Baaghi TV

Author: Regional News

  • کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد میں تنہا نہیں ہیں

    کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد میں تنہا نہیں ہیں

    جہلم۔ (اے پی پی)کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد میں تنہا نہیں ہیں۔ ہم اخلاقی اور سفارتی لحاظ سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی نے ضلع جہلم میں کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کے باہر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، چیف آفیسر ضلع کونسل، انچارج کمپلینٹ سیل یاسر محمود، اور دیگر تمام کچہری کمپلیکس میں دفتر کے افسران و اہلکاران نے پندرہ منٹ کے لئے کشمیر کے ساتھ یادگاری سیشن کا مظاہرہ کیا جو کہ 12:15تک جاری رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا۔ پنجاب حکومت کے دیگر دفتر و تعلیمی اداروں میں بچوں نے کشمیر کے حق میں احتجااج ریکارڈ کروایا اور ہمہ وقت ضلع بھر کے متعدد نجی و سرکاری اداروں اور دیگر محکمہ جات کے افسران اپنے اپنے دفتر میں 12 بجے پندرہ منٹ تک سیشن میں سٹاف کے ہمراہ کشمیری بھایوں کی حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کو سپورٹ کیا ہے۔ مرکزی تقریب اے ڈی سی جی کی زیر قیادت ڈی سی دفتر کچہری کمپلیکس میں ہوئی، اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کرتے ہیں۔

  • قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    راجن پور۔ (اے پی پی) اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم بلوچستان سے گرفتار۔ تفصیل کے مطابق تحصیل روجھان مزاری کے تھانہ عمر کوٹ کو مقدمہ بجرم اغواء برائے تاوان اور قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام یاسین سکنہ خلچاس کو صوبہ بلوچستان کے شہر رکنی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے گرفتار کرکے عمر کوٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • عدالت نے قتل کے 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

    عدالت نے قتل کے 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

    راجن پور۔ (اے پی پی)عدالت نے قتل کے 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ تفصیل کے مطابق ایک سال قبل ماڈل ٹاؤن جامپور میں رجب علی فقیر فائر لگنے سے مردہ حالت میں رہائشی مکان سے ملا تھا جس پر اس کے بھائی میاں نور الہی فقیر کی مدعیت میں بھائی کو قتل کرنے کا نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی جامپور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جامپور محمد رضوان عارف نے استغاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے طالب حسین، عطامحمد کھوسہ، زمان لکھیسر اور غلام مصطفی قریشی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

  • خان پور عید گاہ میں خودکش حملے کا مرکزی ملزم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد گرفتار

    خان پور عید گاہ میں خودکش حملے کا مرکزی ملزم تحریک طالبان پاکستان دہشت گرد گرفتار

    سکھر ۔ (اے پی پی) سی ٹی ڈی سکھر نے خفیہ اطلاع پر شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلکس کے قریب مقابلے کے بعد خان پور عید گاہ میں خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق گزشتہ شب مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، تار، اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا محد بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2016 میں خان پور عید گاہ میں خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم ہے، اس نے خان پور میں عید کے دن دھماکے کرنے کیلئے دو خودکش بمباروں عید گاہ پہنچایا تھا۔ خان پور عید گاہ میں نماز کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تھا جس کے نتیجہ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس خود کش حملے میں نمازیوں نے ایک خودکش بمبارکو زندہ پکڑ لیا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری ان اقدامات کی ہدایت

    چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری ان اقدامات کی ہدایت

    فیصل آباد۔ (اے پی پی)ماہرین زراعت نے چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ لشکری سنڈی سبز چارے کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا کاشتکار چارے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں تاکہ لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہ کر فی ایکڑ زائد پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم وغیرہ کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی کاشت کیلئے بھاری میر ا یا قدرے ہلکی میرا زمین کاانتخاب کریں اور اسے تین سے چار مرتبہ ہل و سہاگہ دے کر دو سے تین ٹرالیاں فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مکس کر لیاجائے تاکہ ذرخیز زمین تیار ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ ایک ایکڑ کاشت کیلئے 8کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کاشت کرنااشد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لشکری سنڈی پتوں کو کھا کر چٹ کر جاتی ہے اس لئے اس کے خاتمہ اور پروانوں کی تلفی کیلئے روشنی کے پھندے لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لشکری سنڈی کا حملہ شدت اختیار کر جائے تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے 125سے 140 ملی لیٹر فی ایکڑ سٹیوارڈ کاسپرے بہتر نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

  • ایسا کیا ہوا کہ اگلے ہی روز وزیر اعلی نے دوبارہ چکوال کا دورہ کیا

    ایسا کیا ہوا کہ اگلے ہی روز وزیر اعلی نے دوبارہ چکوال کا دورہ کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا چکوال میں دھرابی جھیل کا اچانک دورہ۔
    راجہ عثمان ہارون نے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔
    پراجیکٹ ڈائریکٹر نے دھرابی ڈیم کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
    چکوال میں دھرابی جھیل کو سیاحتی مقام کے طورپر ڈویلپ کیا جائے گا۔عثمان بزدار
    دھرابی جھیل کے قریب ریسٹ ہاؤس بنایا جائے گا اوررابطہ سڑکیں بھی بنائیں گے۔عثمان بزدار
    میں نے گزشتہ روز دھرابی جھیل میں ریزارٹ کے قیام اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔عثمان بزدار
    اس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت نے8 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے ہیں۔عثمان بزدار
    دھرابی جھیل میں ماہی پروری کو فروغ دیں گے۔عثمان بزدار
    دھرابی جھیل میں واٹر سپورٹس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔عثمان بزدار
    ان اقدامات سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔عثمان بزدار
    دھرابی جھیل کو شاندار سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کر کے سیاحوں کیلئے تمام تر سہولتیں فراہم کریں گے۔عثمان بزدار
    دھرابی جھیل میں سیاحوں کی آمدورفت میں آسانی کے لئے مواصلاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
    چکوال کے علاقے میں سیاحت کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اورعلاقہ ڈویلپ ہوگا۔عثمان بزدار
    وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کی سیاحت کے شعبے میں شاندار خدمات کو سراہا۔اور چکوال کے لیے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کے شروع کئے گئے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت۔

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ تلہ گنگ

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ تلہ گنگ

    دو روز قبل دورہ تلہ گنگ  میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔تلہ گنگ سٹی ہسپتال کے دورہ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چکوال میانوالی روڈکیلئے وفاقی حکومت نے اے ڈی پی میں آٹھ ارب روپے رکھ دیئے ہیں۔جبکہ تحصیل لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے تلہ گنگ کے تمام روڈز کی مرمت کرنے کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی وعدہ کیا۔سٹی ہسپتال میں دوران بریفنگ ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کی درخواست پر قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سٹی ہسپتال میں فوری طور پر ٹراما سنٹر کے قیام،ڈائلاسسز مشینوں کو فنگشنل کرنے کی منظوری دی اور ریسکیو1122تلہ گنگ و لاوہ کو فوری فعال کرنے کی ہدایت جاری کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دورہ تلہ گنگ کے دوران ایم پی اے سردار آفتاب اکبرکے ہمراہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر،ممبر قومی اسمبلی چودھری سالک حسین،حاجی عمر حبیب اور ق لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔چکوال میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسرنے صحت انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی توجہ علاقہ کی پسماندگی کی جانب دلائی۔جس پر وزیر اعلیٰ نے مطالبات کے منظور ہونے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ میں ایم پی اے سردار آفتاب اکبر،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر راشدہ یاسمین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مُلا اور مِسٹر کے فرق کو دور کرنا ضروری ہے

    ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مُلا اور مِسٹر کے فرق کو دور کرنا ضروری ہے

    ہری پور۔ (اے پی پی) وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی خاطر ملا اور مسٹر کے فرق کو دور کرنا بہت ضروری ہے، یہ دو انتہائی سوچیں ہمارے معاشرے کی بدقسمتی سے تلخ حقیقتیں ہیں، افکار کی ان دو انتہاؤں نے ملک و قوم کو سب سے بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مہیمن نے مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ نور کالونی ہری پور اور ہری پور یونیورسٹی کے درمیان عملی تعامل کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا کے زوال اور پستی کا واحد سبب مسٹر اور ملا کی تفریق ہے، دین اور دنیا کو جدا جدا سمجھ لیا گیا ہے، اس خلیج کو مزید گہرا کرنے میں دونوں طرف سے متشدد گروہوں کا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال اور بیڈمنٹن کے میچز بھی کھیلے گئے جس کے بعد طلبہ نے ملکر صفائی مہم میں حصہ لیا۔

  • سنگدل باپ نے اپنے ہی چار بچوں کو پانچ ماہ سے رسیوں سے باندھ رکھا تھا … بالآخر کس نے چھڑوایا

    سنگدل باپ نے اپنے ہی چار بچوں کو پانچ ماہ سے رسیوں سے باندھ رکھا تھا … بالآخر کس نے چھڑوایا

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت کے حکم پر بیلف نے بمعہ پولیس نفری گاؤں ملکوٹ کے محلہ دروازہ میں چھاپہ مار کر چار معصوم بچے بازیاب کرا لئے، بچوں کو ان کے والد نے گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے گھر میں رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔ اسلام آباد کی رہائشی آسیہ بی بی دختر میر افضل کو اس کے خاوند عبدالرحیم نے طلاق دیدی تھی، چاروں بچے ماں کے پاس رہ رہے تھے کہ بچوں کو پانچ ماہ قبل ملکوٹ کے محلہ دروازہ میں رہائش پذیر عبدالرحیم ولد عبدالکریم،آسیہ سے زبردستی چھین کر ملکوٹ لے آیا اور انہیں گھر میں قید کر دیا۔ عدالتی اہلکار طارق کے مطابق عبدالرحیم کے گھر پر چھاپہ کے دوران دو سالہ سفیان کو رسیوں سے باندھا پایا گیا، چار سالہ عبدالمنان، 10 سالہ سحرش اور 12 سالہ انسہ کو بھی اسی گھر میں بند کر کے رکھا گیا تھا۔ عدالتی اہلکار ان چاروں بچوں کو وہاں سے پولیس کی موجودگی میں بازیاب کروا کر لے آئے اور عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم عبدالرحیم نے ایک سال قبل آسیہ بی بی کو طلاق دیدی تھی اور بچے بھی اس کے حوالہ کر دیئے تھے تاہم پانچ ماہ قبل وہ بچوں کو زبردستی اٹھا کر لے آیا تھا جس پر مذکورہ بچوں کی والدہ نے سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں بچوں کی واپسی کیلئے درخواست دی تھی۔ عدالت نے مذکورہ بچوں کی بازیابی کیلئے حکم دیا اور عدالتی اہلکار کی موجودگی میں چھاپہ مارا گیا۔

  • آر ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

    آر ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

    راولپنڈی(اے پی پی ) راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی (آرڈی اے) نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سائٹ آفس مسمار اور دو سربمہر کردیئے۔ترجمان آر ڈی اے نے اے پی پی کو بتایاکہ چیئر مین آر ڈی اے محمد عارف عباسی کی ہد ایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ نے چکری روڈ پرچار غیر قانونی ہا ؤ سنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بینک کالونی فیز II کے سائٹ آفس کو مسمار کردیا جبکہ الرحمان سٹی اور پاک سرزمین ٹاؤن کے سائٹ دفاترکوسر بمہر کردیا گیا۔اسی طرح غیر قانونی رہائشی سکیم محمود ٹاؤن کے ترقیاتی کام کو رکوا دیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو یہ آپریشن پولیس نفری کے ہمراہ کیا کے ساتھ مل کر بھر پور آپریشن کیا۔اس ضمن میں ڈائریکٹر میٹروپولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے کا کہنا ہے کہ جن سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں کی گئیں وہ تمام پنجاب پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010کی خلاف ورزی کررہی تھیں۔ترجمان آر ڈی اے نے شہریوں کو انتباہ کیاکہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ہر گز سرمایہ کاری نہ کریں اور کسی بھی رہائشی سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل آر ڈی اے کی ویب سائٹ سے مذکورہ رہائشی سکیم کی قانونی حیثیت بارے جانچ پڑتال ضرور کریں۔