چکوال (اے پی پی) مسلم لیگ ق کے رہنما ملک حفیظ انجم کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ غربی قبرستان میں ادا کردی گئی۔نمازہ جنازہ میں چکوال کی سیاسی سماجی و سرکاری شخصیات کی شرکت۔ جن میں راجہ عثمان ہارون، ہارون انچارج منسٹر ہاوس، میاں خاور سلیم،میاں افتخار حسین سابق نائب ناظم،میاں خرم کامران، ملک غلام مرتضی صدر چکوال چیمبر،حاجی نزیر سلطان،حاجی نور سلطان، سابق صدر چیمبر خواجہ عارف یوسف،چوھدری وسیم ظفر ایڈووکیٹ، ملک ذوالفقار علی، چوھدری عابد، چوھدری سجاد، ضلع کونسل، جمیل اختر بالم،عزیز اختر بالم ملک غضنفر رہنماء تحریک انصاف، افتخار حسین بھٹی صدر انجمن قصاباں، میاں شوکت نثار، ملک دوریز، طارق گولڈن ساجد نذیر آڑھتی،سیٹھ مبشر رشید شیخ ریاض فاروقی کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Author: Regional News

میپکو ٹاسک فورسز نے ایک روز میں 129بجلی چورپکڑ لئے، 44لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے عائد
ملتان۔(اے پی پی)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 129بجلی چور پکڑ لئے۔ 2لاکھ28ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر ان افراد پر 44لاکھ48ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔20ستمبر2019ء کو ملتان میں 29گھریلواورکمرشل صارفین کو66858یونٹس چوری کرنے پر1470894 روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے اور چار مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 14 گھریلو صارفین کو17691یونٹس چوری کرنے پر282292روپے جرمانہ، وہاڑی میں 9گھریلواور صنعتی صارفین کو11092یونٹس چوری کرنے پر204094روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج،بہاولپور میں 20گھریلواورکمرشل صارفین کو35279صارفین کو 803020روپے جرمانہ اور3 مقدمات درج، ساہیوال میں 11گھریلواور کمرشل صارفین کو18903یونٹس چوری کرنے پر284435روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 8گھریلوصارفین کو7986یونٹس چوری کرنے پر139000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 15 گھریلوصارفین کو32043یونٹس چوری کرنے پر447030روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،بہاولنگر میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو11399یونٹس چوری کرنے پر287000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو27724 یونٹس چوری کرنے پر530254روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

نامعلوم افراد چراواہے کو زخمی کر کے پچاس بکریاں چھین کر فرار
نصیرآباد۔ (اے پی پی)نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد چراواہے کو زخمی کر کے پچاس بکریاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس زرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود شاہ پور لُنڈا کے قریب مسلح افراد نے ہزار خان بھنگر کو زخمی کرکے 50 بکریاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لیا
نصیرآباد۔ (اے پی پی) گنداواہ کے علاقے سے نامعلوم افراد ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق گنداواہ پولیس ایریا گوٹھ لوہی گہرہ کے نزدیک ایک شخص رابیل سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2019چھین کر فرار ہوگئے۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی مختلف ڈیفالٹر وں سے رقم وصول
سرگودھا۔(اے پی پی)محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی مختلف ڈیفالٹر وں سے رقم ریکورکروالی، تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نادہندوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے فاطمہ جناح پر واقع سرکاری دوکانات کے نادہندوں سے13لاکھ98ہزار9سو56روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔اسی طرح محکمہ اینٹی کرپشن ضلع بھکر میں بھی سرگرم عمل ہے اور میونسپل کارپویشن بھکر کے نادہندوں سے محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھکر کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن بھکر نے نادہندوں سے 10لاکھ 7سو11روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔

ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کیلئے ضروری سفارشات جاری کر دیں
فیصل آباد۔ (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گہری کھیلیوں میں کماد کی کاشت سے پانی کی 50 فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار گہری کھیلیوں میں کمادکی ستمبر کاشت کاعمل یقینی بنائیں اور کھیلیوں میں پہلے فاسفورسی اور پوٹاش کی کھاد ڈال کر سیاڑیو ں میں سموں کی 2لائنیں آٹھ سے نو انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعد ازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں اور جب کھیلیاں خشک ہو جائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے تاکہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کماد کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں کیونکہ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے انہیں بھاری مالی اور ذہنی نقصان کابھی سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمایوں اختر خان
لاہور۔(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بے لاگ احتساب موجودہ حکومت کا بنیادی ستون ہے اور اب طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملک اس وقت اندورونی اور بیرونی طور پر گھمبیر مسائل سے دوچار ہے لیکن اپوزیشن کی سیاست صرف اپنی کرپشن بچانے کے گرد گھوم رہی ہے، عالمی ادارے تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان نے مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے قابو میں رکھا گیا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی سائیکل چلے گی اور آنے والے سالوں میں ہم مرحلہ وار مشکلات سے آسودگی اور خوشحالی کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کا کردار صرف اپنی کرپٹ لیڈر اور ان کی کرپشن کا دفاع کرنا ہے، آج پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اور عوام سب کے کردار پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کے پیدا کردہ مسائل کینسر کی صورت اختیار کر چکے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ہرگز مایوس نہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نبرد آزما ہے۔ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اسی تناظر میں 217ارب سے اساس پروگرام اور اس طرز کے دیگر منصوبے شروع کیے گئے، غریب طبقات کو بجلی کی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں ملک کو مشکلات سے دوچار کرنے کی سازشیں کرنے والے نامراد رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اپنے آزادی مارچ کو کشمیر آزادی مارچ کا نام دیں ہم سب اس میں شریک ہوں گے اور ایک بات واضح ہے کہ اب اس ملک کو کرپشن سے بھی آزادی نصیب ہو گی۔

پولیس کی کاروائی،6ملزمان گرفتار،چرس برآمد
پشاور۔(اے پی پی)مردان پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مردان کے مختلف تھانہ جات کی حدودتھانہ پارہوتی اورتھانہ ہوتی پولیس نے نفری کے ہمراہ چھاپوں کے دوران 6منشیات فروش کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں چرس برآمدکرلی۔

بالاکوٹ میں 40 جامع مساجد میں سولر سسٹم تنصیب کی منظوری
مانسہرہ۔ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ کی کاوشوں سے بالاکوٹ میں 40 جامع مساجد میں سولر سسٹم تنصیب کی منظوری دیدی گئی، دیگر مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب دوسرے فیز میں کی جائے گی۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے سید احمد حسین شاہ کی تجویز پر تحصیل بالاکوٹ کی 40 جامع مساجد کو پہلے فیز میں سولر انرجی فراہم کرنے کی اصولی طور پر منظوری دیدی ہے جبکہ دوسرے فیز میں تحصیل بالاکوٹ کی دیگر مساجد کو بھی شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جن جامع مساجد کیلئے سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں جامع مساجد ابوبکر صدیق بٹہ کنڈی، جامع مسجد پل بٹہ کنڈی، مسجد عمر فاروق سہوچ جامع مسجد ناران، جامع مسجد راجوال، جامع مسجد کاغان، جامع مسجد درمیانہ گراں کاغان، جامع مسجد لڑی، مسجد بلال باڑی کاغان، جامع مسجد پھاگل، جامع مسجد مہانڈری، تبلیغی مرکز جرید، جامع مسجد بھونجہ، جامع مسجد بیلہ پارس، مسجد باڑی پارس، مسجد چونٹیاں پارس، جامع مسجد گھنول، جامع مسجد سنگڑ، مدرسہ جامع سید احمد شہید بالاکوٹ، جامع مسجد شوہال میدان، جامع جامع مسجد نڑاہ، مسجد بالا پیر گرلاٹ، مسجد محمدی گرلاٹ، جامع مسجد شوہال معزاللہ، مسجد پت سیری شوہال، جامع مسجد تلہٹہ، جامع مسجد لوئر حصاری، جامع مسجد ہنگرائی، جامع مسجد بیلہ پارس، جامع مسجد کھیت سراش، جامع مسجد کرنول، جامع مسجد دوگہ، جامع مسجد خیرآباد، جامع مسجد گل ڈھیری، جامع مسجد گڑھی حبیب اللہ، جامع مسجد برار کوٹ، جامع مسجد حسہ، جامع مسجد کیوائی شامل ہیں جن کو سولر سسٹم فراہمی کی مکمل طور پر منظوری ہو چکی ہے اور جلد اس کی تنصیب شروع ہو گئی جبکہ دوسرے فیز میں رہ جانے والی مساجد شامل کیا جائے گا۔

آتشزدگی سے تین کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر
ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) گلیات کی یونین کونسل پلک کے گاؤں ملکوٹ میں چادر چھت مکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں تین کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ زرداد خان کے مکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گیس سلنڈر کے پائپ کو آگ لگنے کے بعد آگ کے شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے تین کمروں پر مشتمل چادر چھت مکان کے تینوں کمرے جل گئے۔ آتشزدگی سے متاثرہ شخص نے ضلعی انتظامیہ سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔









