ہری پور، جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم کو پھانسی اور چار لاکھ جرمانے کی سزا
ہری پور ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم کو پھانسی اور چار لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود گاؤں بگنیاں میں کچھ عرصہ قبل ظاہر شاہ نامی شخص کو قتل کیا گیا جس میں مدعی نے یوسف ولد صالح محمد اور ایک خاتون کے خلاف دعویداری کی جس پر کوٹ نجیب اللہ پولیس نے ملزم یوسف اور ملزمہ (ر) کے خلاف زیر دفعہ 302 اور 15 اے اے کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی جس کے دوران استغاثہ نے گواہان پیش کئے جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج ارباب سہیل حمید نے ملزم یوسف کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزمہ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
Author: Regional News

ہری پور، جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم کو پھانسی اور چار لاکھ جرمانے کی سز

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
لاہور۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک کرے گا تاہم شام یا رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعضاضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور اور صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی‘ تربت‘ سکھر‘ نواب شاہ‘ نور پور تھل اور انیوال میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کولاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں لاہور سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

لاہور کے متعدد تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات
لاہور ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ترجمان کے مطابق تھانہ شاہدرہ، لاری اڈہ اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ اوز کی خالی سیٹوں پر نئے پولیس افسران تعینات کئے گئے۔ پولیس لائنز سے انسپکٹر رانا محمد اکمل ایس ایچ اوتھانہ ہنجروال،جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد اشفاق احمد ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ قلعہ گجر سنگھ جبکہ جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد حمزہ نواز کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ تعینات کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے 02 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں ردوبدل بھی کیاہے۔ ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس سی انسپکٹر محمد زاہد نواز ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ جبکہ ایس ایچ اوتھانہ ہنجروال انسپکٹر حماد اخترکو ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

لیڈی پوسٹ ماسٹر پر تشدد کرنے والا سیاسی رہنما گرفتار
ساہیوال سیاسی رہنما نوید اسلم کا پوسٹ آفس میں سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر کے ساتھ معاملہ پر ڈی پی او ساہیوال کا نوٹس
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان نے واقعہ کے نوٹس میں آتے ہی بمطابق قانون کاروائی کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال اور پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سٹی ساہیوال سب انسپکٹر عرفان رسول نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم جتنا بھی بااثر ہو قانون سب کے لیے برابر ہے ۔









