Baaghi TV

Author: News Editor

  • 4 فروری :افغان انقلابی خاتون  مینا کشور کا کوئٹہ پاکستان میں قتل

    4 فروری :افغان انقلابی خاتون مینا کشور کا کوئٹہ پاکستان میں قتل

    4 فروری 1987

    افغان انقلابی خاتون مینا کشور کا کوئٹہ پاکستان میں قتل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جنگ و جدل اور کشت و خون کے مستقل سلسلے کی حامل سرزمین افغانستان میں ایک نامور انقلابی عورت مینا کشور کمال 27 فروری 1956 میں کابل میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے دوران تعلیلم کابل یونیورسٹی میں افغانستان کی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر روشن مستقبل کی غرض سے ” جمعیت زنان افغانستان ” Revolutionary Association of Women s of Afghanistan(RAWA) کا قیام عمل میں لایا جس کو بہت بڑی پذیرائی ملی جبکہ اپنی تنظیم کی طرف سے انہوں نے افغان خواتین کے حقوق کے لیے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک رسالہ ( پیام زن) Women s Message جاری کیا جس میں وہ خود بھی کالم لکھتی اور خصوصی پیغامات وغیرہ بھی جاری کیا کرتی تھیں۔

    تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے اپنی تنظیم RAWA کے پلیٹ فارم سے افغانستان کی مظلوم ، محکوم اور مجبور و بےگھر اور مہاجر خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے منظم جدوجہد شروع کر دی ۔ اس دوران ان کی افغانستان کے ایک روشن خیال مرد رہنما فیض احمد سے شادی ہوئی جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے مل کر منظم جدوجہد شروع کر دی جس کی وجہ سے افغانستان کی ایک خطرناک خفیہ ایجنسی ” خاد” نے مینا کے شوہر فیض احمد کو 1986 میں قتل کر دیا جبکہ اس کے اگلے سال 1987 میں ” خاد” کے سربراہ انجنیئر گلبدین حکمت یار کے حکم کے تحت خاد کے ایجنٹس نے 4 فروری 1987 میں مینا کشور کمال کو ، کوئٹہ بلوچستان پاکستان میں قتل کر دیا جس کی موت سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جاری ایک موثر تحریک کا خاتمہ اور ایک توانا آواز کو خاموش کر دیا گیا۔

  • کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا:اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا:اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    کراچی:پاکستان میں ریڈی ایشن تھراپی کیلئے لینیئر ایکسیلیٹرز کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کو ریڈی ایشن کیلئے 3 سے 8 ہفتے کی ویٹنگ لسٹ دی جارہی ہے۔

    آغا خان اسپتال کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اور ریڈی ایشن آنکالوجسٹ ڈاکٹر بلال مظہر قریشی کے مطابق پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی ریڈی ایشن تھیراپی کیلئے صرف 50 سے 60 مشینیں موجود ہیں، مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس وقت پاکستان کو 200 ریڈی ایشن مشینوں کی ضرورت ہے۔پاکستان میں جس تیزی سے مختلف کینسر میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ایسے میں ہمیں ریڈی ایشن کیلئے مشینوں اور افرادی قوت کی بھی ضرورت ہے۔

    ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    انہوں نے کہا کہ ریڈی ایشن تھیراپی کینسر کے کیوریٹو ٹریٹمنٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر اس میں گیپ آجائے تو صرف ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈیڑھ فیصد واپس آنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    ڈاکٹر بلال کا کہنا ہے کہ ریڈی ایشن آنکالوجی سینٹرز کو چلانے کیلئے تربیت یافتہ ٹیکنیشنز کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ریڈی ایشن آنکالوجسٹ کے علاوہ 3 مزید ایکسپرٹس بھی چاہئے ہوتے ہیں، کلینیکل میڈیکل فزیسسٹ جو ٹریٹمنٹ کو مرتب کرتے ہیں، ریڈی ایشن تھیراپی ٹیکنالوجسٹ جو مشینوں کو آپریٹ کرتے ہیں اور کلینیکل انجینئرز جو مشینوں کی مینٹینس کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریڈی ایشن تھیراپی کی ایک مشین 50 کروڑ روپے سے زائد کی ہے، پاکستان میں موجود کچھ مشینیں نئی اور جدید ہیں لیکن زیادہ تر مشینیں پرانی ہیں۔

    پنک بس سروس کا کرایہ 7 روز نہیں لیا جائے گا،شرجیل میمن

  • نگران حکومت کادائرہ اختیار:لاہور ہائی کورٹ کی جانب سےتشکیل دیا گیا لارجربنچ تبدیل

    نگران حکومت کادائرہ اختیار:لاہور ہائی کورٹ کی جانب سےتشکیل دیا گیا لارجربنچ تبدیل

    لاہور:صوبہ پنجاب کی نگران حکومت کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے تشکیل دیا گیا لارجر بنچ تبدیل ہوگیا۔ لارجر بنچ کے رکن جسٹس رسال حسن سید نے طبی بنیادوں پر بنچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لارجر بنچ کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم کو پانچ رکنی لارجر بنچ میں شامل کیا ہے۔ لارجر بنچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جب کہ جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ بھی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ جسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب کی مختلف پبلک کمپنیوں، محکمہ جات اور اداروں کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹانے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیاتھا۔

    اسی طرح پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست 26 جنوری 2023 کو لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار کے کونسل کی درخواست پر متذکرہ پٹیشن اُسی دِن جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر ہوئی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے 27 جنوری کو کیس کی دوبارہ سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت سے معذرت کرلی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے حکم سے اُسی روزمذکورہ کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں فکس کیا گیا ، تاہم بروز جمعہ عدالتی وقت کی کمی کے باعث فاضل جج دستیاب نہ تھے۔درخواست گزار کے وکیل کے اصرار پر دفتر نے کیس کوفاضل چیف جسٹس کے حکم سے جسٹس عاصم حفیظ کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کیا اور جسٹس عاصم حفیظ نے27 جنوری کو ہی کیس پر ابتدائی سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم فروری کے لئے ملتوی کر دی۔ جسٹس عاصم حفیظ نے یکم فروری کو کیس پر سماعت کی ۔ فاضل جج نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ زیرِ سماعت کیس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کی کلاز”g” سے متعلق ہے اور اس نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فل بنچ تشکیل دے دیاگیا ہے، لہٰذا فاضل جسٹس نے کیس کو مزید سماعت کے لئے فل بنچ کو بھجوانے کی سفارش کی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے نگران حکومت کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر تمام دائر درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، لیکن جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے بنچ کی سربراہی سے معذرت کی گئی۔ بعد ازاں چیف جسٹس کی جانب سے لارجر بنچ کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس عاصم حفیظ شامل تھے۔ اب جسٹس رسال حسن سید کی جانب سے صحت کے کچھ معاملہ کی وجہ سے معذرت کی گئی ہے، فاضل جج کی عدم دستیابی کی بناء پر جسٹس شاہد کریم کو بنچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔

  • پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

    پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

    پشاور:پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں،جن میں وہ رنگ روڈ پر ایک سہولت کارکےساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا نظرآرہا ہے۔پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں 30جنوری کو ہونیوالے دھماکے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    سعودی عرب نے دنیا بھرسےآنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی

    ذرائع کے مطابق دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو مبینہ حملہ آور کی نئی تصاویر مل گئیں، جس میں وہ رنگ روڈ پر سہولت کار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کو اس کے سہولت کار نے رنگ روڈ پر پہنچنے میں مدد فراہم کی، حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور رنگ روڈ پر موٹر سائکل پر سہولت کار کے ساتھ رہا، جہاں پر سہولت کار جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر مبینہ خودکش حملہ آور سے الگ ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کا سہولت کار پہلے موٹر سائیکل چلارہا ہے جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا تاہم رنگ روڈ پر سہولت کار موٹر سائیکل حملہ آور کو دے کر چلا گیا۔

  • کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    کراچی:شہرقائد کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیا۔کراچی کے علاقے نیوکراچی 11 اے، اجمیر نگری میں مبینہ طور پر 2 ڈاکو ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔

    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا، مبینہ ڈاکوؤں سے پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔واقعہ کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

    امریکا، پاک، روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

    ادھر بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے مستقبل کے معمار میدان میں آگئے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے عثمان انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے حل پیش کیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کی گاڑیوں کا تمام ڈیٹا ریکارڈ ہوتا جائے گا۔

  • انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    لاہور:انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور شیخ رشید کی گرفتاریوں کے تناظر میں بغاوت کے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے بغاوت، غداری اور ’عوامی فساد‘ کو ہوا دینے والے بیانات کے الزامات پر حزبِ اختلاف کے رہنماؤں اور صحافیوں کی حالیہ گرفتاریوں اور اُن کیخلاف مقدمات کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    ایچ آر سی پی نے رات کے اندھیرے میں مکمل استثنیٰ کے ساتھ یہ گرفتاریوں، گرفتار افراد کی جانب سے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے الزامات اور املاک کی توڑ پھوڑ کو بھی باعث تشویش قرار دیا۔

    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب

    انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اختلافِ رائے کو دبانے کیلئے نوآبادیاتی دور کے فرسودہ قوانین کو ڈھٹائی کے ساتھ بطورِ ہتھیار استعمال کیا ہے، اس سے کبھی کوئی جمہوری مقصد پورا نہیں ہوا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم گالی گلوچ یا دھمکی آمیز زبان یا بدزبانی کو ہرگز جائز قرار نہیں دیتے تاہم سیکشن 153-الف، 505 اور 124–الف کے تحت شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری جیسے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بغاوت کا قانون ضابطہ تعزیراتِ پاکستان سے ختم کیا جائے۔

    فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

    ایچ آر سی پی کے مطابق یہ قانون سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہونے کی طویل تاریخ رکھتا ہے، ایسا کرنے کیلئے 2020ء کے اوائل میں سینیٹ میں شروع کیا سیاسی عمل فوری طور پر بحال کیا جانا چاہئے۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دفعہ 124الف تقریر اور اظہار کے حق، جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے، کے جائز استعمال پر پابندی کے مترادف ہے، حکومت سے اختلاف اور تنقید ایک متحرک جمہوریت میں مضبوط عوامی بحث کے لازمی اجزاء میں سے ہیں اور انہیں کبھی بھی بغاوت سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔

  • ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    نئی دہلی :بھارت کی اسٹار خاتون جمناسٹ دیپا کرماکر پر 21 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریو اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالی بھارتی جمناسٹ دیپا کرماکر پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کی وجہ سے لگائی ہے۔

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    انٹرنیشنل ٹیسٹ ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دیپا کرماکر پر پابندی کا اطلاق 10 جولائی 2023 تک نافذ رہے گی۔بھارتی جمناسٹ دیپا ریو اولمپکس 2016ء میں چوتھے نمبر پر رہی تھیں، تاہم وہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہیں اور انہیں ہائجیمن ایس 3 بیٹا دوا استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

    سیلاب سے سندھ کے 9 اضلاع میں آثارقدیمہ کے18 مقامات کونقصان:پاکستان ریلوے بھی…

    انٹرنیشنل ڈوپنگ ایجنسی نے ہائجیمن ایس 3 بیٹا-2 کو ممنوعہ ادویات کے زمرے میں رکھا ہے، اس کے استعمال پر 2021ء کے بعد پابندی لگادی گئی تھی۔گولڈن گرل کے نام سے مشہور دیپا کرماکر اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی جمناسٹ تھیں، ریو اولمپکس میں کا سامنا دنیا کی ٹاپ ایتھلیٹ امریکا کی سیمونا بائلز، ماریا پاسیکا اور جیولیا اسٹینگروبر سے ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نیشنل گیمز کے 7 میڈلسٹ اور 3 دیگر کھلاڑی بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں، جن میں ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، ریسلنگ، سائیکلنگ، جوڈو، فٹبال، ووشو اور لان بالز کے 10 کھلاڑی شامل ہیں۔

  • ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

    ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق 6 جنوری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتای گیا ہے کہ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے ریلوے کو جون 2023ء تک ساڑھے 5 ارب کی اضافی آمدنی ہوگی، ڈیزل سستا ہونے پر کرائے کم کردیئے جائیں گے۔

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

  • تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار

    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار

    پشاور: صوابی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے، ایک ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق صوابی ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر

    ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ان میں 5 کلو گرام بارود، 9 دستی بم ، 18 الیکٹرک ڈیونیٹر شامل ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق ان میں 2 کلاشنکوف اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد اظہار کے سر کی قمیت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد اظہار دہشت گردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…

    ادھرخیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

     

     

    جاری احکامات کی روشنی میں 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 10 روز کیلئے ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر شفی اللہ خان کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پشاور سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کے حملے سے متعلق الرٹ اور وراننگ جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ 30 جنوری بروز پیر کو پشاور کے حساس ترین علاقے پولیس لائنز مسجد میں خود کش حملے میں 102 افراد شہید، جب کہ 220 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ جس میں خود کش حملہ آور کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔خود کش حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھا اور مسجد تک موٹر سائیکل پر سوارہو کر آیا تھا۔ دہشت گرد نے خود کش جیکٹ، ہیلمٹ اور ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

  • اسلام آباد گلبرگ گرین ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین رُل گئے،انتظامیہ خاموش تماشائی

    اسلام آباد گلبرگ گرین ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین رُل گئے،انتظامیہ خاموش تماشائی

    اسلام آباد:اسلام آباد گلبرگ گرین ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین رُل گئے،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سارے کھیل کے پیچھے اسلام آباد گلبرگ گرین ہاوسنگ سوسائیٹی کی انظامیہ کا گھنونا کھیل ہے ، اس حوالے سے بہت سے حقائق سامنےآچکے ہیں مگرتازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ تمام تروعدوں اور دعووں کے باوجود متاثرین مارے مارے پھر رہے ہیں مگرکوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں ہے

    اس حوالے سے کچھ مزید حقائق بھی سامنے آئے ہیں‌ جن کے مطابق کچھ عرصہ پہلے متاثرین کی کوشش سے اسلام آباد کی انتظامیہ اس بات پر مجبورہوئی کہ اس سارے کیس کی تحقیقات کی جائیں اس مقصد کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس میں اسلام آباد انتظامیہ نے ایک ڈپٹی رجسٹرار کے ساتھ دو افسران روول ڈیپارٹمنٹ سے لیے گئے اور ایسے ہی ایس پی اسلام آباد اور دو ایس ڈی پی او کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد گلبرگ گرین ہاوسنگ سوسائٹی کے ذمہ داران کو بھی شامل کرکے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ کمیٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کو بے نقاب کرے گی

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بجائے ہاوسنگ سوسائٹی کی کرپشن بے نقاب کرنے کے ایک فرنٹ مین ارسلان حمید کوآگے لایا گیا تاکہ سوسائٹی انتظامیہ کواس سارے سیکنڈل سے بچایا جاسکے ،ارسلان حمید جو کہ اپنے آپ کو فرنٹ مین کہتا ہے ،جس کا کہنا تھا کہ وہ ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کراس گھنونے کام میں شریک تھا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پالیسی اورپیٹرن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران کو اس کمیٹی میں شامل کرنا تھا مگرنہیں کیا گیا بس ایک ڈپٹی رجسٹرار کو شامل کیاگیا،اسلام آباد پولیس جس کے پاس اس ہاوسنگ سوسائٹی کی کرپشن اور بدعنوانی کے مضبوط ثبوت تھے ان کو اس لیے شامل نہیں کیا گیا تاکہ سوسائٹی کی کرپشن کے کیس تک نہ پہنچا جاسکا،

     

     

    ارسلان حمید نے تسلیم کیا کہ وہ انتظامیہ والوں سے ملکر اس کھیل میں مرکزی کردار ادا کرتا رہا اورکمیٹی کی طرف سے یہ طئے کرنے کےبعد کہ ارسلام حمید کم وبیش 12 ارب روپے متاثرین کو واپس کرے گا مگریہ بھی کہانی کہانی ہی رہی، ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ارسلان حمید کی طرف سے تسلیم کیے جانے کےبعد ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے کہا کہ ارسلان حمید پیسے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اسلیے ہاوسنگ سوسائٹی پلاٹس کے ذریعے متاثرین کی مدد کرے گی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ہاوسنگ سوسائٹی میں پاکستان بھر سے وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ہیں جنہوں نے اپنی پینشن اور جمع پونجی سےاس سوسائٹی میں پلاٹ لینے کے لیے اپنا سب کچھ قیمت کی مد میں سوسائٹی کے سپرد کردیا ، جس کے ثبوت بھی ہیں ، یہ لوگ در بدر ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، جو کچھ تھا وہ اسلام آباد گلبرگ گرین ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سے لٹا چکے ہیں، گھروں میں پریشانیاں ہیں مسائل بڑھ رہے ہیں مگرمتاثرین کے ساتھ کوئی بھی حامی بھرنے کے لیے تیار نہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں‌ کہ شہر اقتدار میں انٹیلی جنس بیورو کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی(گلبرگ گرین)انتظامی کمیٹی کی جانب سے بوگس پلاٹوں کے نام پر 7 ارب روپے کے فراڈ میں 2500پلاٹ بغیر زمین کے فروخت ہوئے

    دستاویزات کے مطابق آئی بی ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوساسٹی(گلبرگ گرین) ای ایگزیکٹو اور ایف ایگزیکٹو کے نام سے 3 کیٹیگری کے پلاٹ غیر قانونی طریقے سے اخباروں میں مشتہر کرکے فروخت کر کرچکی ہے اور سادہ لوح شہریوں نے اپنی اربوں روپے کی جمع پونجی خرچ کرکے پلاٹوں کی ممبرز شپ حاصل کرکے گھر بنانے کے جو خواب دیکھے ۔

    وہ سوسائٹی انتظامی کمیٹی اور پراپرٹی ڈیلرز کی نوسربازی کے باعث چکنا چور ہو چکے ، کیونکہ جہاں پلاٹ نقشے میں ظاہر کیے جا رہے تھے وہ زمین جموں کشمیر سوسائٹی کی با قبضہ ملکیت تھی جس پر قبضہ کرنے کی کوشش میں گلبرگ گرین سوسائٹی کے 26 افراد کے خلاف 20 جون 2021 کو تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 572/21 درج ہوا تھا

    سوساسٹی کے اہم ڈیلرز بہادر خان،بابر قریشی اور مشرف وغیرہ انتطامی کمیٹی شجاعت اللہ قریشی،زوہیب،اللہ رکھا ناصر کی ایما پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے رہے ،