Baaghi TV

Author: Regional News

  • مظفرگڑھ درجنوں مسلحہ افراد کا زمین پر قبضہ، پولیس خاموش

    مظفرگڑھ درجنوں مسلحہ افراد کا زمین پر قبضہ، پولیس خاموش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ٹھکراں میں قبضہ مافیاء سرگرم گلزار بھٹہ اور اظہر اوڈھانی نے سیاسی پشت پناہی پر درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ موضع آلودے والی کے رہائشی حاجی غلام یاسین کھاکھی , محمد بلال کھاکھی کی ملکیتی 33 مرلہ زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا گلزار بھٹہ اور اظہر اوڈھانی اس وقت بھی آلودے والی پر درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ ناجائز قبضہ کی جگہ موجود ہے جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے. متاثرین کا ڈی پی او مظفر گڑھ , آر پی او ڈیرہ غازیخان , آئی جی پنجاب , وزیراعلی پنجاب سے داد رسی کا مطالبہ

  • بلوچستان حکومت کا 39 انٹر کالجوں کو ڈگری سطح تک بڑھانے کا منصوبہ

    بلوچستان حکومت کا 39 انٹر کالجوں کو ڈگری سطح تک بڑھانے کا منصوبہ

    کوئٹہ. بلوچستان حکومت نے صوبہ کے دور دراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے 39 انٹر کالجوں کو ڈگری سطح تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے صوبے کے کالجوں میں چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لئے 301 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے معیاری تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لئے گرلز انٹر کالجوں کی اپ گریڈیشن کے سمری کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کالجوں کو مختلف مراحل میں بسوں کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے جبکہ بسوں کی ایک کھیپ پہلے ہی صوبے کے تعلیمی اداروں میں تقسیم کردی گئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ کالجوں کو بسوں کی فراہمی کے منصوبے کو جلد ہی مکمل کیا جائے گا تاکہ صوبے میں طلبہ کو محفوظ اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔ 19 کی وبا کی وجہ سے پروجیکٹ تین مہینوں کے لئے موخر ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے صوبے کے 79 ڈگری کالجوں میں معیاری فرنیچر ، کھیلوں ، سائنس سازوسامان اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی لاگت سے 569 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا ، لڑکیوں کے کالجوں کا اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اہم کردار ہے ، اس سلسلے میں ، حکومت نے پہلے مرحلے میں 19 لڑکیوں کے ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کو گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی گئیں

  • چنیوٹ میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

    چنیوٹ میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا.
    چنیوٹ : حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تحصیل کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھا۔ ریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔

  • دلہن اپنے ہی گھر سے 40 لاکھ کا سامان لے کر فرار، دلہے میاں کے خواب چکنا چور

    دلہن اپنے ہی گھر سے 40 لاکھ کا سامان لے کر فرار، دلہے میاں کے خواب چکنا چور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں نوبیاہتا دلہن اپنے خاوند کے گھر سے 40 لاکھ کا سامان اور رقم لے کر فرار ہوگئی.
    تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ جلالپور جٹاں کی معروف کاروباری شخصیت شیخ فواد انور کی دلہن سیدہ عروج ان کے گھر سے چالیس لاکھ کی نقدی اور سامان لے کر فرار ہوگئی. شیخ فواد کا کہنا تھا کہ عروج نے نکاح کے موقع پر اپنا نام فاطمہ بتایا تھا. پولیس نے مقدمہ درج کرلیا. واضح رہے کہ بیاہ کرکے لوٹنے والا گروہ مختلف جگہوں پر سرگرم عمل ہے اور پولیس کی پکڑ سے باہر ہے.

  • سرگودھا، جانوروں کے بیوپاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    سرگودھا، جانوروں کے بیوپاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالموڑ تھانہ لکسیاں کی حدود میں ڈاہر کالونی مین روڈ پر گھات لگائے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر جانوروں کے بیوپاری کو لوٹ لیا. ڈاکو بیوپاری سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے. پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں.

  • سیالکوٹ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

    سیالکوٹ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ایک نجی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت حاملہ خاتون اور اس کے بچے کی موت کی وجہ بن گئی.
    تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے نواحی علاقے کوٹ بلند کی رہائشی خاتون دوران حمل کئی ماہ سے اسی نجی اسپتال سے چیک اپ کروا رہی تھیں. اسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز نے نارمل ڈلیوری بتاکر اسپتال میں داخل کرلیا لیکن ڈلیوری سے کچھ دیر پہلے جبری طور پر آکسیجن اتار کر کسی اور اسپتال میں جانے کا کہہ دیا اور ہال میں بٹھا دیا جہاں ہر خاتون ایمبولینس کے انتظار میں وہی ہال میں دم توڑ گئیں. خاتون کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی. پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ ڈاکٹروں سمیت روپوش ہوچکا ہے.

  • اوکاڑہ ـ دیہاتیوں اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ میں ریپ اور ڈکیتی کا مجرم ہلاک

    اوکاڑہ ـ دیہاتیوں اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ میں ریپ اور ڈکیتی کا مجرم ہلاک

    اوکاڑہ صالحووال میں ہونے والی ڈکیتی اور ریپ کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا

    تھانہ صدر دیپالپور کی حدود فخر ٹاون میں پولیس /دیہاتیوں اور ڈاکوؤں میں کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا

    پکار 15 پر کال موصول ہوئی کہ آٹھ کی تعداد میں ڈاکو آبادی فخر ٹاون میں داخل ہو گئے اس کے ساتھ ہی اہل دیہہ نے مساجد میں اعلان کر تے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیر لیا پولیس بھی موقع پر آ گئی
    کراس فائرنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا.جس کے نام اور پتہ کی تصدیق کا عمل جاری تھا کہ ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کے مدعی مقدمہ خالد نے اور دوسری ڈکیتی کے مدعی سلیم نے ہلاک ملزم کو پہچان لیا
    پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فرار ہونے ملزمان کی تلاش جاری ہے

  • ساہیوال ـ جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

    ساہیوال ـ جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم

    ساہیوال۔۔طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم.
    شہریوں کو اپنے حسن کے چنگل میں پھنسا کر بدکاری کروانے کے بعد کمال ہوشیاری سے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں
    دام فریب میں پھنس جانے والے شہریوں سے مقدمہ سے دستبرداری کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے
    زنا بالجبر کے متعدد مقدمات کی ایک ہی مدعیہ سامنے آنے پر پولیس بھی حیران و پریشان
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نوسرباز جسم فروش عورتوں کا گروہ سرگرم ہوچکا ہے،گروہ کی جسم فروش خواتین پہلے شہریوں کو بہلا پھسلا کر ناجائز تعلقات پر مجبور کرتی ہیں،شہری جب ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں تو ان کے خلاف تھانوں میں زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی جاتی ہے،مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالتوں سے بذریعہ رٹ حکمنامہ حاصل کرکے پولیس کو اندراج مقدمہ پر مجبور کیا جاتا ہے،بعد ازاں مبینہ ملزمان سے بھاری رقم وصول کرکے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی جاتی ہے یہ انکشاف اس وقت ہوا جب زرینہ نامی خاتون کی جانب سے ساہیوال کے مختلف تھانوں میں الگ الگ اوقات اور دنوں میں متعدد افراد کے خلاف زنا بالجبر کے مقدمات دائر کرنے کی درخواستیں دی گئیں
    ان تمام درخواستوں میں مدعیہ کی جانب سے مختلف افراد پر زنا بالجبر کے الزامات لگائے گئے ہیں،غور طلب بات یہ ہے کہ تمام درخواستوں میں ملتا جلتا مؤقف اپنایا گیا ہے،
    حال ہی میں جب ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی میں مذکورہ عورت نے مختلف لوگوں کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے درخواست دی گئی تو پولیس نے معاملہ مشکوک جان کر تحقیقات شروع کیں لیکن مدعیہ مذکورہ بذریعہ کورٹ آرڈر مقدمہ درج کروانے میں کامیابی کے بعد پولیس پر دباؤ ڈالنے لگی کہ مقدمہ میں نامزد مبینہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،معاملے کی مزید تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عورت باقاعدہ پیشہ ور ہے اور لوگوں کو مقدمات میں پھنسا کر بعد میں بھاری رقم لیکر صلح نامہ کرنا اس عورت کا پیشہ ہے،پہلے بھی یہ عورت اس قسم کے مقدمات 313/19 تھانہ سٹی چیچہ وطنی،
    235/19 تھانہ صدر چیچہ وطنی کے زریعے ملزمان سے صلح کے بہانے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے اور یہ اس کا باقاعدہ پیشہ ہے،اب بھی مذکورہ عورت حال ہی میں بذریعہ کورٹ آرڈر غلہ منڈی میں درج شدہ مقدمے 848/20 کے ملزمان سے پیسے ہتھیانے کی خاطر اپنے سرپرستوں کے ذریعے پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے
    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی قسم کے مقدمات مختلف عورتوں کی جانب سے متعدد تھانوں میں درج کروا کر ملزمان سے پیسوں کے عوض صلح نامہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں،یہاں یہ پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ اگر پولیس کو اس قسم کے مقدمات کی تفتیش میں مسلسل الجھا کر رکھا جاتا رہا تو پولیس پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے سے قاصر اور مسلسل دباؤ میں رہے گی،
    قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قسم کے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے

  • بیٹے نے والد کی قتل  کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا

    بیٹے نے والد کی قتل کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا

    فیصل آباد، بزرگ آدمی کی ہلاکت کا معاملہ،بیٹے نے والد کی قتل کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا
    فیصل آباد۔ بزرگ آدمی کی ہلاکت کا معاملہ،بیٹے نے والد کے قتل کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اقبال ٹاؤن برزگ شخص کے زخمی ہوکر جاں بحق ہونے کے معاملے میں اس کے بیٹے عبدالحمید نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کے والد بشیر کو بڑے بھائی وسیم اور اسکی بھابھی آسیہ نے قتل کیا ہے۔عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے والد کو اینٹوں کے وار کرکے ہلاک کیا اور سٹرھیوں سے گرنے کا وقوعہ بنایا ہے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بشیر کے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • بیل نے ٹکریں مار کر 60 سالہ شخص کو ہلاک کردیا

    بیل نے ٹکریں مار کر 60 سالہ شخص کو ہلاک کردیا

    غازی میں بیل نے ٹکریں مار کر 60 سالہ شخص کو ہلاک کردیا
    ہری پور. غازی میں بیل نے ٹکریں مار کر 60 سالہ شخص کو ہلاک کردیا، 10 سالہ بچہ والد کو بیل سے بچانے کیلئے شور مچاتا رہا لیکن خطرناک بیل کے قریب جانے کی کسی نے ہمت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق غازی کے نواحی علاقہ نقارچیاں میں گذشتہ شام 60 سالہ غلام خان جانوروں کو ان کی خوراک ڈال رہا تھا کہ اچانک بیل نے اسے اپنے سینگوں پر اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور مسلسل اسے ٹکریں مارنے لگا۔ والد کے قریب دس سالہ بچہ نے لوگوں کو مدد کیلئے آوازیں دیں لیکن غضب ناک بیل کے قریب جانے کی کسی نے ہمت نہیں کی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے غلام خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔