Baaghi TV

Author: Regional News

  • عید الفطر سے پہلے مہنگائی عروج پر،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)عید الفطر سے ایک روز قبل ضلع بھر کے بازاروں میں مہنگائی عروج پرپہنچ گئی اوردوکانداروں اور تاجروں نے اشیائے خوردونوش کے ریٹس خو د بڑھا لیے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تمام بازاروں میں قیمتیں چیک کرنے کی بجائے عید کی چھٹیاں منانے چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عیدا لفطر سے ایک روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے تعینات کئے گئے تمام مجسٹریٹ بازاروں سے غائب ہونے کی وجہ سے مقامی تاجروں اور دوکانداروں نے ہرچیز کی قیمت دوگنی کردی۔ جس سے ضلع بھر میں مہنگائی کا سیلاب آگیا۔ جس سے شہری اور ایک غریب آدمی سخت پریشان دیکھائی دیا۔ ضلع بھر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز دکھائی نہ دی۔ جواس مافیا کے خلاف ایکشن لیتی۔ عید سے ایک روز قبل عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر عید کی بناوٹی خوشیاں تلاش کرتا رہا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیوں کو حقیقت پر مبنی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے عملی طور پر کوشش کی جائے۔

  • ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کی حالت راز

    ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کی حالت راز

    بلتستان یا مسائلستان
    زیر نظر تصویر ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو کی ہے, بلتستان ڈویژن کی واحد بڑا ہسپتال جہاں روزانہ سینکڑوں مریضوں کا علاج ہوتا ہے مگر ہسپتال کی حالت زار دیکھنے کے بعد لگتا ہے یہ کباڑ خانہ ہے, ایسے ماحول میں خدا جانے کس مرض کا علاج ہوتا ہے, یہ تو الٹا بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے, کچرے سے بھرا ہسپتال جہاں ہر جگہ گندگی کی ڈھیر پڑی ہے,نہ صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام ہے نہ دوائیاں ملتی ہیں,ایک بیٹ پر دو سے تین مریضوں کو بٹھایا جاتا,طبعی سہولتوں سے محروم اس ہسپتال کے ساتھ لفظ "ہسپتال” لکھنا ہی مناسب نہیں سمجھتا, باہر سے روغن اور چونا لگا کر ہسپتال کو خوبصورت بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر حقیقی چونا تو بے چارے عوام کو لگ رہا ہے, ووٹ لے کر, بلند و بانگ نعرے بلند کرتے عوامی نمائندوں کو جب کرسی نصیب ہوتی ہے تو پھر گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہو جاتے ہیں,.
    میرا دیس اب بلتستان کی جگہ مسائلستان بن چکا ہے, جہاں ہر جگہ مسائل ہیں مگر ان کا حل ڈھونڈنے والا نہیں..
    نام نہاد عوامی نمائندے اور ہسپتال انتظامیہ دونوں اس میں برابر کے شریک ہیں,جب تک صاف ستھرا ماحول میسر نہ ہو مریض کی مرض کا علاج ممکن نہیں,ایک بیماری کی علاج کے چکر میں کئی بیماریوں کو دعوت دے رہی ہے…
    خدارا کچھ ہوش کے ناخن لیں اور بیچارے عوام پر رحم کریں, یہاں انسان علاج و معالجے کی غرض سے آتے ہیں جانور نہیں..
    ایک ایشو پر آواز اٹھاوں تو دوسرا لبیک کہتا ہوا خود حاضر ہوتا ہے.
    از قلم : فیصل آکاش

  • ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، سیاسی و سماجی قائدین سمیت سینکڑوں افراد شریک

    بہاولپور مرکزی جنازہ گاہ میں ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری،لیاقت بلوچ، ملک فاروق اعظم ایم این اے، میاں فرزند گوھیر اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

  • گلگت بلتستان کے لئے اعزاز

    گلگت بلتستان کے لئے اعزاز

    گلگت بلتستان کے لئے اعزاز
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
    سی۔ایس۔ایس 2018 کے نتائج کا اعلان۔
    گلگت بلتستان سے کامیاب ہونے والے درج ذیل امیدواروں کو ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں:

    1. Azka Fatima (Ghanche) – PAS
    2. Awais Ali Khan (Gilgit) – PSP
    3. Wajahat Saleem (Skardu) – PAAS
    4. Nazir Ali (Skardu) – CTG
    5. Musawir Sifat (Astore) – OMG
    6. Aimen Arshad (Gilgit) – IRS
    7. Mumtaz Ahmed (Ghanche) – IG
    8. Syed Asad Hassan (Nomal) – OMG

    Heartiest congratulations to all of them.

  • ساہیوال:ایک اور خاندان موت کی آغوش میں جا سویا

    ساہیوال:ایک اور خاندان موت کی آغوش میں جا سویا

    ساہیوال:تھانہ یوسف والا کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر حادثہ،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ملتان جانے والا ٹرک مزدے سے جاٹکرایا،جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تین افراد ارشد،خضر اور عثمان موقع پر ہی چل بسے،حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،ہلاک شدگان کا تعلق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے نواحی گاؤں سے بتایا جا رہا ہے

  • ساہیوال:پولیس نے منشیات فروش کے ساتھ کیا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانیے

    ساہیوال:پولیس نے منشیات فروش کے ساتھ کیا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانیے

    ساہیوال:پولیس تھانہ یوسف والا کی کامیاب کاروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس کی بھاری مقدار برآمد،
    تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاؤں 65/5L کے قریب واقع دربار بابا سرور شاہ کے آس پاس منشیات فروشی جاری ہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ یوسف والا نے اپنی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہہ سے عنصر اقبال کھوکھر نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1230گرام چرس برآمد کرلی،جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے
    واضح رہے کہ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیا کی ہدایات پر ساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے

  • ساہیوال:ایک اور سانحہ،متعدد نو مولود جاں بحق،عوام سراپا احتجاج

    ساہیوال:ایک اور سانحہ،متعدد نو مولود جاں بحق،عوام سراپا احتجاج

    ساہیوال:ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے بچگانہ وارڈ میں اے سی خراب ہونے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور گرمی کی وجہ سے متعدد نو مولود بچوں کی ہلاکت،میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی،
    وزیر صحت نے بھی کہا ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں بچگانہ وارڈ کے اے سی کی خرابی پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے یکے بعد دیگرے متعدد نو مولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،ہسپتال انتظامیہ نے پہلے پہل تو لواحقین پر دباؤ ڈال کر واقعہ کو دبانے کی روائتی کوششیں کی لیکن جیسے ہی یہ خبریں میڈیا پر آئیں،انتظامیہ کے مردہ گھوڑے میں گویا جان ہی نہیں بلکہ بجلی عود کر آئی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کا اے سی ہنگامی طور پر چلڈرن وارڈ میں لگا دیا گیا،دوسری طرف وزیراعلی پنجاب اور اور صوبائی وزیر صحت نے بھی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی،ڈپٹی کمشنر ساہیوال زمان وٹو کی طرف سے حکام بالا کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بائیو میڈیکل انجینئر لقمان تابش کو اے سی کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب دیگر عملہ کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے،اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری صحت رفاقت علی ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور ان کی زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس آفس میں جاری ہے ایڈیشنل سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ شام تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی
    واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ڈویژن بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے جہاں ڈویژن کے اضلاع کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی ہزاروں مریض روزانہ کی بنیاد پر علاج کے لیے تشریف لاتے ہیں کی گائنی وارڈ میں صرف 18 بیڈز ہیں اور اس وقت 44 کے لگ بھگ بچے زیر علاج ہیں،یاد رہے کہ اس ہسپتال میں بدانتظامی اور ڈاکٹرز کی طرف سے ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کی بازگشت اکثر اوقات سنائی دی جاتی رہی ہے،عوامی حلقوں میں تحقیقاتی کمیٹی اور اس کی رپورٹس پر عدم اعتماد اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اس سے قبل سانحہ ساہیوال کے معاملے پر بھی ایسے ہی کئی اعلانات کیے گئے اور کمیٹیاں بنائیں گئیں تھیں لیکن ابھی تک لواحقین انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

  • بہاولپور صوبہ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی

    بہاول پور میں جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہ بننے اور صوبہ بہاول پور بحالی کے حق میں بہاول پور کی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں مظاہرین نے یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی میں خوب
    نعرے بازی کی۔
    احتجاجی مظاہرے میں صوبہ بہاول پور بحالی تحریک کی پانچ سیاسی جماعتوں ، جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔
    مظاہرین نے ہاتھوں میں بحالی صوبہ سے متعلق بینرز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاست بہاول پور کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے ۔
    جنوبی پنجاب صوبے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
    1950 سے آج تک ڈویزن بہاول پور میں نئی تحصیلیں نہیں بنائیں گئیں ۔
    شاہ محمود قریشی صاحب عقل کے ناخن لیں۔
    یہ تین اضلاع نہیں بلکہ چھ اضلاع ہیں ۔
    بہاول پور میں نئی تحصیلیں بنائی جائیں تو تین مزید اضلاع بنتے ہیں۔
    صوبہ بہاول پور کو بحال کیا جائے ۔
    جنوبی پنجاب صوبہ ببنے سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
    بہاولپور جنوبی پنجاب کا حصہ نہیں بنے گا ۔
    مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ستلج برج بند کرکے گرینڈ دھرنا دیں گے ۔

  • فخر پاکستان مشہور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

    فخر پاکستان مشہور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

    فخر پاکستان
    مشہور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
    آپکا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سدپارہ سے ہے

    محمد علی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ‘ماکالو’ کو سر کر لیا۔

    محمد علی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند چوٹی ماکالو کو 24 مئی کو سر کر لیا ہے، جو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے’۔

    پاک فوج کی مدد سے محمد علی نے اس چوٹی کو سر کیا اب وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں جس نے 8 ہزار میٹر سے اونچی سات چوٹیوں کو سر کر لیا ہے۔

    محمد علی نے گزشتہ برس دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ بغیر آکسیجن کے نیپال میں واقع 7 ہزار 161 میٹر اونچی چوٹی ماؤنٹ پاموری کو بھی سر کرلیا تھا۔

    محمد علی نے سردی کے موسم میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • بہاولپور کا اہم روڈ کل صبح 7 بجے سے 12 بجے تک بند رہےگا

    بہاولپور بغداد روڈ حسینی چوک کل بروز 27 مئی 2019 بوجہ یوم شہادت امیر المومنین چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ صبح 7 بجے تا 12 بجے دن جلوس کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا ۔ پریشانی سے بچنے کے لئے عوام الناس متبادل راستہ اختیار کریں