خواجہ سراؤں نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ خواجہ سراؤں کا پولیس پر دھاوا ،خواجہ سرا بپھرے تو پنجاب پولیس کے اھلکار بھاگنے پر مجبور ھو گئے۔اھل علاقہ کا کہنا ھے کہ تھانہ اگوکی پولیس کے اھلکاروں نے سبلائم چوک کے قریب خواجہ سراء کو تھپڑ مارے جس پر خواجہ سراء بپھر گئے اور مشتعل خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں۔خواجہ سراؤں کی طرف سے ٹُھڈوں مُکوں اور پتھروں کی بارش کی گئی خواجہ سراؤں نے ایک پولیس اہلکار کو زمین پر گراکر اسے زدو کوب بھی کیا،سیالکوٹ پولیس ترجمان کا کہنا ھے کہ اہلکار خواجہ سراؤں سے درخواست کی تعمیل کرانے گئے تھے جن کے خلاف وزیراعظم سیٹیزن پورٹل ایپ پر شہری نے درخواست دی تھی کہ خواجہ سراؤں نے فخاشی کا اڈہ قائم کررکھا ھے جسے ختم کروایا جائے۔
Author: Regional News

خواجہ سراؤں نے پنجاب پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ٹھڈوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش

وفاقی وزیرعمرایوب خان نے کروڑوں روپے کے منصوبے کا افتتاح
ہری پور. وفاقی وزیر توانائی پٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے کھوئی میرا میں چارکروڑاکیاون لاکھ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کردیاہے اس حوالے سے افتتاحی تقریب منعقدہوئی جس میں علاقہ بھرسے سیاسی وسماجی شخصیات اورعوام علاقہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی تقریب سے رہنماء تحریک انصاف سابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے ارشد ایوب خان اور دیگرنے بھی خطاب کیاعمرایوب خان نے گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دو سال کے مختصرعرصہ میں ترقیاتی سکیموں خصوصا گیس و بجلی فراہمی کے منصوبو ں کے جال بچھا دیئے ہیں اور وہ ہار جیت کوسامنے رکھنے کی بجائے تمام علاقوں میں بلاتفریق کام کررہے ہیں ضلع بھرکی ایسی ایسی جگہوں پرگیس کے منصوبوں پر کام جاری ہے جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا اسی طرح بجلی کی مدمیں نئے فیدڑ زکی تنصیب، سینکڑوں ٹرانسفارمرز کی فراہمی و اپ گریڈیشن کے ذریعے پہاڑ وں کی چوٹیوں پربھی بجلی کی وولٹیج پوری کردی ہے جبکہ ابھی اربوں کی لاگت سے کئی فیڈرزاورگرڈا سٹیشن کی سکیموں پر کام جاری ہے ان کی تکمیل سے ہری پورمیں آئندہ پچاس ساٹھ سالوں کے لیے بجلی کے مسائل حل ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ کھوئی میرا کے مضافات میں گیس فراہمی وبجلی کے مسائل کے حل کے لیے کروڑوں روپے کی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے انھوں نے کہا کہ ابھی پیسکو کو کے پی میں بجلی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے پندرہ سے بیس ارب روپے کافنڈزمزیدفراہم کیاجائیگاہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہمیں کہاں سے کامیابی ہوئی اور کہاں سے ناکامی بلکہ بلاتفریق پورے ضلع کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں۔

سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نے والوں کو نوٹس جاری
ملتان ۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں اور گرین بیلٹس پر قابض تاجروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نیوالوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک اور صفائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر پڑا فرنیچر اور لکڑی کے سٹاک نہ ہٹانے پر جرمانےکی وارننگ دی گئی ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی فیس بک شہریوں کی پاپولر سوشل میڈیا سائٹ بن گئی ہے۔ آبادی میں قائم کارخانوں اور سڑکوں پرملبہ بارے فیس بک کے ذریعے شہریوں کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں ۔ انفورسمنٹ ونگ نے بھی شکایات کے ازالہ کے لئے مرحلہ وارکاروائی کا آغاز کر دیا۔گزشتہ72 گھنٹوں کے دوراں انفورسمنٹ ونگ نے331 شہریوں کو نوٹس جاری کئے۔

2 اسکولوں کے اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسکول سیل
مظفرگڑھ۔. ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری سکولوں کے 2اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،سکولوں کو 10 روز کے لیے سیل کرکے متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے مطابق مظفرگڑھ ضلع کے 2 گرلز اسکولوں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بیٹ رائعلی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بیٹ لسکانی والا کی اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک ٹیچر تحصیل مظفرگڑھ اور دوسری ٹیچر تحصیل جتوئی کے اسکول میں پڑہا رہی تھی، دونوں اسکولوں کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا۔ متاثرہ سکولوں کے تمام اساتذہ اور بچوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن ،دکانداروں نے کارپوریشن ٹیم پرحملہ کردیا
ملتان ۔ ملتان شہر کے علاقے پراناشجاع آباد روڈ پردکانداروں اوریڑھی والوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انسدادتجاوزات کی ٹیم پرحملہ کردیا۔میٹروپولٹین کارپوریشن ٹیم نے کمشنر ملتان جاویداخترمحمودکے حکم پرتجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیاتھا۔کارپوریشن کاعملہ جب پراناشجاع آبادروڈ پرپہنچاتوتجاوزات مافیا کی جانب سے انسداد تجاوزات ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔کمشنر ملتان نے کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف فوری طورپر مقدمہ درج کروانے کا حکم دیاہے اورملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کمشنر کے مطابق شہریوں کی شکایات پر تجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے بتایاکہ تجاوزات آپریشن میں 3 ٹرک سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمارکردی گئیں۔انہوںنے کہاکہ سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ سیٹزن پورٹل، سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایات پر تجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے، تجاوزات نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے۔گرین کلین ملتان ڈویژن مہم کی کامیابی کیلئے تمام تجاوزات کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔ ان کے مکمل خاتمے بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جاچکا ہے۔شہری بھی تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کرکے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

دھان کے کاشتکاروں کے لیے ماہرین زراعت کی اہم ہدایات
فیصل آباد۔ماہرین زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو موٹی اقسام کیلئے کٹائی و پھنڈائی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کٹائی کاعمل اس وقت شروع کریں جب سٹے کے اوپر والے دانے اپنا رنگ بدل چکے ہوں اورنیچے والے دانے ابھی سبزی مائل ہی ہوں تاہم پھنڈائی شدہ دانوں کو خشک کرکے ان میں نمی کا تناسب بھی 10 سے12 فیصد تک رکھنا چاہیے اور اگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو اس صورت میں ایسی ہارویسٹر استعمال کی جائے جس میں دھان کی کٹائی کیلئے ایڈجسٹمنٹ سسٹم موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی باسمتی اقسام میں دانہ بھرتے وقت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور باسمتی اقسام کو آخری پانی کٹائی سے 15 دن پہلے لگایاجائے۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پچھیتی اقسام پر پتوں کے جراثیمی جھلساؤ، برگی بھورے دھبے اور بلاسٹ سمیت پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ بھی ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے جاری رکھیں۔

گوجرانوالہ،گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی
گوجرانوالہ کے ملک پورہ محلے میں کپڑے کی فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی متعدد ٹیمیں فیکٹری میں پہنچ گئیں اور آگ کو روکنے لگیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس کارروائی میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کی مشینری کو راکھ کردیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع مصول نہیں ہوئی۔

امن جرگہ نوشہرہ کا سودخوروں،لینڈقبضہ مافیااورمنشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور. ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں سود خوروں، لینڈ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں،بچوں پر جنسی تشدد اور دیگر سماجی بر ا ئیوں کے خلاف امن جرگہ عمائدین نے احتجاجی مظاہرہ اورواک کااہتمام کیا۔واک میں امن جرگہ کر مرکزی چیئر مین سید کمال شاہ باچا، سابق ناظم اکوڑہ خٹک پیر ذوالفقار باچا اور محمد احمد اللہ صدیقی نے شرکت کی۔واک کے شرکا نیبینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لینڈ قبضہ مافیا، نجی سود خوروں، منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ ما فیا، انڈر پلے والوں اور منشیات فروشوں نے پوری قوم کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہے۔ ان تمام برائیوں کی وجہ سے ہر شہر، محلے اور گلی میں ہنستے بستے گھر اجڑ گئے ہیں۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سودخوروں،لینڈقبضہ مافیا اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ علاقے کے مکین سکھ اورچین کی زندگی بسرکرسکیں۔

بنیادی تربیت پولیس فورس کے پیشہ وارانہ کیریئر کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، ڈی پی او بونیر
پشاور. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد نے پولیس ٹریننگ سکول سب کیمپس پولیس لائن ڈگر ضلع بونیرمیں گزشتہ روز باجوڑ لیویز کی بنیادی ٹریننگ مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تربیت پولیس فورس کے پیشہ وارانہ کیریئر کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اورجن اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کر لی ہے، وہ فیلڈ میں جا کر عوام کی بہتر خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے فائرنگ سمیت تھانہ جات میں پریکٹیکل ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کے جوانوں کو بہترین تربیت دے کر علاقے کی خدمت اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کیا ہے،تمام علاقائی فورسز کو اس نوعیت کی ٹریننگ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ پولیس نوجوان ہر وقت حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے بنیادی ٹریننگ مکمل کرنے والے لیویز جوانوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔









