Baaghi TV

Author: Regional News

  • ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلرک سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلرک سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلر ک سے نقدی اور موٹرسائیکل کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے تین افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔تھویا سیال کے رہائشی اٹھارہ سالہ محمد حامد ولد محمد رمضان قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ راولپنڈی کوچز اڈہ کا بکنگ کلرک ہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بارہ بجے میں ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ شاہجہان شہید ٹاؤن ٹال لکڑی کے قریب پہنچنے پر سامنے محمد بلا ل عرف حاجی کو کھڑا پایا جبکہ اس دوران موٹرسائیکل پر دو نامعلوم نقاب پوش ملزمان پیچھے سے آئے اور اپنا موٹرسائیکل میرے ساتھ ٹکر اکر مجھے نیچے گرا دیا۔ان میں سے ایک شخص نے مجھے پکڑا جبکہ دوسرے شخص نے میرے جیب سے اڈہ کی رقم چورہ ہزار روپے زبردستی چھین لیے اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔اس دوران وہاں پہلے سے موجود ملزم محمد بلال عرف حاجی نے میرا موٹرسائیکل زبردستی چھینا اور وہ اس پر بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

  • نظام آبپاشی میں کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کے لیے درخواستیں طلب

    نظام آبپاشی میں کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کے لیے درخواستیں طلب

    راولپنڈی(اے پی پی)پنجاب میں آبپاش زراعت کی بہتری کے منصوبہ کے تحت غیر نہری علاقوں میں نظام آبپاشی کی بہتری کے لئے کاشتکاروں کی فنی و مالی معاونت کی جارہی ہے۔اس منصوبہ کے تحت کاشتکار کے پاس وافر پانی کا حامل ذریعہ آبپاشی جس کا رقبہ کم ازکم 40 کنال 5)ایکڑ(ہونا چاہیے اور پانی کا لفیٹنگ ہیڈزیادہ سے زیادہ 50 میٹر ہونا چاہیے اور انجمن آبپاشیاں کے قواعد کے مطابق حصہ داران کی تعداد پوری ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ مجوزہ سکیم کو ہر قسم کی قانونی کاروائی سے پاک ہونی چاہیے۔ مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ www.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اہل درخواست دہندہ کے فارم کا سروے،ڈیزائن اور تخمینہ لاگت تیار کیا جائے گا جس کی منظوری متعلقہ اتھارٹی دے گی۔ حصہ داران سکیم اپنے حصہ کی رقم متعلقہ شراکتی بینک میں جمع کروائیں گے۔حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام کیلئے منظورشدہ رقم مبلغ 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی قسط وار ادائیگی کی جائے گی۔ حصہ داران متعلقہ کمیٹی کے ذریعے کام مکمل کروائیں گے جس کی تصدیق متعلقہ ادارہ کرے گا۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99200713 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس سکیم سے دستیاب پانی کی بچت ہوگی اور پانی کا بہاؤ بہتر ہونے سے فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • سیوریج لائنوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے، جان محمد بلوچ

    سیوریج لائنوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے، جان محمد بلوچ

    کراچی۔ (اے پی پی)چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے عوام کی خدمت ہمارا منصبی فریضہ ہی نہیں اخلاقی فریضہ بھی ہے، ادارے کے محکمہ جاتی سربراہان اور ملازمین اپنے امور کی انجام دہی احسن طریقے پر کریں تو عوام کو اپنے حقوق کے حصول میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو ہر پریشانی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پارٹی قیادت کی جانب سے واضح احکامات کی روشنی میں تمام یوسیز میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں اور مزید منصوبے زیر غور ہیں، بلخصوص فراہمی و نکاسی آب، شاہراہوں کی درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ یو سی غازی داؤد بروھی میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پریوسی چیئرمین اختر بلوچ، یوسی کونسلر حسن بلوچ، بلدیاتی افسران اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، سیوریج لائنوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے تاکہ اوور فلو کا مسئلہ ہی پیدا نہ ہو، سیوریج کی بند لائنوں کی راڈنگ اینڈ سکنک مشینوں کی مدد سے صفائی کو یقینی بنایا جائے، سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے عوام اور نمازکی ادائیگی کیلئے جانے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام یوسیز کی کچرا کنڈیوں سے بروقت کچرا اٹھاکر اور چونے کے چھڑکاؤکو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے۔ موقع پر موجود علاقہ معززین نے چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ سے بلدیاتی امور کی بروقت انجام دہی پر تشکر کا اظہار کیا۔

  • نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی۔ (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ہمیش میک ماسٹر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل معین فودا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، انتہا پسندی، آر ایس ایس کی غنڈا گردی، مصائب کا شکار کشمیریوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی ریاستی ظلم و بربریت سے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر صورت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی، کشمیر کے مسئلے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، آخری سپاہی، آخری گولی تک لڑنے کے لئے پوری قوم تیار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے اور اسے خطے میں غنڈا گردی کرنے سے روکا جائے۔ نیوزی لینڈ کے سفیر نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو جلد کشمیروں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہم سب کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی میں زندگی اپنے عروج پر ہے، یہاں معاشی، سماجی، ثقافتی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کار اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن مدداور تعاون فراہم کرے گی سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزئی کرنا مقصود ہے۔

  • راجن پور،کشمیریوں کے حق میں،بھارتی مخالف ریلیاں، سیمینارکا سلسلہ جاری

    راجن پور،کشمیریوں کے حق میں،بھارتی مخالف ریلیاں، سیمینارکا سلسلہ جاری

    راجن پور۔(اے پی پی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیریوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل جام پورمیں تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا،جس میں میں اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ افواجِ پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • سکول و کالجز سربراہان کو تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت

    سکول و کالجز سربراہان کو تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت

    سرگودھا۔ (اے پی پی) محکمہ تعلیم نے تمام سکولزو کالجز کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں سکیورٹی کے نظام کو فول پروف بنائیں اور بغیر شناختی کارڈ کسی بھی شخص کو سکول میں داخل نہ ہونے دیں۔محکمہ تعلیم کے ترجما ن کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس بات کو جاری کردہ ہدایت میں کہاگیا ہے کہ جو بھی شخص کسی تعلیمی ادارے میں کام کی غرض سے آئے اس کا نام پتہ اور شناختی کارڈ نمبر رجسٹر میں درج کیا جائے اس کے علاوہ گیٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، چھٹی کے اوقات میں بچوں کو بیک وقت نکالنے کی بجائے کلاس وائز نکالیں اور بچوں کو سکول سے نکلتے وقت سکولوں کے گرد جمع ہونے سے بھی منع کریں اس کا مقصد بچوں کو محفوظ بنانا ہے۔

  • صو بائی وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن چوہدری اخلا ق کا گو رنمنٹ ڈگری کا لج سپیشل ایجو کیشن کا دورہ

    صو بائی وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن چوہدری اخلا ق کا گو رنمنٹ ڈگری کا لج سپیشل ایجو کیشن کا دورہ

    راولپنڈی۔ (اے پی پی)صو بائی وزیر برائے سپیشل ایجو کیشن چوہدری اخلا ق نے گو رنمنٹ ڈگری کا لج سپیشل ایجو کیشن کا خصو صی دورہ اور معا ئنہ کیا۔دورے میں کا لج،انتظامیہ اور طا لبات کو رد پیش مسا ئل کا جا ئزہ لیا گیا۔کا لج آمد پرسٹا ف اورمعذورطلبہ کی جانب سیصو بائی وزیر کاپر جو ش استقبا ل کیا گیا۔ دو رے کے دوران کا لج کی پر نسپل ڈاکٹر فو زیہ نے صو با ئی وذیر کوکا لج،سٹاف اور معذور طلبہ کو در پیش مسا ئل سے آگا ہ کیا۔جن میں کا لج کی عا رضی عمارت،محدود بجٹ،ہو سٹل کی سہو لت کا میسر نہ ہو نا، بسوں اور ٹیچنگ سٹا ف کی کمی شا مل ہے۔ پر نسپل نے صو با ئی وزیر کو کا لج کے مسا ئل سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کی کا لج کا محدود بجٹ اس کی ضر وریا ت کے مطا بق نہیں ہے۔جبکہ کا لج کی عمارت عا رضی ہو نے کے باعث مشکلا ت کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لئے غیر فعا ل ما حو ل کا سبب ہے تا ہم اگر کا لج کی عمارت مستقل بنیا دوں پر فر اہم کر دی جائے تومعذور طلبہ کو ساز گا ر تعلیمی ما حو ل میسر ا ٓ سکے گا۔پر نسپل کا کہنا تھا کہ دور دراز سے آئے طلبہ کے لئے ہو سٹل کی سہو لت میسر نہ ہو نے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ سپیشل ایجو کشن کے لیئے ٹیچنگ سٹا ف کی کمی کے ساتھ ساتھ طلبہ کو لا نے اور لے جا نے والی بسوں کی بھی کمی ہے۔جس پر صو با ئی وذیر نے کالج، سٹا ف اور طلبہ کے مسائل کے حل کی یقین دہا نی کرائی کہ وہ جلد از جلد ان مسا ئل کو حل کر یں گے۔

  • گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کے لئے پی سی ون پر کام شروع

    گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کے لئے پی سی ون پر کام شروع

    گلگت۔ 19 ستمبر (اے پی پی) گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کا فیصلہ، پی سی ون پر کام شروع کر دیا گیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ گلگت ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک اے ٹی آر طیارے کے پھسلنے کے بعد پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماہرین نے یہ رپورٹ دی کہ اگر رن وے کی لمبائی زیادہ ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ طیارے کے حادثے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گلگت ایئرپورٹ کے رن وے کو سٹی پارک تک توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پی سی ون پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں رن وے کی توسیع کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے زمین بھی خریدی تھی مگر بعد ازاں رن وے کی توسیع کام نہ ہو سکا جس پر صوبائی حکومت نے رن وے کی توسیع کیلئے خریدی گئی اراضی پر سٹی پارک بنادیا اور موجودہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں سٹی پارک کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تزئین و آرائش بھی کی ہے۔

  • ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافے کیلئے نئے ٹریک کی تعمیرجاری، 14کلومیٹر حصہ باقی رہ گیا

    ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافے کیلئے نئے ٹریک کی تعمیرجاری، 14کلومیٹر حصہ باقی رہ گیا

    ملتان۔(اے پی پی) پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن نے ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافے کے لیے شیر شاہ اور کوٹ ادو کے درمیان مجوزہ 71کلومیٹر نئی ریلوے لائن میں سے 57کلومیٹر ٹریک مکمل کرلیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئی ریلوے ٹریک مکمل ہونے سے ٹرینوں کی رفتار میں 20کلومیٹر فی گھنٹہ اضافہ ہوجائے گا۔ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مجیب الرحمن نے اے پی پی کوبتایا کہ باقی14کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر جون2020تک مکمل ہوجائے گی۔یہ ڈیڈ لائن دوسال پہلے دی گئی تھی۔ٹریک مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی سپیڈ پہلے مرحلے میں 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھاکر 95سے100کلومیٹر تک کردی جائے گی۔اگلے مرحلے میں یہ سپیڈ مزید بڑھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اب تک مہرایکسپریس،تھل ایکسپریس اور بہت سی مال گاڑیاں یہ ٹریک استعمال کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریک کی تعمیر کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت نہیں روکی گئی تاہم ٹرینوں کی آمد کے موقع پر سائٹ انجینئرز عارضی طورپر اپنا کام روک دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں۔

  • دکی، کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ایک کانکن جاں بحق

    دکی، کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ایک کانکن جاں بحق

    کوئٹہ۔اے پی پی) بلوچستان کے علا قے دکی میں کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے علا قے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے کے دوران رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد یوسف موقع ہی جاں بحق ہوگیا، لیویز فورس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔