Baaghi TV

Author: News Editor

  • بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کے صارفین سے رواں سال 14 روپے 34 پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول ‏کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین سے رواں سال مارچ سے اکتوبر کے دوران بلوں میں اضافی چارچز وصول کیے جائیں گے جس کیلئے وازرت توانائی نے نیپرا کو گائیڈ لائنز بھجوادی ہیں۔

    فیول پرائس ایڈجسمنٹ چارجز کا نفاذ سر کلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کی وصولی کیلئے مظوری نیپرا سے لی جائے گی، یکم مارچ سے چارجز کی وصولی شروع ہوگی۔

    نیپرا کو کی گئی درخواست منظور ہونے پر اس کا اطلاق ملک بھر کے صارفین بشمول کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا۔

    200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے کے الیکڑک صارفین سے9.97 روپے فی یونٹ جب کہ 300 یونٹ والے صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

    ملک کے دیگر حصوں میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 10 روپے 34 پیسے جب کہ 300 یونٹ تک کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔اس کے علاوہ زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

  • 2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات:کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات:کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاس اینجلس: اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل دے دی گئی۔

    گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ اور کرس راک کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے رواں سال 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکرز کے سی ای او بل کرمر نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکیڈمی کے پاس کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے اس سال ایک پوری ’کرائسس ٹیم‘ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ہی لیے وہ اسٹیج پر جمی کیمل، جو رواں سال اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے جیسا کوئی شخص چاہتے ہیں جو لائیو ٹی وی پروگرام کرنا جانتا ہو لیکن چیزیں ہمیشہ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ اُمید ہے آئندہ آسکرز میں کوئی ناقابلِ یقین واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی کامیڈین اداکار وِل اسمتھ نے اپنی اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر میزبان اور کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مار دیا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی جس کی ویڈیو کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔

    تھپڑ کے واقعے کے بعد وِل اسمتھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے شرمندہ ہوکر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکیڈمی اورکرس راک سے خصوصی طور پر معافی مانگی تھی۔

  • پاکستان مانیٹری پالیسی سخت کرے:آئی ایم ایف

    اسلام آباد:پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید مشورے دیئے ہیں‌،اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر اصرار کیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کی تکمیل کے لیے کوششیں کی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو پیشگی اقدامات بروقت کرنے کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے مانیٹری پالیسی سخت کرنے پر اصرار کیا ہے۔

    مانیٹری پالیسی سخت کرنے سے شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے، اسٹیٹ بینک کی بنیادی شرح سود اس وقت 17 فیصد ہے جب کہ آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی کے حساب سے مانیٹری پالیسی میں سختی کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان نے دوست ملکوں کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی، چین کے ساتھ ری فنانسنگ پر بریفنگ میں چین کے 700 ملین ڈالر کے ری فنانسنگ فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات سے 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات اور قطرکی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کے ذریعے فنانسنگ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ورچوئل میٹنگ میں پاکستان نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کے اہداف کی حکمت عملی بھی پیش کی۔

  • معروف طیبہ گل کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا جواب مطمئن نہ کرسکا

    معروف طیبہ گل کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا جواب مطمئن نہ کرسکا

    اسلام آباد:تفتیشی افسر نے طیبہ گل ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف طیبہ گل کے ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ شہزاد سلیم تسلی بخش جواب نہ دے سکے، لہذا طیبہ گل کا موقف درست ہے جس کی تائید کی جاتی ہے۔

    تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ طیبہ گل اور سابقہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو انکوائری کے لئے طلب کیا گیا، طیبہ گل نے موقف اختیار کیا کہ 2019 میں نیب نے انہیں گرفتار کیا، عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر طیبہ گل کو بری کردیا، مگر شہزاد سلیم نے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کی کردار کشی کی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ طیبہ گل کے مطابق شہزادسلیم نے ان کے خلاف نازیبا القابات کا اظہار کیا، ان کے بیانات کے باعث انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادسلیم کے مطابق وہ ڈی جی نیب سمیت سرکاری اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور طیبہ گل جھوٹ بول رہی ہیں اور ان کی کردار کشی کر رہی ہیں، وہ اپنے شوہر کے ہمراہ 25 سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں اور انکوائری میں الفاظ کو توڑ مروڑ کر استعمال کر رہی ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

  • دانیہ کے عامر لیاقت مخالف بیانات:حقائق سامنے آنا شروع ہوگئے

    دانیہ کے عامر لیاقت مخالف بیانات:حقائق سامنے آنا شروع ہوگئے

    مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی مخالفت میں دیے گئے بیانات شیئر کردیے۔بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر دانیہ کے نجی میڈیا کو دیے گئے بیانات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک انٹرویو میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت کی عزت پر آتی ہے وہ دوسرے کی عزت اتارنا بھی جانتی ہے۔ایک انٹرویو کلپ میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی ریکارڈنگز اور ہر قسم کے ثبوت موجود ہیں۔ایک جگہ دانیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ویڈیو میں نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو بناتے وقت عامر اور میرے علاوہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ‘۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
    دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا تھا۔

  • کے پی او حملہ:فارنزک مکمل،اہم انکشافات کی توقع

    کے پی او حملہ:فارنزک مکمل،اہم انکشافات کی توقع

    کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں حکام مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کرلیا گیا ہے، فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے جن کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    تفتیشی حکام کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی سےحملہ آوروں کے جوتے، ٹوپی، اجرک، موزے اور رومال ملا ہے جب کہ رسی، پلاسٹک کی چٹائی، کلاشنکوف کا میگزین اور بوری بھی گاڑی سے برآمد ہوئی۔تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی کے اصل مالک کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی حملے کے الزام کراچی پولیس آفس (کے پی او ) حملہ کیس میں بھتیجے نے چچا کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے گرفتار کروا دیا۔پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے ایک کالر نے نارتھ کراچی میں کے پی او حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار کی موجودگی کی اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کر کے رہائشی غلام رضا کو حراست میں لے لیا۔

    حکام کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کال کرنے والا شخص غلام رضا کا بھتیجا ہے، غلام رضا نے بتایا کہ ان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد زیر حراست شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کر دیا ہے، کالر کسی اور کے نام کی سم استعمال کر رہا ہے، کالر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے تھے

  • لاہور ہائیکورٹ کا 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    لاہور:لاہورہائیکورٹ نے حکومت کو 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ کابینہ سیکرٹری اعزاز ڈار ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے 2002 سے اب تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کردیا ہے کہ یہ تحائف کس نے خریدے ۔ یہ سارا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا۔وہ ریکارڈ نہیں دے رہے کہ بیرون ملک سے یہ تحائف دیے کس نے ہیں۔

    جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا کہ 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آپ کے پاس نہیں ہے؟ جس پر وفاقی حکومت نے جواب دیا کہ 2002 سے پہلے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کابینہ سیکریٹری کو 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی حکومت کے وکیل نے کابینہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنےکا فیصلہ عدالت میں پیش کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کو سارا ریکارڈ عدالت کے سامنے رکھنا چاہیے۔جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس میں کہا کہ ایک دم سے چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں۔ حکومت نے 2023 میں ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت میں دائر درخواست میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دئیے گئے تحائف کی تفصیل اور جن اشخاص کو تحفے دیے گئے ان کی تفصیل مانگی گئی ہے۔

  • امیرترین پاکستانی باپ نے بیٹی کی شادی پربیٹی کو سونے میں تول دیا

    امیرترین پاکستانی باپ نے بیٹی کی شادی پربیٹی کو سونے میں تول دیا

    دبئی:امیرترین پاکستانی باپ نے بیٹی کی شادی پربیٹی کو سونے میں تول دیا ،اطلاعات کے مطابق چند دن پہلے دبئی میں اپنی بیٹی کی شادی پرکچھ ایسا کردکھایا کہ دیکھنےاور سننے والے سب حیران رہ گئے ، یہ تو بات حقیقت ہے کہ بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کرنا ہر باپ کی دلی خواہش ہوتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ جو کچھ ان کو میسر نہ ہوسکا وہ سب کچھ ان کے بچوں اور خصوصاً بچیوں کو لازمی ملے۔مگرکچھ حد سے ہی گزرجاتےہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ پاکستانی امیرباپ نے سرانجام دیا، اس سلسلے میں دبئی سے ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد تاجر نے اپنی بیٹی کی اس قدر دھوم سے شادی کی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔

    باپ نے بیٹی کو اس کی شادی پر سونے میں تول دیا۔ جب تول میں موجود سونے کے بسکٹس کو غور سے دیکھا گیا تو یہ مکمل 69 کلو ہیں۔ اس شادی کی دھوم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دبئی میں بھی خوب ہو رہی ہے۔ شادی میں مہمانوں نے اور خود دولہا دلہن نے فلمی کرداروں کے انداز میں انٹری دی۔

    دلہن کا نام عائشہ اور دولہے کا نام محمد ہے۔ جب دلہن کو تول دیا گیا تو ترازو پر دولہے نے خالص چاندی کی چمکتی ہوئی تلوار رکھ دی۔ دونوں کی شادی کا یہ وائرل کلپ وائرل ہورہا ۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی منگنی بھی شاہانہ انداز سے بُرج خلیفہ پر کی گئی تھی جہاں دبئی کی تاجر شخصیات نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے تھے۔

  • صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نےفنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت عارف علوی نے فنانس بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

    خیال رہے کہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔بل میں 170 ارب روپے مالیت کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کیا جائے اسے جلد از جلد مالیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    فنانس سپلیمنٹری بل 2023 کو اسی شام دیر گئےقومی اسمبلی کی قانونی شاخ نےدرست کیا اور وزارت قانون کے توسط سے وزیراعظم آفس کو بھیجا گیا تاکہ وزیراعظم کے رسمی مشورے کو صدر سے ان کی منظوری حاصل کرنے کیلئے منسلک کیا جا سکے۔

    وہ بل جس میں 170 ارب روپے مالیت کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کیا جائے اسےجلد ازجلد مالیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شیخ رشید نے پھرپیشن گوئیاں شروع کردیں:اگلے72گھنٹےاہم قراردیئے

    شیخ رشید نے پھرپیشن گوئیاں شروع کردیں:اگلے72گھنٹےاہم قراردیئے

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پھرپیشن گوئی کردی ، اس حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے باقی سب سے مایوسی ہے، عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی ۔

    شیخ رشید نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی غریب قحط سےمر گیاہے مہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں، صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے، آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں کہ امیروں کو سبسڈی دی ہے، لاہور نے جیل بھرو تحریک کا حق ادا کردیا۔

    13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہےIMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہےلاہورنےجیل بھروتحریک کاحق اداکردیاآل شریف زرداری فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےآج2بجےلیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آل شریف ،زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں ، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازا ر لگا ہے، آج 2بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔

    ادھرآج چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا جس پر 9 رکنی بنچ آج دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔9 رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس 3 سوالات پر لیا گیا، دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ ازخود نوٹس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے؟ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟۔