Baaghi TV

Author: Regional News

  • ضلع گنگچھے میں اچانک افسوسناک حادثہ

    ضلع گنگچھے میں اچانک افسوسناک حادثہ

    گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے غواڑی میں اچانک افسوسناک حادثہ
    ایک بچہ جس نے زندگی کے صرف پانچ بہاریں دیکھی ہو۔ تین سال ماں کے گود میں اور دو بہاریں سکول کی بوجھ بھری زندگی ۔ یہ بچہ بھلا کیا جانے الیکڑک کرنٹ کس بھلا کا نام ہے اور ٹرانسفارمر ان کے لٸے صرف ایک ڈبہ ،صندوق اور نہ سمجھ آنے والی ایک چیز۔
    پچھلے ماہ 26 جون کومحکمہ برقیات کی ایک میٹنگ میں 15 منٹ بجلی بند رکھنے پر 2 افسران کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ جوکہ شاید ایک انسان کی ہاتھ پاوں اور جان سے زیادہ اہم ہے ۔لیکن ایک بچہ کی پوری ہاتھ بازو سمیت کاٹنا ان کی نظر میں اہم اور کوئی قیمت نہیں۔
    نہ جانے اورکتنے ثاقب معزور ہو جائے اور کتنے غلام رسول اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
    خدارا ہوش سے کام کریں اور اپنی روٹی
    روزی حلال کریں اور کل کو اسکے حساب بھی دینے ہیں۔
    انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اسکا فوری نوٹس لے اور  محکمہ برقیات والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ تعاون کرے ورنہ عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پے نکلیں گے۔

  • گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں انتظامیہ آئے روز پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں

    گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں انتظامیہ آئے روز پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں

    گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں انتظامیہ آئے روز پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں، آج ایک بیمار نوجوان لڑکا پٹرول کی انتظار کرتے کرتے پٹرول پمپ پر بے ہوش ہو گئے۔عوام اور ٹورسٹ انتہائی پریشانی کا شکار۔
    مارکیٹ سے دوسو پچاس روپے پر لیٹر بلیک خریدنے پر مجبور۔ انتظامیہ عوام اور ٹورسٹ کو جان بوجھ کے پٹرول ڈیزل کا مصنوعی بحران پیدا کر کے تنگ کرنے سے باز رہے۔انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تنگ کر رہے ہیں اور عوامی منتخب نمائندے عوام کی پریشانیوں سے لاعلم۔

  • چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )مریم نواز نے اعتراف کر لیا کہ اس ویڈیو کی آڈیو کہیں اور ویڈیو کہیں اور تیار کی گئی چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے جس میڈیا ہاوس میں یہ ویڈیو تیار کی گئی ان پردہ نشینوں کو بے نقاب کریں گے ناصر بٹ کے اوپر پاکستان کی عدالتوں میں قتل ڈاکہ زنی اور اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے جھوٹ بولنے کی چمپئین خاتون نے الیکشن کمیشن میں اپنے نوٹفکیشن سے ہی انکار کر دیا سینئر سیاستدان ایک نومولود سیاسی یتیم کے آگے بے بس بنے بیٹھے ہیں کیا نواز شریف کوئ دینی مبلغ تھا جو سزا دینے والے جج کو نیند نہیں آتی مریم نواز سند یافتہ جعل ساز خاتون ہیں کبھی قطری خط اور کبھی کیلبری فاونٹ کے ذریعے فراڈ کرتی ہیں کل جس جج کی ذات کو ٹارگٹ کیا اسی جج نے آج پریس ریلیز میں اس جھوٹ کا پول ہی کھول دیا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے کردار کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ان کی پیش کردہ ویڈیو کی فرانزک ایڈٹ کروائ جائے گی پوری قوم نے دیکھا کہ جاتی عمرہ سے بلٹ پروف گاڑی برآمد کی گئ جسے مریم نواز نے اپنے استعمال میں رکھا یوا تھا قومی خزانے کو نانا جی کا مال سمجھنے والے اس گروہ کے قبضے میں ابھی بہت سے حکومتی نوادرات اور قیمتی تحائف موجود ہیں جہاں اداروں کی تضحیک یا ان کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئ تو حکومت کسی طرح بھی اس گروہ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی حکومت ناصر بٹ کے کردار کو قوم کے سامنے پیش کرے گی سیاسی طور پر اپنی موت آپ مرنے والا نالائق اور نااہل ٹولے کی آخری ہچکیاں چل رہی ہیں راجکماری ابھی ضمانت پر ہیں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی راجکماری عدالتوں کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہی ہیں نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے کوئ بھی اس قانون سے بالاتر نہیں حکومت اس ویڈیو سازش کی مکمل انکوائری کروائے گی اور اس سازش کے ہر کردار کو بے نقاب کریں گےمریم نواز ضمانت شدہ خاتون ہیں معزز جج کی پریس ریلیز کے بعد انہیں ڈوب مرنا چاہیے

  • ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کا دورہ احمدپور شرقیہ

    ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کیں کہ راستے میں سے تجاوزات کو دور کیا جائے اور پارکنگ کے معاملات کو حل کیا جائے اور عوام سے پارکنگ فیس کے متعلق اورچارجنگ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش میں بارش کا پانی داخل ہو گیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لاپرواہی اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بارش کا پانی سڑک سے ہوتا ہوا شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش اقبالُ منزل میں داخل ہو گیا جبکہ اقبال منزل کی عقب میں واقع گلی سے سیوریج کا گندہ پانی بھی اقبال منزل کے اس کمرے میں داخل ہوا جو علامہ اقبال کی جائے پیدائش ہے،،،
    اس صورتحال پر شہریوں میں شدید غصہ پایا گیا شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو شرم کرنی چاہئیے کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال کے جائے پیدائش والے کمرے میں سیوریج کا گندا پانی داخل ہوا اور انتظامیہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھی رہی

  • پی آئی اے کی جانب سے سیالکوٹ سے لندن ڈائریکٹ پرواز کا سلسلہ شروع

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پی آئی اے کی جانب سے دس ستمبر سے سیالکوٹ لندن ڈائریکٹ پرواز کی شروعات ہوگی زرائع کے مطابق سیالکوٹ کے ائیرپورٹ کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے تعاون سے سیالکوٹ سے لندن پرواز کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں باقاعدہ پہلی پرواز 10 ستمبر کو جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ ایک پرواز سیالکوٹ لندن کے لئے شیڈول میں شامل ہو گی

  • جنگ 1965 میں سیالکوٹ کو ملنے والا اعزاز ہلال استقلال خستہ خالی کا شکار۔انتظامیہ خاموش

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) جنگ 1965 میں سیالکوٹ کو ملنے والا اعزاز ہلال استقلال خستہ خالی کا شکار زرائع کے مطابق سیالکوٹ قلعہ پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ لہراتا ہوا ہلال استقلال کا پرچم جو کافی عرصہ سے پھٹا ہوا تھا اور افسوس کہ بات کہ اس پرچم کے سائے تلے مئیرمیونسپل بھی عرصہ دراز تک بیٹھتے رہے اور موجودہ بھی کئی محکموں کے سربراہان قلعہ پر براجمان ہیں لیکن افسوس کہ لہراتے ہوئے دونوں پرچم کسی کو بدلنے کی توفیق نہ ہوئی۔۔۔میڈیا کی نشاندہی پر “ سرکار” نے ہلال استقلال اور پاکستان کا قومی پرچم تبدیل کر دیا

  • سیالکوٹ ضلع کچہری میں نجی ہوٹل کے باہر ٹیوٹا موٹرز کے متاثرین کا ملک ریاض کیخلاف احتجاج

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع کچہری میں نجی ہوٹل کےباہر ٹیوٹا موٹرز کے متاثرین نے ملک ریاض عرف (ملک پپ) اور اس کے بیٹے ملک عثمان ریاض کے خلاف شدید احتجاج کیا اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا ملک ریاض اور اس کا بیٹا ملک عثمان 4 ارب روپے کا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کے بیٹے ملک عثمان ریاض نے ساتھیوں سمیت گوجرانوالہ میں اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے جس کے ان پر مقدمات بھی درج ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انکی فیکٹری اور ہوٹل کو سیل کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اس دوران مظاہرین نے ہوٹل کا ملازم ہونے کے شبہ پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنانا شروع کیا تو موقع پر ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق نے اس نوجوان کی جان بخشی کروائی

  • ساہیوال:عوام کو لوٹنے والے قانون کے شکنجے میں۔۔۔

    ساہیوال:عوام کو لوٹنے والے قانون کے شکنجے میں۔۔۔

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی سیل،ڈویلپرز کے خلاف مقدمہ درج،
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر سے متصل نورشاہ روڈ پر گرین سٹی ہاؤسنگ سکیم کے نام سے رہائشی کالونی کی تعمیر جاری تھی،جس کے ڈویلپرز ضیاء الحق شیخ اور دیگر کی طرف سے عوام کو سبز باغ دکھائے جارہے تھے اور تشہیری مواد میں اسے ایک جدید اور پرتعیش ہاؤسنگ سکیم ظاہر کیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں وہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا،صرف عوام کو جعلسازی کے ذریعے بےوقوف بنا کر لوٹا جارہا تھا،سڑکوں کی پیمائش بھی قوانین کے مطابق نہیں تھی جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا نقشہ بھی مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں کروایا گیا تھا،جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر ندیم نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں درخواست دیکر سوسائٹی ڈویلپرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور کالونی کو سیل کردیا گیا،
    واضح رہے ساہیوال شہر میں افسر شاہی کی ملی بھگت سے ایسی بہت سی غیرقانونی رہائشی کالونیاں وجود میں آچکی ہیں جہاں پر عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور ڈویلپرز کے رحم و کرم پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

  • تلہ گنگ: جنرل بس سٹینڈ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ

    جنرل بس سٹینڈ تلہ گنگ کے بالکل سامنے موٹرسائیکل کو حادثہ
    موٹر سائیکل پر تین کم عمر لڑکے سوار تھے، حادثہ اورر سپیڈ ہونے اور روڈ پر کھڑے رکشوں کی وجہ سے پیش آیا
    ایک بچہ جس کی عمر تقریبا چار سال تھی کو تشویشناک حالت میں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔