سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) رنگپورہ پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ،، فحش حرکات کرنے والی چار خواتین سمیت سات افراد گرفتار،،،
ایس ایچ او رنگپورہ اکرم شہباز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر فرحت عباس،وحید، سنیل اور بلقیس بی بی، شہناز بی بی ، نسرین اور طاہرہ بانو کو نیم برہنہ حالت میں فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا
Author: Regional News
رنگپورہ پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ چار خواتین سمیت سات افراد گرفتار
بہاولپور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا شخص گرفتار
بہاولپور میں سوشل میڈیا پر حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔جنید رزاق ججہ نامی شخص نے ملکی سلامتی، حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جو کہ پولیس کیلئے ایک قابل دست اندازی جرم ہے جس پر بہاولپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا. پولیس کا سائبر کرائم سیل ہمہ وقت سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کی نگرانی کرتا ہے. پولیس بغیر کسی دوسرے ادارے یا ذرائع کے خود ایسے تمام ایکشنز کو مانیٹر کرتی ہے.
جس پر پولیس نے قانون کے مطابق اور میرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔سیالکوٹ پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس نے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا زرائع کے مطابق پانچ سالہ اکمل والدین کے ہمراہ جھنگ سے سیالکوٹ مہمان آیا ہوا تھا کہ گلی میں کھیلتے ہوئے راستہ بھول گیا بچے نے مقامی پولیس کو بتایا کہ وہ جھنگ کا رہایشی ہے جس پر پولیس نے جھنگ کے سوشل میڈیا کے زریعے بچے کی تصویر وائرل کی اور اس طرح بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی بچے کے ورثا نے ڈی پی او سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ڈی پی او سیالکوٹ کی بہترین حکمت عملی سے چار سال قبل گم ہونے والے شیخوپورہ کے بچے کے والدین تک رسائی حاصل کی گئی تھی،،،
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس دلچسپی لے تو معاشرے میں بہتری آ سکتی ہےگرین وڈ سٹریٹ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،، دو بہنیں زخمی ، 28 سالہ ملزم محمد علی گرفتار،،
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گرین وڈ سٹریٹ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،، دو بہنیں زخمی ، 28 سالہ ملزم محمد علی گرفتار،،
15 سالہ زینت اور 18 سالہ عطیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا رابطہ پر ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق نے بتایا کہ ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا گیا ہے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا
ساہیوال:کڑا احتساب شروع ہوگیا
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام،میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سمیت معروف شادی ہال کے مالک اور پروپرائٹر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ساہیوال کی مشہور کاروباری شخصیت رانا اکرام اور محمد اشرف سمیت میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین چیف آفیسر آغا ہمایوں،محمد رفیق سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ(سابقہ) اور آصف جاوید بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے اور اختیارات کےناجائز استعمال کے الزمات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ملزمان مذکورہ پر الزام ہے کہ انہوں نے دس کنال پر محیط معروف شادی ہال آر اے کے مارکی کا نقشہ مالک محمد اشرف اور پروپرائٹر رانا اکرام سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیکر بغیر کمرشلائزیشن فیس وصول کیے منظور کیا،جبکہ مذکورہ جگہہ کی کمرشلائزیشن فیس چار کروڑ 35 لاکھ روپے بنتی ہے،یوں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور ملازمین نے اپنی جیبیں گرم کیں،علاوہ ازیں پروپرائٹر پر الزام ہے کہ اس نے سیل شدہ مارکی کو بغیراجازت کے کھولا اور وہاں غیرقانونی تعمیر شروع کی،ان تمام معاملات کی انکوائری کے لیے شہری نے اینٹی کرپشن میں درخواست دی تھی،انکوائری میں تمام الزامات درست پائے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ واقعہ میں ملوث چار دیگر بلدیہ ملازمین جہانگیرانجم سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن،بلڈنگ انسپکٹرز قسور ریاض،حسنین حیدر اور ریکارڈ کیپر اصغر اقبال
کے خلاف مزید تفتیش کرتے ہوئے انکے کردار اور قصور کا تعین کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے،واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن ملازمین کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن،غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کئی الزامات اس سے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔
تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر کے جنرل بس سٹینڈ کیلئے احسن اقدامات
اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس کی ہدایت پرجنرل بس سٹینڈ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں صفائی کا انتظام کیا گیا اور مرد و خواتین کی الگ الگ بہترین انتظار گاہیں بنائی گئیں اور مرکزی داخلے پر بڑے سائن بورڈ آویزاں کرائے گئے۔ جس کی وجہ تلہ گنگ کا بڑا بس سٹینڈ جو کہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا تھا آج بہتریں اور صاف ستھرا بس سٹینڈ بن چکا ہے۔ عوامی حلقہ نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے ایسے فلاحی اقدامات کو بھرپور سراہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ حکام بالا سے مطالبہ بھی کیا ہے شہر کے وسط میں جو بس سٹینڈ موجود ہے اس کو بھی جنرل بس سٹینڈ میں ظم کیا جائے تاکہ اندرون شہر ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل ہوسکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پی آر او صاحب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگے
سیالکوٹ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پی آر او صاحب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگے ہیں زرائع کے مطابق الیکٹرانک میڈیا کی درخواست پر ڈی پی او نے وٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا جس میں کسی ناگہانی واقع کے حوالے پولیس اور میڈیا نمائندگان کی آپس میں کوارڈینشن رہے گی جبکہ اس میں پولیس کی طرف سے کوئی بات نہ بتائی گئی البتہ پی آر او نے اس گروپ کو اپنی زات تک محدود کر دیا
الیکٹرانک میڈیا آر پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ پی آر او کو تبدیل کیا جائے
ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں آتشزدگی
گلگت بلتستان کے ضلع شگر باشہ کے گاؤں بیسل میں رات گئےآسمانی بجلی گرنے سےآتشزدگی کا المناک واقعہ, ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق جبکہسات مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے. دو دیگر گھروں کو بھی جزئی نقصان پہنچا ہے.

انسپکٹر عرفان شیر کو اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ تعینات ڈی جی اینٹی کرپشن
ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ پولیس سے اینٹی کرپشن میں تبادلہ کروانے والے انسپکٹر عرفان شیر کو اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا عرفان شیر محکمہ پولیس میں فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے اور ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہ ہے
عرفان شیر پٹرولنگ پولیس میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی موبائل گاڑیوں کے ڈرائیور کو تبدیل کر دیا،،،
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی موبائل گاڑیوں کے ڈرائیور کو تبدیل کر دیا،،،
اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ تھانوں کے بیشتر ڈرائیور تھانہ میں زیادہ عرصہ گزارنے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں رہتے تھے،،،
زرائع کی اس بات پر ڈی پی او سیالکوٹ کا موقف جاننے کے لئے انکے پی آر او سے حافظ خالد کمال سے رابطہ کیا تو انکا موبائل بند تھا



