Baaghi TV

Author: Regional News

  • ہزارہ ایکسپریس وے پر خونی حادثہ، میاں بیوں جاں بحق داماد زخمی

    ہزارہ ایکسپریس وے پر خونی حادثہ، میاں بیوں جاں بحق داماد زخمی

    ہزارہ ایکسپریس وے کے پانو انٹرچینج پر ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق، داماد سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے

    مانسہرہ ہزارہ ایکسپریس وے کے پانو انٹرچینج پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں بفہ کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق جبکہ داماد سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے کی نعشوں اور زخمیوں کو مانسہرہ ہسپتال پہنچایا جہاں سے نعشوں کو لواحقین کے حوالہ کیا گیا جبکہ زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو بجے کے قریب بفہ کے رہائشی محمد ذاکر خان لغمانی اپنی بیوی اور داماد فرحان اللہ ولد عبداللہ مرحوم کے ہمراہ ایبٹ آباد سے آبائی گاؤں بفہ اپنی گاڑی میں آ رہے تھے کہ مانسہرہ پانو انٹر چینج کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی موٹر کار گاڑی سے تصادم کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثہ میں متوفی کے داماد محمد فرحان اللہ سکنہ بفہ، اسامہ سکندر ریہاڑ مانسہرہ اور ایک نامعلوم نوجوان شدید زخمی ہوا جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، رقت آمیز مناظر نے علاقہ بھر کی فضاسوگوار کر دی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دونوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

  • پیشہ وربھکاری ہو جائیں تیار، ان  کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری

    پیشہ وربھکاری ہو جائیں تیار، ان کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری

    ڈی آئی جی ہزارہ کی پیشہ وربھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت

    ایبٹ اباد ۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے عوامی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے تمام ضلعی پولیس سربراہان کوخصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقوں میں پیشہ وربھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم چلائیں کیونکہ دن بدن پیشہ وربھکاریوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے زیادہ مردوخواتین پیشہ وربھکاری دیگرجرائم میں بھی ملوث پائیں جاتے ہیں ایسے بھکاریوں پرکڑی نظررکھی جائے اوران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ڈی آئی جی ہزارہ نے مزیدکہاکہ ڈی پی اوز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکوہدایات جاری کریں کہ وہ ایسے مردوخواتین بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کریں جوبازاروں،مساجدکے باہرگاڑیوں اوراڈوں میں مردخواتین کوبلاوجہ پریشان کرتے ہیں اوران سے زبردستی پیسے لینے کی کوشش کرتے ہیں ایسے بھکاریوں پرخصوصی نظررکھی جائے جو لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے اورپیسہ ہتھیانے کیلئے خودکومعذوربناکربھیک مانگتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے،ایس ایچ اوزاپنی حدودمیں معصوم بچوں اوربچیوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے یابچوں کوبیماریامعذورظاہر کرکے بھیک مانگتے ہیں ایسے لوگ کسی بھی معافی کے مستحق نہیں، ایسے گروہوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اوربچوں کوبھیک مانگنے سے روکنے کیلئے مثبت اقدامات کریں،جہاں پیشہ وربھکاریوں کے ٹھکانے ہیں ان جگہوں پرسرچ آپریشن کیاجائے اور وہاں پرمقیم تمام افرادکابائیوڈیٹااپنے پاس محفوظ رکھیں ایسے بھکاری جنہوں نے بھیک مانگنے کواپناخاندانی پیشہ بنالیاہوانکوبھی اس کام سے روکاجائے اورپیشہ وربھکاریوں کی تعدادمیں کمی لانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں،ڈی آئی جی ہزارہ نے تاجربرداری اور ٹرانسپورٹرزبرداری کے نام پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اس مہم میں پولیس کابھرپورساتھ دیں اورپیشہ وربھکاریوں کے خاتمہ اوربھیک مانگنے کی آڑمیں کسی بھی جرم میں ملوث پائیں جانے والے بھکاریوں کے بارے میں فوری طورپرمتعلقہ تھانے کواطلاع دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں،پیشہ وربھکاریوں کے خاتمہ کے بعدہی صدقہ خیرایت اورزکوٰ?کے اصل حقدارکواسکااس حق مل سکے گا۔

  • بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    پشاور۔ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ملاکنڈ لیویز کے مطابق بٹ خیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت بختورسیدسکنہ خارکے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں تلاش کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

  • بہنوئی نے فائرنگ سے سالا قتل کردیا

    بہنوئی نے فائرنگ سے سالا قتل کردیا

    کوٹ نجیب اللہ کے علاقہ بانڈی سیڑیاں میں رشتہ کے تنازعہ پر مبینہ طورپربہنوئی کی فائرنگ سے سالا قتل

    ہری پور۔کوٹ نجیب اللہ کے علاقہ بانڈی سیڑیاں میں رشتہ کے تنازعہ پر مبینہ طورپربہنوئی نے فائرنگ کر کے سالے کو قتل کر دیا۔ اہل خانہ کی رپورٹ پر پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ نجیب اللہ کے نواحی علاقہ بانڈی سیڑیاں میں صبح 7 بجے کے قریب حسنین طارق ولد محمد طارق کو اس کے بہنوئی احتشام ولد مشتاق نے مبینہ طورپر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول حسنین اور احتشام کے درمیان رشتہ کے تنازعہ پر چند روز قبل بھی توں تکرار ہوئی تھی تاہم معاملہ رفع دفع ہو گیا تھا۔ وقوعہ کے روز صبح 7 بجے کے قریب گھر میں مشکوک شخص کی نقل و حرکت پر جب حسین گھر کے صحن میں پہنچا تو احتشام نے اس کو گولی مار دی جس سے اس کی موت واقع ہوئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ہسپتال منتقل کر دی اور اہلخانہ کی رپورٹ پر احتسام، اس کے والد مشتاق، بھائی ارسلان اور سعید اختر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپہ زنی شروع کر دی۔

  • ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پولیس

    ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پولیس

    خانیوال۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کا احسن اقدام‘ تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیوں سے فرداً فرداً مقدمات کی پراگرس سے متعلق دریافت کیا او رشہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل و شکایات سنیں اورموقع پر افسران کومیرٹ کی بنیادپر مسائل کوفوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنیکیاحکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک اعجاز‘ایس ایچ او طیب سرفراز‘پی اے ٹوڈی پی او حماد حسن‘ریڈ رائے فرحت نوازاورتفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نیکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت اورآئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات پر اوپن ڈورپالیسی پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت دفتری اوقات میں اورتھانہ جات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کی پولیس افسران تک رسائی آسان بنانا اورانکے مسائل سن کر جلد ازجلد انصاف کے تقاضو ں کو پوراکرتے ہوئے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔انہو ں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اوربنیادی فرض ہے۔

  • پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، نعرے لگ گئے

    پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، نعرے لگ گئے

    جیکب آباد(اے پی پی) میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

    جیکب آباد میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی۔پاکستان،پاک فوج اور آئی ایس آئی زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں دفاع امن کونسل تنظیم کی جانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی شھر کے مختلف چوراہوں سے گزرتی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی، جہاں پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،آئی ایس آئی زندہ باد، پاک فوج زندہ باد،پاک فوج قدم بڑاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے گئے،شرکاء کے ھاتھوں میں قومی پرچم اور آزاد کشمیر کا قومی پرچم ھاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے،ریلی کے رہنماء زاھد علی شاہ،علی دوست شیخ،محمد رمضان،نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں،پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ملک دشمن پالیسی کا مظاھرہ کر رہے ہیں،پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے تحت مہم چلائی جارہی ہے،جن کی ہم شدید لفظوں میں مزمت کرتے ہیں۔

  • 27 اکتوبرکو ہم ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر ہی منائیں گے، بلوچ قبائلی رہنماء

    27 اکتوبرکو ہم ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر ہی منائیں گے، بلوچ قبائلی رہنماء

    کوئٹہ۔ سماجی وقبائلی رہنمامرزا شمشاد نیکہا27 اکتوبر 1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہیاس دن کو ہم ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر ہی منائیں گے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاء قائم کر رکھی ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان کے عوام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور منائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے کیا،بھارتی افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا ظلم و جبر آج بھی جاری ہے۔ عالمی برادری سے وعدوں اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کے باوجود بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاقائم کر رکھی ہیانہوں نے کہا کے کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔

  • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے عوام سڑکوں پر آگئی

    گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے عوام سڑکوں پر آگئی

    گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حق میں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی پارٹیوں،اراکین سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک ریلی نکالی۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ریلی ہائی سکول نمبر 1 گلگت سے نکلی گئی جو شہر کے مختلف مقامات سے گزرتی ہوئی گلگت پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔اس جلسے میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ن،اسلامی تحریک،راہ حق پارٹی اور دیگر کئی سیاسی،مذہبی جماعتوں کے اراکینِ،ممبران اور اعلیٰ عہدہ داران نے شرکت کی۔اس جلسے سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حق سے محروم رکھنا زیادتی ہے،مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،بھارتی حکومت نے یہاں کے باشندوں پر جو ظلم ڈھائے ہیں اسکی پوری دنیا گواہ ہے،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر پر بھارتی تسلط کے خاتمے تک ان کے ساتھ ہیں مقررین نے اقوام عالم سے پر زور اپیل کرتے ہوئیکہا کہ وہ بھارتی ظلم،جبر کے خاتمے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

  • شہری کو کال کرکے گھر سے بلایا اور قتل کردیا گیا

    شہری کو کال کرکے گھر سے بلایا اور قتل کردیا گیا

    اوگی، نامعلوم افراد نے شہری کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا

    مانسہرہ۔اوگی کے گاؤں شاہ کوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گھر سے بلا کر قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی۔ اطلاع پر اوگی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی۔عبدالشاہین شاہ ولد فریدون ساکن کوہستان حال اوگی شاہکوٹ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسے نامعلوم افراد کی کال آئی جس پر وہ کال سنتے گھر سے باہر چلا گیا، کافی دیر بعد جب واپس نہ آیا تو گھر والوں نے تلاش شروع کر دی، رات بھر اس کاکوئی پتہ نہ چل سکا۔ صبح اس کی نعش ایک کھائی سے ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے خاندان کی کوہستان میں 22 سال سے دشمنی بھی چلی آ رہی ہے۔

  • جانوروں کے لیے خوراک بنانے والی فیکٹری سِیل

    جانوروں کے لیے خوراک بنانے والی فیکٹری سِیل

    نوشہرہ میں غیرمیعاری چوکراورونڈہ تیارکرنے والے فیکٹری سیل،مالک گرفتار

    پشاورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجرہ سمیع نے پیر پیائی میں عوامی شکایات پر جانوروں کیلئے خوراک بنانے والے فیکٹری پرچھاپہ مارا۔اس موقع پرمختلف کیمیکلز اور ادویات کے ذریعے انتہائی مضرصحت اور غیر معیاری چوکر اور ونڈہ تیار کرنے پرفیکٹری کوسیل کرکے مالک کوگرفتارکرلیا۔اے سی حاجرہ سمیع نے اس موقع پرکہاکہ علاقے میں کسی کوبھی غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔