Baaghi TV

Author: News Editor

  • سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سسر سید آفتاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی شاندار اننگز پر بے حد خوش ہوں، ہمیں پہلے بھی اپنے داماد کی پرفارمنس پر فخر تھا اور آج بھی اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

     

    میچ کے بعد وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سسر سید آفتاب علی شاہ نے کہا کہ سرفراز نے بہت کٹھن وقت گزارا ہے، اس کو نظر انداز کرنے والے لوگ آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں، یہ سارے معاملات اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں وہ جب جس کو عزت دینا چاہے، عزت دیتا ہے،سرفرازکی اس کامیابی میں اس کے والدین، کرکٹ فینز اور پوری قوم کی دعائیں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ،عبوری سلیکشن کمیٹی اور شاہد آفریدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سرفراز کو کھیلنے کا موقع دیا اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ سرفراز کے حق میں بولتے رہے اور مکمل طور پر سپورٹ کرتے رہے ۔

     

    سرفرازا حمد کے سسر کا کہنا ہے کہ میں جہاں بھی جاتاہوں لوگ مجھے سرفرازکے حوالے سے جانتے ہیں،مجھے بڑی عزت ملتی ہے، میرے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ سرفرازاحمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 118رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا، ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 304 رنزبنائے، پاکستان کو جیت کیلئے 15 رنز اور نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم آج کی اننگز کے 3 اوورز قبل ہی امپائر نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کردیا۔

  • سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا:وزیراعظم کا مضمون

    سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا:وزیراعظم کا مضمون

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار میں مضمون لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی ہے لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا، ہمارا ملک اب بھی موسمیاتی تباہی کی گرفت میں ہے، لاکھوں افراد کو بچانے کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

    گھارو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

    انہوں لکھا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے وسیع علاقےاب بھی زیرِ آب ہیں، بارشوں اور سیلاب نے1700 جانیں لے لیں، سوئٹزرلینڈ جتنا رقبہ زیرِ آب آگیا، بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب سےخوارک کی کمی کے شکار لوگوں کی تعداد دُگنی ہوکر ایک کروڑ 40 لاکھ ہو گئی ہے، 90 لاکھ دیگر لوگ انتہائی غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔

    ٹھٹھہ : حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ جاری

    ان کا کہنا تھاکہ زیرِ آب علاقے مستقل جھیلوں کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی زندگیاں ہمیشہ کیلئے تبدیل ہو گئی ہیں، جتنے بھی پمپ لگا لیں، سیلابی پانی ایک سال میں بھی ہٹایا نہیں جا سکتا، پریشانی ہے کہ اِن علاقوں میں جولائی 2023 تک دوبارہ سیلاب آسکتا ہے، پاکستان صرف سیلاب سے نہیں، انتہائی موسمی حالات سے دوچار ہے۔

    اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    شہباز شریف نے کہا کہ 2022 کے موسم بہار میں ہیٹ ویو والے بعض علاقےبعد میں زیر آب آئے، معاشی بحران کے باوجود ہم نے اپنے کمزور وسائل سے 1.5 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد متحرک کی، عالمی بینک اور یورپی یونین کے مطابق ہمیں سیلاب سے 30 ارب ڈالرز نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے پہنچنے والا نقصان پاکستان کے جی ڈی پی کا 10 فیصد ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور میں 9 جنوری کوبین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہےہیں، اُس ڈونر کانفرنس میں ہم بحالی اور تعمیرنو کا 2 حصوں پر مشتمل فریم ورک پیش کریں گے، پہلے حصے میں فوری بحالی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے 3 سال میں16.3ارب ڈالر فنڈنگ کا حصول ہے، فریم ورک کا دوسرا حصہ طویل المیعاد موسمیاتی مدافعت سے متعلق ہے اور دوسرے مرحلے کیلئے 10 سال میں 13.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہیے ہوگی

  • تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار

    تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکارہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو قومی اسمبلی کی 25 سیٹیں دینے سے انکارکردیا۔

    نونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے 6 سے زائد دور چلے مگر نتیجہ صفر نکلا۔ تحریک انصاف نے ق لیگ کو لال جھنڈی دکھا دی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں قومی اسمبلی کی 25 نشستیں دینے سے صاف انکار کر دیا۔ق لیگ نے پنجاب میں 40 سے زائد سیٹوں پر حمایت کا مطالبہ کیا تحریک انصاف نے وہ بھی مسترد کر دیا۔

    خیال رہے کہ پرویز الہٰی کے 25 مئی کے حوالے سے بیان نے بھی ق لیگ اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کو 25 مئی یاد دلائی تو سینٹر اعجاز چوہدری نے پرویز الہٰی کو گھر بیٹھنے کا طنز کر ڈالا۔ کہا 25 تاریخ کو اقتدار کے پجاریوں کی زبانیں باہر تھیں۔ آپ کو اپنی ذمے داری ادا کرنا نہیں آتیں تو گھر بیھٹیں۔

  • نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    کراچی: نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم نے بہت لطف اٹھایا،کراچی کا دوسرا ٹیسٹ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی،آخر میں نسیم شاہ نے وکٹ پر رک کر ہمیں کامیابی سے دور کردیا۔

    کراچی میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے آخر میں بہت اچھی بیٹنگ کی، نئی بال تاخیر سے لینے کا سبب یہ تھا کہ رنز تیزی سے بن سکتے تھے، سرفراز احمد نے بہت شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا،اگر ہم جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔

    ان کاکہنا تھا کہ اب تمام تر توجہ ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے، سرفراز احمد نے پوری سیریز میں ہمارے لیے مشکل کی، بر صغیر میں کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ،بحیثیت کپتان میں نے اس ٹور پر بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے کو بہت انجوائے کیا،جتنا ہمیں افسوس ہے، اتنا ہی پاکستان کو بھی نہ جیتنے کا ہوگا،اب تک پاکستان کی میزبانی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں جبکہ بھرپور سیکورٹی انتظامات بھی قابل تحسین ہیں۔

  • شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش کمانڈربول اٹھے

    شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش کمانڈربول اٹھے

    لندن:پرنس ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے بیان پر سابق برٹش کمانڈر کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری ‘اسپیئر’ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران 6 فضائی مشن کیے اور 25 افغان شہریوں کو ہلاک کیا۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’افغانستان میں تعیناتی کے دوران میرا نمبر 25 رہا، یہ نمبر میرے لیے باعث اطمینان تو نہیں لیکن باعث شرمندگی بھی نہیں، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔‘خیال رہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے۔تاہم شہزادہ ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے اعتراف پر رچرڈکیمپ جو افغانستان میں برٹش کمانڈر رہ چکے ہیں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    مسٹرہیری!جن کوآپ نےقتل کیا وہ شطرنج کےمہرے نہیں انسان تھے:افغان طالبان رہنماانس…

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈکیمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ ہیری نے 25 طالبان کو ہلاک کرنے سے متعلق بیان دینے کا غلط فیصلہ کیا اور اپنی ساکھ کو داغدار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہیری نے اس بیان کے بعد اپنی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،ان کا یہ بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔

    گھارو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

    دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پر متعلقہ آپریشن میں ہلاکتوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے جبکہ 25 طالبان کی ہلاکت پر وزیراعظم رشی سونک نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

    اس سے قبل برطانوی شہزادہ ہیری کے 25 افغانوں کو مارنے کے بیان پر طالبان کے سینیئر رہنما انس حقانی کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

    اپنے ردعمل میں انس حقانی نے کہا کہ ہیری نے جن لوگوں کو مارا وہ افغان تھے جن کی فیملیز بھی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں انس حقانی نے مزید کہا کہ ’مسٹر ہیری! جن لوگوں کو آپ نے قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں تھے، وہ انسان تھے۔‘انس حقانی نے شہزادہ ہیری کو جنگی جرائم کا مرتکب بھی قرار دیا اور کہا کہ ’سچ وہی ہے جو آپ نے کہا کہ ہمارے بے گناہ لوگ آپ کے فوجیوں کیلئے شطرنج کے مہرے جیسے تھے، پھر بھی اس کھیل میں آپ کو ہی شکست ہوئی۔‘

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے برطانوی فوج میں 10 برس خدمات انجام دیں اور وہ کیپٹن کے عہدے تک پہنچے۔وہ اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ شاہی محل چھوڑ کر امریکا منتقل ہوچکے ہیں اور تب سے اب تک شاہی خاندان پر بے شمار الزامات لگاچکے ہیں۔نیٹ فلکس سیریز میں ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے اور اب ہیری کی سوانح عمری میں بھی نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

  • ڈیوٹی فری شاپس پرشراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی:سعودی عرب کافیصلہ

    ڈیوٹی فری شاپس پرشراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی:سعودی عرب کافیصلہ

    ریاض: سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر کھلنے والی ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری شاپس میں صرف ان مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی جن کی اجازت مملکت میں بھی ہے اور شراب ملک میں ممنوع ہے۔

    زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے مطابق ڈیوٹی فری شاپس کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مدینہ میں موجود ہیں۔ان ڈیوٹی فری شاپس کو زیادہ تر مقامی سطح پر تیار کی گئیں چیزیں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

    24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

  • کراچی ٹیسٹ:پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن سے مشورےلیتےرہے

    کراچی ٹیسٹ:پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن سے مشورےلیتےرہے

    کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا پر اختتام پذیر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ کے ٹاپ بیٹر کین ولیمسن سے مشورے لینے پہنچ گئے۔دور حاضر کے بہترین کرکٹرز میں شمار ہونے والے کین ولیمسن نے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کے سوالات کا کافی دیر تک جواب دیا۔

    کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے:پیپلزپارٹی کا فیصلہ

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کے بعد کی تقریب ختم ہوئی تو پاکستانی کرکٹرز کین ولیمسن کے گرد جمع ہوئے اور ان سے بیٹنگ کی تکنیک پر تبادلہ خیال شروع کیا، نوجوان کرکٹرز سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کین ولیمسن سے مختلف سوالات پوچھتے دکھائی دیے، شان مسعود بھی کین ولیمسن سے گفتگو میں مصروف رہے۔

    نیوزی لینڈ نے کی اننگز ڈکلیئر، پاکستان کے صفر پر دو کھلاڑی آؤٹ

    پاکستانی بیٹرز کو ولیمسن کے ساتھ گفتگو کرتا دیکھ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی آگئے اور بیٹنگ تکنیک پر بات چیت شروع کی۔ایک موقع پر سعود شکیل نے کین ولیمسن سے فٹ ورک اور توجہ برقرار رکھنے پر بات کی تو اس پر کیوی کرکٹر مسکرا کر بولے کہ ’آپ کو تو آؤٹ کرنا بھی مشکل ہے‘۔

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    ولیمسن نے پاکستانی کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ وکٹ پر تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور ذہن میں یہ بات رکھنا اہم ہے کہ ہر میچ میں اسکور نہیں ہوتا، انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا،کیوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق اور وائٹ بال ٹیم کے موجودہ کپتان ولیمسن نے پاکستانی کرکٹرز کو فٹ ورک اور بیٹ سوئنگ کے حوالے سے بھی مشورے دیے اور مختلف کنڈیشنز پر بیٹنگ کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

  • رحیم یار خان:محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نےایک ہی خاندان کے12 افراد کی جان لے لی

    رحیم یار خان:محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نےایک ہی خاندان کے12 افراد کی جان لے لی

    رحیم یارخان:رحیم یارخان میں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12افراد کی جان لے لی۔رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں دو ہفتوں کےدوران بخار سے6 بچوں اور 4 خواتین سمیت 12افراد انتقال کرگئے۔مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کیا،لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔

    ٹھٹھہ : یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے آزاد امیدوار گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا

    میڈیا پر خبرنشر ہونے پرانتظامیہ، محکمہ صحت اور شیخ زاید اسپتال کے ڈاکٹرز حرکت میں آئے اور ٹیمیں رکن پور روانہ کی گئیں جہاں معلوم ہوا کہ لوگوں کی ہلاکتیں گردن توڑ بخار کی وجہ سےہوئیں۔

    گھرمیں گھس کر ڈاکٹر کوچھریوں کے وار سے کیا گیا قتل، بیوی سمیت تین افراد گرفتار

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔ورثا نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    گردن توڑ بخار کوئی نئی یا پر اسرار بیماری نہیں لیکن محض بخار میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی، بروقت تشخیص کے فقدان اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولتوں پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیےہیں۔

  • صف اول کےفلمی نغمہ نگار و شاعرمسروانور:6 جنوری یوم پیدائش

    صف اول کےفلمی نغمہ نگار و شاعرمسروانور:6 جنوری یوم پیدائش

    ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
    کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی

    مسرور انور
    6 جنوری یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان کی صف اول کے فلمی نغمہ نگار و شاعر مسرو انور 6 جنوری 1944 میں ہندوستان کے شہر شملہ میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام انور علی تھا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ لاہور پاکستان ہجرت کر گئے۔ انہیں شاعری کا شوق بچپن سے تھا اور فلم و موسیقی سے بھی گہری دلچسپی تھی۔ اسی شوق اور دلچسپی کے سبب فلم ہدایت کار پرویز ملک اور فلمی موسیقار سہیل رعنا سے ان کی دوستی ہو گئی۔ اس دوستی اور میل جول کے باعث انہیں فلموں کے لیے گیت لکھنے کی پیش کش کی گئی جو کہ انہوں نے قبول کر لی اور 1962 میں انہوں نے فلم ” بنجارن” کے لیے گیت لکھ کر اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کر دیا دوسری فلم ” ارمان” تھی تیسری فلم ” ہیرا اور پتھر” تھی اس فلم کے گیتوں نے بھی دھوم مچادی تھی۔ جس کے بعد ان کے مشہور اور سپر ہٹ گیتوں اور گانوں کی طویل فہرست ہے۔ انہوں نے نگار ایوارڈ سمیت کئی دیگر اہم اعزازات بھی حاصل کیے۔ مسرو انور نے فلمی نغمہ گاری کے علاوہ غزل اور ملی نغمے بھی لکھے۔ گلوکار غلام علی کی آواز میں ان کی گائی ہوئی غزل
    ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
    کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی

    نے پاکستان اور ہندوستان میں مقبولیت اور پذیرائی کا ایک ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا ملی نغمہ

    سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

    نے بھی ملک بھر میں دھوم مچا دی ۔ وہ ایک بہترین شخصیت کے مالک تھے ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور معصومیت مستقل طور پر قائم رہتی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے Baby Face کے خطاب سے نوازا گیا۔ یکم اپریل 1996 میں لاہور میں ان کی وفات ہوئی۔

    منتخب کلام

    ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
    کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی
    دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے
    نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی

    نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
    ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی

    کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں
    کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی

    اپنی جاں نذر کروں ،اپنی وفا پیش کروں
    قوم کے مرد ِمجاہد تجھے کیا پیش کروں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دل میں پیدا کیا اک جذبۂ تازہ تُو نے
    میرے گیتوں کو نیا حوصلہ بخشا تُو نے
    کیوں نا تجھ کو انہی گیتوں کی نوا پیش کروں
    اپنی جاں نذر کروں، اپنی وفا پیش کروں
    قوم کے مرد ِمجاہد تجھے کیا پیش کروں

    اکیلے نہ جانا ھمیں چھوڑ کر تم
    تمھارے بنا ھم بھلا کیا جئیں گے

    بھولی ہوئی ہوں داستاں گزرا ہوا خیال ہوں
    جس کو تم نہ سمجھ سکے میں ایسا اک سوال ہوں
    تم نے مجھے بھلا دیا نظروں سے یوں گرا دیا
    جیسے کبھی ملے نہ تھے ایک راہ پر چلے نہ تھے
    تھم جاؤ میرے آنسوؤں ان سے نہ کچھ گلہ کرو
    وہ حسن کی مثال ہیں میں عشق کا زوال ہوں
    جس کو وہ نہ سمجھ سکے میں ایسا ایک سوال ہوں
    کرنا ہی تھا اگر ستم دینا تھا عمر بھر کا غم
    عہد وفا کیا تھا کیوں چاہت سے دل دیا تھا کیوں
    تم نے نگاہ پھیر لی اب میں ہوں میری بےبسی
    بھولی ہوئی ہوں داستاں گزرا ہوا خیال ہوں
    ——
    مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
    مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
    نہ جانے مجھے کیوں یقیں ہو چلا ہے
    میرے پیار کو تم مٹا نہ سکو گے
    مری یاد ہوگی جدھر جاؤ گے تم
    کبھی نغمہ بن کے کبھی بن کے آنسو
    تڑپتا مجھے ہر طرف پاؤ گے تم
    شمع جو جلائی ہے میری وفا نے
    بجھانا بھی چاہو بجھا نہ سکو گے
    کبھی نام باتوں میں آیا جو میرا
    تو بےچین ہو ہو کے دل تھام لو گے
    نگاہوں میں چھائے گا غم کا اندھیرا
    کسی نے جو پوچھا سبب آنسوؤں کا
    بتانا بھی چاہو بتا نہ سکو گے

    کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ھیں کتنے پیارے
    چپ رہ کے بھی نظر میں ھیں پیار کے اشارے
    یہ شان بے نیازی یہ بے رخی کا عالم
    بے باک ھو گیا ھے ان کا مزاج بر ھم
    اک پل میں نےھم نے دیکھے کیا کیا حسین نظارے
    کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ھیں کتنے پیارے
    فربان جائیں اے دل ھم ان کی اس ادا کے
    خود بھی سلگ رھے میں ھم کو جلا جلا کے
    ھیں کتنے خوبصورت اس آگ کے شرارے
    کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ھیں کتنے پیارے

    یوں اسنے پیار سے میری بانہوں کو چھو لیا
    منزل نے جیسے شاخ کے راہوں کو چھو لیا
    اک پل میں دل پہ کیسے قیامت گزر گئی
    رگ رگ میں اسکے حسن کی خوشبو بکھر گئی
    زلفوں کو میرے شانے پہ لہرا گیا کوئی
    یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب اس دل تباہ کی حالت نا پوچھیے
    بے نام آرزو کی لذت نا پوچھیے
    اک اجنبی تھا روح کا ارمان بن گیا
    اک حادثہ تھا پیار کا عنوان بن گیا
    منزل کا راسته مجھے دکھلا گیا کوئی
    یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی

    اے دل تجھے اب ان سے یہ کیسی شکایت ہے
    وہ سامنے بیٹھے ہیں کافی یہ عنایت ہے

    الہٰی آنسو بھری زندگی کسی کو نہ دے
    خوشی کے ساتھ غم بے کسی کسی کو نہ دے

    خاموش ہیں نظارے اک بار مسکرادو
    کہتی ہیں یہ بہاریں ہنسنا ہمیں سیکھا دو

    سُونی پڑی رہیں گی یہ پربتوں کی راہیں
    یونہی کُھلی رہیں گی ان وادیوں کی بانہیں
    جب تک جُھکی یہ نظریں ہنس کہ نہ تم اُٹھا دو
    خاموش ہیں نظارے اک بار مسکرادو

    دل دھڑکے میں تم سے کیسے کہوں
    کہتی ہے میری نظر شکریہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمہیں یہ نظر ہماری
    کہ تم آ گئے اچانک بڑی عمر ہے تمہاری

    ابھی کچھ ہی دیر پہلے بڑا زکر تھا تمہارا
    کئی بار ڈھرکنوں نےتمہیں پیار سے پکارا

    مٹا انتظار دل کا ہوئ ختم بےقراری
    ہمیں پیار کی خوشی سے کیا آشنا تم ہی نے
    تمہیں پیار ہم وہ دیں گے جو دیا نہ ہو کسی نے
    کہ تمہاری زندگی ہے ہمیں جان سے بھی پیاری
    وہ نظر کے سامنے ہے جسے ہم نے دیں صداٗئیں
    جو قرار بن کے آیا اُسے کیوں نہ دیں دُعائیں
    کیئے آرزو نے سجدے دل نے نظر اُتاری
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے
    ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے

    کیسے یہ کہیں تم سے ہمیں پیار ہے کتنا
    آنکھوں کی طلب بڑھتی ہے دیکھیں تمہیں جتنا

    اس دنیا میں کم ایسے پرستار ملیں گے
    ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے

    دل کی جگہ سینے میں محبت ہے تمھاری
    اب میری ہر اک سانس امانت ہے تمھاری

    ہم بن کے تمہیں پیار کی مہکار ملیں گے
    ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے

    ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے

  • گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹرکےاندرفائرنگ سےطالبعلم جاں بحق

    گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹرکےاندرفائرنگ سےطالبعلم جاں بحق

    کراچی:گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی مدینہ مسجد کے قریب واقع کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعہ میں 19 سالہ طالبعلم احسن ولد اختر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیراز کے مطابق نوجوان کو بڑے اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جمعرات کو کوچنگ سینٹر میں کچھ طلبہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرا دی تھی تاہم جمعہ کو ایک نوجوان اپنے ہمراہ دیگر لڑکوں کو لایا اور کوچنگ سینٹر میں طالبعلم احسن پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی اور اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

    گھرمیں گھس کر ڈاکٹر کوچھریوں کے وار سے کیا گیا قتل، بیوی سمیت تین افراد گرفتار

    پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم بوری میں کلاشنکوف چھپا کر لایا۔ گلشن اقبال پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، مقتول احسن نے میٹرک پاس کیا تھا اور وہ فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا جبکہ ملزم لقمان جس نے فائرنگ کی تھی وہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔

    ٹھٹھہ : یوسی بجھورا کے وائس چیئرمین کے آزاد امیدوار گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا

    پولیس نے بتایا کہ مقتول او ملزم دونوں ہی گلشن اقبال ضیا کالونی کچی آبادی کے رہائشی ہیں تاہم پولیس فرار ہونے والے ملزم لقمان کی تلاش میں چھاپے مار ہی ہے تاہم فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔