Baaghi TV

Author: Regional News

  • وزارت ٹیکسٹائل کا انٹر پرینیور شپ کے فروغ کے لیے فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزارت ٹیکسٹائل کا انٹر پرینیور شپ کے فروغ کے لیے فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) وزارت ٹیکسٹائل نے انٹر پرینیور شپ کے فروغ اور ہنر مند افراد کی تربیت کیلئے وومن بزنس انکیوبیشن سنٹر کے انٹر پرینیورز کو فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزار ت ٹیکسٹائل اس ضمن میں فیصل آباد کے علاوہ دیگر چیمبرز آف کامرس سے بھی رابطہ میں رہے گی تاکہ مذکورہ چیمبرز آف کامرس فیشن انڈسٹری سے جڑی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں ان کا ہاتھ بٹا سکیں۔وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ صنعتی، کاروباری، تجارتی شعبہ کی معاونت اور حکومتی اقدامات سے ٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے جبکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے ریفنڈ کلیمز کی بتدریج ادائیگیوں کے ۱ٓغاز کے باعث ایکسپورٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈیشن کیلئے حکومت مزید مراعات دے رہی ہے تاکہ علاقائی مسابقتی فضاء میں پاکستان کے ایکسپورٹر ز کو برتری حاصل ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر نے میں مدد گار ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ٹیکسٹائل چیمبر ز آف کامرس کے ساتھ مل کر ہنر مند افراد کو تربیت فراہم کرے گی تاکہ اس کے مقررہ اہداف کی تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس بھی جلد برمنگھم برطانیہ میں ایک بزنس کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے جس کیلئے وفاقی وزارت ٹیکسٹائل بھر پور معاونت اور رہنمائی فراہم کرے گی۔

  • نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری

    نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری

    ملتان۔ (اے پی پی) ڈویژن بھر میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو موصول ہونے والی حدبندیوں بارے ڈپٹی کمشنرز کی سفارشات کو عوامی رائے کیلئے آویزاں کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ملتان ڈویژن میں حد بندیوں پر 179 اعتراضات موصول ہوئے۔ ان اعتراضات بارے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو متعلقہ اضلاع میں سماعت کریں گے۔19 اکتوبر کو ضلع خانیوال، 21 اکتوبر کو ضلع وہاڑی، 22 اکتوبر کو ضلع لودھراں جبکہ 23،24 اکتوبر کو ضلع ملتان میں حد بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی۔اس سلسلے میں کمشنر افتخار سہو نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،لوکل گورنمنٹ افسران کو دوران سماعت موجودگی کا حکم دیتے ہوئے ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو تحصیل کونسل، ٹاؤن کمیٹیوں کے دفاتر کی نشاندہی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ نئے لوکل گورنمنٹ نظام میں تحصیل کونسل مرکزی ادارہ ہوگا.۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشد گوپانگ نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے مختلف محکموں کے اثاثہ جات اور افرادی قوت کا ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔ڈویژن بھر میں حد بندیوں بارے 179 اعتراضات موصول ہوئے جن میں ملتان سے 96،لودھراں سے 30،خانیوال سے 19،وہاڑی سے 34 اعتراضات موصول ہوئے. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر قاضی منصور، متعلقہ افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے

  • ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،کمشنرملتان

    ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،کمشنرملتان

    ملتان۔ (اے پی پی) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کیلئے ملتان ترقیاتی پیکج تیار کیا جارہا ہے، ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مقامی مصنوعاتکی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہو گی،شجرکاری مہم میں پودا لگانے کے ساتھ ساتھ درخت بچانا بھی اور انکی نگہداشت کیلئے جامع نظام مرتب کرنا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان افتخار سہو نے مڈ کیریئر کورس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے نچلی سطح پر منصوبے بنانے کی ضرورت ہے،شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب ملتان کا بڑا مسئلہ ہے، سیوریج پانی کے ٹریٹمنٹ کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے۔ نشتر 2 سے عوام کے لئے صحت بارے سہولیات میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہئ امتیاز ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک،اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر، ڈویڑنل و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

  • جن قوموں نے تعلیم سے روگردانی اختیار کی وہی زوال کا شکار ہیں

    جن قوموں نے تعلیم سے روگردانی اختیار کی وہی زوال کا شکار ہیں

    پشاور۔(اے پی پی)تحریک انصاف سرائے نورنگ لکی مروت کے رہنماء وہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین (ر)کرنل امیراللہ مروت نے سرائے نورنگ میں کمیونٹی سکول کاافتتاح کردیاجبکہ اس موقع پرتحریک انصاف کے حسین،اشفاق نیازی اورعارف اللہ سمیت عمائدین علاقہ موجودتھے انہوں نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں آج ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنا سب سے قیمتی سرمایہ سمجھ کر خود کو زیور تعلیم سے روشناس کیا اور جدید تعلیم کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھ کر علم کی روشنی پھیلائی جبکہ جن قوموں نے تعلیم سے روگردانی اختیار کی وہی قومیں آج زوال کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لئے شرح خواندگی انتہا ئی حد تک ضروری ہے آج دنیا کی جو ممالک ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شامل ہیں اگر ان کی شرح خواندگی کو دیکھا جائے تو اکثر ممالک کی شرح خواندگی 100فیصد ہوگی یا کم و بیش 90سے100فیصد کے درمیان ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی قدر نہ کر نے سے قو میں تنز لی کا شکا ر ہو جا تی ہیں جس ملک کے نوا جوان اعلی تعلیم یا فتہ ہو ں گے وہی ملک تر قی کی را ہ پرگا مز ن ہو گا۔

  • 34 آفیسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

    34 آفیسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

    گلگت۔ (اے پی پی) گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دینے والے 34آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے، محکمہ سروسز سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے تحت سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج کو گریڈ 19سے گریڈ 20، سیکریٹری تعلیم اختر حسین رضوی کو گریڈ 19سے 20اور سیکریٹری ورکس خادم حسین سلیم کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دیدی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری قانون کی آسامی کو بھی گریڈ 19سے 20میں اپ گریڈ کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں، محکمہ صحت کے ڈاکٹر رشید احمد کو گریڈ 19سے 20، ڈاکٹر خواجہ خان کو گریڈ 19سے 20، ڈاکٹر محمد اقبال کو گریڈ 19سے 20، ڈاکٹر ممتاز احمد کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دی گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کمال نور کو گریڈ 19سے 20، سید حسین شاہ اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، اسلم ندیم اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ خان کوگریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر محمد عسکری کو گریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر اویس احمد کو گریڈ 18سے 19، محمد انور ناصراسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، کریم بخش اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، محمد حسن اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، عبدالاول اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شاہ رئیس خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، ناہیدہ کریم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، لال بیگم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شاہدہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18سے 19، نیلوفر خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شیر عباس لیکچررار کو گریڈ 17سے 18، نجم الدین لیکچررار کو گریڈ 17سے 18، سنبل خان لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، لیکچرر محمد رفیع کو گریڈ 17سے 18، شوبان لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، ارشاد حسین لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، فضل کریم لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، محمد اقبال لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، صلاح الدین لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، اشتیاق احمد لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، محمد حسن لیکچرر کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دے دی گئی ہے۔

  • فضل الرحمان اپنی طویل ہوتی سیاسی بیروزگار ی کی وجہ سے پریشان ہیں، کس نے مولانا کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیا

    فضل الرحمان اپنی طویل ہوتی سیاسی بیروزگار ی کی وجہ سے پریشان ہیں، کس نے مولانا کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیا

    گوجرانوالہ۔ (اے پی پی) ضلعی سینئر نائب صدرپاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی طویل ہوتی سیاسی بیروزگار ی کی وجہ سے پریشان ہیں،انہیں وزیر اعظم عمران خان کی شہرت اور قابلیت سے حسد ہے اور بغض میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ ملک و قوم کے مفاد کو بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے،ان کے ساتھ موجود مفاد پرستوں کا ٹولہ بھی پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا اور ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن میں کئے گئے وعدوں کوتیزی سے عملی جامہ پہنارہے ہیں،غریبوں کیلئے ہاسنگ سکیم اور انصاف صحت کارڈکی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بڑی سنجیدگی سے عمل پیراہیں،پی ٹی آئی کی حکومت عوام کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اوراس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک سے بدحالی اورغربت کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

  • سترہ سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں، عجیب وجہ سامنے آگئی

    سترہ سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں، عجیب وجہ سامنے آگئی

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) تھانہ یونیورسٹی کی حدود جھوک ابھایا میں سترہ سالہ لڑکی نے زندگی سے بیزار ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،طبی امداد کے بعد حالت خطرہ سے باہر،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی۔مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود جھوک ابھایا میں سترہ سالہ لڑکی نے گھریلو زندگی سے بیزار ہوکر گھر میں موجود زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا معدہ صاف کیا گیا۔طبی امداد کے بعد لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔پولیس نے لڑکی کے خلاف رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • پولیس نے منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

    پولیس نے منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) صدر پولیس نے سی آر بی سی چیک پوسٹ پر منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، دیگردو ملزمان سے دو بندوقیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس نے منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سی آر بی سی چیک پوسٹ کے قریب منشیات فروش ملزم رفیق سکنہ ظفر آباد کالونی سے5275گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران موسیٰ کھر کے علاقہ میں ملزمان انور ولد بشیر اور محمد رفیق سے دو بندوق اور6کارتوس برآمد کرلی ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

  • نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو لوٹ کر فرار

    نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو لوٹ کر فرار

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ کے قریب ڈکیتی کی سنگین واردات،نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکاندار سے ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے،تین نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ پر واقع دکاندار مرغی فروش توقیر احمد ولد بشیر احمد قوم اولکھ سکنہ بلال آباد مریالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز اپنی مرغیوں کی دکان میں موجود تھا کہ شام سات بجے موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان دکان کے اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر میرے سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ وہاں موجود شکیل سے اس کا موبائل فون چھین کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے متاثرہ دکاندار کی رپورٹ پر تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

  • خاتون سمیت تین مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار

    خاتون سمیت تین مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار

    چکوال۔ (اے پی پی) ڈی پی او عادل میمن کی ہدایت پر سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاررروائی بدنام زمانہ منشیات فروشی کے اڈے پیر بخاری دربار سے خاتون سمیت تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے گئے۔ تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او سعادت بٹ کی زیرنگرانی سب انسپکٹر محمد اظہر حسین اور چوہدری بلاول حسین نے مخبروں کی اطلاع پر تین مختلف کامیاب کارروائیوں میں محلہ دربار پیر بخاری کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں دلبر جانی،خاتون منشیات فروش پٹھانی بیگم اور اسلم پرویز کو گرفتار کرلیا،ملزم دلبر جانی کے قبضہ سے 1400 گرام، پٹھانی بیگم سے 1340 گرام جبکہ اسلم پرویز کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی،تینوں منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ سٹی چکوال میں زیر دفعہ 9C الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔