Baaghi TV

Author: News Editor

  • ہمسائےملک میں کثیرمنزلہ عمارت میں بھیانک آگ،15 افراد جل گئے

    ہمسائےملک میں کثیرمنزلہ عمارت میں بھیانک آگ،15 افراد جل گئے

    دھنباد:ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد شہر میں آتش زدگی کے ایک بھیانک حادثے میں کم سے کم 15 افراد کی درد ناک موت ہوگئی ہے۔

    ٹھٹھہ : گوٹھ خان جاکھرو آگ لگنے سے گھر راکھ میں تبدیل

    اطلاعات کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد شہر میں واقع ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت، آشیرواد ٹاور، میں منگل کی شام بھیانک آگ لگ گئی جس میں 10 عورتوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 14 افراد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے والی تقریباً 40 گاڑیوں کی مدد سے تقریباً 4 گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

    ممکنہ تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سےلڑی جائےگی،تفیصلات آگئیں

    ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کی صبح تک امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔ دھنباد کے ڈی ایس پی (لا اینڈ آرڈر) نے بتایا کہ مرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کوئلہ نگری کے نام سے مشہور شہر دھنباد میں رونما ہوئے آتش زدگی کے اس بھیانک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    یورپ آگ سے کھیلنے کی ہمت نہیں رکھتا: ایران

    جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس دردناک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ضلعی انتظامیہ جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے اور میں خود بھی تمام کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔”ادھر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آتش زدگی کے واقعے اور اس میں ہونے والی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2 – 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50- 50 ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    لاہور:پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

    بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہوگا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ
    کپتان سرفراز احمد، عبدالواحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، سعود شکیل، احسن علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد، ایم نواز، نسیم شاہ، ایم حسنین، خوشدل شاہ

    پشاور زلمی کا اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سفیان مقیم، دانش عزیز، محمد حارث (وکٹ)، سلمان ارشاد، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال، اور اسامہ میر

  • اور”وہ”ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں

    اور”وہ”ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں

    لاہور:طویل عرصے سے جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کی کپتان رہنے والی ڈین وین نیکرک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پروٹیز ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔اطلاعات کے مطابق ڈین وین نیکرک نےستمبر2021 سےانٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ جنوبی افریقی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔

    قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت مل گئی

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈین وین نیکرک کی جگہ سونے لس پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ڈین وین نیکرک طویل عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف ہونے والی حالیہ سہ ملکی سیریز میں بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے منتخب نہ ہو سکی تھیں۔

    ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

    ڈین وین نیکرک کی غیر موجودگی میں سونے لس ہی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھی سونے لس ہی پروٹیز ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

    جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ سلیکشن کنوینر کلنٹن ڈو پریز کا کہنا ہے کہ ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے پورا موقع دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں، ان کی ٹیم میں سلیکشن کا فیصلہ مکمل طور پر فٹنس سے جڑا ہے۔کرک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹر کے لیے فٹنس کا معیار ساڑھے 9 منٹ میں 2 کلو میٹر دوڑنا ہے اور ڈین وین نیکرک نے مطلوبہ ہدف صرف 18 سیکنڈ کے فرق سے حاصل کیا۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ دو برس سے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس کا معیار انتہائی سخت کر رکھا ہے اور باوجود اس کے کہ آپ کتنے ہی اچھے کھلاڑی کیوں نہ ہوں، اگر آپ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو آپ کی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکتی۔

  • اسدعمر،قریشی لڑپڑے،عارف علوی روپڑے:فروری عمران خان پربھاری

    اسدعمر،قریشی لڑپڑے،عارف علوی روپڑے:فروری عمران خان پربھاری

    لاہور:عمران خان بہت پریشان ہیں ان کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ ان کو نااہلی سے کوئی نہیں بچا سکے گا اور وہ نااہل ہوکررہیں گے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بہت سی خبریں ہیں کہ عمران خان کے ساتھ بہت کچھ ہونے والا ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے مگرایسا نہیں ہوگا ، ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے جو بویا وہی کاٹنا پڑے گا

    پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے موجوہ حالات کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال سے جواس شخص نے جو حال کیا ہے اس ملک کا وہ سب جانتے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ اس شخص کی سوچ کا اندازہ لگائیں کہ حدیث رسول ہے کہ بچے کا نام سوچ سمجھ کررکھیں کیوںکہ نام کےاندرخصوصیات ہوتی ہیں اور شخصیت پر اس کا اثرہوتا ہے ، لیکن اس شخص نے اپنی سیاست کا نام سونامی رکھا ، سونامی جب آتا ہے توپھرپیچھے تباہی چھوڑ جاتا ہے اور اس کی حکومت بھی تباہی چھوڑ کرگئی ہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ صرف ملک ہی نہیں بلکہ صدرمملکت عارف علوی صاحب بھی اس شخص سے تنگ ہیں کھی کس سمری پردستخط کے لیے بلاتے ہیں تو کبھی کس کام کے لیے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بندہ اس سے تنگ آگیا ہے اورہوسکتا ہے کہ وتنگ آکراستعفے ہی دے دے

     

    مبشرلقمان کہنا تھاکہ پچھلے ایک دو دن سے لاہورزمان پارک میں عمران‌خان مختلف علاقوں کے وفودسے بات چیت کررہیں اوران کو پابند کررہے ہیں کہ وہ ہرروز اپنے اپنے علاقے سے چار سے پانچ ہزار تک پارٹی ورکروں کو بنی گالا بھیجیں کیوں کہ عمران خان لاہور چھوڑ کر بنی گالا منتقل ہورہے ہیں اور وہاں‌تو اب سننے میں آرہا ہے کہ بڑے بڑے محفوظ بنکرز بن رہے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ کل کی مینٹنگ میں تو شاہ محمود قریشی ناراض ہی ہوگئے تھے پھران کو منا کرلایا گیا ، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی نااہلی کی صورت میں پارٹی چیئرمین بنیں، اور بھی لوگ یہ خواہش رکھتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں اس وقت شدید اختلافات ہیں اور ہوسکتا ہے کہ پارٹی میں مزید دراڑیں پڑجائیں

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا فواد چوہدری کی بیوی اب متحرک ہے وہ سمجھتی ہےکہ فواد کے نااہل ہونے کی صورت میں اس کو ٹکٹ ملے جبکہ فواد چوہدری کے کزن فیصل چوہدری بھی امیدوار ہیں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کو چریل نے کچھ اہم خبریں‌دی ہیں‌کہ عمران خان اب نہیں بچ سکے گا اوران کو کسی نہ کسی طرح نااہل ہونا پڑے گا جس کے لیے بہت سا کام ہوچکا ہے

  • برطانوی معیشت آنےوالےدنوں میں مزید زوال پزیرہوگی :آئی ایم ایف

    برطانوی معیشت آنےوالےدنوں میں مزید زوال پزیرہوگی :آئی ایم ایف

    لندن:آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ برطانوی معیشت 2023 میں 0.6 فیصد تک سکڑ جائے گی ، برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے۔

    آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق درست حکومتی اقدامات کے سبب آئندہ برس معیشت میں 0.9 فیصد ترقی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق گیس کی قیمت و شرح سود میں اضافہ، رہن سہن کے بڑھتے اخراجات اور ٹیکسوں میں اضافہ برطانوی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہے، چانسلر جیریمی ہنٹ نے دباؤ کے باوجود بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی کا امکان مسترد کر دیا۔

    برطانوی میڈیا کےمطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نےرواں برس مہنگائی کی شرح کو نصف کرنےکا وعدہ کر رکھا ہے۔ادھر برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔

    ادھرعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بنگلا دیش کے لیے 4.7 ارب ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔بنگلا دیش نے اقتصادی مشکلات کے پیش نظر جولائی 2022 میں آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے رجوع کیا تھا اور عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مقابلے میں پہلے اس کی درخواست کی منظوری دی۔

    عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

    بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے قرض مانگ لیاآئی ایم ایف پروگرام کے تحت بنگلا دیش کو 3.3 ارب ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا جائے گا جس میں سے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز فوری طور پر دیے جائیں گے۔آئی ایم ایف بورڈ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے قائم نئے فنڈ کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز بھی بنگلا دیش کو دینے کی منظوری دی ہے، وہ اس فنڈ تک رسائی پانے والا پہلا ایشیائی ملک بھی ہوگا۔

    پشاوردھماکہ قومی سانحہ،دہشتگردوں کی حمایت کرنیوالے سیاست نہ کریں،مفتی منیب الرحمان

    آئی ایم ایف کے مطابق اس قرضے کو معاشی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ بنگلا دیشی انتظامیہ کو اصلاحات کو توسیع دینے میں مدد مل سکے گی۔عالمی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے غربت میں کمی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اچھی پیشرفت کی جارہی تھی، مگر کووڈ 19 کی وبا اور یوکرین پر روس کے حملے سے معاشی کارکردگی متاثر ہوئی۔

    آئی ایم ایف کا اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ؛ اسحاق ڈار کی یقین دہانی

    بنگلا دیش کی جانب سے 2022 میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 2 ارب ڈالرز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنایا جاسکے۔گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا تھا کیونکہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے گارمنٹس کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔

    بنگلا دیشی حکومت نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کے بعد حالیہ مہینوں میں ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ یکم فروری سے بجلی کی قیمت میں مزید 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

  • ملازم پر تشدد، مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس افسران تھانہ گلستان جوہر کونوٹس جاری

    ملازم پر تشدد، مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس افسران تھانہ گلستان جوہر کونوٹس جاری

    کراچی :شہرقائد کی مقامی عدالت نے شادی ہال کے مالک کی جانب سے ملازم پر تشدد کے مقدمے میں مقدمہ درج کرنے درخواست پر ایس ایس پی کمپلین سیل ایسٹ اور پر ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں شادی ہال کے مالک کی جانب سے ملازم پر تشدد کے مقدمے میںمقدمہ درج کرنے درخواست کی سماعت ہوئی۔

    پاکستانی روپے خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

    درخواستگزار کے وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ میرا موکل سال 2015 سے جاوید شیخ اور اس کے بیٹے جہانزیب شیخ کے گلستان جوہر شادی ہال بینکویٹ میں بطور منیجر کام کررہا کررہا ہے۔ انس نے شادی ہال کے مالکان کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا منیجر کے علاہ مارکیٹنگ کرکے مالکان کو بزنس دیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میرے موکل کے ساتھ شادی ہال میں کام کرنے والا مسعود پیر زادہ نامی شخص مجھ سے جیلس ہوتا تھا۔

    اوکاڑہ :ملگدا چوک و گردونواح میں آٹا نایاب، غریب عوام پریشان

    مسعود پیر زادہ نے انس پر جھوٹا الزام لگایا اور میرے موکل کیخلاف مالکان کو بھڑکایا۔ مالک جاوید شیخ نے تحقیقات کے بغیر میرے موکل کو یرغمال بناکر حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں باپ بیٹے نے ڈنڈوں سے تشدد کیا جس سے جسم پر نیل پڑگئے۔ ٹی ٹی پستول کے بٹ سر پر مارے جس سے سرپھٹ گیا اور کپٹرے خون آ لود ہوگئے۔ ز خمی حالت میں میرا موکل انس احمد تھانے گیا پولیس نے ایم ایل او کا لیٹر دیا اور میڈیکل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔

    پولیس نے مظلوم ملازم کا ساتھ دینے کے بجائے شادی ہال والوں سے مٹھی گرم کرکے الٹا ملازم کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈال بھیج دیا۔ عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل ایسٹ اور پر ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر کو تفصیلی ریورٹ کے ساتھ 7 فروری 2023 کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

  • سابق وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رواں ہفتے لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سینئر قیادت نے بنی گالا منتقل ہونے کی تجویز دی ہے۔

    پاکستانی روپے خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو موجودہ صورتحال میں بنی گالا فوری منتقل ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک سے زیادہ بہتر جگہ بنی گالا ہے۔پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بنی گالہ میں سیکورٹی بھی زیادہ بہتر انداز میں کی جاسکے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین ایک دو روز میں اسلام آباد جانے یا نا جانے کا فیصلہ کریں گے۔

    روٹی ، کپڑا اور مکان کا جھانسا دیکر عوام کو آٹے کی لائن میں لگا دیا-احمد علی خان…

    سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

    فارنزک پورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینرکی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دوکان کےاندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے جبکہ ملزم نوید کے گھرکے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا، چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا، حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا، اس کے علاوہ حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا۔

  • آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد:آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کل (منگل) سے شروع ہوں گے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا، جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روز کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 9 جنوری تک جاری رہیں گے۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022ء معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالرز نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو ٹیکس محاصل اور ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقعدامات سے آگاہ کیا جائے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور توانائی شعبے کی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

  • کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کے حدود میں ہزار گنجی میں رئیسانی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ادھر آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

    پولیس افسران، سول انتظامیہ اورسول بیورو کریسی کے تبادلوں میں میرٹ نظر انداز

    چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

  • عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں

    عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں

     

    لاہور:عظمٰی کاردارن لیگ میں شامل ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی اور اہم رہنما نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے اوراب ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، اس حوالے سے اج انہوں نے ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر اورسینیئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی اورن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ،

     

     

     

     

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی رکن قومی اسمبلی علی زاہد ،سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری سعدیہ تیمور اور عظمٰی کاردار سے ملاقات۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت *وومن ونگ، سوشل میڈیا اور یوتھ افیرز* کو بہتر کرنے کے لئے میٹنگز کا انعقاد کیا گیا

     

     

     

    عظمی کاردار 8 اپریل 1956 کو پاکستان کے شہر لاہور میں آرائیں خاندان میں پیدا ہوئی تھیں ۔ عظمی کاردار نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

    عظمی کاردار 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں مگر نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انھیں اس نشست سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کےخلاف نازیبا کلمات کی آڈیو کال منظر عام پر آنے کی وجہ سے انھیں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔ انھیں صوبائی اسمبلی سے استعفی دینے کا حکم بھی دیا گیا