کہ اس سے آئینی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنے دورحکومت میں ہر مخالف سیاستدان کو گرفتاررکھالیکن اب شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا ہے تودو دنوں کے اندر ہی اکڑ ٹوٹ چکی ہے اور اب تو یہ کیفیت ہوچکی ہے کہ ایک موقع پر شیخ رشید احمد ایک پولیس والے کے سینے ساتھ لگ کر زاروقطار رو رہے ہیں‌ ، اب تو ان کو بڑا رونا ہے ہے اور بھی رلائے جائیں گے ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سی پیک پر کام روک دیا اور دوسری طرف یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ ملک خوشحال ہوگیا ، پانچ کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیاکس کس کو ملی، ریاست مدینہ کہاں گئی ، خوشحال اور فلاحی پاکستان کہا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب کے ساتھ جھوٹ بولا اب اس کی باری ہے اور دیکھیئے کہ اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے ، نااہل بھی ہوگا اور سات فروری تک گرفتاری بھی متوقع ہے

  • ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہوگی۔بحرین میں ہوئے اجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

  • ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہوگی۔بحرین میں ہوئے اجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

  • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کا مالم جبہ کا دورہ، آئی ایس پی آر

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کا مالم جبہ کا دورہ، آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سو سے زائد طلباء نے مالم جبہ کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے اس دوران دن بھر ونٹر اسپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کی۔

    طلبہ کی جانب پرامن ماحول میں کھیلوں کے انعقاد کیے گئے جس پر انہوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔طلباء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسے خوبصورت پہاڑ اور پرامن ماحول دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھے۔