Baaghi TV

Author: Regional News

  • ساہیوال:قاتل آزاد،مقتول کے ورثاء انصاف کے لیے دربدر

    ساہیوال:قاتل آزاد،مقتول کے ورثاء انصاف کے لیے دربدر

    ساہیوال:رقم واپسی کے تقاضے پر نوجوان کا مبینہ قتل،مقتول کے ورثاء انصاف کے لیے دربدر،کئی روز گزرجانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکاتفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں91/9L کا رہائشی ندیم جوکہ لکڑی اور زرعی اجناس کا کاروبار کرتا تھا سے اس کے قریبی دوستوں دلدار راجہ اور بہادر پہلوان پسران گلزار احمد نائی ساکن عنائیت الہی کالونی90/9ایل نے کچھ رقم بطور قرض لے رکھی تھی جس کی واپسی کے تقاضے پر انہوں نے ندیم کو بلا کر مبینہ طور پر قتل کردیا اور اسکی نعش کو قریبی راجباہ 9/ایل میں بہادیا،جسے تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے اپنی موجودگی میں وہاں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کروایا،مقتول کے ورثا اطلاع ملنے پر تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست لے کر گئے لیکن انہیں یہ کہہ کر دھتکار دیا گیا کہ آپ کا وقوعہ تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں پیش آیا لہذا مقدمہ تھانہ غلہ منڈی میں درج ہوگا،دوسری طرف تھانہ غلہ منڈی اسے تھانہ ڈیرہ رحیم کا وقوعہ قرار دے کر کاروائی سے گریزاں ہیں،
    طرفہ تماشہ یہ کہ فرنٹ ڈیسک کے اہلکار مقتول کے ورثا سے درخواست تک وصول نہیں کررہے اور انہیں بار بار ایک سے دوسرے تھانے کے چکر لگوائے جارہے ہیں،مقتول کے ورثاء تو انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن قاتل سرعام آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں،مقتول کے ورثاء نے حکام بالا سے سارے معاملے کا نوٹس لیکر انصاف مہیا کرنے کی اپیل کی ہے

  • مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ کے بارے میں بڑا اعلان

    مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ کے بارے میں بڑا اعلان

    جھنگ” مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف جھنگ کا قیام اور اسی سال پہلی تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز جھنگ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی کڑی ہے۔ یونیورسٹی آف جھنگ کی لئے فکیلٹی ممبرز کی بھرتی کا عمل انتہائی شفاف انداز میںمکمل کر لیا گیا ہے۔جسکے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
    یونیورسٹی آف جھنگ کی اپنی بلڈنگ کے لئے زمین دستیاب ہے اور دس کروڑ کی رقم بجٹ میں شامل تھی جو جلد ملنے کی امید ہے۔ فنڈز ملتے ہی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر اور دیگر کاروائی فوری کی جائے گی تاکہ ایک سے دو سال میں یونیورسٹی اپنی بلڈنگ میں منتقل کی جا سکے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے تعلیمی سال 2019-2020کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے۔جہاں پہلے سال پانچ بی ایس پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں بی ایس انگلش لٹریچر، بی ایس میتھ، بی ایس سوشیالوجی ، بی ایڈ اور بی بی اے شامل ہیں۔ داخلہ لینے کے لئے درخواستیں27ستمبر 2019تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پراسپیکٹس بمعہ داخلہ فارم یونیورسٹی آفس میں خصوصی معلوماتی مرکز پر دستیاب ہیں۔جہاں سے طالب علم اور والدین مختلف پروگرامز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے ہی تعلیمی سال داخلوں کے لئے ملک بھر سے تعلق رکھنے والی طلبہ و طالبات کی بڑی تعداددرخواستیں جمع کروا رہی ہے۔ عارضی طور پر کلاسز گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج گوجرہ روڈ جھنگ میں مخصوص کلاسز میں ہونگی۔

  • جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے عقوبت خانہ بنا دیا ہے اسپیکر اسمبلی گلگت بلتستان

    جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے عقوبت خانہ بنا دیا ہے اسپیکر اسمبلی گلگت بلتستان

    گلگت(اے پی پی) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ اقوام عالم کو سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی اسلام کی بقا، حق کی سر بلندی اور باطل کے عزائم کو خاک میں ملانے کی خاطر دی ہوئی قربانیوں کی یاد دلا رہا ہے۔ کربلا کے اس مختصر لیکن بہادر قافلے کا درس، ظلم کا مقابلہ صبر و شجاعت سے کرنا ہے، چاہے ظالم کتناہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ اس درس کربلا پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور کربلا والوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیری مجاہدین جد و جہد آزادی میں مصروف ہیں۔بھارتی درندہ صفت افواج کشمیر کو ہڑپ کرنے کے لئے اور کشمیریوں کے لبوں سے”کشمیر بنے گا پاکستان”کا نعرہ چھیننے کے لئے ہر قسم کے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ اس وقت جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے عقوبت خانہ بنا دیا ہے، جہاں نسل کشی، قتل و اغوا، انسانی حقوق کی پا مالی اور بربریت سے ایک خونی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔لیکن”اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے”کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کشمیری مجاہدین ان مظالم کو روکنے کے لئے سینہ سپر ہیں۔ اس موقع پر عالم اسلام اور اسلامی یکجہتی کا نعرہ بلند کرنے والے کئی اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے خاموش تماشائی کا کردار قابل صد افسوس ہے۔ کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں جگہ جگہ جلسے جلوس میں مصروف رہتے ہوئے ان مظالم کی پر زور مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سپیکر نے کہا ہے کہ محرم کا یہ مقدس مہینہ ہمیں امن و آشتی، صبر و تحمل اور ایثار و قربانی کا درس دے رہا ہے۔ الحمدللہ گزشتہ کئی سالوں سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بنا ہوا ہے۔ اس ماحول کو قائم کرنے میں صوبائی حکومت کی کاوشیں اور عوام کی جانب سے تعاون قابل قدر ہے۔ جسے جاری رکھنے کے لئے اب بھی حکومت اور عوام کا تعاون درکار ہے۔ سپیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ انشااللہ اب بھی حکومت اور عوام اس مقدس ماہ کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون سے کام لیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

  • کا ر اور ٹرالہ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق

    کا ر اور ٹرالہ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق

    سیالکوٹ(اے پی پی) سیالکوٹ کے نواح قصبہ میں تیز رفتار کا ر اور ٹرالہ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق موضع ککوال کے رہائشی محمد سجاد اور اور محمد افضال سیالکوٹ سے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں موضع شادیوال کے قریب ان کی کار سریا سے لدے ہوئے ٹرالہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں محمد سجاد کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد افضال کا بایاں بازو ٹوٹ گیا۔ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونے والے محمد سجاد کی نعش اور زخمی محمدافضال طبی امداد کے لئے علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • چکوال میں خونی روڈنے مزید جانیں نگل لیں

    چکوال میں خونی روڈنے مزید جانیں نگل لیں

    چکوال میں بلکسر کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو کچل ڈالا، دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوئے۔ عوام سراپا احتجاج ہے کہ کئی بار عوامی نمائندوں اور ارباب اختیار سے گزارش کی گئی کہ اس خونی روڈ پر ہونے والے حادثات کو کنڑول کرنے کیلئے روڈ کو ون وے جبکہ تیز رفتار ہیوی وہیکل ڈرائیورز کے خلاف غیر متفرق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • چنیوٹ:کشمیریوں کے حق میں اہم شخصیات کی ریلی کا اہتمام

    چنیوٹ:مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کیخلاف اورکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ڈی سی آفس چنیوٹ تا ختم بنوت چوک تک ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اورڈی پی او سید حسنین حیدرنے کی ، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر بھو انہ عدنان رشید،ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک،صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈی او سیکنڈری رائے محمد ارشادکے علاوہ اساتزہ کرام ،سینکڑوں طلباء ودیگر محکموں کے افسران،تاجر تنظیموں ،سول سوساءٹی کے افراد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،شرکاء نے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور کئی روز سے جاری کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ریلی کشمیر بنے گا پاکستان ، نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج رہی تھی،اس موقع پرڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کیخلاف احتجاج اور ریلیاں جاری رہیں گیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کو یہ احساس دلا سکیں کہ انکی آزادی تک ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں اور ہم دیگر ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انڈیا کشمیر یوں پر مظالم ڈھا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،آخر میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے حاجی محمد جمیل فخری نے دعاکروائی 

  • ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز امام بارگاہ کے جلوس ہائے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز امام بارگاہ کے جلوس ہائے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز ، ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ درِ بتول اڈہ پسروریاں اور امام بارگاہ مستری عبداللہ کے جلوس ہائے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔
    محرم الحرام کے مقدس ماہ کے دوران امن او امان کا قیام اور عزاداران کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔سیالکوٹ کے تمام امام بارگاہوں اور مجالس کی جگہ پر فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے تمام پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو متحرک کردیا گیا ہے

  • تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سمبڑیال میں گرینڈ آپریشن

    تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سمبڑیال میں گرینڈ آپریشن

    سمبڑیال (اے پی پی ) اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی خصوصی ہدایت پر عملہ میونسپل کمیٹی سمبڑیال نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف جی ٹی روڈ سمبڑیال پرگرینڈ آپریشن کیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ جات کے ذمہ دار اہلکاران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہر روز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں تاکہ جی ٹی روڈ سمبڑیال پر ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

  • بلاول بھٹو سکردو پہنچ گئے

    بلاول بھٹو سکردو پہنچ گئے

    چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے سکردو ائیرپورٹ پر قائم مقام وزیر اعلی جناب اکبر تابان صاحب (مسلم لیگ ن) نے استقبال کیا استقبال میں خواتین کی نمائندگی سعدیہ دانش نے کی، سکردو شہر جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھے ،اور انھوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کی۔

  • وزیر اعلی گلگت بلتستان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیر اعلی گلگت بلتستان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی حافظ حفیظ الرحمان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بخیر عافیت وطن واپس پہنچ گئے ممبران جی بی اسمبلی ارمان شاہ، سٹاف اور عزیز و اقارب نے انکا ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی۔