Baaghi TV

Author: Regional News

  • ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اسپورٹس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے۔اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین،پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا،سیکرٹری محمد سرور سمیت ایسوسی ایشن کے رہنماؤں،کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے سپورٹس جمنازیم میں بیڈ منٹن مقابلے دیکھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین اور چودھری سکندر نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مثبت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی سر پرستی میں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے رہینگے تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دیکھانے کا موقعہ ملتا رہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ماجد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن،ہاکی،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

  • تلہ گنگ میں دو افغانی گروپوں کا تصادم, ایک شخص کی جان نگل گیا

    تلہ گنگ میں دو افغانی گروپوں کا تصادم, ایک شخص کی جان نگل گیا

    گزشتہ روز تلہ گنگ میں ہونے والے افغان گروپوں کے جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والا نواب خان جان کی بازی ہار گیا۔ چار افراد شدید مضروب کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹوٹل سترہ افراد میں تین کو فائر لگے اور تیرہ افراد کو ہیڈ انجری ہوئی، جبکہ ان میں سے نو کی حالت تشویشناک تھی انہی میں سےایک آج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

  • سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کی گنہ کے قریب کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کی گنہ کے قریب کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد باغی ٹی وی کے رپورٹ کےمطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک نوید نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس نے پسرور روڈ گنہ سٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روکا اور اس میں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفتیش پر معلوم ہوا کہ گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے جس پر انچارج پٹرولنگ کھوئی سٹاپ جاوید یعقوب ناگرہ کو ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی اور تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

  • سیالکوٹ محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کاروئی

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کاروئی
    ڈسکہ میں دو مختلف زرعی ادویات کی دوکانوں پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات فروخت کرنے والے دو دکانداروں اور ڈیلروں سے جعلی ادویات پرامد کر لیں دو لاکھ 75 ہزار کی دوائی قبضے میں لے کہ تلف کر دی گئی ملزمان کی جانب سے فروخت کی جانے والی ادویات میں وزن میں کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے ملزمان یاسر علی اور شاہد محمود سمیت کمپنی مالکان بھی ایف آئی آر میں نامزد

  • سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم گزشتہ 3 ماہ سے ڈسکہ اور گردونواح کے علاقہ میں 150 سے اوپر چوری اور راہگیر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن ڈسکہ پولیس اور گردونواح کی پولیس چوکیاں چوروں اور ڈاکوؤں پر قابو پانے پر تاحال کامیاب نظرنہیں آرہی اسی سلسلے کی کڑی میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکو عبدالروف کے گھر داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے-تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن میں تین مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو روک کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے طلائی زیورات لوٹ لئے موترہ پولیس نے محسن سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

  • حکومت پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گورنمنٹ آف پنجاب نے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو سیالکوٹ سے گجرات تبدیل کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر حافظ خالد کو سی او ہیلتھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے چیف آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان سیالکوٹ میں اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے چکے ہیں گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں لیڈی ڈاکٹر کو خراساں کرنے کے واقع میں شر پسند عناصر کیخلاف گرفتار کروانے میں ڈاکٹر لیاقت علی خان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا

  • احمد پور شرقیہ میں دوستوں کا مذاق دوست کی موت کا سبب بن گیا

    بہاولپور کے نواحی علاقے احمد پور شرقیہ میں دوستوں کا مذاق دوست کی جان لے گیا۔۔سوئمنگ پول پر نہانے کے لئے جانے والے دوست مذاق میں ایک دوست کو غوطے دیتے رہے ۔ اس کے منع کرنے کے باوجود یہ مذاق جاری رہا اور لڑکا جان کی بازی ہارگیا۔۔

  • سیالکوٹ : پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی ) پسرورڈسکہ روڈ مکتہ کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی مسافر کوچ زیادہ سپیڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہوسکے جس کی وجہ سے کوچ الٹ گئی زرائع کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے باعث 6افرادشدیدزخمی ایک کی حالت نازک ،ریسکیو1122کی جانب سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیا

  • حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے

    حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سید کمال عابد کا کہنا ہے کہ اب شہری کسی بھی جگہ آگ لگنے کی اطلاع 16 پر کرنے کی بجائے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 1122 پر کال کر کے بتا سکتے ہیں

  • ساہیوال:سرکاری یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟؟؟؟

    ساہیوال:سرکاری یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟؟؟؟

    ساہیوال:یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے فکیلٹی اور سٹوڈنٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے طلبا و طالبات میں ریسرچ کا رحجان پیدا ہو گا اور وہ اپنی صلاحیتوں میں بہتری اور نکھار لا سکیں گے -ان خیالات کا اظہار شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے سوشل سائنسز میں ریسر چ کے حوالے سے ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یونیورسٹی آف ساہیوال کے اساتذہ اور طلباوطالبات کے علاوہ دوسری یونیورسٹیوں سے بھی فیکلٹی ممبران نے شرکت کی-

    ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ کے فروغ کے لئے پہلی بار منظم کوششیں کی جا رہی ہیں جن کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کے سر جاتا ہے،ان کوششوں کے مثبت اثرات برآمد ہونگے اور ملکی ترقی میں یونیورسٹی آف ساہیوال بھی اہم کردار ادا کر سکے گی-انہوں نے بتایا کہ ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ تمام شعبوں کے طلبا و طالبات کو ریسرچ کی اہمیت اور اسے پایہ تکمیل تک پہچانے کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہمی کی جائے-ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصرافضل کے ہاتھوں شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے