اوکاڑہ(اے پی پی)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوڈاتھارٹی کی کاروائی جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری سے کیمیکل سے تیار شدہ مکھن کیمیکل اوردیگر سامان آلات مکھن کشید سمیت قبضے میں لے لئے گئے۔ واقعات کے مطابق فوڈاتھارٹی اوکاڑہ کے عملے نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تھانہ بی ڈویڑن کی حدودگارڈن ٹاون میں ایک منی فیکٹر ی پر چھاپہ مارتے ہوئے کیمیکل سے جعلی اورمضر صحت تیارشدہ مکھن سامان اور آلات کشید سمیت قبضے میں لے لیا ہے پولیس نے فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر کاروائی شروع کردی ہے۔
Author: Regional News

پولیس کاسرچ اپریشن، پانچ اہم ملزمان گرفتار
اوکاڑہ(اے پی پی)پولیس کاسرچ اپریشن پانچ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد مقدمات درج کرلیے گیے ہیں واقعات کے مطابق منڈی احمد آباد پولیس نے مختلف مقامات پر اپریشن کرتے ھوئے پانچ ملزمان محمدافسر-علی عمران-محمدآصف-محمد عاشق-اوراکرام کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات اوراسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

بجلی کی حالیہ لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ سامنے آگئی
ہری پور۔ (اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ، بجلی کی پیداوار کم ہو کر ایک ہزار 50میگاواٹ پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی ہے۔ڈیم سے پانی کا اخراج 40ہزار کیوسک کر دیا گیا، پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 17پیداواری یونٹوں میں سے 10پیداواری یونٹ نے پیدا وار بند کر دی ہے۔ سات یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جن سے ایک ہزار پچاس میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی آگئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 39ہزار نو سو کیوسک ہو گئی ہے۔ جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 1550فٹ سے کم ہو کر 1525.37فٹ پر آگئی ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے متعددگاڑیاں تھانے میں بند کرادیں وجہ کیا بنی
چیچہ وطنی۔ (اے پی پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ندیم الرحمن کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کا شہر بھر میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ بیسیوں گاڑیاں تھانے میں بند، متعدد کو بھاری جرمانے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں غیرقانونی بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کی بدولت ٹریفک کی صورتحال اکثر دگرگوں ہو جاتی تھی اور آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوامی شکایات پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یسین کو ہدایت کیں جن کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور عارفوالا پل پر ایک خصوصی آپریشن میں بیسیوں ویگنوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کروایا جبکہ متعدد ڈرائیورز کو بھاری جرمانے بھی کیے۔شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے کارروائی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاتا رہے گا جن کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان میں ریلی کا انعقاد
ہرنائی۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی قیادت میں ضلعی کمپلیکس سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت جارحیت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ تعلیم سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران، طلباء، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ آج کے ریلی کامقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش ہیں کشمیریوں کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رئیں گے مودی سرکار نے انسانی حقوق کی تمام حد پار کی ہے پاکستان سے جنگ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں کہاکہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر بھارتی مظالم کے خلاف ملکر کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنے سے پہلے تاریخ سے سبق سیکھے کیونکہ ظلم کا انجام ہمیشہ برا ہو تا ہے مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کشمیریوں پر بھارتی مظالم، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو ایسا کرنے سے روکے بصورت دیگر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

شجرکاری سے مثبت ماحولیاتی اثرات کے ساتھ مالی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، ترجمان فیصل آباد چیمبر
فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف مذہبی نکتہ نظر سے ہر شخص کا فرض ہے بلکہ اس سے مثبت ماحولیاتی اثرات کے ساتھ ساتھ مالی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے لیکن اس کے باوجود اس کا شمار دنیا میں بہت کم درختوں والے ملکوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں اُس کے کل رقبے کے کم از کم 31 فیصد پر درخت ہونے چاہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں یہ شرح صرف 1.91 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک میں مستقل بنیادوں پر ایگرو فارسٹری کی صنعت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ لکڑی کی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارننگ کی وجہ سے جہاں موسموں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں ہماری فصلوں کے روایتی موسموں میں بھی تبدیلی سے پیداوار متاثر ہور رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے شجرکاری کی خصوصی مہم چلانے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے ممبران اپنے اپنے طورپر مختلف جگہوں پر پودے لگا رہے ہیں لیکن اُن کی حفاظت متعلقہ لوگوں پر عائد ہوتی ہے اور اُن کو یہ ذمہ داری بہرحال نبھانا ہو گی۔

لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتاہے، ماہرین
فیصل آباد۔ (اے پی پی) ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9کروڑ لوگوں کا روزگار لائیوسٹاک سے وابستہ ہے اس لئے لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری مصنوعات کے فروغ اور ان کی زیادہ سے زیادہ برآمد کیلئے قومی ڈیری پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیری ڈویلپمنٹ کمپنی اور حکومت کے دیگر اداروں کے اشتراک سے غریب کسانوں کو بھینسوں کی خرید کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں تواس شعبے کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ڈیری فارمز کے قیام، کولنگ ٹینکس کی فراہمی، کمیونٹی فارمنگ کے فروغ، بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب، رورل سروسز پرووائیڈر پروگرام کی افادیت کے ذریعے دودھ کی پیداوار کوبڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث سالانہ 12سے14ارب لیٹر دودھ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک بھر میں فوری طور پر کم ازکم 30سے 40 ہزار ملک کولنگ ٹینکس کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ اس وقت موجود 10سے 12ہزار ملک کولنگ ٹینکس دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے ناکافی ہیں۔ انہوں نے سفید انقلاب لانے کیلئے حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کی بھی اپیل کی۔

راولپنڈی مین سوئی گیس کی بندش کا معاملہ
راولپنڈی – پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹیکس کنڑول و ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس پریشیر کو فوری بحال کیا جائے ۔گزشتہ روز شیخ راشد شفیق سے پی ٹی آئی یونین کونسل 78 ڈھوک منشی کے رہنماء چوہدری بابر حسین کی قیادت میں وفد نے لال حویلی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سوئی گیس کے ڈپٹی چیف رحمت اللہ،چیف منٹیننس رضا اورکوارڈینیٹر راجہ فاروق منہاس بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین نے کہا کہ سردیوں میں یونین کونسل ڈھوک منشی کے علاقوںڈھوک کمال دین,ناصر کالونی,مظفر ٹان,آرمی کالونی, وزیر ٹان, ڈھوک جابہ, وکیل کالونی, ریلوے سکیم, ریل ویو, نواز کالونی, محمدیہ غوثیہ, نورانی محلہ, فضل آباد, ریلوے اسکیم ون اے, شامل ہیں میں موسم سرما میں گیس پریشر کے مسائل کا سامنا رہتاہے جس پر شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس کے پریشر کو بحال کیا جائے اور سردیوں اس یونین کونسل میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین، راجہ فاروق منہاس اور اہل علاقہ نے ایم این اے شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ راشد شفیق نے ایم این اے بن کر حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیںکیا ۔ یونین کونسل میں گیس کے مسائل کو حل کرانے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔


پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، بین الا ضلا عی ڈکیت گینگ گر فتار
پنڈی بھٹیاں ۔ (اے پی پی)پو لیس نے زبر دست مقابلے کے بعد بین الا ضلا عی ڈکیت گینگ کو گر فتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او تھا نہ وینکے تارڑ سجاد اعظم پو لیس نفر ی کے ہمراہ ایک مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں علا قہ میں جا رہے تھے کہ ایک گا ڑی میں سوار افرارنے پو لیس کو دیکھ کر اند ھا دھند فا ئر نگ شروع کر دی اور قر یبی کھیتوں میں چھپ گئے ملز موں کی فا ئر نگ سے کا نسٹیبل طارق جاوید زخمی ہو گیا جبکہ اند ھا دھند فا ئر نگ سے علا قہ میں علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ ایس ایچ اوحا فظ آ باد کو دی جنہوں نے ڈی ایس پی صدر خا لد خان کو بھا ری نفر ی کے ہمراہ مو قع پر بھجوا یا جس پر پو لیس نے علاقہ کو گھیر ے میں لیکر چار ڈاکوؤں کو بھا ری اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا،جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پکڑ ے جا نے والے ڈا کو ضلع گجرات اور گو جرانوالہ کے رہا ئشی ہیں جبکہ ایک ڈا کو کا تعلق حا فظ آ باد کے گاؤں متیکی سے ہے۔

سرگودھا عوام اور تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری
سرگودھا۔ (اے پی پی) کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی زیر صدارت منعقدہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس میں 3 نئی مویشی منڈیاں لگانے کے علاوہ 4 مویشی منڈیوں میں مختلف ٹھیکہ جات اور 2 مویشی منڈیوں کے رقبہ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 2 مویشی منڈیوں کے رقبہ میں توسیع کو زیر التواء کر دیاگیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چار وں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘ ڈائریکٹر کالجز دلدار حسین اور ایم ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میانوالی کے علاوہ واں بھچراں خوشاب کے علاقہ نو رپور تھل اور جابہ (وادی سون) میں نئی مویشی منڈی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹر نے ماڈل مویشی منڈی بھکر او رچاندنی چوک جبکہ میانوالی مویشی منڈی کے رقبہ کے توسیع کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں خوشاب‘ بن حافظ جی‘ پپلاں او رسلانوالی میں قائم مویشی منڈیوں میں پارکنگ‘ ہوٹلز‘ چائے سٹال او رچارہ سمیت دیگر سٹالوں کے ٹھیکہ جات کی منظوری سمیت کمپنی کے دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے تمام ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی جن کی روشنی میں مزید کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد نے بتایاکہ کمپنی کے زیر انتظام اس وقت 10 مویشی منڈیاں کام کر رہی ہیں 3 مزید مویشی منڈیاں بھی جلد فنکشنل ہو جائیں گی۔ مویشی منڈیوں میں خریدار اور فروخت کنندگان کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔ کمپنی اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کمپنی نے اس سال 3کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشانی میانوالی مویشی منڈی کا تمام تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے او رکمپنی نے اس کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ کمشنر نے ایم ڈی کمپنی کو اپنے ادارہ کی کارکردگی میں مزید نکھارلانے او رمستقبل کاپلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپنی کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا بھی اعلان کیا جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کیلئے مستقل لیگل ایڈوائزر کی بھرتی کیلئے اشتہار دینے کی بھی منظوری دی۔ کمشنر نے کمپنی کے تمام اخراجات کے بل متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں سے تصدیق کروانے کے بعد جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپنی کو ئی بھی ادائیگی نقد نہ کرے او ربذریعہ چیک رقم ادا کی جائے۔ انہوں نے عیدالاضحی پر دن رات کام کرنے والے کمپنی ملازمین کو اعزازیہ دینے کیلئے بھی بورڈ ممبران سے سفارشات ایک ہفتہ میں طلب کر لی ہیں۔ اجلاس میں کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔










