Baaghi TV

Author: Regional News

  • غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

    غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ(اے پی پی)غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اڈ اپیرو چک میں دکاندار شکیل احمد ولد رشید اور راحت علی ولد لطیف اپنی دکان پر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر رہے تھے کہ دوران چیکنگ انسپیکشن آفیسر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر ادیا۔

  • امن و سکون کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا،ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ

    امن و سکون کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا،ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ

    سیالکوٹ(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے تمام اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے جلوس کے سلسلہ میں انتظامی و سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ عبداللہ لک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری ارشد بھدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کریم بخش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں رفیق احسن،ایسی سیالکوٹ نعیم بشیر, اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، اے سی ڈسکہ ماریہ جاوید، اے سی پسرور طاہر طیب، ڈی او ایمرجینسی کمال عابد،سب رجسٹرارز سعید احمد منج،ملک اعجاز،حافظ اصغر علی چیمہ، سیکرٹری انجمن اثناء عشریہ ظفر عباس، احسان الہی رحمن، حافظ غلام محی الدین، سی او ضلع ایم سی ایس فیصل شہزاد، سی او ضلع کونسل عنصر ساہی، ماسٹر فیض،مولانا ایوب خان، حافظ عبدالغفار، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر چودھری اورآپریشنز مینیجر ایس ڈبلیو ایم سی مجاہد رسول کے علاوہ محکمہ صحت،واپڈا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے سلسلہ میں سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی نے کہاکہ چہلم امام حسین ؑ پر ضلع بھر میں نکالے جانے والے روائتی، لائسنسی اورقدیمی جلوسوں کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اوران جلوسوں کے روٹس پر متعلقہ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے سی اوز پیچ ور کروانے اورسٹریٹ لائٹس کو بحال رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے ان روٹس کی خصوصی صفائی کی جائے گی اور چونا کاری کے علاوہ روٹس پر بجلی، گیس، پی ٹی سی ایل اور گیس سمیت تمام سروسز لائینز کو چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے سول ڈیفنس روٹس کی سوپنگ کرے گا جبکہ پولیس کے جوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ جلوسوں کو سیکیورٹی کور فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چہلم کے روز ڈی سی آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم ہوگا جس میں تمام محکموں کے نمائندگان موجود رہیں گے۔ ڈی سی تمام محکموں کو ہدایت کہ وہ جلوس کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز کے مطابق ذمہ داریاں پوری کریں۔ اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کے سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

  • بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے، محمد اکرم رئیسانی

    بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے، محمد اکرم رئیسانی

    کوئٹہ۔(اے پی پی) جامعہ بلوچستان ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اکرم رئیسانی نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان ہماری مادر علمی ہے جس کی تقدس کو کسی صورت میں پامال نہیں ہونے دیا جائے گا،بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ کی آڑ میں سوشل میڈیا پر معزز آفیسران،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کی جارہا ہے،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کیا، اجلاس میں وائس چیئرمین نذیر لہڑی،جوائنٹ سیکرٹری عزیز لانگو،پریس سیکرٹری محمد اسماعیل پرکانی،فنانس سیکرٹری چاند حسین،مجلس عملہ کے ممبران عبداللہ مینگل سید احمد کاسی،قیصر محمود،لیاقت شاہ اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی میں پیش ہونے والے واقعہ جس میں طلباء وطالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی سیکنڈل منظرعام آنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سیکنڈل شرم ناک عمل ہے جس کی مکمل تحقیقات کی جائے جس میں ایسوسی ایشن بھر پور تعاون کریگی مگر بدقسمتی سے کچھ عناصر اس واقعہ کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے جامعہ بلوچستان کے بعض آفیسران،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں اس لیے اس طرح کے عمل سے گریز کیا جائے اور جو لوگ بھی واقعہ میں ملوث ہے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

  • چنے کی فصل کیسے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کردیں

    چنے کی فصل کیسے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کردیں

    قصور۔(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے چنے کی فصل کو پیازی باتھوچھنکنی بوٹی لہلی رت پھلائی دمبی سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہے‘جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کی مددسے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہئیے‘ ریتلے علاقے میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئیے‘جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پرہوتاہے‘موسم سرماکی معمولی بارشیں فصل کی کامیابی کیلئے کافی ہوتی ہے‘بارش کم ہونے کی صورت میں پیداوار متاثر ہوتی ہے‘ آبپاشی علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگرفصل سوکھا محسوس کرنے لگے توہلکی آبپاشی کی جائے‘ دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی‘ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کمادکی ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔

  • سبزمرچ کی پنیری کی کاشت کب تک مکمل کی جائے،محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کردیں

    سبزمرچ کی پنیری کی کاشت کب تک مکمل کی جائے،محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کردیں

    قصور۔17اکتوبر(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سبزمرچ کی پنیری کی کاشت31اکتوبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہا ہے کہ مرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے رواں ماہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نیزکمرشل بنیادوں پر کاشت کے علاوہ گھریلوسطح پربھی عوام رواں ماہ کے دوران سبزمرچ کی پنیری کاشت کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سبزمرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کے بیج گولہ پشاوری اورنانا پوری کا انتخاب کرناچاہئیے تاکہ سبزمرچ کی بہترین پیداوار حاصل ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سبزمرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے میرا‘ہلکی میرااورایسی زمین کا انتخاب کیاجاناچاہئیے جہاں پانی کا اچھانکاس موجودہو۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری سے قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈیڑھ من فی مرلہ کے حساب سے ڈالنے کے بعد زمین میں ایک میٹرچوڑی کیاریاں بناتے ہوئے 4سے5مرلہ میں 2سے3انچ تک لائنوں کے درمیان فاصلہ پر آدھاکلوگرام بیج کاشت کرناچاہئیے۔

  • مولاناکی خواہشیں انکے سینے میں ہی دم توڑ جائینگی‘ایسا کس نے کہہ دیا

    مولاناکی خواہشیں انکے سینے میں ہی دم توڑ جائینگی‘ایسا کس نے کہہ دیا

    لاہور۔(اے پی پی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشیدچیمہ نے مولانافضل الرحمان کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے تک مذاکرات سے انکارکو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ساری خواہشیں ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائیں گی، جے یو آئی(ف) عام انتخابات میں ملک بھر میں تقریباً50نشستوں پر انتخاب لڑتی ہے اس سے تو ان کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان آج تک اپنے آزادی مارچ کا جواز نہیں بتاسکے،مولانافضل الرحمان جس طرح خشک خوراک سمیت دیگرتیاریاں کر رہے ہیں اس پر عوام تشویش میں مبتلاہیں،حکومت نے جے یو آئی (ف) کے مطالبات سے آگاہی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان کی ”میں نہ مانوں“کی رٹ اوروزیر اعظم کے استعفے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی وزیر اعظم بنتاہے تو مولانا فضل الرحمان کے دل میں بھی خواہش مچلتی ہے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی انکی ساری خواہشیں ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائیں گی، مولانافضل الرحمان نے سار ی زندگی دوسروں کو عارضی سہارے کے عوض اپنا حصہ وصول کیا ہے لیکن اس بار وہ بڑا ہاتھ مارنے کیلئے کوشاں ہیں،مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے نام نہاد آزادی مارچ کی سر گرمیوں پر ہمارے دشمن ملک میں بغلیں بجائی جارہی ہیں اس لئے ذاتی مفادات کو کچھ وقت کیلئے پس پشت ڈال دیا جائے۔

  • فائر فائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنایاجائے، انچارج سول ڈیفنس مری

    فائر فائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنایاجائے، انچارج سول ڈیفنس مری

    مری ۔ (اے پی پی)حکومت کی ہدایت پر مری سول ڈیفنس کے انچارج ارسلان سول ڈیفنس اہلکاروں کے ساتھ مری کے علاقوں شہر سمیت اپنی ذمہ داریاں فائر سیفٹی آگاہی مہم کے دوران انہوں نے کہا کہ گھروں، ہوٹلوں،دوکانوں اور دفتروں کاروباری یونٹس میں فائر سیفٹی/ فائر فائٹنگ کے انتظامات کویقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں فوری قابو پا کرنقصانات سے بچاجاسکے۔

  • امن کے ا ستحکام کے لئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈپٹی کمشنر لودھراں

    لودھراں۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے ا ستحکام کے لئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مسلکی مسائل باہمی رابطوں سے حل کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جی عبد الطیف خان بلوچ،انتظامی افسران، مختلف مسالک کے نمائندہ علمائے کرام مولانا محمد میاں، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، متحدہ انجمن تاجران کے صدر چو ہدری محمد سلیم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر تاصم مسعود بٹ، ضلعی ناظم جماعت اہل سنت حافظ محمد اکرم کانجو، ڈاکٹر جعفر رضا، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نواب عمر اورنگ زیب ایڈووکیٹ، عابد منگلا، نواب عبد الرحمن اور اقلیتی ممبر جیکب آفتاب اور دیگر ممبرز مو جود تھے۔ اجلاس میں مولانا محمد میاں نے کہا کہ رابطہ کاری سے ضلع لودھراں ڈویڑن کا پْر امن مثالی ضلع ہے۔ چوہدری سلیم نے کہا کہ متحدہ انجمن تاجران امن کے قیام و استحکام کے انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ تاصم مسعود بٹ نے بھی تاجر برادری کی طرف سے ضلع کے امن کے لئے انتظامیہ سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر جعفر رضا نے کہا ہے ہمارے کوئی باہمی اختلافات نہیں ہم شیعہ سنی اپنے ضلع میں امن کے لئے متحد اور سینہ سپر ہیں۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین رضہ کے انتظامات اور سیکیورٹی بارے امن کمیٹی ممبرز کو بھی بریف کیا گیا۔

  • سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پر تعزیتی بیان

    سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پر تعزیتی بیان

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) سابق پولیس چیف کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات پرڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی، ایس ایس پی سبی محمد فاروق فیض لہڑی،ایس ایس پی تربت میرحسین احمد لہڑی، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر اورایس ایس پی نیشنل ہائی وے پولیس عبدالعزیزسرپرہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد حیات کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات تھے وہ ایک سنیئراور تجربہ کار پولیس آفیسر تھے ان کے وفات سے محکمہ پولیس سندھ ایک اچھے سنیئر اور قابل،دلیر پولیس آفیسر سے محروم ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اوراہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی صبرواستقامت عطاء فرمائے۔

  • علیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا

    علیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ تعلیمی ڈھانچے میں تبدیلی نا گزیر ہے ضلع نصیر آباد میں تعلیم کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ہم ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تمام اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضر اساتذہ تعلیمی نظام کیلئے نقصان دہ ہیں جس کی غیر حاضری سے ہمارے مستقبل کے معماروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ایسے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائی جائے ہمیں تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے میں حائل دشواری کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ملک کے مستقبل کو مزید بہتر انداز میں تر قی یافتہ بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحفیظ اللہ کھوسہ، ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی، ڈی اوای بختیاراحمدی، خزانہ آفیسربشیراحمد شیرازی سمیت دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تعلیم مسائل کو زیر غور لایا گیا. ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ غیر حاضراساتذاہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے تعلیمی نظام میں پائی جانے والی خامیوں پر گہری نظر رکھی جائے اوران کی نشاندہی کرکے حکام بالا تک پہنچایا جائے. سکولوں میں حاضری کے نظام کو موثر بنایا جائے مانیٹرنگ کے اصول کو بھی تیز کرکے تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کریں درس اورتدریس کے عمل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے بچوں کو بزم ادب کے پروگراموں میں شرکت پر زور دیں اورانہیں ایسے پروگرام میں حصہ لینے پر قائل کریں کیونکہ ہمیں تعلیمی میدان میں نصیرآباد کو دیگر اضلاع کے مقابلے میں آگے لانا ہوگا۔