Baaghi TV

Author: Regional News

  • پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار

    پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار

    مظفرگڑھ ۔ پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کی فرید کالونی کے رہائشی محمد اسلم کے گھر گزشتہ شب پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے اور تلاشی لینے کے نام پر سب اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے 10 لاکھ کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ محمد اسلم نے شہر کے تمام تھانوں سے رابطہ کرکے پوچھا کہ اس کے گھر کون سے تھانے کی پولیس نے چھاپہ مارا ہے تو تمام تھانوں کی پولیس نے چھاپہ مارنے کی تردید کی ۔ محمد اسلم کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے اہلخانہ پر تشدد بھی کیا ۔ پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

  • راہزنوں نے خواجہ سرا کو لوٹ لیا

    راہزنوں نے خواجہ سرا کو لوٹ لیا

    ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کنج میں خواجہ سرا کو لوٹ لیا گیا، چند راہزنوں نے خواجہ سرا سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی چھین لی، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ میں فہد نامی خواجہ سرا نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ کنج میں شادی کی ایک تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ اسے چند راہزنوں نے لوٹ لیا، یہ راہزن اس کے پاس موجود اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ کینٹ پولیس نے خواجہ سرا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • مالاکنڈ میں دوفریقین کے مابین خونی تصادم

    مالاکنڈ میں دوفریقین کے مابین خونی تصادم

    پشاور۔ سخاکوٹ ضلع مالا کنڈکے نواحی علاقے غاور کلے میں دو فریقین کے مابین لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ملاکنڈلیویزکے مطابق گاؤں غاور کلے ملاکنڈمیں دو فریقین کے مابین لڑائی کے دوران فائرنگ سے نجیم نامی شخص موقع پرجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ملاکنڈلیویزتھانہ نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • پنجاب میں زرعی تحقیق کے لیے 6 ارب روپے مختص

    پنجاب میں زرعی تحقیق کے لیے 6 ارب روپے مختص

    لاہور۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں زرعی تحقیق کیلئے 6ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ زراعت مختلف فصلوں کی 80نئی اقسام کی منظوری دے چکا ہے، حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات کی وجہ سے رواں سال چنے اور کینولاکی اضافی پیداوار ہوئی-یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کے مسائل کے حل کے وعدوں کی تکمیل کیلئے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیرزراعت اور ان کی ٹیم پنجاب کو غذائی خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، 2سال میں 78ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو قابل استعمال بنانے سے کاشتکار وں کی آمدن میں اڑھائی ارب روپے اضافہ ہوا-انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے جدید ترین سپرنکلر‘ رین گن سپرنکلر‘ ڈرپ سپرنکلرسولر سسٹم کا استعمال بہت ضروری ہے، زراعت کی ترقی سے معیشت ترقی کرے گی، زراعت کی ترقی کیلئے کسان کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اشد ضرور ی ہے، ہم نے زراعت کی ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔

  • غیرت کے نام پر 16سالہ بہن قتل

    غیرت کے نام پر 16سالہ بہن قتل

    سرگودہا کے نواحی چک بھٹیاں میں بھائی نے غیرت کے نام پر16سالہ بہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا۔وقوعہ کے وقت سعدیہ اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ اْسکا بھائی ملزم محمدراشد نے غیر ت کے نام پر اپنی 16سالہ بہن سعدیہ کو بندوق سے فائرنگ کر کے قتل کر دیااور واردات کے بعد ملزم فرارہو گیا۔فائرنگ کے نتیجہ میں سعدیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ لکسیاں نے موقع پر پہنچ کرنعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مڈھ رانجھاء کے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ لکسیاں کے مطابق واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور ملزم محمد ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • نوجوان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے پولیس کی حراست میں

    نوجوان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے پولیس کی حراست میں

    نوجوان لڑکے پر تشدد، پولیس کی فوری کاروائی، ملزم چندگھنٹوں میں گرفتار
    سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکے کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ویڈیو وائرل کر دی گئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر کو فوری قانونی کاروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدرانسپکٹر قیصر الہی اور ایس ایچ اوتھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر ناصر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران عرف مجن کو گرفتارکرلیا ہے۔مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

  • اسلام آباد ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص

    اسلام آباد ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص

    اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کی 8 یونین کونسل میں گلیوں کی پختگی کے لیے داخلہ ڈویڑن کے اس منصوبے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی 8 یونین کونسل جن میں بوکڑہ،میرا سنبل جعفر، بڈھانہ کلاں،جھنگی سیداں،سرائے خربوزہ،ترنول،گولڑہ شریف اور شاہ اللّٰہ دتہ کی یونین کونسل شامل ہیں۔ان میں گلیوں کی پختگی کے منصوبے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 1500 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  • گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری، دو دکاندارگرفتار

    گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری، دو دکاندارگرفتار

    ملتان۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو2 لاکھ13 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ2 ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران 144 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔دریں اثنااے سی سٹی عابدہ فرید نے قاسم بیلہ کے ایریا میں پرائس چیکنگ کی۔اے سی سٹی نے 2 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیج دیا جبکہ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

  • نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا

    نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا

    سرگودھا.نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا کی تحصیل ساہیوال کے قصبہ ترکھانوالہ کی منگووالی کالونی کے رہائشی نوجوان محمدکاشف نے گھریلو جھگڑے پر اپنی کزن ارم شہزادی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ترکھانوالہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سینٹرفروکہ منتقل کرا دیا ہے۔پویس تھانہ ترکھانوالہ کے مقدمہ درج کر کے ِتفتیش شروع کر دی ہے۔