سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بیوی ناشتہ بنا کر نہیں دیتی،،، شمس پورہ کا نوجوان بیوی کو لے کر فریادی بن کر تھانہ پہنچ گیا ،،، ایس ایچ او تھانہ صدر طارق ڈھڈی نے اکمل کی دکھ بھری داستان سنی جس پر اکمل نے بتایا کہ بیوی دیر سے اٹھتی ہے ناشتہ نہیں بناتی جس پر ایس ایچ او صدر طارق ڈھڈی نے بہترین کردار ادا کیا اور اکمل کی بیوی کو سمجھایا کہ شوہر کے حقوق پورے کرنا بیوی کا فرض ہے ایس ایچ او نے خاتون کو سمجھایا کہ صبح اٹھ کر نماز پڑھا کرو اللہ کی بارگاہ میں سربسجود ہوا کرو اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرو جس پر اکمل کی اہلیہ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ اللہ کی عبادت بھی کرے گی اور شاہر کی اطاعت بھی کرے گی جس کے بعد شادی شدہ جوڑا پولیس کا شکریہ ادا کر کے گھر چلا گیا
بہر حال ویری گڈ ایس ایچ او صدر سیالکوٹ
Author: Regional News

بیوی ناشتہ بنا کر نہیں دیتی خاوند بیوی کو لے کر فریادی بن کر تھانہ پہنچ گیا

سیالکوٹ کے نواحی علاقہ کمانوالہ میں زیر تعمیر تین منزلہ پلازہ کی چھت گر گئی 10 افراد ملبے تلے دب گئے
سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے نواحی علاقہ کمانوالہ میں زیر تعمیر تین منزلہ پلازہ کی چھت گر گئی سات افراد نے بھاگ کر جان بچائی 10 افراد ملبے تلے دب گے ایک کی نعش نکال لی گئی دوسروں کی تلاش جاریکمانوالہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر نگرانی آپریشن جاری ہے ریسکیو کی 8 گاڑیاں شریک ہیں تاہم ملبہ کا کاٹ کر ملبے تلے دبے شخص کی تلاش جاری ہے اس پلازے کے مالکان کا تعلق گھگ سے بتایا جا رہا ہے کمانوالہ میں بلڈنگ گرے اڑھائی گھنٹے گزر گئے ریسکئو کی ٹیمیں امدادی کاروائی میں مصروف ہیں شہریوں کی بہت بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے جس سے ریسکیو کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے پولیس کے اعلی افسران کو چاہئیے کہ دونوں ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ ملبے سے شہریوں کو ہٹایا جائے تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے

سیالکوٹ دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ بھر گیا قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ بھر گیا قریبی علاقوں میں الرٹ جاری زرائع کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 27 ہزار 952 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ دو ہزار کیوسک ہے دشریائے مناور توی میں 2298 اور دریائے جموں توی میں 7195 کیوسک ہے۔۔۔۔
نہر مرالہ راوی لنک کو 16 ہزار کیوسک اور نہر اپرچناب کو 9950 کیوسک پانئ فراہم کیا جا رہا ہے
ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، پٹرول پمپ، ہوٹل،سروس سٹیشن سیل
ایبٹ آباد میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، پٹرول پمپ، ہوٹل،سروس سٹیشن سیل
ایبٹ آباد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ایک پٹرول پمپ، ایک نجی ہوٹل سمیت سروس سٹیشن سیل کر دیا گیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے شاہراہ ریشم پر موجود پٹرول پمپ، ایک نجی ہوٹل اور سروس سٹیشن کیا۔ سیل کی گئی پراپرٹی پر 20 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس کے بقایا جات ہیں۔ ٹیکس کی مکمل ادائیگی پر سیل کی گئی پراپرٹی کو اوپن کیا جائے گا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والے کاروباری شخصیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی پی اوکی ڈیٹکٹو کانسٹیبلان کو تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
ایبٹ آباد، ڈی پی او کی ڈیٹکٹو کانسٹیبلان کو تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
ایبٹ آباد۔ 25 جولائی (اے پی پی) ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ایبٹ آباد کے جملہ تھانہ جات میں تعینات ڈیٹکٹو کانسٹیبلان کے ہمراہ خصوصی میٹنگ کی۔ ضلعی پولیس سربراہ کے ہمراہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر حیات خان بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ ملازمین کو اپنی اپنی بیٹ میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں، مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ کے حامل افراد، امام بارگاہوں، مساجد، سکول، حساس مقامات، بازاروں، اڈہ جات اور تمام تر معمولات زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، ممبران اسمبلی و عوامی نمائندگان کے بارے میں ہر قسم کی معلومات رکھنے، تقریبات، جلسہ جلوس، احتجاج اور نقص امن کے حوالہ سے ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تھانہ جات کی حدود میں جرائم کی روک تھام اور علاقہ سے باخبر رہنے کیلئے ایک سراغ رساں کانسٹیبل کو تعینات کیا جاتا ہے جو اپنے تھانہ کی حدود/بیٹ سے اپنے سینئر افسران کو باخبر رکھتا ہے۔ میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ اور ایس پی ہیڈکوارٹرز نے جملہ ڈی ایف سیز کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے، علاقہ کے لوگوں خاص کر عوامی نمائندگان، ممبران پی ایل سی، علماء کرام اور دیگر علاقہ کے معززین کے ساتھ ہر وقت رابطہ میں رہنے اور علاقہ کی عوام کے ساتھ بہترین تعلقات استوار رکھنے کی ہدایات کی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سرگرمی کی بروقت اطلاع افسران بالا تک پہنچانے کی ہدایات کی تاکہ اس کے سدباب کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جا سکے جبکہ موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں مدد کیلئے اپنی بیٹ میں افغان مہاجرین اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی۔
شہر کےمختلف نواحی علاقوں میں حادثات کی وجہ سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے
سیالکوٹ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر کےمتعدد نواحی علاقوں میں حادثات کی وجہ سے مختلف افراد جان کی بازی ہار گئے زرائع کے مطابق سید پور روڈ پر کھوجے چک کا رہایشی 50 سالہ ظفر اقبال موٹر سایئکل پر بجوات جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سایئکل نے اسے ٹکر مار دی جس سے ظفر اقبال موقع پر جانبحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق دوسری جانب تھانہ اگوکی کے علاقہ دلچیکے میں 38 سالہ فیض موٹرپمپ چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا زرائع کے مطابق تھانہ ستراہ کے گاؤں کوٹلی ملیاں میں 15 سالہ محمد علی ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ بریک کی بجائے ریس دبا دی جس سے ٹریکٹر الٹ گیا اور وہ اسکے نیچے آ کر جانبحق ہو گیا

سیالکوٹ بارش کے باعث موسم خوشگوارہونے کے ساتھ سیلاب کا خطرہ بھی بھر گیا
سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد 87 ہزار 282کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اخراج 56 ہزار 82 کیوسک ہے اور مناور توی میں 1652 کیوسک اور جموں توی میں پانی کی آمد 4ہزار 85 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ نہر مرالہ راوی لنک کو 20 ہزار کیوسک اور نہر اپرچناب کو 11 ہزار دو سو کیوسک پانئ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کہیں بھی حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے ہیں اور نہ ہی ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ،دریائے جموں توی میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے ممکنہ سیلاب آنے سے بجوات کے 80 سے زائد دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو سکتا ہے

ضلعی انتظامیہ نےٹیکسی کے طور پر چلنے والی گاڑیوں کے لئے قانونی ضابطہ وضع کرنے کا فیصلہ
ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ٹیکسی کار کے طور پر چلنے والی گاڑیوں کے لئے قانونی ضابطہ کار اور کرایہ وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسافروں کو کرائے کے ضمن میں ڈرائیوروں کی من مانیوں سے نجات دلائی جاسکے ۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادعامر آفاق کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو ٹیکسی کاروں کوقانونی ضا بطہ کار میں لانے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ،سیکر ٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکنز یومر پر وٹیکشن کورٹس، ڈی ایس پی ٹریفک ، ٹی ایم او ایبٹ آباد اور دوسرے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ٹیکسی کاروں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان سے پیدا ہونے والے مسائل اور من مانے کرایوں کی وصولی سمیت ان سے متعلق سامنے آنے والی دیگر شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ٹیکسی کاروں اور سو زوکی کیری سے مسافروں کو اگرچہ سفر کی ایک بہتر سہولت میسر ہے تاہم ٹیکسی کاروں کے من مانے کرایوں اور ان کے ڈرائیوروں کے روئیے کے حوالے سے مسافروں میں تشویش بھی پائی جاتی ہے ۔ چنانچہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ سرکاری ادارے اس معاملے سے متعلق حقائق کا تفصیلی جائزہ لے کر ٹیکسی کاروں کے کاروبار کو قانونی ضا بطے میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور حکام کو دیگر اقدامات کے علاوہ ضلع بھر میں ٹیکسی کاروں کے تمام روٹس کا سر وے کرکے ان کے کرائے تجویز کرنے اور موزوں مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کی بھی ہدایت کی ۔

ضلعی انتظامیہ ا ور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد ریجنل سپورٹ گالاجوڈو
ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ ا ور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد ریجنل سپورٹ گالاجوڈو ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی نے اپنی بہترین مہارت دکھاتے ہوئے 120پوائنٹس لیکر پہلی جبکہ پائن جوڈو اکیڈیمی 80پوائنٹس بنا کر دوسرے نمبر پر رہی اور چیک میٹ جوڈو اکیڈیمی 50پوائنٹس بناکر تیسرے نمبر پر رہی مہمان خصوصی ڈائریکتر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور طارق محمود تھے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے جوڈ و ہال میں جاری ایونٹ 15kg میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے صمد نے گولڈ اور پائن جوڈو اکیڈیمی کے اڈرش نے سلور میڈل حاصل کیا اسی طرح35kg میں ابراہیم نے گولڈ اور اسامہ نے سلور میڈلز حاصل کیا 42kg میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے سمیر نے گولڈ پائن اکیڈیمی کے حبیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا 52kg میں خذر نے گولڈ اور عبید نے سلور میڈل اپنے نام کیا 60kgایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے سجیل نے گولڈ جبکہ حمزہ نے سلور میڈل لیا66kg میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے نعمان علی نے گولڈ جبکہ پائن اکیڈیمی کے عمیر نے سلور میڈل اپنام کیا77kg میں حدید جیمز نے گولڈند جبکہ صمد نے سلور میڈلز اپنے نام لیا اوپن ویٹ میں حدید جیمز نے گقلڈ اور صمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا اس موقع پر سید ثقلین شاہ طارق محمود نے کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئےاور کہا کہ اسی طرح کہ ایونٹ آئندہ بہتر سہولیات کے ساتھ منعقد کیا جائے گا اور پلئیرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آبادمیں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری
ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں متعدد تعمیراتی منصوبے جاری ہیں ، جن میں سے متعدد پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور بیشتر جلد مکمل ہونگے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ویڈیو کانفرنس اور صوبائی حکومت کے تعاون اکیڈمک بلاک کی تعمیربھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویڈیوکانفرنس روم اور اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا، قبل ازیں سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی و اکیڈمک ایڈوائزر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ اور سابق ڈائریکٹر ٹریننگ ایبٹ آباد یونیو،رسٹی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ نے ان دونوں منصوبہ جات کا افتتاح کیا اس موقع پر یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے دونوں حضرات کی یونیورسٹی میں تعلیمی وتدریسی و انتظامی حوالوں سے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربہ اور رہنمائی کی بدولت یونیورسٹی نے اپنی ترقی کی منازل انتہائی تیز رفتاری سے طے کی ہیں ، آج سے تین سال قبل جب میں یہاں آیا تھا تو یہ ادارہ تعلیمی ، انتظامی و مالی طورپر غیر مستحکم تھا، پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ سمیت دیگر محنت ملازمین کی بدولت آج یہ ادارہ انتظامی وتعلیمی و مالی طور پر انتہائی مستحکم ہے پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہا کہ یونیورسٹی کا شمار اب پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ،آج ادارہ نظم وضبط اور تعلیمی میدان میں اپنی مثال آپ ہے واضح رہے کہ اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے بعد یونیورسٹی میں کلاس رومز اور دفاتر کی کمی تقریباً پوری ہو گئی ہے جبکہ ویڈیو کانفرنس روم کی بدولت یونیورسٹی گلوبلی دنیا کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے ، سات ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالے اس ویڈیو کانفرنس روم سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء وطالبات بھی مستفید ہونگے ،اور آن لائن لیکچر کی سہولت بھی میسر ہوگئی ۔









