سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )گیپکو کے اہلکاروں نے بجلی کی لائن لاسسز پورا کرنے کے لئے شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سول لائن کے ایس ڈی او کی ٹیم شرفا کے گھروں کے میٹر کی تاریں ڈائریکٹ لگاتے ہیں اور دوسرے دن ایس ڈی او سول لائن شاہد نوید ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر قانونی کاروائی کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بل وصول کر لیتا ہے واپڈا اہلکاروں کی شہری کے میٹر سے چھیڑچھاڑ اور ایس ڈی او کے جعلی چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج “ جی این این “ نے حاصل کر لی
Author: Regional News

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوبئی جانے والے 2مسافروں کے پیٹ سے ہیرؤن سے بھرے کیپسول برامد
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوبئی جانے والی نجی ائیر لائن کے 2 مسافروں کے پیٹ سے ہیرؤن سے بھرے کیپسول برامد یہ دونوں مسافر سیالکوٹ سے دبئی جانے والی نجی ائیرلائن سے گرفتار ہوئے ہیں ان دونوں کا تعلق مسیح برادری سے ہے سیمسن مسیح اور پرویز مسیح کو اے این ایف نے مشکوک سمجھ کر تفتیش کی تو انکے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے جس پر ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا دونوں کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے
سیالکوٹ اینٹی سمگلنگ یونٹ نے بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کا سامان برامد
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) اینٹی سمگلنگ یونٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ مال برآمد کر لیا،، ڈی سی کسٹم علی محتشم نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم نے گوجرانوالہ کے دو گوداموں پر چھاپہ مارا جہاں بھارت سے برآمد ہونے والے تین کروڑ روپے کا اسمگل شدہ مال برآمد کر لیا برآمد کئے جانے والے مال میں 2ہزار 5 سو پچپن کلو چھالیہ،، 9 ہزار 900 غیر ملکی برانڈ کے سگریٹ،،پچاس پیکٹ کوئلہ،، 509 پیکٹ تمباکو اور 300 پیکٹ سفید الائچی کو قبضہ میں لے کر گوداموں کو سیل کر دیا ہے


بے بس اور مجبور انسان
بزرگ، خواتین، دینی طلباء وطالبات اور محلہ دار سیوریج کی ابتر صورتحال کی وجہ گندگی میں رہنے پر مجبور، بلدیہ انتظامیہ غافل، اھل علاقہ شدید پریشان، اور بھرپور احتجاج کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے پررونق اور دینی اعتبار سے اک خاص حیثت کے متحمل محلہ فتح آباد،
مدرسہ فتح العلوم والی گلی
گندے پانی سے بھر جاتی ہے جس سے مدرسہ کے دینی طلباء وطالبات، نمازی حضرات، خواتین کو پریشانی کا سامنا ہے، محلہ داروں کا کہنا ہے بلدیہ انتظامیہ تقریباً پچھلے ایک ماہ سے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سبب ہماری کروڑوں روپے کی جائیداد برباد ہو رہی ہے اور ہم گندگی میں رہنے پر مجبور ہیں، جس سے ہماری اور بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں،
متعلقہ ادارہ کو نوٹس لینے کی محلہ داروں کی پرزور اپیل۔سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
بورے والا۔سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی رات گئے متاثرہ ٹیچر کے گاؤں 263/ ای بی آمد،متاثرہ ٹیچر کلیم لاڑ کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،اہل دیہہ تھانہ صدر پولیس کے خلاف پھٹ پڑے،ڈاکٹر شہباز گل کی اے ایس پی آصف رضا کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کی ہدایت[” /> بورے والا۔سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی رات گئے متاثرہ ٹیچر کے گاؤں 263/ ای بی آمد،متاثرہ ٹیچر کلیم لاڑ کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،اہل دیہہ تھانہ صدر پولیس کے خلاف پھٹ پڑے،ڈاکٹر شہباز گل کی اے ایس پی آصف رضا کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کی ہدایت[/caption]

تین بچیاں جوہڑ میں ڈوب گئیں ایک کو زندہ نکال لیا گیا
(نمائندہ باغی ٹی وی نعمان بھٹہ) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے قریب ایک جوہڑ میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب گئیں،ریسکیو آپریشن کے بعد 2 بچیوں کی لاشیں اور ایک بچی کو زندہ حالت میں جوہڑ سے نکال کیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے قریب جوہڑ میں نہاتے ہوئے 3 بچیاں ڈوب گئیں.ریسکیو کیمطابق ڈوبنے والی ایک بچی کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا جبکہ دیگر 2 بچیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا،ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد لاپتہ ہونے والی دیگر 2 بچیوں کی لاشیں بھی جوہڑ سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں.ریسکیو کیمطابق بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو آپس میں رشتہ دار ہیں.
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے اہلکار مفت کی روٹیاں کھانے مصروف
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع بھر میں کم عمر بچے مختلف ورکشاپس اور چائے خانوں پر محنت مشقت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے اور مختلف آسائشیں حاصل کرنے والے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے اہلکار مفت کی روٹیاں کھا رہے ہیں سب اچھا کی رپورٹ بنانے کے لئے ہفتہ میں ایک مرتبہ کاروائی کر کے بھیک مانگنے والے بچوں کو ریسکیو کر کے اعلی افسران کو کارکردگی رپورٹ بجھوا دی جاتی ہے اور ضلع بھر میں قائم ہزاروں ورکشاپس اور چائے خانوں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والے بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نظروں سے اوجھل ہیں معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو رزق حلال کمانا چاہئیے اور سرکار کی تنخواہ کا حق ادا کرنا چاہئیے
سیالکوٹ میں بہنے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ پلکھو،کے علاوہ متعدد نالوں کا معائنہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ پلکھو، نالہ ڈُگری اور دریائے چناب کے حفاظتی بندھ اور پشتوں کا معا ئنہ کرنے اور فلڈ مینجمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا اور دریائے چناب پر تعمیر کئے جانے والے شہباز پور پُل کا بھی معائنہ کے دوران سمبڑیال کے دیہات کو دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے نئے پُل کے ساتھ حفاظتی بندھ کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں ایکسین ایری گیشن شبیر احمد ثاقب نے ڈی سی کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ نالہ ڈُگری کی گنجائش 250کیوسک سے بڑھا کر1000کیوسک کی جائے تانکہ ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ سمبڑیال کے متعدد دیہات کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
ٹیوٹا موٹرز سیکنڈل کا مرکزی ملزم ملک عثمان ریاض بیرون ملک سے سیالکوٹ پہنچ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹیوٹا موٹرز سیکنڈل کا مرکزی کردار ملک عثمان ریاض بیرون ملک سے سیالکوٹ پہنچ گیا ملزم نجی ائیرلائن کی فلایٹ سے سیالکوٹ پہنچا دوران امیگریشن ایف آئی اے نے نیب کی طرف سے ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسے حراست میں لے لیا بعد ازاں نیب لاہور کی مداخلت پر گھر جانے کی اجازت دی گئی نیب لاہور کے فوکل پرسن کے مطابق عثمان ریاض نیب میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آیا ہے ملزم ملک عثمان ریاض وغیرہ پر گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں چار ارب روپے فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں اور متاثرین نے ضلع کچہری کے قریب واقع تاج ہوٹل کے باہر متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا ہے

بارڈر ملٹری پولیس اور کرپشن کلچر
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع اور بلوچستان کے کچھ علاقوں پر مشتمل اور صوبہ پنجاب کا بجانب مغرب و بلوچستان آخری ضلع ڈیرہ غازی خان ہے۔ جس کا 50 فیصد سے زائد رقبہ کوہ سلیمان کی خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے
کوہ سلیمان کے قبائلی علاقہ کی پولیسنگ باڈر ملٹری پولیس( بی ایم پی) کی ذمہ داری ہے جبکہ بلوچ لیوی فورس ایک معاون فورس ہے جوکہ ہر وقت بی ایم پی کی معاونت کاری کے لیے تیار رہتی ہے۔ جبکہ بی ایم پی کے ورکنگ ملازمین بشمول نان یونیفارم ملازم کی تعداد 343 کے لگ بھگ اور بلوچ لیوی کے ورکنگ ملازمین بشمول نان یونیفارم ملازم کی تعداد 126 کے قریب ہے۔ آپریشنل ورک کے لیے بی ایم پی کے پاس 2 عدد فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں، 3عدد فور بائی فور سنگل کیبن گاڑیاں کل 5عد د گاڑیاں اور8 عدد موٹر سائیکل ہیں۔جبکہ بلوچ لیوی فورس کے پاس ایک عدد فور بائی فور ڈبل کیبن، 4عدد فور بائی فور سنگل کیبن گاڑیاں، ایک عد د ٹرک، ایک عد کوسٹر ، ایک عد د روکی جیپ کل 8 گاڑیاں اور 4عدد موٹر سائیکل ہیں
دونوں فورسز کے پاس کل 13عدد گاڑیاں اور 12عدد موٹر سائیکل ہیںایس ایچ او تھانہ سخی سرور، راکھی گاج اور بواٹہ کے زیر استعمال ایک سنگل کیبن گاڑی ہے۔ جس کا پٹرول سمیت تمام خرچہ ایس ایچ او حضرات خود برداشت کرتے ہیں کیونکہ یہی تین تھانے اہم بین الصوبائی شاہراہ بلوچستان پنجاب پر واقع ہیں اور اِسی بناپر یہی تھانے بی ایم پی میں کرپشن کا اہم گڑھ ہیں۔ اِن تھانہ جات میں پوسٹنگ کے لیے ایس ایچ او صاحبان لاکھوں روپے کی رشوت برائے پوسٹنگ پہلے ادا کرتے ہیں اور پھر افسران کو لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی دیتے ہیں۔
یہی کرپشن بی ایم پی فورس کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اور اِن تھانہ جات میں تعینات اہلکاروں کی کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادیں اور کاروبار ہیں حتی کہ اِن تھانہ جات میں تعینات سٹاف کے متعلق معتبر اداروں کی متعدد رپورٹس آن ریکارڈ موجود ہیں اور یہ وہ حقیقت ہے جس سے کوئی بھی ادارہ یا فرد انکار نہیں کر سکتا۔کمانڈنٹ ، رسالدار فیلڈ اور رسالد ہیڈ کوارٹر کے زیر استعمال ایک ایک ڈبل کیبن گاڑی ، کل تین گاڑیاں ہیں جن کا فیول سرکاری ہوتا ہے۔
سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کے حفاظتی دستے میں بھی بلوچ لیوی یا بی ایم پی کی ایک ایک گاڑی ہمراہ ہوتی ہے۔ یوں کل 13گاڑیوں میں سے 6 تا 7 گاڑیاں سرکاری فیول پر چلتی نظر آتی ہیں۔ قبائلی علاقہ میں فورس کا آپریشنل ورک دیگر فورس کی نسبت پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ کیونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے۔ اِس لیے معمول کا گشت وغیرہ اِن علاقوں میں نہیں ہوتا۔نیز کرائم کی شرح سالانہ اوسطا ً 300 مقدما ت اور مجرمان کی تعداد بھی انتہائی مختصر ہوتی ہے۔
جن اہلکاورں کے پاس موٹر سائیکلیں ہیں وہ بھی ذاتی خرچہ سے موٹر سائیکلیں چلاتے ہیں۔ انہیں سرکاری طور پر پٹرول نہیں ملتا۔ البتہ کاغذات میں اندارج لازمی کیا جاتا ہے۔ دونوں فورسز کے پاس کوئی تربیت یافتہ اور پڑھا لکھا ایم ٹی یعنی موٹر میکنک وٹرانسپورٹ انچارج موجود نہیں۔
اِ س وقت نور خان سوار (کانسٹیبل ) ہے جس کو انچارج ایم ٹی آفس بنایا ہوا ہے کیونکہ یہ سوار گاڑیاں چلانا یعنی ڈرائیوری کرنا جانتا ہے جبکہ غلام قادر نائب دفعہ دار کو بطور فیول سپلائی انچارج بنایا ہوا ہے جوکہ وہ بھی زیادہ تعلیم یافتہ نہیں۔حکومت پنجاب ہرسال اِن گاڑیوں کے فیول کے لیے ایک خطیر رقم بجٹ میں فراہم کرتی ہے۔ گذشتہ چھ سالوں 2013-14تا 2018.19 تک بی ایم پی کو 3کروڑ 61لاکھ 60ہزار 376روپے اور بلوچ لیوی کو 2کروڑ 96 لاکھ 7ہزار 139روپے مجموعی طور پر دونوں فورسز کو 6کروڑ 57لاکھ 67ہزار 515روپے برائے POL مل چکے ہیں۔
گذشتہ مالی سال 2018-19کے آخری ماہ جون کے آخری نو دنوں( 22جون تا 30جون تک) بی ایم پی نے فیول کی مد میں 993973روپے اور بلوچ لیوی نے فیول کی مد میں 126414روپے کل 1120387روپے خرچ کیے ہیں جبکہ مکمل مالی سال 2018-19میں بی ایم پی نے 6837376روپے اور بلوچ لیوی نے 7696139روپے، کل رقم 14533515روپے خرچ کی ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق دونوں فورسز کے پاس جنتی گاڑیاں موجود ہیں اور جنتا اُن کا پٹرول کا خرچہ ظاہر کیا جاتا ہے یہ سب فراڈ اور جعل سازی ہے۔
شعبہ اکاوئنٹس جعلی بل بناتے ہیں۔ افسران منظوری دیتے ہیں اور پھر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے بوگس بل منظور کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔جوکہ انتہائی قابل افسوس ہے کہ جہاں تبدیلی لانے کے لیے موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف فرنٹ فٹ پر جنگ لڑ رہی ہے وہاں پر ہمارے سرکاری اداروں نے ابھی تک اپنا کرپشن کلچر تبدیل نہیں کیا۔معتبر ذرائع کے مطابق فیول کے اِس بجٹ کو استعمال کرنے کے لیے افسران بالا کی مشاورت سے ڈرائیور حضرات پہلے گاڑیوں کی لاگ بک میں بوگس ریڈنگ کا اندارج کرتے ہیں۔
پھر شعبہ اکاؤنٹس کے کلرک بادشاہ جعلی رسیدوں سے بوگس بل تیار کرتے ہیں۔ افسران اُن پر منظوری کی مہر ثبت کرتے ہیں۔ پھر اُس جعلی بل کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس سے پاس کراکے کیش کرایا جاتا ہے۔ ناجانے یہ سلسلہ کب سے شروع ہے اور اب ناجانے کب ختم ہوگا۔ کیونکہ جب کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ جیسے معتبر افسران بھی اِس کھیل کا حصہ ہوں گے تو پھر بھلا کون اور کیسے اِن فیول کے بلوں کو جعلی اور بوگس ثابت کر سکتا ہے۔
بہرحال دونوں فورسز کی کل 13گاڑیوں اور 12موٹر سائیکلوں پر سالانہ کروڑوں روپے کا فیول سرکاری خزانہ سے جلایا جارہا ہے۔موجودہ ضلعی اعلیٰ افسران کمشنر اسد اللہ فیض، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور کمانڈنٹ سید موسی رضا ابھی تک ایماندارانہ شہرت کے حامل ہیں۔ اِن تمام افسران کو یہاں تعینات ہوئے ابھی چند ماہ گزرے ہیں۔ عوام اُمید کرتی ہے کہ کرپشن اور انسداد رشوت ستانی کے خلاف جاری قومی مہم کا حصہ بنتے ہوئے یہ افسران اِس کرپشن کی انکوائری کسی ماہر ٹیم سے کرائیں گے اور پھر انکوائری رپورٹ سے میڈیا سمیت عوام کو آگاہ کریں گے کہ کس طرح گذشتہ سالوں میں یہ جعل سازی ہوتی رہی ہے اور کون کون اِس میں ملوث رہا ہے۔ جبکہ بین الصوبائی شاہراہ پر واقع تمن لغاری کے تھانہ جات میں تعینات ایس ایچ او صاحبان کے متعلق معتبر اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں ہمہ قسمی اسمگلنگ کے خاتمہ کے لیے اُن کی تعیناتی پر نظر ثانی کریں گے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اِسی ضلع کے باسی ہیں انہیں بخوبی علم بھی ہے کہ کس طرح کون سا ادارہ پٹرول کی مد میں کیسے فراڈ کرتا ہے اور پٹرول کی جعلی پرچیاں بناتا ہے کیونکہ افسران کی جانب سے پٹرول پرچی سے نوازنے کی عادت ضلع ڈیرہ غازیخان میں بہت پرانی ہے۔پنجاب حکومت کے سرکاری خزانے کو بچانے کی خاطر بی ایم پی اور بلوچ لیوی اور دیگر تمام اداروں میں فیول کا آڈٹ بہت ضروری ہے۔





