Baaghi TV

Author: News Editor

  • 16 سال سے قابض اسلام آباد پولیس کو سی ڈی اے فلیٹس خالی کرنے کا حکم

    16 سال سے قابض اسلام آباد پولیس کو سی ڈی اے فلیٹس خالی کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے فلیٹس پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 16 سال تک فلیٹس پر قابض پولیس حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے فلیٹس پر قبضے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا جس میں جسٹس محسن اختر اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے۔ ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فلیٹس خالی کرانے کے لیے سی ڈی اے کی اپیلیں منظور کرلیں۔

    ہائی کورٹ نے لال مسجد آپریشن کے وقت سے سی ڈی اے فلیٹس پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ غیر قانونی قرار دیا ہے جو کہ 16 برس بنتے ہیں جبکہ عدالت نے سی ڈی اے کے دوسو فلیٹس پر قابض پولیس کو قبضہ ایک ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ فلیٹس خالی نہ ہوئے تو آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کے ساتھ قانون سختی سے نمٹے گا، فلیٹس پر قبضہ پولیس کی جانب سے کھلی ہٹ دھرمی ہے۔

    واضح رہے کہ فلیٹس پر قبضے کے خلاف سی ڈی اے کی اپیلیں 2011ء سے زیر التوا تھیں۔ پولیس نے 2007ء میں لال مسجد آپریشن کے لیے عارضی طور پر 200 فلیٹس لیے تھے۔

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ پولیس عدالت کے حکم کی تعمیل کرے گی، اسلام آباد پولیس کے پاس رہائشی سہولتیں بہت کم ہیں خاص طور پر کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے افسران کے لیے رہائشی سہولتوں کا فقدان ہے، وزارت داخلہ کو درخواست کی جائے گی کہ عدالتی حکم کی تعمیل کے ساتھ پولیس اہل کاروں کی رہائشوں کو باضابطہ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

  • مارکیٹیں رات ساڑھے 8، شادی ہال اور ریستوران 10 بجے بند

    مارکیٹیں رات ساڑھے 8، شادی ہال اور ریستوران 10 بجے بند

    کراچی:شہرقائد میں مارکیٹیں رات ساڑھے 8، شادی ہال اور ریستوران 10 بجے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌،اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی

    کمشنر کراچی نے متعلقہ حکام کو شہر میں رات ساڑھے 8 بجے مارکیٹیں اور بازار جب کہ شادی ہال اور ریسٹورینٹ 10 بجے بند کرانے کی ہدایت کردی۔کراچی میں وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیصلوں پرعمل درآمد کے لئے مراسلے بھی بھجوادیئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنرز کو بھجوائے گئے مراسلوں میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال اور بازار رات ساڑھے 8 بجے پر صورت بند کردیئے جائیں، اس کے علاوہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور شادی ہال کسی بھی صورت ساڑھے 10 بجے کے بعد کھلے نہیں ہونے چاہیئیں۔کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز سے ہدایات پر عمل درآمد کی تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    یہ تو ہرپاکستانی جانتا ہے کہ اس وقت پاکستان شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے اور ہر سال اربوں ڈالر درآمدی ایندھن پر خرچ کئے جارہے ہیں، معاشی صورت حال کے پیش نظر موجودہ حکومت نے توانائی بچت پلان کا اعلان کیا تھا۔توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے، شادی ہالز اور ریستوران 10بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی اور تمام اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ملک میں ای بائیکس متعارف کرائی جائیں گی جو بتدریج بائیو فیول پر چلنے والی موٹر سائیکلوں کی جگہ لیں گی۔ اس کے علاوہ توانائی کی بچت کرنے والے پنکھوں کے رواج کو فروغ دیا جائے گا۔

    توانائی بحران پرقابوپانے کےلیےوفاقی حکومت نے توانائی بچت پلان کاا علان رواں برس کے آغاز میں کیا تھا لیکن اس وقت کی پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس کے علاوہ ملک کی تاجر و کاروباری برادری نے بھی اسے ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

  • لاہور:پرتشدد واقعات میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گینگ 102 کا انکشاف

    لاہور:پرتشدد واقعات میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گینگ 102 کا انکشاف

    لاہور:صوبائی دارالخلافہ لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مختلف اسکولوں کے کم عمر طالب علموں کے 35 رکنی گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتا ہے، جو مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا ہے۔

    پولیس کے مطابق گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام میں گینگ پر مقدمہ درج کر کے 2 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ گروہ کے دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
    چند روز قبل ملزمان نے 1 طالب علم کو اسنوکر کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ لڑکے تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خوف و حراس پھیلاتے ہیں۔ گینگ کی پرتشدد سرگرمیوں کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی اور مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

    سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ایسے کسی بھی گینگ کی پرتشدد اور غیر قانونی سرگرمیوں پر ملوث افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں، لاہور پرامن لوگوں کا شہر ہے، سٹریٹ گینگز کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے دیں۔

  • عمران خان جیل بھرتحریک کےبعد اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کریں:منظور وسان

    عمران خان جیل بھرتحریک کےبعد اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کریں:منظور وسان

    کراچی:اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو، منظور وسان نے عمران‌ خان پرچڑھائی کردی، اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سےنہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو۔

    اپنے بیان میں وسان وسان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک دراصل عمران خان ،فرح خان اور بزدار بچاؤ تحریک ہے، جیل بھرو تحریک سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید کہتے تھے سب سے پہلےگرفتاری وہ دیں گے۔ گزشتہ روز شیخ رشیدسسرال جانے کی بجائے پتلی گلی سے بھاگ کر گھر روانہ ہوگئے۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان گرفتاری دینے کے بجائے خود عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    مشیر زراعت نے مزید کہا کہ عمران خان نےجن مقاصد کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کی وہ مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا، جن رہنماؤں نے گرفتاریاں دی ہیں وہ ضمانتوں کے لئے اب درخواستیں دے رہے ہیں۔منظور وسان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاؤ تحریک شروع کرو

  • عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

    عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

    لاہور:عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی، یورپی یونین کے ادارے ای یو ڈس انفو لیب نے بھارتی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ای یو ڈس انفو لیب نے ایک اور بھارتی سازش بے نقاب کردی، بھارتی سرکاری خبر رساں ادارہ اے این آئی جن عالمی صحافیوں، تنظیموں اور بلاگرز کا حوالہ دے کر پاکستان، پاک فوج اور چین کے خلاف جعلی رپورٹس پھیلا رہا ہے ان کا کوئی وجود ہی نہیں ملا۔

    فیک نیوز کے خلاف کام کرنے والے یورپی یونین کے ادارے ای یو ڈس انفو لیب نے پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا، پاکستان اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والی بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل مسلسل اپنی خبروں سے ایسے کرداروں کے حوالے سے پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف ہے جن کا کوئی وجود ہی نہیں۔

    ای یو ڈس انفو لیب نے ہیڈ سورسز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اے این آئی نے اپنے آرٹیکل میں ایک ایسے تھنک ٹینک کی رپورٹ کا حوالہ دیا جو کینیڈا کے سابق رکن پارلیمنٹ نے 2012 میں بنایا جبکہ 2014 میں اس تھنک ٹینک کو بند کردیا گیا تھا، ای یو ڈس انفو لیب نے "پالیسی ریسرچ گروپ” نامی تھنک ٹینک کو بہت ڈھونڈا لیکن اس کا سراغ نہ لگ سکا۔

    مبینہ تھنک ٹینک میں شامل تین افراد میں سے ایک جیمز ڈگلس کرکٹن نے 2016 میں سابق صدر پرویز مشرف کے سوئٹزرلینڈ میں مبینہ خفیہ بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے خبر دی جو جعلی ثابت ہوئی، اے این آئی نے اس جھوٹی بات کو بھی پروپیگنڈہ کے طور پر اچھالا۔

    بھارتی خبر ایجنسی نے فروری 2021 میں ایک مبینہ اینٹی ٹیررازم ٹاسک فورس کے ماہر لکھاری رونلڈ ڈچمین کےنام سے پاکستان اور مسلح تنظیموں کے حوالے سے ایک جعلی رپورٹ چلائی، درحقیقت اس خیالی لکھاری کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا۔

    رپورٹ کے مطابق ’انٹرنیشنل فورم فار رائٹس اینڈ سکیورٹی‘ نامی تھنک ٹینک 2014 میں بند ہوچکا ہے، اس کے باوجود 2020 سے 2022 تک اس نام نہاد تھنک ٹینک کے نام سے 19 جعلی کانفرنسزکی گئیں، اس تھنک ٹینک کے بینر تلے 500 سے زائد آرٹیکلز چھاپے گئے، ان میں سے 200 سے زائد آرٹیکلز کا حوالہ اے این آئی نے اپنی خبروں میں دیا ،لیکن ان لکھاریوں کا بھی وجود نہیں ملتا۔ؕ

    عالمی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی خبررساں ادارے میں شامل صحافی سب کچھ جانتے ہوئے بھی پاکستان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے کی مہم کا حصہ لگتے ہیں، اگرانہیں یہ معلوم نہیں کہ ایسی رپورٹس کے ذرائع جھوٹے ہیں تو یہ صورتحال ان کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

  • پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

    پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

    لاہور:پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

    مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں’۔

    ادھرشہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بلوچی گلوکار واسو خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاؤں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا۔ جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا۔اس کے بعد اس جوڑی نے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ پیش کیا جو واسو خان کی مقبولیت کی وجہ بنا۔

  • کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، چوری شدہ اسلحہ برآمد

    کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، چوری شدہ اسلحہ برآمد

    کراچی:شہرقائد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے دفنایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، جس میں 30 بور پستول، شارٹ گن موجود ہیں۔

    حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، کھدائی کے دوران نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا تھا۔گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی سے ہھتیار چوری ہوئے تھے، جس کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن درج مقدمات میں اسلحہ کے کئی نمبرز ایک جیسے موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تراسلحہ چوری شدہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا ہے۔

    ادھرذرائع کے مطابق کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے اوراسلحے کی نمائش پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنی ہونگے۔

  • خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والا نامی گرامی مجرم گرفتار

    خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والا نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :شہرقائد کے علاقے یوسف پلازہ کے قریب پولیس نے ملزم عاطف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر ان سے فراڈ کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عاطف کو لیاقت آباد وومن پولیس نے یوسف پلازہ کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد لڑکیوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ملزم عاطف کے نکاح ناموں کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

    ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔ درج درخواست میں لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم اس کے گھر کے قریب واقعہ فلیٹ میں رہتا تھا، جہاں سے دونوں کی جان پہچان شروع ہوئی۔ بعد ازاں لڑکا ایک روز مجھے اچانک گاڑی میں بیٹھا کر لے گیا اور دو نامعلوم افراد اور مولوی کے ہمراہ مجھ سے نکاح کیا، جس پر میں راضی تھی۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذکورہ لڑکی کی جانب سے جب رخصتی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم عاطف نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا اور اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بھی بناتا۔ بات لڑکی کے رشتے داروں تک پہنچی تو پتا چلا کہ ملزم نے علاقے کی دیگر خواتین کو بھی شادی کا جھانسہ دے کر نکاح کیا ہے۔ملزم کو جمعرات 23 فروری کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپر کردیا گیا ہے۔

    موصول اطلاعات کے مطابق ملزم عاطف گھر پر اکیلا رہتا تھا۔ گھر والوں کو یہ کہہ کر غائب رکھتا تھا کہ وہ نائٹ ڈیوٹی کرتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ وہ کوئی مستقل ملازمت نہیں کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کی عمر 32 سال ہے۔

  • رانا ثنااللہ کو7مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم

    رانا ثنااللہ کو7مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم

    گوجرانوالہ:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کےتھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کےخلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےاور پولیس کو انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

    رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

     

    گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

     

     

  • کراچی:گرین لائن بس کو حادثہ، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

    کراچی:گرین لائن بس کو حادثہ، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

    کراچی:گرین لائن بس کوحادثے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ بس فٹ پاتھ پر ٹکرانے سے بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

    حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرین لائن بس حادثے پر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائیگی۔

    ترجمان گرین لائن بس کے مطابق حادثے میں مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور کو شیشے سے ٹکرانے کی وجہ سے گہری چوٹیں آئی ہیں۔ جدید بسیں حفاظت کے اعلیٰ معیار سے لیس ہیں جس کی وجہ سے کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔ بریک فیل ہونا خارج از امکان ہے۔

    کراچی گرين لائن بس سروس کے آدھے ادھورے منصوبے نے کسی حد تک ٹرانسپورٹ کےمسائل کم کردئیے تاہم اب ابھی بہت کام باقی ہے۔کراچی میں چند ماہ قبل گرین لائن بس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد رکھ دی گئی۔ تاہم لیکن ٹاورکےبجائےنمائش تک نامکمل ٹریک اورفیڈر بسیں نہ چلنے کے باعث شہری اس انقلابی سہولت سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔

    نجی کمپنيوں کے بائيک رائیڈرز نے اس مسئلے کا حل اپنی سروس دےکر نکال ليا ہے۔ گرين لائن اسٹيشنز کے باہر مسافروں کو ان کی اگلی منزل پر پہنچانے کيلئے بائیک رائیڈرز موجود ہوتے ہيں۔اس وقت گرين لائن کا استعمال کرنے والوں ميں موٹرسائيکل سواروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو اپنی موٹرسائيکليں بس اسٹيشن کے باہر کھڑی کرکے اے سی بس ميں آرام دہ اور باکفايت طريقے سے منزل پر پہنچتے ہيں۔

    شہر کےپہلےميگا ٹرانسپورٹ پروجيکٹ پر اس وقت روزانہ 50 ہزارمسافر سفرکررہےہيں۔انتظاميہ رش کوديکھتے ہوئے محدود اسٹيشنز پر رکنے والی ايکسپريس سروس شروع کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔گرین لائن بس سروس کے مختلف اسٹيشنز پر برقی زينے کام نہيں کررہے ہيں جبکہ لفٹس کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ اور معذور مسافروں کو بھی پريشانی کا سامنا ہے۔