Baaghi TV

Author: Regional News

  • نواز شریف اور زرداری کا مولانا کارڈ ناکام ہوگا، بڑا بیان آگیا

    نواز شریف اور زرداری کا مولانا کارڈ ناکام ہوگا، بڑا بیان آگیا

    لاہور۔(اے پی پی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاست پر اتنے برے دن آ چکے ہیں کہ اب ان کو مولانا فضل الرحمان کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ نواز شریف اور زرداری کا مولانا کارڈ ناکام ہوگا۔ یہ دونوں مولانا فضل الرحمان کو صرف ڈیل کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکینِ پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔ موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے نام پر مفاد پرستوں کا ٹولہ اکٹھا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل نہیں، ملکی مفاد اور ترقی نہیں، غریب کی غربت مٹانا نہیں، ملک میں انصاف کا بول بالا نہیں، ہر شہری کیلئے یکساں نظامِ تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرنا نہیں بلکہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کی باتیں کرنے والے اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں اور اقتدار کے حصول کیلئے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ چاہے اس سے ملک میں انتشار پھیلے یا ملکی مفاد کو نقصان پہنچے لیکن ا ب ان کو یہ بات واضح کر لینی چاہیے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے بلیک میل نہیں ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا یہ اتحاد حکومت کیلئے پانی کا بلبلہ ہے جس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

  • چودھری شجاعت حسین سے مختلف سیاستدانوں کی ملاقات، کیا کچھ نیا ہونے جا رہا ہے…

    چودھری شجاعت حسین سے مختلف سیاستدانوں کی ملاقات، کیا کچھ نیا ہونے جا رہا ہے…

    لاہور۔(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق ضلع ناظم ڈیرہ غازی خان سردار مقصود خان لغاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور احمد ساہی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے

    جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سو فیصد سہولیات بہم پہنچا کر ناخواندہ قیدیوں کو خواندہ بنانا اور تعلیم کے ذریعے ان کی اصلاح کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے جس پر پوری محنت، ایمانداری اور تندہی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت قومی ترقی کی راہ میں بچھے کانٹوں کو ایک ایک کرکے چن رہی ہے اور جو لوگ قوم کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے وہ اب بھی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ہمارے راستے میں مزید کانٹے بچھانے میں مصروف ہیں تاہم ہمارا عزم اور حوصلہ پختہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال جیل میں تعلیم بالغاں مرکز کا افتتاح اور بعد ازاں قیدیوں میں کتابیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم 2030 ء تک شرح خواندگی کو سو فیصد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے جیل کا دورہ بھی کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہو ں نے ناخواندہ قیدیوں سے کہا کہ وہ تعلیم بالغاں مرکز میں پوری محنت کے ساتھ لکھنا پڑھنا سیکھیں۔

  • شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا آپریشن

    شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا آپریشن

    لو ئر دیر۔(اے پی پی) تیمرگرہ شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ دیر پائن کا بڑا آپریشن۔ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن سعادت حسن نے عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹ پر ایکشن لیتے ہو ئے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ٹی ایم اے تیمرگرہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر، ریونیوجناب سید فہد افتخار اور ٹی ایم اے تیمرگرہ نے تیمرگرہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات ہٹاکر قبضہ میں لے لئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عا ئد کئے گئے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن سعادت حسن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کوضلع دیر پائن کے تمام بازاروں میں فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور اس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ رشو ت لیتے رنگے ہا تھوں گرفتار،ایکسئین فرار

    ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ رشو ت لیتے رنگے ہا تھوں گرفتار،ایکسئین فرار

    بھٹیاں۔ (اے پی پی) اینٹی کر پشن حا فظ آ باد کی ٹیم نے ٹھیکیدار کی شکا یت پر کاروائی کرتے ہوئے رشو ت لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈ یپا رٹمنٹ کا اسسٹنٹ اکا ونٹنٹ رنگے ہا تھوں گر فتار جبکہ ایکسئین موقع سے فرار ہو گیا ۔ محکمہ کے ٹھیکیدار افضل بھٹی نے اینٹی کر پشن کو شکا یت کی کہ ایکسئین پبلک ہیلتھ اعتزاز نادر تر قیا تی کا موں کے بل پاس کروانے کے عوض رشوت وصو ل کر تا ہے جو کنٹر یکٹر ز کو با امر مجبوری دینا پڑ تی ہے، ایکسئین اس سے بل پاس کروانے کے عوض تین لا کھ روپے رشوت وصول کر چکا ہے اور اب اس کا اسسٹنٹ بل پا س کراونے کے پچا س ہزار ما نگ رہا ہے جس پر اینٹی کر پشن حکام نے علاقہ مجسٹر یٹ کی مو جود گی میں چھا پہ ما کر اسسٹنٹ اکا ونٹنٹ اشفاق احمد کو رنگے ہا تھوں گر فتار کر کے نشا ن زدہ نو ٹ بھی بر آ مد کر لیئے جبکہ ایکسئین اعتزاز نادد موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اینٹی کر پشن نے ملز ماں کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • ڈاکٹروں کی ہڑتال 21 روز میں داخل ،او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    ڈاکٹروں کی ہڑتال 21 روز میں داخل ،او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 21 روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایبٹ آباد کی تین بڑی سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں علاج کیلئے آئے مریضوں کے لواحقین نے صحافیوں کو بتایا کہ پرائیویٹ کلینکس پر ڈاکٹروں نے غریب مریضوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع رکھا ہے، ڈاکٹروں کے ساتھ کلاس فور اور دیگر ملازمین نے بھی کام چھوڑ دیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مریٖضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریض کو بھی پرائیویٹ کلینکس کا ایڈریس دیا جا رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے ہڑتالی ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تین مسلح ڈکیت موبائل شاپ سے اڑھائی روپے لاکھ لوٹ کر فرار

    تین مسلح ڈکیت موبائل شاپ سے اڑھائی روپے لاکھ لوٹ کر فرار

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتہ کے دوران جناح آباد اور منڈیاں میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات کے دوران تین مسلح ڈکیت موبائل شاپ سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ میرپور کی حددو میں ایک ہی ہفتہ میں دو بڑی ڈکیتیاں مقامی پولیس کی لاوپراہی ہے۔ متاثرہ تاجراور مقامی افراد نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے ایس ایچ او میرپور کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تھانہ میرپور کی حدود میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

  • لا ہور سمیت پنجا ب کے اکژ علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکا ن

    لا ہور سمیت پنجا ب کے اکژ علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکا ن

    لاہور۔(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجا ب کے اکژ علا قوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جا ت میں مو سم سرد اور خشک رہنے کا امکا ن ہے، تا ہم کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ ہلکی با رش کا امکا ن ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم معتدل اور خو شگوار رہا۔ منگل کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 34 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 32 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب 75 فیصد رہا۔

  • کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے سخت احکامات آگئے

    کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے سخت احکامات آگئے

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ نے حکومت کے زرعی پیکج کے تحت کھادیں سستی کرنے کے اعلان کے بعد بعض مقامات پر کھاد کی مصنوعی قلت اورسابق نرخوں پر کھاد کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چور بازاری، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، کھادوں کی مصنوعی قلت سے باز رہیں ورنہ ا ن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تما م کھاد ڈیلرز اور ان کے سب ایجنٹس کو سختی سے کہاگیاہے کہ وہ یوریا و ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے سے اجتناب برتیں ورنہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز سے روزانہ کی بنیاد پر سٹاک پوزیشن حاصل کر یں گے تاکہ کسی کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کا موقع نہ مل سکے۔

  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری

    برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ برائلر انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی برقرار دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث ایک ہفتہ میں برائلر انڈوں کی قیمت 90سے بڑھ کر 115روپے فی درجن اور برائلر گوشت کی قیمت 180روپے سے 240روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔فیصل آباد کی پولٹری مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ مقرر کئے جانے کے باعث مرغی کا گوشت 180روپے سے لے کر 240روپے فی کلو گرام کے درمیان گردش کر رہا ہے۔دوسری جانب موسم کی تبدیلی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث فضاء میں خنکی بڑھنے سے انڈوں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران برائلر انڈوں کی قیمت 90روپے سے بڑھ کر منگل کے روز 115روپے فی درجن تک آگئی ہے جس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔