Baaghi TV

Author: Regional News

  • آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ21 سے23اکتوبر تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ21 سے23اکتوبر تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی

    مظفرآباد۔ (اے پی پی) رجسٹرار آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ21 سے23اکتوبر تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی۔نیز سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ(چیئرمین بلڈنگ کمیٹی) راجہ سعید اکرم خان نے جوڈیشل کمپلیکس ہاء راولاکوٹ و باغ ادھورے رہ جانے والے تعمیراتی کام کی نسبت ایک میٹنگ سپریم کورٹ سرکٹ راولاکوٹ میں مورخہ 21اکتوبر 2019بروز سوموار بوقت 12:00بجے دن طلب فرمائی ہے۔

  • غیر قانونی ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4افراد گرفتار

    غیر قانونی ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4افراد گرفتار

    پشاور۔(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر 04 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رنگ روڈ پر گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس پر انھوں نے فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبد الولی نے ٹاؤن فور کے انفورسمنٹ آفیسر اقبال خان نے ہمراہ رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کرنے پرموقع سے04 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق یہ افراد مختلف گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

    انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

    کراچی۔ (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھے4 ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر155.95روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 40پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.20روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں بیوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر173.90روپے ہو گفئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.00روپے سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے گھٹ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.55روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.70روپے پرمستحکم رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بند

    کراچی۔ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33900، 34000، 34100 اور 34200 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کا 70 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 8.83فیصدکم جبکہ64.28فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34361پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33830پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 217.28پوائنٹس کی کمی سے15822.20پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 657.48 پوائنٹس کی کمی سے54200.07 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.34پوائنٹس کی کمی سے24589.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کومجموعی طورپر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب34کروڑ82لاکھ95ہزار554روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت کم ہو کر 66 کھرب 80 ارب 72 کروڑ 48 لاکھ29 ہزار 29 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر13کروڑ79 لاکھ 94 ہزار 720 شیئرز کا کاروبارہوا جو بدھ کی نسبت1کروڑ33لاکھ72ہزار330شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت264.50روپے اضافے سے7100.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت54.01روپے اضافے سے2079.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت44.82روپے کمی سے1015.38روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے5525.00 روپے ہوگئی۔ لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 5 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے 16.61 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 51لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت10پیسے اضافے سے3.90روپے ہوگئی۔

  • ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،جرمانے عائد

    ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،جرمانے عائد

    لالہ موسیٰ۔ (اے پی پی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر رواں ماہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلع گجرات میں کریک ڈاؤن کے دوران 359 گرانفروشوں پر 8لاکھ 50ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے انکی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس میں بتائی گئیں، ڈی او انڈسٹریز ظہیر احمد نے بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرز محمد جمیل، فیصل عباس سمیت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم اکتوبر سے ابتک چیکنگ کے دوران 1627مقامات پر انسپکشن کی گئیں اس دوران 359مقامات پر دوکاندار گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے جبکہ پرائس مجسٹریٹس نے قیمت پنجاب ایپ پر موصول ہونیوالی 428میں سے379شکایات کا بھی ازالہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس جہاں انسپکشن کریں وہاں دوکانداروں کو ہدایت کی جائے کہ ضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری کردہ ریٹس پر مشتمل فلیکس نمایاں مقام پر آویزاں ہو جس پر شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ٹال فری ہیلپ لائن کا نمبر بھی درج ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سبزیوں، پھلوں، کریانہ سٹورز پر ہر آئٹم کیساتھ الگ الگ ریٹ کارڈ موجود ہونا لازمی ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

  • عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

    عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

    راولپنڈی۔ (ا ے پی پی)چیئرپر سن ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی با سط ہا شمی نے کہا ہے کہ عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈ سٹر کٹ اوور سیز پاکستا نیز کمیٹی را ولپنڈی نہا یت فعا ل اندا زمیں کا م کرتے ہو ئے بیر و ن ملک مقیم پاکستانیوں کو ر یلیف فر اہم کر نے کے لئے کوشا ں ہے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ کمیشن کے کام میں بہتری لا نے اور موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے مزید اقدا مات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ر یو نیو) ر ضوان قدیر،ایس پی صدر رائے مظہر، انچا ر ج شکا یات سیل، ڈسٹر کٹ اٹا ر نی آفیسرزاورکمیشن ممبران سمیت د یگر ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ چیئرپر سن ٹاسک فورس با سط ہا شمی نے کہا کہ ہما رے دا ئرہ اختیا ر میں مو جود کیسز کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے گا اور عدا لتوں میں جو کیس طوالت کا شکار ہیں ان کی بھی خصوصی پیروی کر تے ہو ئے جلد از جلد حل کی یقین دہا نی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سمندر پا ر پاکستا نی و طن عز یز کو قیمتی زرمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے میں ان کے حقو ق کی حفا ظت ہماری قانونی و اخلا قی ذ مہ داری ہے۔ایس پی صدر رائے مظہرنے اجلاس میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس بیرون ملک مقیم افراد کے گھروں اور زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزارکرانے کے لئے قانون کے مطابق کاروائی کر رہی ہے۔ چیئرپر سن ٹاسک فورس باسط ہا شمی نے اس موقع پر مجمو عی طور پر محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ21در خوا ستوں کی سما عت کر تے ہو ئے مو قع پر ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدا یات جاری کیں۔

  • چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

    چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

    راولپنڈی (ا ے پی پی)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائس مظفر حسین انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے 20کلو تک کے کنڈے اور وٹے پر عائد سرکاری فیس معاف کردی ہے ا ور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دینا ہے۔مظفر حسین انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سرکاری طور پر مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں اور دکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ شرح سے زائد وصولی پر دکانداروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں اور کم ماپ تول پر بھی قانونی کاروائی عملی میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع راولپنڈی میں متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاچکی ہے اور جرمانے عائد کئے جانے کے علاوہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخو ں سے زائد وصولی اور کم ماپ تول پر کئی دکانیں سر بہ مہر بھی کی جاچکی ہیں۔

  • صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات

    صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات

    لاہور۔(اے پی پی)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل سے ملاقات کی۔میٹنگ میں صوبائی وزیر نے انھیں بہاولپور کے شہریوں کے گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ سے آگاہ کیا اور انہیں بتایاکہ 3 اوقات میں روزانہ 8 سے 9 گھنٹے کی گیس ملتی ہے اور باقی ٹائم لوڈ شیڈنگ رہتی ہے جس کے باعث نہ تو خواتین سکول جانے والے بچوں و آفس جانے والے مرد و خواتین کے لئے ناشتہ وقت پر تیار کر سکتی ہیں اور نہ ہی گھر داری کے دوسرے ضروری کام انجام دے سکتی ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے ان مسائل کو چند دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ سردیوں کے دوران بہاولپور شہر میں کم سے کم دورانیہ کے لئے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

  • قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد

    قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ(اے پی پی)قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بھڈال سے پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم قاسم لطیف کو گرفتار کرکے اس سے دوان تفتیش اسلحہ رائفل اور8گولیاں جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتار کرکے اس سے دوران تفتیش پستول برآمد کرکے انکے خلاف مزید مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • نامعلوم چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے

    نامعلوم چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے

    سیالکوٹ(اے پی پی)نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نواں پنڈ میں کے رہائشی احمد کی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی کے3029نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔