Baaghi TV

Author: Regional News

  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق،ملزمان فرار

    مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق،ملزمان فرار

    کوئٹہ۔اے پی پی)مستونگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز لیویز اہلکارسمیع اللہ اپنی ڈیوٹی پر آرہا تھاکہ شیرین آب کے علاقہ خوشنخیرکے مقام پر نامعلو م موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ لیویز فورس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی اور لا ش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا، علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی ہے۔

  • فیسکو کا کوئی افسر یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسے  نوکری سے ہاتھ دھونا ہوں گے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

    فیسکو کا کوئی افسر یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے ہاتھ دھونا ہوں گے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ اگر فیسکو کا کوئی افسر یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسے معطلی کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی ہاتھ دھونا ہوں گے جبکہ کمپنی کے تمام ملازمین صارف دوست رویہ اختیار کریں اور کمبائنڈ ایفیشینسی انڈیکس میں فیسکو کی بہترین پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلئے کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے بصورت دیگر ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر بجلی چوری کے خلاف کاروائی میں کسی تا خیر کامظاہرہ کیاگیاتو اسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ فیسکو نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سب سے زیادہ ریکوری اور سب سے کم لائن لاسز کے ضمن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے تاہم اس مقام کو چیلنج سمجھ کر برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاور لائنوں پر کام کرنے والے اہلکار حفاظتی آلات کے بغیر کام نہ کریں ور سیفٹی کیلئے اقدامات کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ نے بھی پوری استعداد کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔

  • پنجاب میں زیر کاشت بارانی رقبہ 11.8 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیا

    پنجاب میں زیر کاشت بارانی رقبہ 11.8 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیا

    فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پنجاب میں زیر کاشت بارانی رقبہ 11.8 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیاہے جس میں بارانی گندم کاحصہ 10،چنے کا 90، مسور کا 78، ریپ سیڈ و مسٹرڈ کا 25، مونگ پھلی کا 93، مونگ کا 5، ماش کا 86، جوار کا 58اورباجرے کازیر کاشت رقبہ بھی 40فیصد ہو گیا ہے نیز مختلف زرعی اداروں کے اشتراک و جامعات کے تعاون سے وادی پوٹھوہار میں انگور اور زیتون کی اعلیٰ پیداوار سمیت کاشتکاروں کے معاشی استحکام کیلئے ایک منصوبے کا آغاز بھی کیاجارہاہے جس سے پرائیویٹ نرسریوں پر کام کرنے والے افراد کی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے انہیں خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے زراعت کیلئے دستیاب قدرتی وسائل تباہ ہو رہے ہیں اور کاشتکاروں کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پانی اور کھاد کاموثر استعمال نہیں ہوتا جو فوڈ سکیورٹی کے حصول میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیق کے اداروں نے طویل ریسرچ کے بعدگندم کی9، مونگ پھلی کی 5، زیتون کی 2، آڑو کی 4، ریپ سیڈ اور مسٹر ڈ کی 2، چنا کی3، آم کی 2، ماش کی 1 اور مسور کی 1 نئی قسم بھی دریافت کی ہے جس سے شاندار پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارانی علاقہ جات زیتون، انگور اور ترشاوہ پھلوں کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہیں لہٰذان علاقوں میں فصلوں کی بہتر پیداوار لینے کیلئے کاشت کے جدید طریقوں کو رائج کرایاجارہاہے جبکہ پانی کو محفوظ کرنے اورکفایت شعاری سے استعمال کیلئے زیادہ بہتر ٹیکنالوجی پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔

  • چونیاں میں پیش آنیوالے واقعات قابل قبول نہیں، حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں‘ مسرت چیمہ

    چونیاں میں پیش آنیوالے واقعات قابل قبول نہیں، حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں‘ مسرت چیمہ

    لاہور۔ (اے پی پی) پنجا ب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چونیاں میں پیش آنے والے واقعات کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں اور حکومت نے رد عمل کے طو رپر فوری اقدامات اٹھائے ہیں،ایسے گھناؤنے واقعات کے تدارک کیلئے موثر قانون سازی کی ضرور ت ہے، جس پر پہلے ہی کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جیسے ہی ان واقعات کی نشاندہی ہوئی حکومت فوری حرکت میں آئی ہے اور ڈی پی او،ایس پی او ڈی، ایس پی او رایس ایچ او کو معطل کر کے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ماضی میں اس طرح بلا تاخیر اقدامات کی کوئی مثال موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں ملو ث درندے نہ صرف گرفتار ہوں گے بلکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سپیڈی ٹرائل کے ذریعے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت بچوں اور خواتین کے حقوق اور ایسے گھناؤنے تشدد کے تدارک کیلئے موثر قانون سازی کر رہی ہے اور اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر وزیر قانون پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے فوری متاثر ہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں ہر صورت انصاف ملے گا۔

  • تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام شہدائے کشمیرکانفرنس 20 ستمبر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہوگی

    تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام شہدائے کشمیرکانفرنس 20 ستمبر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہوگی

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام شہدائے کشمیرکانفرنس 20 ستمبربروز جمعہ 3بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہوگی۔کانفرنس سے چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں،تاجرتنظیموں اورسول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کرینگے۔کانفرنس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہے اورکوئٹہ شہرکو تحریک جوانان پاکستان کے پوسٹروں اورپاکستان کے سبز ہلالی پرچموں سے سجادیاگیاہے۔

  • سیاسی اور مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے لیے ایک پیج پر ہے، سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر

    سیاسی اور مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے لیے ایک پیج پر ہے، سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر نے کامیاب نیشنل پارلیمنٹیرین کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چار صوبوں اور آزاد کشمیر کی پارلیمانی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے ایوان بالا کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلہ اور توانائی بخشی ہے، ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں تمام تر اختلافات بھلا کر مسئلہ کشمیر کے لیے ایک پیج پر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے علمبردار ہندوستان نے کشمیریوں کو نبیادی ضروریات سے محروم کرکے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنادیا ہے مگر کشمیریوں کے حوصلے بلند اور تحریک ازادی کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک حقیقت بن چکا ہے اور 45 روز سے اپنے گھروں میں محصور، خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی غلامی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام بند نہ ہوا تو پورے خطے کا امن داو پر لگ جائے گا اس لیے بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں و کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور تمام اقلیتوں کو ازادی رائے اور جینے کی ازادی نہیں ہے مگر پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل ازادی ہے اور بڑی تعداد میں اقلیتوں کے نمائندے پارلیمنٹ کے ممبران ہیں۔

  • مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کھلی کچہریاں، ڈی پی اونے موقع پر مسائل حل کئے

    مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کھلی کچہریاں، ڈی پی اونے موقع پر مسائل حل کئے

    پشاور۔(اے پی پی)ضلع مردان پولیس کی جانب سے علاقہ تھانہ صدراورتھانہ ساڑومردان میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی اومردان سجادخان اوردیگرپولیس افسران اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی اونے لوگوں کے مسائل معلوم کئے۔ڈی پی اونے موقع پرکئی مسائل حل کئے جبکہ مزید مسائل کوحل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اومردان سجاد خان نے کہاکہ پولیس نے عوام کے تعاون سے کافی حدتک جرائم پرقابوپایاگیا ہے،عوام کے تعاون کے بغیرامن وآمان کی فضا قائم رکھنا مشکل ہے۔انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کی کہ غیرقانونی سرگرمیوں اورجرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی اورتدارک کیلئے آوازاٹھائیں اوراپنے اردگردکے ماحول کو آنے والی نسلوں کیلئے پرامن،جرائم، منشیات سے پاک اورمحفوظ بنائیں۔

  • غیر مسلم قیدیوں کے لیے جیلوں میں عبادت گاہیں بنانے بارے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    غیر مسلم قیدیوں کے لیے جیلوں میں عبادت گاہیں بنانے بارے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور۔ (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پنجاب بھر کی جیلوں میں قید غیر مسلموں کو جیلوں کے اندر عبادت گاہوں کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، جیلوں میں قید مسلم کمیونٹی کے لیے مسجد کی سہولت موجود ہے مگر غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہ نہیں بنائی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیلوں میں قید غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہیں نہ بنانا آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے جبکہ آئین پاکستان مذہب کی آزادی کی بات کرتا ہے،۔درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو پنجاب بھر کی جیلوں میں غیر مسلموں کے لیے عبادت گاہیں بنانے کا حکم دے۔

  • ایبٹ آباد یونیورسٹی نے بی اے/بی ایس سی 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

    ایبٹ آباد یونیورسٹی نے بی اے/بی ایس سی 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بی اے/بی ایس سی سال 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سالانہ نتائج کے حوالہ سے تقریب یونیورسٹی میں منعقد جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات سمیت فیکلٹی ممبران اور پوزیشن حاصل کرنے والے کالجز کے پرنسپلز اور طلبہ کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سالانہ نتائج 2019ء کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالہ سے یونیورسٹی کے ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

  • دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی

    دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی

    مانسہرہ۔ (اے پی پی) اوگی۔ بٹگرام سڑک پر پرائمری سکول اوگی کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ پرائمری سکول اوگی کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے، ایک نوجوان نعمان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جبکہ دیگر بھی بری طرح زخمی ہوئے، موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔