سرگودھا(اے پی پی) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر مفرورں اور کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان وڑائچ کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ محکمہ ہیلتھ میں سال 2007میں سینٹری انسپکٹرز بھرتی کیے تھے جن کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ہیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر9/2010تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرنے کے احکامات دیئے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محکمہ صحت میں سال2007میں جو بھرتی کی گئی تھی اُ س میں 29سینٹری انسپکٹروں کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوئے اور تنخواہوں کی مد میں تقریبا19لاکھ15ہزار9سو17روپے حکومت پنجاب کو نقصان پہنچایا گیا۔ جن کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا،جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے28ملزمان کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم عقل عباس جو کہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے ترک سکونت کر کے مفرور ہو گیا تھا۔ اب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایات کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھاکی ریڈنگ ٹیم نے امان اللہ گورائیہ، اے ایس آئی کی سربراہی میں 9سال سے مفرو اشتہاری ملزم عقل عباس، سابقہ سینٹری انسپکٹر، محکمہ صحت کی مخبری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریکوری کرنے کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Author: Regional News

المناک حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کی وفات پر اظہار افسوس
کوئٹہ۔ (اے پی پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قلات میں المناک حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن کی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے، انھوں نے کہا کہ طارق زہری صوبے کے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں تھا۔طارق زہری کی شہادت پر پوراصوبہ غم زدہ ہے،کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے۔انھوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند اور انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔

ضلع بھرمیں صفائی کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے،اخترمنیرخان
پشاور۔(اے پی پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ چارسدہ اخترمنیرخان نے کہاکہ وزیربلدیات خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کی خصوصی ہدایت پرضلع بھرمیں صفائی کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے،صفائی کویقینی بنانے کے ساتھ عوام میں صفائی کے حوالے سے شعوربھی اجاگرکیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نائبرہوڈکونسل قاضی چارسدہ میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اخترمنیرخان نے کہاکہ صفائی کے حوالے آگاہی مہمات کامقصدلوگوں کوصفائی کے اہمیت اجاگرکرناہے،صفائی نصف ایمان ہے،صفائی کے بغیرانسان نصف ایمان سے محروم ہوجاتاہے۔

ٹریفک میں خلل ڈالنے والے قانونی کارروائی کے لیے ہوجائیں تیار
پشاور۔(اے پی پی)ڈی ایس پی ٹریفک ضلع مردان جمیل الرحمان نے کہاہے کہ ضلع بھرکی طرح تحصیل رستم میں بھی کم عمرچنگ چی ڈرائیوروں،ٹیپ ریکارڈ اورلاؤڈسپیکرکے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجارہاہے،ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمیل الرحمان نے کہاکہ ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک اہلکارشام تک رستم مردان کے مرکزی چوک میں موجودہونگے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم بچوں کوموٹرسائیکل ہرگزنہ چلانے دیں۔

سیف علی خان نے سلمان خان کی "ریس 3” میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان جو آخری بار فلم "بازار” میں اسکرین پر نظر آئے تھے، نے "ریس 3” میں کام نہ کرنے کے بارے میں بات کا آغاز کردیا۔
کامیاب "ریس” فرنچائز کی تیسری قسط میں اداکار کی جگہ سلمان خان نے لے لی تو سیف علی خان کے شائقین انتہائی مایوس ہوئے۔ اب، سیف نے اس پروجیکٹ کے بارے میں کچھ دلچسپ گفتگو کی ہے۔ سیف نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی "ریس 3” کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردیا۔ جب میکرز نے سلمان کو مرکزی کردار ادا کیا تو سیف علی خان بہت افسردہ ہوئے تھے۔
واضح رہے اس دوران کام کے محاذ پر، سیف علی خان اگلی بار اپنی آنے والی فلم "لال کپتان” میں ’نگا سادھو‘ کے طور پر نظر آئیں گے۔

قتل میں ملوث ملزمان عدم ثبوت پر بری
چکوال۔ (اے پی پی) قصبہ رنسیال احسن عباس کے قتل میں ملوث ملزمان ناصر عباس اور دلدار شبیر عدم ثبوت پر بری۔ملزمان ناصر عباس اور دلادار شبیر کے وکیل ملک عبدالجیل ایڈووکیٹ نے عدالت میں بھر پور دلائل دے کر ماڈل کورٹ کے جج حسنین رضا کو ملزمان کی بے گناہی ثابت کی 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں نعرہ ولایت لگانے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر ملزم بلال شبیر نے طیش میں آکر گالم گلوچ شروع کر دی تو جلوس میں موجود شرکاء نے لعن طعن کی،جس کا ملزم بلال شبیر کو سخت رنج گذرا بلال شبیر نے ہمراہی ملزمان ناصر عباس دلدار شبیر کے احسن عباس ولد عادل خان ساکن رنسیال کو جلوس کے اختتام پر 30 بور پسٹل کے فائر سے زخمی کر دیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہو گیا تھانہ کلر کہار میں مقدمہ درج کر کے کیس عدالت کریمنل ماڈل کورٹ میں بھیج دیا دوران ٹرائل ملزمان ناصر عباس اور دلدار شبیر پر جرم ثابت نہ ہوسکا فاضل جج نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی اپنی تحصیلوں میں مختلف پٹرول پمپس کو جرمانے عائد وجہ کیا بنا
چکوال۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیمائش و پرائس کی چیکنگ کی جبکہ پبلک واش رومز کی صفائی کا معائنہ بھی کیا گیا۔ کم پیمائش کی وجہ سے مختلف پٹرول پمپ مالکان پر مجموعی طور پر 2,12,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر ایک پٹرول پمپ مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کو آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی۔

تھانہ صدر کے علاقے میں منشیات فروش سے چرس برآمد، مقدمہ درج
چکوال۔ (اے پی پی)قصبہ تھوہا بہادر تھانہ صدر کے علاقے میں ایک منشیات فروش کو دھر لیا گیا۔ سب انسپکٹر عاطف شاہ نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال تھوہا بہادر موجود تھا کہ ملزم امتیاز حسین ولد امیر خان سکنہ تھوہا بہادر سے300گرام چرس برآمد کرلی گئی۔سب انسپکٹر عاطف شاہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

راستہ نہ دینے کے تنازعہ پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
لالہ موسیٰ۔ (اے پی پی) زمین سے راستہ نہ دینے کے تنازعہ پر مخالفین نے اینٹیں مار کر محمد اکرم نامی شخص کومار ڈالا، جبکہ مقتول کی بہو شدید زخمی۔ تفصیل کے مطا بق کڑیانوالہ کے علاقہ جنیدڑ کلاں میں محمد اکرم اور انصر اقبال کے درمیان زمین سے راستہ نکالنے کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز دیوار بنانے پر جھگڑا شروع ہو گیا انصر اقبال نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد اکرم اور اس کی بہو پر تشدد کیا اور محمد اکرم پر اینٹوں سے وار کیے محمد اکرم سر میں اینٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر بہ ہو سکا ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے تھانہ کڑیانوالہ نے چار ملزمان انصر اقبال، احسان اللہ، محمد اویس اور طارق کے خلاف مقدمہ در ج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے1993 سے زمین کے تنازعہ پر اب تک دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں 4 افراد قتل ہو چکے ہیں 1993 میں زمین کے تنازعہ پر محمد نذیر اور مدثر کو ملزم احسا ن اللہ نے قتل کیا جبکہ اس مقدمہ قتل کے مدعی محمد اسلم کو 2007 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

24اکتوبر کوآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس، تجدیدِعہد کے طور پر منایا جائے گا
پلندری۔ (اے پی پی)24اکتوبر کوآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس، تجدیدِعہد کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ضلعی ہیڈکواٹرپلندری میں بھر پور تقریبات کا انقعادہو گا۔کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔یہ فیصلے ڈپٹی کمشنرکے آفس چیمبر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت جناب ڈپٹی کمشنر سدہنوتی ندیم احمد جنجوعہ نے کی۔ جبکہ اجلاس میں ایس پی سدہنوتی وحید گیلانی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری شوکت سمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 20اکتوبر کے مجوزہ دورہ پلندری کے حوالے سے بھی ا نتظامات کا جائزہ لیا گیا۔









