Baaghi TV

Author: Regional News

  • سرگودھا، بھیرہ کا وہ گاؤں جو دوسرے دیہات کے لیے مثال بن گیا

    سرگودھا، بھیرہ کا وہ گاؤں جو دوسرے دیہات کے لیے مثال بن گیا

    تحصیل بھیرہ کے نواحی گاوٗں ٹھٹھی ولانہ جس کی تقریبا آبادی چار ہزار نفوس پر مشتمل ہے. یہ گاوٗ ں موٹروے سروس ایریا بھیرہ کے شمال مغرب میں واقع ہے –گاوٗ ں کی کل اراضی پچاس مربع ہے اور تقریبابچاس ڈیرہ جات ہیں جو گاوٗں کے جنوب کی طرف تین میل کی مسافت پر واقع ہیں ۔ گاوٗں کے چاروں اطراف سڑکیں تو موجود ہیں لیکن خستہ حال ہیں. اگر بارش ہو جائے تو لوگوں کاگزرنا محال ہو جاتا ہے. تقریباَ آدھے گاوٗں کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے پانی جب باہر روڑ پہ آجاتا ہے تو ہر آنے جانے والےکو کافی مشکلات کا سامنا کرتا پڑتاہے- ہمارے گاوٗں میں بہت سے اہم کام ہیں جو ابھی کرنا باقی ہیں- جن میں سے مین روڑ جو قبرستان سے مسجد صدیق اکبرتک ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے گاوٗں کے مرد ہو یا عورتیں، طالبعلم ہوں یا مسافر، بوڑھے ہوں یا جوان، کسان ہوں یا مہمان ہر کسی کو بہت سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا تھا. لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہماری نوجوان قیادت اور مخیرحضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت اس روڈ کی ریپئرنگ کروا رہے ہیں – اور ان شااللہ یہ کا م بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچ جائے گا –ہم اپنے گاوٗں کے ترقیاتی کام تقریبا تیس سال سے اپنے زور بازو پہ کررہیے ہیں اور ان شااللہ اسی طرح اللہ تعالی نے ہمیں آپس میں حسن اتفاق دیا تو دوسرے کام بھی مل جل کر بہت جلد مکمل کر لیں گے –اور کوئی کام ادھورا نہیں رہے گا – ہم اپنے گاوٗں کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس کارخیر میں (فلاحی کاموں ) میں حصہٰ ڈالا –
    رپورٹ: چوہدری زیشان ریاض ولانہ سکنہ ٹھٹھی ولانہ، تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا

  • مظفرگڑھ، ضلعی افسر کو اس کے آفس میں حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    مظفرگڑھ، ضلعی افسر کو اس کے آفس میں حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    کریمنل ریکارڈ یافتہ درخواست باز کی باتوں میں آکر مقامی شاپنگ مال مالکان کی انکوائری سرکاری آفیسر کو مہنگی پڑگئی
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1255061200116776960?s=19
    دوران انکوائری ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کا دفتر میدان جنگ بن گیا، ضلعی افسر پر حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔مظفرگڑھ میں دوران انکوائری قانون کی دھجیاں بکھیر اڑاتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کا دفتر میدان جنگ بن گیا اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کو دفتر میں انکوائری کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔ جبکہ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکوائری کرنیوالے ضلعی آفیسر کو انکے دفتر میں ہراساں کیا جارہا ہے اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عارف ضیاء نے عادی درخواست باز مہراشفاق سیال جو کہ کریمنل ریکارڈ بھی رکھتا ہے کی درخواست پر مقامی شاپنگ مال کے مالکان سے زائد رقم چارج کرنے کی انکوائری کررہے تھے اس دوران درخواست باز اشفاق کے کارندے تمام معاملہ کی خفیہ کیمرے سے ویڈیو بھی بناتے رہے بعدازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا۔ ضلعی آفیسر کو سرکاری دفتر میں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی بھی کاروائی نہ کی گئی ہےنا ہی سرکاری افسر کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ کی خفیہ ویڈیو بنانا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے درخواستگزار کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ تاجران نے اپنے موقف میں کہا کہ ریکارڈ یافتہ اور درخواست باز شخص کی بلیک میل کرنے پر مبنی درخواست پر ناجائز تنگ کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے تاجران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ درخواست باز اور ریکارڈ یافتہ شخص سے تاجروں کو تحفظ فراہم کروائے۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی، مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کیا کہتا ہے، باغی ٹی وی خصوصی رپورٹ

    لاک ڈاؤن میں نرمی، مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کیا کہتا ہے، باغی ٹی وی خصوصی رپورٹ

    حکومت نے کم رسک والے شعبوں اور انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے آئیے دیکھتے ہیں اس پر عوام بالخصوص لاک ڈاؤن سے متاثرہ طبقے کی کیا رائے ہے؟؟؟؟