فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ سی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ اہلکاروں کے خلاف راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کے معاملے کے واقعہ کاسی پی او سہیل چوہدری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اور رضاکار کو گرفتار کرکے راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔شہری ولایت حسین نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی تھی کہ جھال خانوانہ انڈرپاس کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ارشاد نے رضاکار اظہر کے ساتھ مل کر تلاشی لینے کے بہانے اس کے بھانجے محمد اسماعیل کے بٹوے سے 90 ہزار روپے نکال لیے تھے۔ رقم کی واپسی کے مطالبے پر دونوں ملازمین نے اسلحہ کے زور پر اسماعیل کو دھمکایا اور اس کی موٹر سائیکل اور نقدی ہزار لے کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔
Author: Regional News

تکرار کیوں کی، مجرم نے مخالف کو قتل کردیا
ہری پور کے علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدد ڈوئیاں خشکی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈوئیاں خشکی میں لین دین کے تنازعہ پر توں تکرار کے بعد ملزم محمد شوکت ولد محمد صادق سکنہ ڈوئیاں خشکی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے نعیم اختر ولد بوستان خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے کو دو بار موت کی سزاء
ساہیوال ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور چوہدری نے خواجہ سراؤں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دو خواجہ سراؤں کے قتل کے جرم میں گرفتار مجرم محمد زبیر اسلم کو 2 بار سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی.
مجرم نے 2019 میں 2 خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر فائر مار کے قتل کیا تھا. قاتل زبیر نے خواجہ سراؤں کو قتل کرنے کے بعد پستول گندے نالے میں پھینک دی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔قاتل نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میں نے آئے دن کی لڑائی کی وجہ سے مسکان کو قتل کیا۔
قاتل نے اپنے بارے میں پولیس کو بتایا کہ اس کا نام زبیر ہے اور وہ رحیم یار خان کی ایک فیکٹری میں الیکٹریشن کا کام کرتا ہے جبکہ ساہیوال کا رہائشی ہے۔
دونوں مقتول خواجہ سراؤں سلمان عرف مسکان ،اشفاق عرف نادیہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ہڑپہ میں درج تھا
راولپنڈی، پولیس پر فائرنگ ڈاکوؤں کو مہنگی پڑ گئی
راولپنڈی. تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس گشت کے دوران ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکوہلاک ہوگیا،پولیس نیدو ملزمان گرفتارکر لئے،دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ایس پی راول ڈویڑن رائے مظہر اقبال نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صادق آباد کے علاقہ قیوم آباد میں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کی پولیس پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کو چیکنگ کے لئے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور دوملزمان گرفتارہوئے۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت منظر عرف اسامہ کے نام سے ہوئی ہے اورگرفتار ہونے والے ملزمان میں آفتاب اور کامران شہزاد ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں جیل جا چکے ہیں، ملزمان 2012 میں پولیس کانسٹیبل شاہد ضمیر کی شہادت میں بھی ملوث ہیں۔ڈکیت گینگ راہزنی، ڈکیتی، شاپس رابری اور کیش سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈکیتوں کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان سے ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔مظہر اقبال نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس اپنی جان کی پروا کئے بغیر سرگرم عمل ہے۔خطرناک ملزمان کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے اور گرفتاری پر سی پی او کی ایس پی راول، ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

پولیس کا چھاپہ تین ہزار بوتلیں شراب برآمد
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ صدر پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم محسن اعوان سے تین ہزار بوتلیں شراب برآمد مقدمہ درج ملزمان فرار ہوگئے پولیس ترجمان کے مطابق کوٹ ادو تھانہ صدر کے ایس ایچ او شمس اللہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ موضع کھائی سوئم کے بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی تین ہزار بوتلیں شراب برآمد کیں پولیس کے مطابق ملزم عاصم اعوان اور محسن اعوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرلیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان نے بڑی مقدار میں شراب تحصیل بھر میں سپلائی کرنے کیلئے سٹاک کی ھوئی تھی اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔

مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود چک نمبر 119 گ ب کے قریب پیش آیا۔ڈاکو چک 125 گ ب میں لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوگیا۔دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں تین مبینہ ڈاکو ہلاک۔ ہو گئے جبکہپولیس نے تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت طارق ولد عارف سکنہ 57 ج ب ملاں پور، اشرف ولد اکبر ساکن گوجرہ اور ریاض ولد مسکین ساکن دالو وال فیصل آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونیوالوں ڈاکوؤں کی شناخت اور کریمنل ریکارڈ کے حصول کیلئے کارروائی جاری ہے۔

چارسدہ میں 3 سگے بھائی قتل
چارسدہ کے علاقے گڑھی حمید گل میں لین دین کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھا ئی جا ں بحق ہو گئیجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چارسدہ کے علاقے گڑھی حمید گل میں لین دین کے تنازعے پر مخالفین نیفائرنگ کر کے3 سگے بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان اور جاں بحق افراد کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزمان نے چاروں بھائیوں کو ان گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مہمند، دیامر بھا شا سمیت کئی ڈیمز پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے 4 ڈیم منصوبوں مہمند، دیامر بھا شا، کرم تنگی اور نئی گج ڈیم پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق یہ بڑے منصوبے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے اور اور پانی کے ضیا کو روکنے کے لئے شروع کیے گئے ہیں۔ان منصوبوں سے نہ صرف 8.13 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ ہوگا بلکہ 5،383.4 میگاواٹ کم لاگت ماحول دوست توانائی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ مہمند ڈیم دریائے سوات (مہمند) پر، دیامر بھا شا ڈیم دریائے چلاس، شمالی وزیرستان میں دریائے کرم پر کرم تنگی ڈیم اور دریائے گج (دادو) پر نئی گاج ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے، اسی طرح اب تک 14 ڈیموں کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور ان منصوبوں میں تربیلا، منگلا، حب، خان پور، میرانی، ستورا، شامل ہیں جبکہ ڈیموں کے مزید 9منصوبے منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں اور ان میں ہنگول، شیوک، چنیوٹ، مرونجی، ٹانک، باڑہ، بھمبر، درابن زم اور اکھوڑی ڈیم اور سندھ بیراج شامل ہیں۔

دوران مرمت بجلی آ جانے سے محکمہ برقیات کے دو ملازمین جاں بحق
دوران مرمت بجلی آ جانے سے محکمہ برقیات کے دو ملازمین جاں بحق
گلگت علامہ اقبال ٹاؤن کے مقام پرکھمبے پر مرمتی کام کے دوران محکمہ برقیات کے دو ملازمین بلالاور ابوذر جاں بحق ہوگئے۔دونوں نوجوان گلگت علامہ اقبال ٹاؤن میں بجلی کے کھمبے پرچڑھ کر مین ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے تھے کہ اس دوران اچانک بجلی آن ہونے کے باعث دونوں نوجوان بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ایک نوجوان بلال ولد نوشروان کھمبے کے پول کے اوپر ہی جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا نوجوان ابوذر ولد غلام حسین کھمبے کے پول سے گر کر شدید زخمی ہوا جسے بعد ازاں سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق نوجوانوں کے ورثا نے دونوں نوجوانوں کی موت کو محکمے کے بعض ملازمین کی حد درجہ غفلت قرار دیتے ہوئے اعلی حکام کو اس واقعے پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چہلم کے ماتمی جلوس کو خوفناک اور خونی حادثہ پیش آگیا
حیدرآباد قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئیہیں۔ مٹیاری پیرزادہ سے حیدرآباد آنے والے ماتمی جلوس کے شرکا سڑک عبور کر رہے تھیکہ اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کرجلوس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ10 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کرا دیں. جہاں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہو نے والوں میں شاکر خاص خیلی، علیزہ خاص خیلی، خطو باجڑ،زیبو باجڑ شامل ہیں۔پولیس نے ٹرالر کو تحویل لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









