Author: Regional News

سرگودھا، عباس پیٹرول پمپ کے مالک اور ملازمین کا باغی ٹی وی کے رپورٹر کے ساتھ غنڈہ گردی اور جان سے مار دینے کی دھمکی
سرگودھا کے علاقہ ماڑی لک میں عباس پٹرولیم کے مالکان کی صحافی کیساتھ سرعام غنڈہ گردی و جان سے مار دینے کی دھمکیاں ۔
نجی ٹی وی کے صحافی ادریس نواز بوقت 2 بجے دن عباس پٹرولیم کے باالمقابل دوسری طرف اپنے فراٸض کو سرانجام دے رھے تھے ۔ کہ پہلے عباس پٹرولیم کے سٹاف نے آ کر غنڈہ گردی شروع کر دی ۔ صحافی نے اپنا کارڈ دکھایا اور کہا کہ پٹرول کی جو قیمت بڑھی ھے اس پہ کوریج کر رہا ہوں ۔ لیکن سٹاف نے غنڈہ گردی اور دھکے دینا شروع کر دیٸے ۔ جبکہ صحافی کوریج پٹرول پمپ پہ نہیں بلکہ روڈ کی دوسری طرف کر رھا تھا ۔ اس کے باوجود بھی پٹرول پمپ سٹاف نے غنڈہ گردی شروع کر دی ۔ اس کے بعد پمپ کے مالک قیصر ٹاٹڑی کا بیٹا آ گیا ۔ موصوف نے آتے ہی گارڈ کو کہا کہ گولی مار دو اسے ۔ یہ یہاں لینے کیا آیا ھے ۔ یہ سارا ہمارا علاقہ ھے ۔ اور صحافی سے موباٸل چھین لیا ۔ اور اپنے گارڈر اور سٹاف سمیت بمعہ اسلحہ صحافی کو ہراساں کرنے کی کوشش ، گالم گلوچ اور جان سے مار دینے کی سرعام دھمکیاں شروع کر دیں ۔ اور کہا کہ تمہاری یہاں بوٹی بھی کسی کو نہیں ملے گی ۔ پٹرول مافیا نے حکومت سے تو اپنے مطالبات منوا لیٸے ۔ کیا اس مافیا کو سرعام غنڈہ گردی کرنے کا بھی لاٸسنس مل گیا ھے ۔ آخر اس ملک میں انصاف نام کی چیز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کب ایسے مافیا کے خلاف کارواٸی کر کے انکو لگام ڈالیں گے ۔ کیا صحافیوں کو صحافت چھوڑ دینی چاہیٸے ۔ آخر ان سوالوں پہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کب عمل پیرا ہوں گے ۔ اگر ایسا ہی سلوک کسی پولیس اہلکار ، یا کسی حکومتی اہلکار کیساتھ ہوتا ۔ تو نا جانے اب تک کیا ہو چکا ہوتا ۔ چونکہ بے باک صحافی ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتا ھے ۔ اس لیٸے جب بھی کسی صحافی یا صحافت کی تذلیل ہوتی ھے ۔ تو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشاٸ بن جاتے ہیں ۔
کیا مجھے ان بااثر اور پٹرول مافیا جس نے حکومت کو بھی اپنی مانگیں پوری کرنے پر مجبور کر دیا کیخلاف کارواٸی میں انصاف ملے گا ? متاثرہ صحافی ادریس نواز کا ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عبدالمجید جٹ ، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار ، آٸی جی پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے سوال ۔ متاثرہ صحافی کی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ، ڈی پی او سرگودھا اور اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لیتے ہوٸے ایسے بااثر اور مافیا کیخلاف سخت کارواٸی کرنے کا مطالبہ ۔









