ساہیوال:شہر کے معروف مقام باہر والا اڈہ پر ایک سٹال سے ناشتہ کرتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی،متائثرہ افراد قے کرنے لگے اور ان پر بے ہوشی طاری ہونا شروع ہوگئی،ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متائثرین کو طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا،تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں باہر والا اڈا کے مقام پر مسافروں نے ایک سٹال سے ناشتہ کیا لیکن جوں ہی وہ نوالے حلق سے اتارتے گئے ان کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی،سٹال پر موجود کھانے کو چیک کیا گیا تو اس میں سے چھپکلی برآمد ہوئی،تاہم ریسکیو1122نے فوری اور بروقت امدادی آپریشن کرتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا،ہسپتال منتقل کیے جانے والے گیارہ افراد میں سے 9 متائثرین کو ضروری علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دو افراد کی حالت زیادہ خراب ہونے کی بنا پر ان کو روک لیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر ادارے محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں جبکہ شہر میں جابجا مضر صحت کھانا اور ناقص گوشت سرعام فروخت ہورہا ہے،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تمام فوڈ پوائنٹس اور کھانے کی ریڑھیوں کی سخت چیکنگ کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے
Author: Regional News

ساہیوال:ناشتہ کرتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی،کھانے میں ایسا کیا تھا؟

چکوال: سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویزالہی کی کوٹ چوھدریاں آمد
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سابق ضلعی ناظم سردار غلام عباس کی والدہ کی تعزیت کیلئے تشریف لائے۔ اس موقع پر ان کے بھائی سردار اختر نواز اور وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے بھائی حاجی طلحہ زبیر اور تلہ گنگ سے دیگر مقامی راہنما بھی موجود تھے۔

جنرل بس اسٹینڈ پر کاروائی ،، دو ٹریول اسٹینڈ سیل،،
سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی ریاض نے جنرل بس اسٹینڈ پر کاروائی کرتے ہوئے خواجہ ٹریول جبکہ ڈسکہ میں شہزاد ٹریول کو سیل کر دیا ہے اقصی ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزید چھ ٹریول اسٹینڈ کو نوٹس جاری کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ سیل کئے جانے والے اسٹینڈ پر مسافروں کے لئے کسی قسم کی سہولیات میسر نہ تھیں اور جب تک تمام سہولیات مہیا نہیں کی جاتی انکو ڈی سیل نہیں کیا جائے گاریسکیو 1122 سیالکوٹ کی جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری، 1ہزار622ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسزفراہم کی گئی
سیالکوٹ۔2اگست (اے پی پی)ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق گزشتہ ماہ 1ہزار622ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسزفراہم کی گئی۔میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ سیدکمال عابد نے ضلع سیالکوٹ میں موجود تمام ریسکیوسٹیشنز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا بنیادی مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسزکی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122سیالکوٹ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اسی حوالے سے تمام سٹاف کی چھٹیاں محدود کر دی گئی ہیں۔ کشتیاں اور دیگر ضروری سامان بھی دریائے چناب کے ملحقہ کئی علاقوں میں پہنچا دیا گیاہے، اس لیے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ وسائل کو مناسب حکمت عملی سے بروئے کار لائیں تاکہ ایمرجنسیز سے منظم انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ کنٹرول روم کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گذشتہ ماہ میں اپنے سات منٹ اوسط ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے1651ریسکیوآپریشن کے دوران1622ایمرجنسی متاثرین کو بروقت مددفراہم کی۔ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق653کال ٹریفک حادثات،687میڈیکل ایمرجنسی،45آگ لگنے کے واقعات،48جرائم کی واقعات، 9پانی میں ڈوبنے کے واقعات،4عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور132دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔مزید یہ کہ 1622ایمرجنسی متاثرین میں سے281 معمولی زخمی متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 1341مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122سیالکوٹ نے45آگ کے حا دثا ت میں بروقت رسپا نس کر کے عوام کو جانی اور مالی نقصان سے بچا یا۔
قبرستان میں تبدیلی آگئی
چنیوٹ:انتظامیہ نے قبرستانوں کو لاوارث بنا دیا،
چنیوٹ کے علاقے
"پیر ہمایوں”
کے قبرستان میں انسانیت بھی شرمانے لگی، مردوں کی قبروں کو گندگی میں ڈبو دیا گیا، قبریں گندے پانی اور گندگی میں ڈوب گئی، اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے اور شہریوں کے پیاروں کی قبروں اور قبرستان کو صاف کروایا جائے
سیالکوٹ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں تغیانی،درمیانے درجے کا سیلاب
-
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں تغیانی،درمیانے درجے کا سیلاب پانی کی آمد 176890 کیوسک جبکہ اخراج 150690 کیوسک ریکارڈسیلابی پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہےدوسری طرف جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب جموں توی میں پانی کی آمد 19 ہزار 622 کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ جموں توی کی گنجائش تیس ہزار کیوسک ہے

سیالکوٹ الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات نتیجہ سامنے آگیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات نتیجہ سامنے آگیا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019/2020 کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں حامد رضا کاہلوں نمائندہ 92 نیوز صدر،،، انجم نقوی نمائندہ GNN نائب صدر،،
یاسر رضا نمائندہ ابتک جنرل سیکرٹری،،
عظیم شہزاد نمائندہ سچ ٹی وی جوائنٹ سیکرٹری اور ندیم عطا غوری نمائندہ بول ٹی وی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے،،، عہدیداران کے مقابلہ میں 32 نیوز چینل کے نمائندگان میں سے کسی نے کاغذات جمع نہ کروائے
جس کے بعد الیکن کمیٹی کے چئیرمین خوجہ ریحان نمائندہ آج ٹی وی اور ممبران الیکشن کمیٹئ عمر فاروق نمائندہ دنیا نیوز ،، مبین قمر نمائندہ پبلک نیوز نے الیکشن کو بلامقابلہ کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیگولارچی سیم نالے میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کا حکم
گولارچی امیر شاہ سیم نالہ کو شگاف پڑنے کے بعد ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئیں.
تھانہ کڑیو گھنور کی حدود گولارچی بدین مین روڈ کے قریب امیر شاہ سیم نالہ کو 30 فٹ شگاف پڑگیا تھا.
ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او شہید فاضل راھو عبدالستار کشمیری، ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی اور بدین پولیس کے افسران و جوان جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور وہاں پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
امیر شاہ سیم نالہ کو شگاف پڑنے کے باعث کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور وہاں پر کھیتوں کے نقصانات ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور کچھ ہی دیر میں شگاف پر کنٹرول پایا جائے گا۔
بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف میں آئل ٹینکر الٹ گیا
بہاولپور کے نواحی علاقےخانقاہ شریف الصمد سی این جی سٹیشن کے قریب پیٹرول کا ٹینکر الٹ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے آئل ٹینکر میں 40 ہزار سے زیادہ آئل موجود تھا۔۔ریسکیو ذرائع موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔آپریشن مکمل ہوتے ہی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

سیالکوٹ، نا معلوم افراد کی فائرنگ،9 سالہ بچی جاں بحق، 45 سالہ شخص زخمی
سیالکوٹ(اے پی پی) میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے9 سالہ بچی جاں بحق 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کلاس والا روڈ پر ایل آربی ٹی ہسپتال کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ شخص کالو شدید زخمی جبکہ9 سالہ مریم فائرنگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ریسکیو 1122نے دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیا ہے۔





