Baaghi TV

Author: Regional News

  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اورنج فوڈز ایکسپرٹ کا دورہ اور کوالٹی پر اطمینان کا اظہار

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اورنج فوڈز ایکسپرٹ کا دورہ اور کوالٹی پر اطمینان کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز سرگودھا کے دورہ کے موقع پر سرگودھا کے معروف فوڈز ایکسپرٹ اورنج فوڈز ایکسپرٹ کا دورہ کیا.

    عثمان بزدار نے اورنج فوڈز ایکسپرٹ کی کوالٹی اور ریٹس پر اطیمنان کا اظہار کیا. اس موقع پر اورنج فوڈز کے نمائندوں عمر فاروق اور جاوید وغیرہ نے عثمان بزدار سے ملاقات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

  • سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید

    سیالکوٹ شہر ی ٹر یفک قوانین کا احتر م کر یں سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لو گو ں میں شعو ر اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی روک تھام کے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بچپن سے ہی ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہو گی تاکہ آئندہ آنے والی زندگی میں وہ بہتر شہری ثابت ہوں اور ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایجوکیشن ونگ نے مختلف تعلیمی اداروں اور لاری اڈوں میں جا کر ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی رو ک تھام اور اس کے نقصانات کے متعلق لیکچر دیے اور متعدد ریڈیو پروگرام بھی کیے

  • ساہیوال:پولیس خود ہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی

    ساہیوال:پولیس خود ہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی

    ساہیوال:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا دیہاتی پولیس کے ہاتھوں دھکے کھانے پر مجبور،لاکھوں روپے جمع پونجی لٹوانے کے بعد انصاف کے لیے دربدر،
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع ساہیوال کے نواحی گاؤں 187/9L کے رہائشی محمد نوید کے گھر پر گیارہ کس نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نو تولے سونا،دو عدد موٹرسائیکلز،دو آئی فون،ایل سی ڈی،کلائی گھڑیاں،اور چار لاکھ 33ہزار آٹھ سو روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،نقدی کے علاوہ لوٹے جانے والے سامان کی مالیت بارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے،اپنی زندگی کی کل جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شخص کو واردات کا مقدمہ درج کروانے میں ہی کئی دن گزر گئے،متعلقہ ایس ایچ او نے متائثرہ شخص کی ایک نہ سنی اور اسے ٹرخاتے رہے،آخرکار اندراج مقدمہ کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کو مداخلت اور حکم جاری کرنا پڑا،جس پر بادل نخواستہ مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے الٹا مدعی پر ہی دباؤ ڈالنا شروع کردیا اور اسے حیلے بہانوں سے تھانے بلا کر تنگ کیا جانے لگا،متائثرہ شخص نے آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے،واضح رہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر قاضی عبدالباسط سائلین کو خوار کرنے اور زیر دباؤ لانے کے حوالے سے پہلے بھی کافی مشہور ہیں

  • ساہیوال:اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ کیا کرتے پکڑے گئے؟جانیے۔

    ساہیوال:اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ کیا کرتے پکڑے گئے؟جانیے۔

    ساہیوال:ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کی بڑی کاروائی ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن شفقت الله مشتاق کی ہدایت پر سرکل آفیسراینٹی کرپشن ساہیوال تقی عباس اختر نے پرکٹ جان نامی شہری کی درخواست پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ ساہیوال امین عباسی کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی.جبکہ اس ریڈ کی نگرانی کے لیے حماد رضا جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال بھی ہمراہ تھے۔

  • باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

    باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

      ( نعمان بھٹہ) سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کی جانب سے ہرا ساں کی جانے والی خواتین اساتذہ نے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کے خلاف وزیر اعلی شکایت سیل کو درخواست دے دی.باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی شکایات سیل کی وائس چئیر پرسن مہناز سعید کے مطابق مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد بزدار سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں.10 سے زائد متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں ثبوت فراہم کردئیے ہیں مگر وہ سامنے نہیں آنا چاہتیں.مہنازسعید کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے ثبوتوں کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمانہ سزاؤں کا خوف دلا کر کئی خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کیاگیا،فحش میسجز بھیجے گئے اور جواب طلبیوں کے لیے خواتین اساتذہ کو دفتری اوقات کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر آنے پر مجبور کیا جاتا رہا.راجن پور میں تعیناتی کے دوران بھی فیاض بزدار کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایات سامنے آتی رہیں.وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کیمطابق متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں آگاہ کیا کہ سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار انکے سامنے خود کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار ظاہر کرتے رہے،حالانکہ فیاض بزدار کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے.مہنازسعید کے مطابق خواتین اساتذہ کی درخواست پر معاملے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے.ابتدائی رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی جائیگی.واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے اس پر اسپیشل رپورٹ مرتب کی تھی تو اس ایشو کو اٹھایا تھا جس پر انتظامیہ کہ جانب سے اس ایشو پر پیش رفت سامنے آگئی.

      https://login.baaghitv.com/amp/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%af%d8%a7%d8%b1/

       

      وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شفاف انکوائری کی ہدایت کی ہے.دوسری جانب معاملے پر موقف لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار سے رابطہ کیاگیا تو نہ تو انھوں نے فون اٹینڈ کیا اور نہ ہی میسجز کا کوئی جواب دیا.

  • بہاولپور جیل سے بھاگنے والا ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    ایس ایچ او سول لائن فرحان حسین کی جیل سے بھاگنے والے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد سیلفی بھی لی گئی..یہ دو دن پہلے جیل سے بھاگ گیا تھا جس کو آج فیصل آباد سے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ثناءاللہ عرف سنی کی دو دن پہلے سول جج کے پاس پیشی تھی جس کے بعد وہ فرار ہوا تھا

  • خاوند نے بیوی کے سر میں اینٹ مار کر اسے ہلاک کردیا،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد کے نواحی گاؤں لویرے میں خاوند نے بیوی کے سر میں اینٹ مار کر اسے ہلاک کردیاجس کے بعد پولیس تھانہ کسوکی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق روبینہ زوجہ خادم حسین جو کہ چار بچوں کی ماں تھی۔ اسکی خاوند خادم حسین ولد شوکت سے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔ وقوعہ کے روز دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر توں تکرار ہوئی تو خاوند خادم حسین نے اسکے سر میں اینٹ دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ کسوکی نے موقع پر پہنچ کر ملزم خادم حسین کو گرفتار کرلیا۔

  • طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک حافظ آباد کے انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر اور دیگر افسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول جگانوالہ میں طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ دی اس موقعہ پر سکول اساتذہ،طلباء و طالبات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کے لئے روڈ سیفٹی بہت ضروری ہے کیونکہ سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں سڑک کراس کرتے ہوئے بچے حادثات کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ سڑک کراس کرتے وقت ہمیشہ پہلے اپنے دائیں طرف اور پھر بائیں جانب سڑک کلیئر دیکھ کر کراس کریں انکا کہنا تھا کہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر حدثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  • حضرت صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒ کا سالانہ عرس، حافظ آباد سے عقیدتمندوں کا بہت بڑا کارواں 22مئی کو روانہ ہو گا،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)عالم اسلام کے معروف روحانی بزرگ تاجداردارالاحسان ابو انیس حضرت صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒکا 22واں سالانہ عرس پاک کل 22مئی (16رمضان المبارک) بروز بدھ کو المستیض دارالاحسان دسوھہ سمندری روڈ فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ حافظ آباد سے عقیدتمندوں کا بہت بڑا کارواں 22مئی کو بعد نماز فجر کسوکی روڈ نزد ڈیرہ ملک وزیر اعوان سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

  • رمضان بازار لگانے کا مقصد عوام کو اس بابرکت مہینے میں ریلیف فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے جائزہ کے سلسلہ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر عباس زوالقر نین بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں چینی،آٹا،سبزیوں اور فروٹ کے سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے آٹا اور چینی کے بیگز کا وزن بھی چیک کیا اور عوام سے چیزوں کی فراہمی بارے گفتگو بھی کی اس موقعہ پر رمضان بازار آنے والے خریداروں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ رمضان بازار میں عام مارکیٹ کی نسبت چیزیں سستی اور معیاری بھی ہیں اور بالخصوص چینی،آٹا،آلو،پیاز،ٹماٹر،لیموں اور فروٹ عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی سستے داموں دستیاب ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازار لگانے کا مقصد بھی عوام کو اس بابرکت مہینے میں ریلیف فراہم کرنا ہے اور ضلعی انتطامیہ بھی اس ضمن میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے چاروں رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد یہاں سے خریداری بھی کر رہی ہے جو مقامی انتظامیہ اور انکی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر ااطمینان کا اظہار بھی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے لگائے جاانے والی فیئر پرائس شاپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں،فروٹ،بیسن،چاول اور دیگر اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہوئے رمضان بازار کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چیزوں کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے بہتر ہونا چاہیے اور رمضان بازار کے تمام اسٹالز پر چیزوں کی دستیابی بھی وافر مقدار ہو تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔