Baaghi TV

Author: Regional News

  • دو قبائل میں مسلح تصادم،4افراد جاں بحق پانچ شدید زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درازندہ کے علاقہ میں جنگل کی لکڑیوں کی کٹائی کے تنازع پر دوتانی پوندہ اور شیرانی قبائل میں مسلح تصادم ،دونوں گروپوں کی بے دریخ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب کے چار افراد جاں بحق،پانچ شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیاگیا،ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے فریقین کے درمیان جرگہ شروع کردیاگیا،مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل درازندہ کے علاقہ میں جنگل کی لکڑی کی کٹائی کے تنازع پر دوتانی اور شیرانی قبیلوں کے دوران شدید خونریزی پیدا ہوگئی اور دونوں جانب سے اندھادھندفائرنگ کا بے دریخ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک جانب پوندہ دوتانی گروپ کے دو افراد تیس سالہ صاحب خان ولد مرزا خان اور اٹھارہ سالہ عزت خان ولد مدا افضل اقوام آدم خیل دوتانی ساکنان اللہ داد کوٹ درازندہ نزد زڑکنی اور دوسری جانب شیرانی قبیلے کے بھی دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں طرف کی فائرنگ سے ایک جانب بازید ولد موسیٰ خان شاہ باران ولد مداافضل اور میاں نور ولد بابو اقوام آدم خیل دوتانی ساکنان اللہ داد کوٹ درازندہ نزدزڑکنی،شیرانی قبیلے کے دوافراد ملی خان ولد نسب اللہ خان اور رحیم اللہ ولد جمعداد اقوام شیرانی ساکنان درازندہ شدید زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ دونوں جانب وقفے وقفے سے جاری رہی ۔واقعہ کی اطلاع پر پاک فوج ، لیویز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں شدید زخمیوں کو ملتان ریفر کیاگیا، ذرائع کے مطابق حسن خیل شیرانی اور آدم خیل دوتانی قبائل کے درمیان جنگلات کی ملکیت اور درختوں کے کٹائی پر تنازع بیان کیاگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فریقین کی جانب کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں گروپوں کے درمیان گشیدگی کو ختم کرنے کے لئے فریقین کے اکابرین کے ساتھ جرگہ شروع کردیاگیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معدنیات کی نیلامی خالصتاً میرٹ پر کی گئی، وزیر معدنیات

    خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معدنیات کی نیلامی خالصتاً میرٹ پر کی گئی، وزیر معدنیات

    پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر جمعرات اور جمعہ کو پشاور میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ شاہ کی نگرانی میں 143.82 ملین روپے کی اہم معدنیات کی نیلامی ہوئی۔ مذکورہ نیلامی میں ڈائریکٹر جنرل حمید اللہ شاہ سمیت ڈائریکٹر ایکسپلوریشن عامر محمد،ڈائریکٹر لائسنسنگ یعقوب نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل ماجد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹٹیگیشن ریاض خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ نیلامی میں سینکڑوں بیڈرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر وزیر معدنیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کے مطابق نیلامی خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور اس میں قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی نیلامی میں شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ نیلامی میں چونا،گرینائٹ،فیلڈ سوپر،کرو مائٹ،کوپر،بیروت اور ماربل وغیرہ جیسی معدنیات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل معدنیات حمیداللہ شاہ نے کہا کہ بہت جلد خیبرپختونخوا کی حکومت معدنیات کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی جس سے خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہوگی۔

  • سکوار میں پانی کی بندش کے خلاف شاہراہ قراقرم پر دھرنا

    سکوار میں پانی کی بندش کے خلاف شاہراہ قراقرم پر دھرنا

    گلگت۔ (اے پی پی) گلگت شہر کے مضافاتی علاقے سکوار میں پانی کی طویل بندش کے خلاف خواتین اور مرد وں نے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے دیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے مصروف ترین شاہراہ کو بند کر کے محکمہ واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پانی کی بندش کومحکمہ واسا کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ واسا کی نا اہلی سے ہم ذہنی مریض بن گئے ہیں جب تک پانی کے حوالے سے یقین دہانی نہیں کرائی جا تی ہے ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے خواتین اور مردوں نے سکوار چونگی کے مقام پر کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا اور اس دوران محکمہ واسا کو دہائی دیتے رہے۔شاہراہ قراقرم کی بندش کے بدولت مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں ذمہ داران کی جانب سے پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرانے پر دھرنا ختم کر دیا۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صحافی برادری کی ریلی

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صحافی برادری کی ریلی

    سیالکوٹ۔ (اے پی پی)الیکٹرانک میڈیا ایسوسی کے زیرِ اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ جس میں مظاہرین نے مودی سرکاری کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ ریلی میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اورعہد کیا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔ ریلی کے دوران صحافیوں نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔

  • بہاولپور 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

    بہاولپور کے نواحی علاقے اڈا 13 سولنگ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ۔ملزم ذیشان بچی کو ورغلا کر لےجا رہا تھا کہ بچی کے شور کرنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور بچی کو بازیاب کروا کے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

  • اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گیے

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ـ
    وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن کے سپیشل جج ابراہیم اصغر نے نکالے، رابعہ سیال کو 20ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

  • ساہیوال چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کون بنا فاتح……

    ساہیوال چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کون بنا فاتح……

    ساہیوال۔ (اے پی پی)ساہیوال چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں ڈیموکریٹک اینڈ اپنا گروپ نے میدان مارلیا‘کارپوریٹ اور ایسوسی کلاس کی تمام سیٹیں جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں ڈیمو کریٹک اینڈ اپنا گروپ کے تمام امیدواروں نے اتحاد گروپ کے امیدواروں کو شکست دیکر تمام سیٹیں جیت لیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق کارپوریٹ کلاس کے شیخ عظمت سلیم 142‘ساجد علی چوہان 136‘رانا صدیق 135اور شاہد اقبال بھٹی 135ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ شیخ ہارون شاہد 105ووٹ لیکر ہار گئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں نوید انجم 533‘ حاجی محمدایوب 523‘محمدوسیم حفیظ 478اورغلام مصطفی قاسم 476ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رانا عبدالقیوم 383‘میاں عبدالوحید 321‘حاجی ذوالقرنین 290اور حاجی محمدوسیم 190ووٹ لیکر ہا ر گئے ہیں۔ اس طر ح ڈیموکریٹک اینڈ اپنا گروپ نے تمام سیٹیں جیت لی ہیں اور اب صدارتی اوردیگر عہدوں پر ہونے والے انتخابات میں بھی ان کی 100فیصد کامیابی یقینی ہے۔

  • کسانوں،آڑہتیوں کو چارے اور پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے،کمشنر ساہیوال

    کسانوں،آڑہتیوں کو چارے اور پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے،کمشنر ساہیوال

    ساہیوال۔ (اے پی پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے ڈویژن میں لگائی جانیوالی تمام مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت کے لئے آنے والے افراد کو بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور کہا کہ ماڈ ل مویشی منڈیاں بنانے کا واحد مقصد عام کسان کو لوٹ گھسوٹ سے بچانا ہے۔وہ یہا ں اپنے دفتر میں کمپنی کے بورڈ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایم ڈی احمد علی کے علاوہ متعلقہ افسران اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور آڑہتیوں کو چارے اور پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ٹھیکے مکمل شفافیت سے دیئے جائیں۔انہوں نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عارف والا کی منڈی مویشیاں کو کمیر سے واپس عارف والا منتقل کرنے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے عارضی طور پر کمیر منتقل کی گئی ہے۔

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1542.63 فٹ ہوگئی

    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1542.63 فٹ ہوگئی

    ہری پور۔ (اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1542.63 فٹ ہوگئی، 16 پیداواری یونٹس سے 3833 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح معمولی طور پر کم ہو کر 1542.63 فٹ ہو گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 100600 اور اخراج 120000 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے تمام 17 میں سے 16 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 3833 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • قصور کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی دوکمسن بچوں کی پر اسرار گمشدگی،مقدمہ درج

    قصور کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی دوکمسن بچوں کی پر اسرار گمشدگی،مقدمہ درج

    ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 19 ستمبر (اے پی پی)تحصیل پیر محل کے شہری علاقہ مکہ بلاک سے 2کمسن بچوں 4سالہ عروشہ دختر شعیب اور 3سالہ عبدالحنان ولد تیمور کی پر اسرار گمشدگی کے بعد ضلع بھر میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،جبکہ ڈی پی او وقار قریشی کی ہدایت پر تھانہ پیر محل پولیس نے کمسن بچوں کی گمشدگی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،تاحال دونوں کمسن بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اس حوالے سیڈی پی او وقار قریشی نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،بچوں کو جلد تلاش کرلیا جائے گا،جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر دور دراز علاقوں سے اونٹ اور دیگر مویشی فروخت کیلئے مقامی شہروں میں لانے والے نامعلوم افراد بھی اس طرح کی وارداتوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔