Baaghi TV

Author: Regional News

  • بہاولپور بائی پاس پر خوفناک حادثہ

    بہاولپور بائی پاس پر خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کار مکمل تباہ ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہونے کے باعث ڈرائیور پھنس گیا جسے 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر بحفاظت نکال لیا

  • سیالکوٹ شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک وارڈن بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی مختلف مقامات پر عید مہم کا سلسلہ شروع ہو گیا
    شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک وارڈن بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے
    باغی ٹی وی کی ٹیم نے ٹریفک پولیس کے شیر جوانوں کے ساتھ ٹریفک وارڈن کے کالے کرتوت کی ویڈیوز حاصل کر لیں سٹی میں ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مل کر ٹریفک وارڈن بھی عید مہم کے سلسلہ میں عوام سے اپنی جیبیں گرم کروانے لگے ہیں

  • میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے سینیئرکھلاڑی کا بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک جو 1999 سے ایک روزہ کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ اس وقت ورلڈ کپ کھیلنے والے دو سب سے سینیئر کرکٹرز میں سے ایک ہیں. غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے.
    شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ زیادہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ اپنے آپ کو کیسے فٹ رکھنا ہے.
    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کرکٹرز سے زیادہ فٹ رہنا چاہتے ہیں اور اس میں کامیاب بھی رہتے ہیں.
    شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خود پر اور پاکستانی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے کہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.

  • انگلینڈ سے پے درپے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کس کے مدمقابل ہونے جارہی ہے

    انگلینڈ سے پے درپے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کس کے مدمقابل ہونے جارہی ہے

    دورہ انگلینڈ کی تلخ یادیں لیے پاکستانی ٹیم آج ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان سے ٹکرائے گی. دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ورلڈ کپ جوکہ اسی ماہ میں شروع ہو رہا ہے. اس کے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے. افغانستان کی نسبت پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط نظر آتی ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ ایک روزہ میچز میں پے درپے 10 میچز میں شکست کھانے والی ٹیم آج افغنستان کے خلاف کیا رنگ دکھاتی ہے. محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں.

  • ساہیوال:محکمہ لائیوسٹاک نے کیا کارنامہ سر انجام دیا؟؟

    ساہیوال:محکمہ لائیوسٹاک نے کیا کارنامہ سر انجام دیا؟؟

    ساہیوال:ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفٰی نے کہا ہے کہ منہ کْھر جانوروں کی موذی اور وبائی مرض ہے جس سے کسانوں کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچتا ہے. محکمہ لائیوسٹاک اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے اشتراک سے منہ کھْر کے خاتمہ کیلئے مستعدی سے عمل پیرا ہے اوراس پراجیکٹ کے تحت ضلع  ساہیوال میں منہ کھْرکے حفاظتی ٹیکوں کی چوتھی اور آخری مہم مکمل ہو چکی ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے FAO  پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے منہ کھْر کی ویکسین کی چوتھی مہم سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر ڈاکٹر ثمرین کوثر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال،ڈاکٹر رفاقت علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل چیچہ وطنی اور ڈاکٹر شفاقت علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال بھی موجود تھے.ڈاکٹر ارشد محمود نے ویکسین کی آمد اور پھر تحصیل سٹور سے کولیکشن سنٹرز تک ترسیل کے نظام،کولڈچین،ویکسین ریکارڈ کی دستیابی،دوران مہم انسپکشن کے طریقہ کار, حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کے آغاز سے پہلے اور دوران مہم منہ کھْر بارے آگاہی,لوگوں کے پراجیکٹ بارے تاثرات اور دیگر متعلقہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی. اس موقع پر ڈاکٹر ثمرین کوثر کا کہنا تھا کہ منہ کھْر کی بیماری جانوروں کی اچھی صحت اور زیادہ پیداوار کی دشمن ہے.اور الحمدللہ اس پراجیکٹ کے تحت ہر چھ ماہ بعد جانوروں کو منہ کھْر کا حفاظتی ٹیکہ لگنے  سے ساہیوال ڈویژن بالخصوص ضلع ساہیوال سے اس وبائی مرض کا خاتمہ ہو گیا ہے.اور اس طرح یقیناً محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کو منہ کھْر سے بچا کر اپنے کسانوں کے مالی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے.میٹنگزکے بعد نمائندہ FAO ڈاکٹر ارشد محمود نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی کے ہمراہ سول ویٹرنری ہسپتال ہڑپہ,سول ویٹرنری ڈسپنسری آر-96/6 اور سول ویٹرنری ڈسپنسری آر-99/6 کا دورہ کرکے وہاں موجود منہ کھْر ویکسین سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور ویکسین سٹوریج کا تنقیدی جائزہ لیا.اس کے بعد انہوں نے ویکسین کی مزید تصدیق کیلئے فیلڈ انسپکشن کی اور کسانوں کے تاثرات بھی نوٹ کیے.اس دورہ کے اختتام پر ڈاکٹر ارشد محمود کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مکمل ویکسین ریکارڈ کی موجودگی اور فیلڈ انسپکشن کے دوران کسانوں کی جانب سے منہ کھْر کے ٹیکے لگنے کی تصدیق اس بات کا ثبوت ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر کی تمام ٹیم نے اس پراجیکٹ کے  ثمرات کو کسانوں تک باہم پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

  • ساہیوال:محکمہ صحت کے ملازمین کٹہرے میں۔۔۔۔۔

    ساہیوال:محکمہ صحت کے ملازمین کٹہرے میں۔۔۔۔۔

    ساہیوال:وزیراعظم سٹیزن پورٹل سے شکایت موصول ہونے پر شفقت اللہ مشتاق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،اکاؤٹنٹ محمد ارشد اور دیگر الزام علیہان محکمہ صحت ساہیوال کو پنشن کیس دبائے جانے کے الزام پر طلب کر کے تفصیلاً سماعت کیا اور بعد از سماعت رانا زاہد انسپکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کو حکم دیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے کہ آیا کتنے لوگوں کے پنشن کے کیس بلا جواز تاخیر کا شکار یا دبائے گئے ہیں اور متعلقہ لوگوں کے بیانات قلمبند کر کے مفصل رپورٹ جلد از جلد دے.

  • ساہیوال:ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کسانوں کے لیے خوشخبری

    ساہیوال:ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کسانوں کے لیے خوشخبری

    ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ضلع ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہاہے کہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی ممکن ہے جس کے لئے دوررس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،چھوٹے کسانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں معیاری زرعی ادویات،بیج اور کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے جس کے لئے ہر سطح پر چیکنگ کا عمل تیز کیا گیاہے-انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ زراعت کے ضلعی افسران،کسان تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی-انہوں نے محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنرز پر زور دیا کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں -اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کسانوں کو سہولت کارڈز کے ہدف میں سے اب تک 22ہزار616کسانوں کو کارڈجاری کئے جا چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ تمام اہل کسانوں کو کارڈز جاری ہو سکیں اور ان کو سستے قرضوں کی سہولت دستیاب ہو-انہوں نے زرعی ادویات اور کھادوں کی سمپلنگ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جن دوکانداروں کے سمپل فیل ہوئے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی بھر پور پیروی کی جائے تاکہ انہیں سزا دی جا سکے اور زمیندار نقصان سے بچ جائیں

  • ساہیوال جنوبی پنجاب میں شامل ہوگا؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    ساہیوال جنوبی پنجاب میں شامل ہوگا؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے پر عزم ہے لیکن ساہیوال ڈویژن نہ کبھی جنوبی پنجاب کا حصہ تھا اور نہ ہی بنے گا اس سلسلے میں افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حق میں ہیں اس لئے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،علاوہ ازیں انہوں نے ساہیوال ڈویژن میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام یہاں کے 80لاکھ عوام کا مطالبہ ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کی سطح پر معاملے کو اٹھایا جائے گا،وہ گزشتہ روز ساہیوال تشریف لائے تھے جہاں انہوں نے مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا،

  • ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی

    (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے مین آف دی میچ کلائیو لائڈ نے آئی سی سی کی ویبسائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر نہایت اہم کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز باؤلرز کے لیے مشکل جبکہ بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں لہذا اس صورتحال میں آل راؤنڈرز فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں گے.
    کلائیو لائڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہوگا.

  • اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور رابعہ سیال کا اندرون شہر کا دورہ

    بہاولپور اندرون شہر شاہی بازار، چوک بازار، چوک شہزادی، اندرون احمدپوری گیٹ تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا۔زد میں آنے والا والا سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ تجاوزات کرنے والوں سے موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا گیا ـ