Baaghi TV

Author: Regional News

  • ساہیوال:معروف کاروباری مرکز میں خوفناک آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

    ساہیوال:معروف کاروباری مرکز میں خوفناک آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

    ساہیوال:خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،آتشزدگی کا یہ خوفناک واقعہ ضلع ساہیوال کی نواحی تحصیل چیچہ وطنی کے کمبوہ چوک میں واقع مشہور کاروباری مرکز سرمہ والا کارپوریشن میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق آج منگل کے روز علی الصبح ہی چیچہ وطنی کے مشہور کاروباری مرکز سرمہ والا کارپوریشن کی بالائی منزل پر مبینہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا،تاہم شدید محنت اور کوشش کے باوجود  آگ پر قابو پانے میں کم و بیش ڈیڑھ گھنٹا لگ گیا جس دوران عمارت میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا،

    واضح رہے کہ سرمہ والا کارپوریشن کے نام سے پاکستان کے کئی شہروں میں اقساط پر ضروریات زندگی کا سامان فروخت کیا جاتا ہے جو کہ زیادہ تر بیش قیمت ہوتا ہے،اس سامان میں الیکٹرانک و الیکٹرک کی مشہور کمپنیوں کی مختلف اشیاء، ریفریجیٹر،ایئرکنڈیشنر،ایل ای ڈیز،مائیکروویو اوونز اور موٹرسائیکلز وغیرہ شامل ہیں،
    یاد رہے کہ سرمہ والا کارپوریشن میں یہ کم عرصے کے دوران پیش آنے والا آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ہے،
    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے عموماً ایسی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا کوئی باقاعدہ انتظام نہیں ہوتا اور نہ ہی بجلی کی وائرنگ حفاظتی معیار کے مطابق ہوتی ہے،اکثر اوقات یہی عوامل آتشزدگی کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ آگ کو بھڑکانے کا باعث بھی بنتے ہیں،
    لیکن سول ڈیفنس سمیت متعلقہ ادارے اس معاملے سے چشم پوشی برتتے چلے آئے ہیں اور چند ایک نمائشی پروگرامات یا فوٹو سیشن کروانے کو ہی اعلی کارکردگی سمجھ لیا جاتا ہے

  • دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال

    دریائے ستلج میں بھارت نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے بھکڑا ڈیم سے 50 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا۔ریسکیو زرائع
    اچانک پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ۔ریسکیو زرائع
    تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کر دیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری
    مساجد میں دریا کے آس پاس کی آباد یوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات اور اعلانات جاری ۔ریسکیو زرائع
    دریائی علاقوں ۔اٹاری ۔۔روہیلہ پران ۔۔باقر کے مہار ۔اور دیگر علاقہ جات میں ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو کے کیمپ لگا دئیے گئے

  • تلہ گنگ: یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کا انعقاد

    تلہ گنگ: یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کا انعقاد

    تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کے زیر نگرانی تلہ گنگ میں یوم سیاہ ریلی کا انعقاد ہوا، ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میونسپل کمیٹی تلہ گنگ سے شروع ہوئی اور ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم کشمیر انشاءاللہ جلد آزاد ہوگا اور بھارت کی طرف سے کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر ہونے والے ظلم اور زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • گلگت میں اچانک سخت حادثہ

    گلگت میں سخت حادثہ ہیلی پیڈ گلگت میں 14 اگست کی تقریب کے موقع پر دیوار گرنے کے باعث چھے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ خاتون اور بچے سمیت 14 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے دوسری طرف اس افسوس ناک حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے نام سامنے نہ آنے کے باعث لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں عوام کا سمندر امڈ آیا ہے، سی ایم ایچ ہسپتال کے باہر بھی عوام کا رش ہے عوام سخت پریشانی کی حالت میں ہے۔

  • سکردو میں سیلاب نے تباہی مچادی

    سکردو میں سیلاب نے تباہی مچادی

    گلگت بلتستان کے ضلع سکردو رگیول میں سیلاب نے تباہی مچادی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام کررہے ہیں ابھی تک انتظامیہ غافل۔

  • سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اہلکار عنصر جاوید کی نمازہ جنازہ پولیس لائن سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی ہے،،

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اہلکار عنصر جاوید بیچ نمبر 826/C کی نمازہ جنازہ پولیس لائن سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی ہے،،
    نمازہ جنازہ میں ریجنل پولیس آفسیر گوجرانوالہ،، ڈی پی او کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز،، ڈپٹی کمشنر بلال حیدر،، ڈی ایس پی صدر عرفان الحق سلہریا،، ڈی ایس پی سی آئی اے شاہد اکرام شیخ،، ڈی ایس پی سٹی ندیم طارق،،ڈی ایس پی پسرور شیخ الیاس،،، سمیت ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رپورٹ عنصر محمود بٹ بیوروچیف سیالکوٹ پولیس ورسز کرائم

  • چودہ اگست کو ہر گھر میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم لہرائیں خواجہ آصف

    چودہ اگست کو ہر گھر میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم لہرائیں خواجہ آصف

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایاز صادق آج بھی ہمارے اسپیکر ہیں۔آج کا دن پاکستانی قوم کے لئے سوگوار دن ہے۔ آج کا دن گزشتہ بہتر سالوں کے سیاہ دنوں میں شامل ہو گا۔ بھارت نے اپنے مضموم مقاصد کو عملی جامہ پہنایا ہے۔بھارتی آئین میں جو کشمیریوں کو میسر تھا وہ بھی آج ختم کر دیا گیا ہے۔یہ کشمیریوں ظلم اور بربریت ہے۔سری نگر وادی کے کشمیری اپنے خون سے تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی آواز کو تقویت ملی۔2016 میں۔ عمران خان نے کہا تھا کشمیر کے دو حصے ہونے چاہئے۔ آج بھارت نے کشمیر کے تین حصے کر دئے ہیں۔کشمیر ہم پر قرض ہے کشمیر آزاد ہو گا۔کشمیر کے سانحہ کے بعد سیاست پر بات نہیں کروں گا۔آج کا دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔چودہ اگست کو ہر گھر میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم لہرائیں۔ن لیگ کے مرکزی راہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج یہ جنگ نوازشریف کو جیل سے نکالنے کی نہیں ہے۔ اب پاکستانی عوام کی صبر ختم ہو گیا ہے۔پنجاب کے مینڈیٹ کو روندھنا ختم کرو۔پنجاب میں نمبر ون جماعت ن لیگ تھی۔شہباز کی پراڈو لے کر عثمان بزدار کی آلٹو پر پنجاب آ گیا ہے ۔پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر پھینک دیا گیا ہے۔پنجاب کی مثالی سڑکیں کا حال پشاور کے گڑھوں کی طرح کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں چوری ڈاکے کا راج قائم ہے۔ ہسپتالوں میں مفت دوائیاں موجود نہیں۔ہماری یونیورسٹیاں خسارے میں چلی گئیں ہیں ۔ہم نے خواب دیکھا تھا 2025 میں پاکستان کو پہلی پچیس معاشتوں میں لے کر آنا ہے۔ نیازی کو پاکستان کے دشمنوں نے تخت پر بیٹھایا ہے۔
    ورکر کنونشن سے سابق سپیکر ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب خان صاحب مجھے جناب سپیکر کہہ کر بلاتے تھے تو میری ہنسی چھوٹ جاتی تھی کہ میرے تو پیسے پورے ہوگئے۔نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر بھارت سے دوستی کرنی ہے تو برابری کی سطح پر کرنی ہے۔ آج کے حکمران ان کی منتیں ترلے کر رہے ہیں
    یہ حکمران مریم نواز سے ڈرتے ہیں ہم فوج اور محب وطن جماعتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دانشمندی سے کشمیر کے مسئلے کا حل کروائیں۔ عمران خان کو کس نے اجازت دی کہ وہ کشمیر کو تین حصوں میں بٹوارے کی بات کریں ۔ عمران خان بتائیں کہ نواز شریف نے لوٹا کیا تو کہتا ہے کہ یہ نہیں پتہ ۔ سب کو گرفتار کر لیا تو عوام خود مسلم لیگ کا جھنڈا اٹھا لیں گے۔مریم اورنگ زیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں معشیت بھی مضبوط تھی اور دفاع بھی مضبوط تھا۔وزیر اعظم نواز شریف کوٹ لکھ پت جیل میں خون کے آنسو رو رہے ہوں گے.نالائق اور نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی ایک سال میں دوسرا مہنگا ترین ملک بنا دیا ہے.آج روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے کر دیا گیا ہے۔ روٹی مہنگی کرنے پر نوٹس لینے والا وزیر اعظم اگلے روز پٹرول مہنگا کر دیتا ہے۔نااہل ، سلیکٹڈ کو باجی علیمہ نظر نہیں آتی ۔پاکستان تحریک انصاف کے اٹھارہ جعلی اکائونٹ نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تصویر ٹی وی آنے ڈرتے ہیں۔آج نوازشریف جیل میں ہے سازش کرنے والا جج گھر بیٹھا ہے۔ورکز کنونشن میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خواجہ محمد آصف نے اسٹیج پر مریم اورنگ زیب کو چادر پہنا کر خوش آمدید کہا

  • شہداء  پولیس ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں ,مستنصر فیروز ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ

    شہداء پولیس ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں ,مستنصر فیروز ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شہداء پولیس ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں یوم شہدا تجدید عہد کا دن ہے۔ سیالکوٹ پنجاب پولیس 1482 شہدا کی زمین ہے ۔ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ شہدا کے لواحقین ہماری فیملی کے طرح ہیں ۔ہمارے پولیس کے شہید جوان عظم مرتبے پر فائز ہوئے ہیں ۔شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ نے یوم شہداءپولیس کے موقع پر شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا یاد گار شہداء پر پھول پیش کیے گئے تقریب میں شہداء کی فیمیلز چوہدری اخلاق صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن سید بلال حیدر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ,کیپٹن (ر) مستنصر فیروز ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ,عمر ڈار رہنما تحریک انصاف ,خواجہ مسعود اختر صدرایوان تجارت سیالکوٹ صدر ایوان صنعت تجارت سیالکوٹ ,,ضلع بھرکےتمام DSP,s اور SHO,s کے علاوہ عوامی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی دوران تقریب تمام مقررین نے اپنے مخصوذص انداز میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی شہداء کے لواحقین کو بطور مہمان سٹیج پر براجمان ہوئے

  • ساہیوال:ہم لوگ ہیں یادگار،مرحوم صحافیوں کی یاد میں سیمینار

    ساہیوال:ہم لوگ ہیں یادگار،مرحوم صحافیوں کی یاد میں سیمینار

    ساہیوال:پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرحوم صحافی حضرات و ممبران پریس کلب کی یاد میں ”ہم لوگ ہیں یادگار“ سیمینار آج 4اگست کو منعقد ہوگا-سیمینار صبح ساڑھے 10بجے مجید امجد ہال آرٹس کونسل ساہیوال میں ہو گا جس کی صدارت ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ہونگے- صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رانا وحید نے کہا کہ سیمینار کا مقصد ہم سے بچھڑ جانے والے صحافی بھائیوں کی شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات کو سراہنا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ پرویز طاہر خان،مرزا محمد علی انور،سجاد سرور عبداللہ،سید راغب علی شاہ،خالد محمود بٹ،ایم اے اشرف،رائے پرویز کھرل،اے ڈی اعجاز،عمران خان نیازی،اعجاز کھرل،عمر عبداللہ خان اور مرزا اشفاق جیسے نامور صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا- 

  • ساہیوال:عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی،کمشنر نے کیے اہم فیصلے

    ساہیوال:عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی،کمشنر نے کیے اہم فیصلے

    ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی اور یوم آزادی کے مبارک دنوں میں عوام کے جان ومال کی حفاظت،صفائی کو بہترین بنانے اور جانوروں کی آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے کسی بھی عوامی شکایت پر فوری کارروائی کریں گے،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے دوران سیکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد زمان وٹو،احمد کمال مان اور مریم خان،ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی-انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر تمام عید گاہوں کے گرد صفائی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے میونسپل اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ترتیب شدہ پلان کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے تاکہ آلائشوں کو فوری اٹھایا جا سکے-کمشنر ندیم الرحمن نے صفائی سے متعلقہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی-انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ڈاکٹروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور خصوصی بیڈز بھی مختص کئے جائیں-انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دوسرے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ دونوں دنوں کے لئے جن سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ان کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے جبکہ ون ویلنگ کی روک تھام اور گاڑیوں کی مناسب پارکنگ پر بھی توجہ دی جائے-انہوں نے یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔