Baaghi TV

Author: Regional News

  • بالاکوٹ جیپ گہری کھائی میں جاگری4 خواتین سمیت 13 افراد زخمی

    بالاکوٹ جیپ گہری کھائی میں جاگری4 خواتین سمیت 13 افراد زخمی

    بالاکوٹ کے علاقہ جگن سے بالاکوٹ آنے والی جیپ حادثہ کا شکار ھو گئی۔جیپ میں سوار4 خواتین سمیت 13 افراد زخمی زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت نازک بالاکوٹ شدید زخمیوں کو مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔

  • پاک فوج کی قربانیاں پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں مومنہ باسط

    پاک فوج کی قربانیاں پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں مومنہ باسط

    حویلیاں، پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں، شمالی وزیرستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں حویلیاں کے گاؤں کالومیرا کے رہائشی پاک فوج کے جوان نوید خان کی شہادت پر اس والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شہید نوید خان آف کالومیرا کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ باسط نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاک فوج کے جوان پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں پاک فوج 22 کروڑ عوام کی جان مال اور سرحدوں کی حفاظت میں لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہے جس پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے شہید نوید خان کے ورثاء کو صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کے ہمراہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما افتخار احمد خان،سردار احمد زیب، خواجہ فصیح الرحمن لون، خواجہ یاسرمحمود،سفیرخان جدون اور ملک نعیم اعوان بھی موجود تھے ۔رپورٹ، خاکسار نثار احمد حویلیاں

  • عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری یکم اگست کو چمہٹی میں منعقد ہو گی

    عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری یکم اگست کو چمہٹی میں منعقد ہو گی

    ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری یکم اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول چمہٹی میں منعقد ہو گی، تمام محکموں کے سربراہان کھلی کچہری میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یکم اگست کو گورنمنٹ ہائی سکول چمہٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق اور تمام محکموں کے سربراہان خصوصی شرکت کریں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کر کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں فوری طور پر حل کیا جا سکے

  • اسسٹنٹ کمشنر کا پٹوار خانوں کا دورہ، حاضری رجسٹر، نوٹس بورڈ اور ریونیو چارٹ سمیت ریکارڈ کا معائنہ

    اسسٹنٹ کمشنر کا پٹوار خانوں کا دورہ، حاضری رجسٹر، نوٹس بورڈ اور ریونیو چارٹ سمیت ریکارڈ کا معائنہ

    ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل بلڈنگ میں قائم مختلف پٹوار خانوں کا دورہ کر کے حاضری رجسٹر، نوٹس بورڈ اور ریونیو چارٹ سمیت ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مال سے متعلق لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف نے پرانی تحصیل بلڈنگ میں موجود مختلف حلقوں کے پٹوار خانوں کا دورہ کیا جن میں پٹوار حلقہ قصبہ، تاجوال، دوبتھر، دلولہ، دھمتوڑ-1، باغ، ریالہ، چمہڈ اور سیری شیر شاہ شامل ہیں۔ دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے علاوہ، ریونیو سٹاف کی حاضری، نوٹس بورڈ، ریونیو چارٹ وغیرہ چیک کئے۔ انہوں نے تحصیل میں آئے لوگوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا، ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

  • مون سون بارشوں سے ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ دلولہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

    مون سون بارشوں سے ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ دلولہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

    ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) مون سون بارشوں کے دوران ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ دلولہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہیں۔ اس حوالہ سے ضلع کونسلر ظہیر عباسی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ رابطہ سڑکیں فوری بحال کر کے مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا

  • تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں،  مجیب الرحمن خان

    تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مجیب الرحمن خان

    ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے مقامی رہنما مجیب الرحمن خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انقلابی تبدیلی کے خلاف پراپیگنڈے کرنے والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں، عمران خان نے 70 سالہ کرپشن زدہ پاکستان کو درست سمت لانے کا عہد کر رکھا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی پالیسوں کے ساتھ ہے اور جو لوگ عوام کو حکومت کے خلاف گمراہ کر رہے ہیں وہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا ورکر آج بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور کسی چور لٹیرے کی سیاسی چال میں نہیں آئے گا۔ مجیب الرحمن جدون نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام کو غربت اور جہالت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتا ہے اور مفاد پرست اور کرپشن زدہ سیاست دان ان کے اس وژن کو ناکام بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی قیادت کے فیصلہ کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کر کے تحصیل حویلیاں کو ماڈل اور خوشحال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • مانسہرہ کے نواحی علاقہ متہال کے مکینوں کا صوبائی حکومت سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ

    مانسہرہ کے نواحی علاقہ متہال کے مکینوں کا صوبائی حکومت سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ

    مانسہرہ۔ 30 جولائی (اے پی پی) ضلع مانسہرہ کے نواحی علاقہ متہال کے مکینوں نے صوبائی حکومت، صوبائی وزیر تعلیم اور ڈی ای او مانسہرہ سے گرلز مڈل سکول متہال کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقہ متہال کی بچیاں آ ج بھی دور دراز علاقوں میں پیدل سفر کر کے تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہیں، ان بچیوں کو ان کی اپنی دہلیز پر تعلیم کی سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر تعلیم طالبات کی تعلیم پو خصوصی توجہ دے رہے ہیں، متہال کی بچیوں کیلئے گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیکر اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائ

  • حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی

    حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی

    حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی
    ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی، فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد اشیاء پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر مختیار خان نے بوستان ہوٹل، نیو فائن بیکری، شکیل پکوڑہ شاپ اور ریاض کباب شاپ کے مالکان پر بھاری جرمانے عائدکر کے دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے متعدد بار وارننگ جاری کرنے کے باوجود صفائی اور دیگر حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔ حلال فوڈ اتھارٹی کسی بھی صورت عوام کی دی جانے والی اشیاءِ خوردونوش کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی

  • ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے والے 60 طلباء کے خلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج

    ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے والے 60 طلباء کے خلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج

    ایبٹ آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے والے 60 طلباء کے خلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کے زیراہتمام ایف اے/ ایف ایس سی کے نتائج کے خلاف طلباء نے احتجاج کے دوران مری روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا تھا۔ احتجاج کرنے والے 60 طلباء کے خلاف تھانہ نواں شہر کی علت نمبر 440 میں زیر دفعہ 341/147/149 درج کر لیا گیا۔ ملزمان کو ویڈیو میں شناخت کے بعد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ میں دریا اور برساتی نالوں میں پانئ کم ہونا شروع ہو گیا ہے

    سیالکوٹ میں دریا اور برساتی نالوں میں پانئ کم ہونا شروع ہو گیا ہے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دریا اور برساتی نالوں میں پانئ کم ہونا شروع ہو گیا ہے دریائے چناب ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 95 ہزار 608 کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے اور ہیڈ خانکی کے لئے اخراج 69 ہزار 858 کیوسک ہے جبکہ مناور توی میں 1842 کیوسک اور جموں توی میں 8064 کیوسک ہے اسی طرح نہر مرالہ راوی لنک کو 16 ہزار کیوسک نہر اپر چناب کو 9750 کیوسک فراہم کیا جا رہا ہے اور نالہ ڈیک کنگرہ کے مقام پر 688 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے نالہ ایک اورا کے مقام پر 902 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور نالہ پلکھو 130 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے