Baaghi TV

Author: Regional News

  • ساہیوال:ہڑتال کے دوران کیا ہوتا رہا؟

    ساہیوال:ہڑتال کے دوران کیا ہوتا رہا؟

    ساہیوال :حکومتی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف تاجر تنظیموں کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال،دوکانیں اور کاروباری مراکز بند،بازار سنسان،کاروبار زندگی مفلوج،

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی حکومت کی طرف سے عائد کردہ نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف تاجر تنظیموں کی اپیل پر ہفتے کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،ضلع کے اکثر مقامات پر تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہے اور کہیں کہیں ہڑتال کا اثر جزوی طور پر دیکھنے میں آیا،حکومت کی طرف سے اگرچہ اس ہڑتال کو ناکام قرار دیا جاتا رہالیکن آزاد اور غیرجانبدارانہ ذرائع کے مطابق شٹر ڈاؤن کا تناسب 95% کے قریب رہا،ساہیوال شہر کا سب سے بڑا صدر بازار شہر خموشاں کا منظر پیش کرتا رہا،اسی طرح دیگر بازاروں میں بھی تقریباً تمام دوکانیں بند رہیں،البتہ موبائل مارکیٹ جزوی طور پر کھلی نظر آئی،اس ہڑتال کی اپیل تو مبینہ طور پر تاجر تنظیموں کی طرف سے کی گئی تھی لیکن مبصرین کے بقول اس ہڑتال کے اصل محرکات میں اپوزیشن پارٹیوں کے وہ تاجر شامل تھے جو مختلف حکومتی ادوار میں تاجر تنظیموں کے عہدے دار رہے اور حکومتی سرپرستی کا فائدہ اٹھا کر اپنے کاروبار کو فروغ دیتے رہے،تاہم اس ہڑتال کے دوران کہیں پر بھی کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی اور دوکانداروں نے اپنی مرضی سے دوکانیں بند رکھیں،بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے بھی اکا دکا ہی نظر آئے،جمعہ کی شام سے ہی حکومتی پارٹی کی ذیلی تاجر تنظیموں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی منسوخی کی خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں لیکن ہفتے کے دن کاروباری اوقات شروع ہوتے ہی تمام صورتحال واضح ہونا شروع ہوگئی،یاد رہے کہ یہ ہڑتال اس سال بجٹ میں منظور ہونے والی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف تاجر تنظیموں کی اپیل پر کی گئی تھی،لیکن اس کے اصل مقاصد ،ان کا درست یا غلط ہونا اور حاصل یا لاحاصل کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا البتہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی عوام سوشل میڈیا پر اپنے تئیں ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے اور دینے میں مگن ضرور ہے،

  • فیصل آباد روڈ کو ون وے کیا جائے

    چنیوٹ:فیصل آباد روڈ(المعروف خونی روڈ) کو ون وے کیا جائے، اس روڈ پر آئے روز کئی ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی خاندان اجڑ گئے،
    چنیوٹ کی عوام کا فیصل آباد روڈ کو ون وے کرنے کا مطالبہ۔

  • چکوال کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

    چکوال کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

     

    شہید فیصل راجہ وانہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے شہید ہوا۔ شہید ہونے والے راجہ فیصل کا تعلق چوآ سیدن شاہ کے گاؤں رتوچھہ سے تھا۔ شہیدکی نماز جنازہ ادا کر کے اس کے آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی ایس پی چوآ سیدن شاہ، ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ، راجہ ارشد محمود، راجہ عطہر، ملک زبیر، سید مطلوب شاہ، راجہ مناظر، سید منصور شاہ، راجہ ظفر، راجہ محمد حیات ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید کے بلند اقبال کے لئے دعا کی۔ یاد رہے شہید کی 3ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ہیں ایک نے جام شہادت نوش کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میرادوسرا بیٹابھی وطن کی خاطرشہیدہوجائے تو فخر ہوگا، وطن عزیز کے دفاع کی خاطر میری بھی جان حاضر ہے۔

  • چکوال میں دن بھر ہڑتال کی صورتحال

    چکوال میں دن بھر ہڑتال کی صورتحال

    ضلع وتحصیل چکوال اور باقی تمام تحصیلیں تلہ گنگ، کلرکہار، چواسیدن شاہ اور لاوہ میں بھی پاکستان کے باقی تمام شہروں کی طرح آج حکومت کی ٹیکس سے متعلق پالیسیوں کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ جبکہ یہ ہڑتال مکمل طور پر شٹر ڈاون ثابت نہ ہو سکی بلکہ جزوی رہی کیونکہ کاروباری لوگوں نے دیکھا دیکھی دکانیں کھول دیں۔ چکوال کے تمام علاقہ میں ہڑتال کی صورتحال تقریبا ایک جیسی ہی رہی۔ چکوال کے مین بازاروں میں پورا دن مکلمل شٹر ڈاون رہے جبکہ ملحقہ دیہاتوں میں دکانداروں نے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنے معمولات کاروبار برقرار رکھے۔اور مزید یہ کہ ٹرانسپورٹ بھی جزوی طور پر برقرار رہی لیکن عوام جن میں خصوصا مسافر لوگ ہڑتال کے ڈر سے گھروں میں ہی محصور رہے۔

  • کسی سیاسی جماعت کی بندوق کی گولی نہیں بنیں گے بیشتر تاجروں نے اپیل کو مسترد کر دیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر ضلع بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں ویران ہو گئی. آل پاکستان انجمن تاجراں کی درخواست پر مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ نے اپیل کی کہ شہر کے تمام بازار بند رکھیں جایئں تاہم بیشتر دکانداروں نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھولنا شروع کر دیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک مہنگائی حد سے زیادہ ہے اور ایک دن بھی دکان بند کریں گے تو گھر کا چولہا کیسے جلایئں گے ہم کسی سیاسی جماعت کی بندوق کی گولی نہیں بنیں گے۔ اس وجہ سے انہوں نے اپیل کو مسترد کیا ہے-اس کے ساتھ ہی سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ نے ھڑتال کی کال مسترد کردی۔تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹس میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری۔

  • چکوال :ناقص اور خطرناک مائنز بند کر دی گئیں

    چکوال :ناقص اور خطرناک مائنز بند کر دی گئیں

    ناقص اور خطر ناک اور ایسی مائنز جن میں حادثے رونما ہوتے ہیں ایسی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے یہ بات انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے کہا کہ جو مائنز خطر ناک حالت میں تھیں جن میں حفاظتی اقدامات مالکان نے نہ کیے تھے ان کو بند کیا جا رہا ہے جن میں اے مجید اینڈ کمپنی کی مائین فہد ٹنڈل علی اینڈ کمپنی کی ابدال مائیں ماڈرنگ انجینئرنگ کی مائن نمبر 7 کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک کوئلہ کی نکاسی بند رہے گی مائینگ ریسرچ اینڈ کمپنی بوچھال کلاں ماٹن ایریا کی مائین نمبر 6 کو مکمل سیل کر دیا ہے جس میں مالکان کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا ان کو سیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے آ گاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس سے مائنگ کے حادثات کی روک تھام میں واضح کمی کے قوی امکانات ہیں اور بہتری کی توقع ہے مختلف اوقات کار میں مختلف مقامات پر آ گاہی مہم کے لیکچرر دیئے جائیں گے تاکہ مزدوروں کے اندر شعور اجاگر کیا جا سکے اور وہ اپنی سیفٹی کے متعلق اپنا اچھا برا سوچ سکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔چکوال:ناقص اور خطر ناک اور ایسی مائنز جن میں حادثے رونما ہوتے ہیں ایسی مائنز کو بند کر دیا گیا ہے یہ بات انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے کہا کہ جو مائنز خطر ناک حالت میں تھیں جن میں حفاظتی اقدامات مالکان نے نہ کیے تھے ان کو بند کیا جا رہا ہے جن میں اے مجید اینڈ کمپنی کی مائین فہد ٹنڈل علی اینڈ کمپنی کی ابدال مائیں ماڈرنگ انجینئرنگ کی مائن نمبر 7 کو بند کر دیا گیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوتے اس وقت تک کوئلہ کی نکاسی بند رہے گی مائینگ ریسرچ اینڈ کمپنی بوچھال کلاں ماٹن ایریا کی مائین نمبر 6 کو مکمل سیل کر دیا ہے جس میں مالکان کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا ان کو سیل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے آ گاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس سے مائنگ کے حادثات کی روک تھام میں واضح کمی کے قوی امکانات ہیں اور بہتری کی توقع ہے مختلف اوقات کار میں مختلف مقامات پر آ گاہی مہم کے لیکچرر دیئے جائیں گے تاکہ مزدوروں کے اندر شعور اجاگر کیا جا سکے اور وہ اپنی سیفٹی کے متعلق اپنا اچھا برا سوچ سکیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔

  • چکوال: عوام پریشان اورحلقے سے منتخب نمائندے غائب

    چکوال: عوام پریشان اورحلقے سے منتخب نمائندے غائب

    چکوال(ارسلان رفیق) عوام پریشان ہے کوئی سننے والا نہیں کہیں جائے پناہ نہیں ،ضلع بھر میں گزشتہ12روز سے وکلاءکی مکمل ہڑتال ہے، چکوال ، تلہ گنگ، اور چوآسیدن شاہ کی عدالتوں میں گزشتہ 12 روز سے دور دراز علاقوں سے لوگ اپنے مقدمات کی پیروی کیلئے حسب معمول عدالتوں تک پہنچ رہے ہیں مگر کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ عدالتی نظام مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ کلرکہار اور لاوہ کی عوام بھی پریشان ہے اور اُدھر کل بروز ہفتہ تاجر بھی وفاقی بجٹ کیخلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔ پشاور میں روٹی کا نرخ چھ روپے سے بڑھا کر 15روپے اور نان20روپے کا کردیا گیا ہے جبکہ نان اور روٹی کے یہی نرخ لاہو رمیں بھی نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ جس کے بعد یہاں بھی اب روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے کا ملے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ غریبوں سے دو وقت کا نوالہ بھی چھیننے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے۔ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔ کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوچکا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ریڑھی والے سے لیکر صنعت کار تک بری طرح سے متاثر ہوا ہے،ہر کوئی عجب پریشانی کے عالم میں ہے۔ ایف بی آر اور محکمہ انکم ٹیکس کا کریک ڈاﺅن الگ سے ہر کسی کے سر پر سوار نظر آرہا ہے۔ضلع کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب عوامی نمائندے عوام کا ایک مسئلہ بھی حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، راجہ یاسر سرفراز نے پنجاب حکومت کے بجٹ میں نارتھ پنجاب یونیورسٹی کے قیام کی خوشخبری تو ضرور سنائی ہے مگر اس پر عمل درآمد کیلئے لوگ منتظر ہیں، دوسو بستروں کے ہسپتال پر کوئی پیش رفت نہیں، نیلہ انٹر چینج کے مقام پر صنعتی زون کا قیام دور دور تک دکھائی نہیں دیتا اور اب شہیدوں اور غازیوں کی زمین کے پندرہ لاکھ عوام ایک سی ایم ایچ طرز کے بڑے ہسپتال کا مطالبہ کررہے ہیں ضلع چکوال کے سات لاکھ عوام جن کے پاس دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے ان کو کوئی صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ حکومت کی طرف سے اچھے دنوں کی نوید سنائی جا رہی ہے اور تسلی دی جا رہی ہے کے آنے والے دنوں میں صورتحال بہتر ہوگی لیکن موجودہ صورتحال اور حالات میں عوام میں بے چینی اور افراتفری بڑھ رہی ہے۔ بلکسر تا میانوالی روڈ آئے پر روز حادثات کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جس کو ون وے کرنے کا وعدہ بھی موجودہ حکومت نے کیا تھا جو کہ اب تک پائے تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔ عوام اپنے مسائل کے سامنےحلقے کے منتخب نمائندگان کی غیر موجودگی اور عدم دلچسپی کو دیکھ کر شدید پریشانی کا شکار ہے۔

  • سیالکوٹ فلد ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے وارننگ جاری کردی دریائوں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) فلد ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیراور وہاں سے سیالکوٹ میں داخل ہونے والے دریائوں ،، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز میں ہونے والی موسلہ دھار بارشوں سے دریائوں ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے

  • ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائیس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں جنگل کا قانون ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی مریضہ پیٹ میں رسولی کے عارضے میں مبتلا تھی چار ماہ سے ہسپتال کے چکر لگانے کے باوجود ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا جس کے باعث آج وہ زندگی کی بازی ہار گئی ، ورثا نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئی اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ورثا کا کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت کے باوجود بھی بے حس ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا ۔ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے گزشتہ روز مریض کے لواحقین پر ڈاکٹروں نے بہیمانہ تشدد کیا تھا
    کچھ عرصہ قبل بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جانبحق ہوا تھا اور اسکے ورثا کی جانب سے احتجاج پر ڈاکٹرز نے خودساختہ زخم لگا کر جانبحق بچے کے ورثا پر مقدمہ درج کروایا تھا۔۔
    اس سنگین صورت حال میں تمام اعلی سرکاری افسران اور سیاسی ناخدواں کی پرسرار خاموشی ۔۔ تحقیقاتی اداروں نے خقائق اکٹھے کرنے شروع کر دیے ۔۔

    Sialkotcivilhospital

  • ساہیوال:نجی ہاؤسنگ سکیم کے مکین مصیبت اور عذاب میں مبتلا۔

    ساہیوال:نجی ہاؤسنگ سکیم کے مکین مصیبت اور عذاب میں مبتلا۔

    ساہیوال:شالیمار ٹاؤن گندے جوہڑ میں تبدیل،وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ،
    راہگیروں اور عوام الناس کو سخت مشکلات کا سامنا،ڈویلپر اور متعلقہ حکام بے حسی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال بائی پاس پر واقع شالیمار ٹاؤن سیوریج کی خرابی اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث گندے جوہڑ میں تبدیل ہوچکا ہے،سڑکوں اور پلاٹوں میں جگہہ جگہہ سیوریج کا پانی کھڑا ہے،جس سے ٹاؤن بھر میں تعفن پھیل چکا اور راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا ہے،جابجا کھڑا گندہ پانی مچھر اور دیگر موذی جانوروں کی افزائش کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ زمینی پانی کو آلودہ کررہا ہے،جس سے گیسٹرو،ہیضہ ملیریا اور دیگر کئی وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے،
    سرکاری حکام کے مطابق سیوریج کے پانی کی نکاسی یا نظام کی درستگی ان کے دائرہ کار میں نہیں یہ ڈویلپر کا کام ہے جبکہ ڈویلپر اپنی جیب گرم کرنے کے بعد منظر سے ہی غائب ہوچکا ہے،شالیمار ٹاؤن میں سینکڑوں گھروں کے مکین اب مچھروں کے رحم و کرم پر کسی مسیحا کے منتظر ہیں