Baaghi TV

Author: News Editor

  • ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں بلا لیا گیا

    ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں بلا لیا گیا

    پشاور:ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گا، اجلاس کا انعقاد 15 ماہ بعد گورنر ہاؤس میں ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی ) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

    بالآخرپشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    اجلاس میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن و امان، دہشت گردی اور متعلقہ امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کی تازہ فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

    ادھر ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ (اے پی سی) بلا لی۔

    آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

    وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔

    پشاور پولیس پر حملہ؛ خود کش کرنے والا حملہ آور پولیس وردی میں تھا. انسپکٹر جنرل…

    وزیراعظم نے پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی، ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

    گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسر شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • جیمز جوائس؛آئرش نامہ نگار،افسانہ نگار اورشاعر

    جیمز جوائس؛آئرش نامہ نگار،افسانہ نگار اورشاعر

    پیدائش:02 فروری 1882ء
    وفات:13 جنوری 1941ء
    زیورخ
    وجۂ وفات:ورمِ صفاق
    شہریت: آئرلینڈ
    تعداد اولاد:2
    مادر علمی:جامعہ کالج ڈبلن
    (1898-1902)
    تلمیذ خاص:سیموئل بکٹ
    زبان:انگریزی
    پیشہ ورانہ زبان:اطالوی، لاطینی زبان، فرانسیسی، انگریزی
    کارہائے نمایاں:ڈبلینرز، یولیسیس

    جیمز جوائس انگریز ناول نگار، ڈبلن ’’آئرلینڈ‘‘ میں پیدا ہوا۔ بچپن عسرت میں بسر ہوا۔ پیرس میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے گیا مگر تعلیم مکمل نہ کرسکا اورلسانیات پڑھانے لگا۔ 1907ء میں اپنی نظموں کا مجموعہ اور 1914ء میں کہانیوں کا مجموعہ شائع کیا۔ اس کے نام Portarit of the artist میں اس کی آپ بیتی کے آثار ملتے ہیں۔ اس کا شاہکار ناول Ulysses ہے جو 1922ء میں پیرس سے شائع ہوا۔

  • گوانتاناموبےجیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کوبالآخررہا کردیا گیا

    گوانتاناموبےجیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کوبالآخررہا کردیا گیا

    نیویارک :امریکی حکومت نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا، ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے مارچ 2003 میں گرفتار کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ ماجد خان کو امریکا کا ہائی ویلیو قیدی سمجھا جاتا تھا جنہیں نائن الیون کے حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں 2003 میں گرفتاری کے 3 سال بعد گوانتاناموبے جیل لے جایا گیا جبکہ ایک معاہدے کے تحت انہیں 2022 میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    رہائی کے بعد ماجد خان نے کہا کہ آج مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں اور میں نے دنیا میں دوبارہ قدم رکھا ہے، مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، بیس سالوں میں دنیا بہت بدل گئی ہے اور میں بھی بہت بدل گیا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیرانگی میں ہوں کیونکہ میں آزاد ہونے کا بہت طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا ، قید کے دوران میں ایک چلتا پھرتا مردہ آدمی تھا، سی آئی اے چاہتی تھی کہ میں ہمیشہ اسی طرح رہوں، درحقیقت جب مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا میں دہشت اور درد سے بچنے کے لیے اکثر موت کی تمنا کرتا تھا۔

    دوسری جانب رہائی کے بعد ماجد خان کو کیریبین اور وسطی امریکی ملک بیلیز بھیج دیا گیا ہے جس کا بیلیز کی کابینہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، بیلیز کے وزیر خارجہ ایمون کورٹنے نے کہا کہ خان دہشت گرد نہیں ہیں اور اگر وہ چاہیں تو رہائی پانے کے بعد اپنی باقی زندگی یہاں گزارنے کے لیے آزاد ہیں۔

    واضح رہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز 2002 میں ’’ دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘‘ کے دوران پکڑے گئے قیدیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • تھانہ پی آئی بی کالونی سے اغواء ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ,ملزم گرفتار

    تھانہ پی آئی بی کالونی سے اغواء ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ,ملزم گرفتار

    کراچی :تھانہ پی آئی بی کالونی سےاغواء ہونےوالی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب ہوچکی ہےاور پولیس نےاغوا کارکو گرفتار بھی کرلیا ہے ،باجوڑی محلہ سے معصوم بچی 3/4 سالہ سمیعہ دختر اصغر علی کو ملزمان نے اغواء کیا تھا

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر احمد شیخ کے احکامات پر فوری طور پر بچی کی بازیابی کے لئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گٸی تھی۔ایس ایس پی صاحب کے احکامات پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معصوم بچی کے اغواء کے مقام سے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلی تھی۔

    پولیس ٹیم نے شواہد اکھٹے کرکے چھاپہ مار کارواٸی کرکے بچی کو بازایاب کی۔پولیس نے چند گھنٹوں میں پرانی سبزی منڈی جھنڈے شاہ پیر بخاری قبرستان سے بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مخبر خاص کی اطلاع پر کارواٸی کی پولیس نے پیر بخاری کالونی پرانی سبزی منڈی سے اغوا شدہ بچی سمعیہ کو 4 گھنٹوں میں بازیاب کرلیا گیا۔

    پولیس نے اغوا کار محمد یامین ولد صابر حسین کو گرفتار کیا،پچی والدین کے حوالی کی گٸی اس موقع پر والدین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہایا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر33/23 بجرم دفعہ 364/A کے تحت درج کرلیا گیا تھا ،گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جاٸیگا
    ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔

    آپریشن کےدوران ڈیجیٹل ڈیوائس کےذریعےمشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی دوران آپریشن غیرقانونی طورپرمقیم تین تارکین وطن سمیت گیارہ ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول،مختلف نوعیت کا ایمونیشن منشیات اورچوری کا رکشہ برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔

    #کراچی

  • چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    چوہدری شجاعت کے بھائی اور بھتیجےکیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    گجرات:چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے موسیٰ الٰہی کیخلاف گجرات میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد علی کی مدعیت میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی مقدمہ محمد علی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہےکہ 23 جنوری کو میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماء کے گھر پر فائرنگ کرنے پر دونوں سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی سمیت 3 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی ن لیگی رہنماوں سے جان کو خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد درج ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی پر مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الہٰی سمیت 11ملزمان نامزد ہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کیلئے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایپ کے ذریعے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔

    پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے ایپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے نیشنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ بنانے پر غور جاری ہے۔

    ذرائع کے مطاںق ڈیجیٹل ایپ سے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی، پنجاب بھر میں 8 ہزار سے زائد چینی باشندے مقیم ہیں۔

    اس حوالے سے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے کثیر تعداد میں ہونے کے باعث سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مشکلات تھیں اسی لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے چینی باشندوں کی مانیٹرنگ آسان ہوگی اور براہ راست کمیونیکشن میں بھی مدد ملے گی۔

  • إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ:کوہاٹ میں ٹرالرکی مسافر کوچ کو ٹکر،17افراد جاں بحق

    إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ:کوہاٹ میں ٹرالرکی مسافر کوچ کو ٹکر،17افراد جاں بحق

    کوہاٹ:تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے دو بچوں سمیت 17افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق المناک واقعہ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرٹنل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالرمسافرکوچ پرچڑھ گیا،حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے5 زخمی دوران علاج چل بسے،ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی ۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • اہم قومی چیلنجز پرکل جماعتی کانفرنس طلب، تحریک انصاف بھی مدعو

    اہم قومی چیلنجز پرکل جماعتی کانفرنس طلب، تحریک انصاف بھی مدعو

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلالیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دیدی گئی۔لیگی رہنما ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کرکے عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی ہے۔

    دوسری جانب دہشت گردی کے خلاف ایپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں: ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچا دیا سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی

    گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا