حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد شہر میں چوہوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ چوہوں کی بہتات سے شہر میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے خدشات پیداہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گذشتہ کئی ماہ سے ہزاروں کی تعداد میں موٹے موٹے چوہے گلی محلوں میں سرعام پھرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ یہ چوہے گھروں میں داخل ہوکر نہ صرف خوردونوش کی اشیاء کو بھی کھارہے ہیں بلکہ قیمتی اشیاء کو کاٹ کر بیکار کررہے ہیں۔ شہر میں چوہوں کی اس بڑھتی وباء نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے اس قدر موٹے اور خطرناک چوہے نہ دیکھے ہیں۔ لیکن ابھی تک میونسپل کمیٹی یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان خطرناک چوہوں کو مارنے کا کوئی سلسلہ شروع نہ ہوسکا ہے۔جس سے شہریوں میں دن بدن خوف و ہراس کی لہر سرایت کرتی چلی جارہی ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر میں فوری طور پر چوہا مار مہم شروع کرکے خطرناک چوہوں کو خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے۔
Author: Regional News
حافظ آباد رمضان ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہونے لگی،مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث جگہ جگہ ہوٹل کھلنے سے رمضان ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہونے لگی جس پر مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں۔جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر چودھری محمد عارف امیر اور فنانس سیکرٹری حاجی عبدالحمید رحمانی نے ضلعی انتظامیہ سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر غیر قانونی کھانے پینے کے اسٹالزبے روزہ لوگ اور نشیؤں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان دن کے وقت رمضان المبارک ہونے کے باوجود سارا دن کھانے پینے کی چیزیں سر عام تیار کرتے ہوئے اور فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔رمضان المبارک میں مدہریانوالہ بائی پاس، علی چوک کسوکی بائی پاس، گھوڑا چوک،گوجرانوالہ روڈ سمیت دیگر جگہوں پر نہ صرف سر عام کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت جاری ہے بلکہ عام دنوں کی نسبت مہنگے داموں فروخت کرکے خوب جیبیں بھری جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت پنجاب روزہ داروں کے ریلیف کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تو دوسری طرف انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث سارا دن کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرکے ہوٹل مالکان لوگوں کی جیبیں خالی کروانے میں مگن ہیں۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزاسے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر حافظ آباد میں رمضان ایکٹ پر عمل کروایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہر بھر میں غیر قانونی ہوٹلوں کو فی الفور بند کیا جائے۔
اگر مہنگائی کی یہ لہر نہ روکی گئی تو غریب عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا،پروفیسر ایوب طاہر
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محمد ایوب طاہر نے کہا ہے کہ ماہ صیام اصل میں اللہ کے بندوں کا رب کائنات سے رابطے کا زریعہ ہے۔اللہ کے بندے بھی اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ صدقات وخیرات کرکے اور افطاریاں کرواکے اپنے رب کو راضی کرناچاہتے ہیں۔ وہ یہاں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اور دکھ کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس ماہ صیام میں ہر چیز مہنگی کرکے خداکی ناراضگی کا باعث بن رہی ہے۔غریب عوام مہنگائی کے اس طوفان میں پس کر رہ گئے ہیں لیکن موجودہ حکومت پچھلوں کا رونا روکر عوام کو طفل تسلیاں دینے پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کے ساتھ خیر اور بھلائی والا معاملہ فرماتا ہے اور بھلائی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ لیکن موجودہ حکومت اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کی بجائے ظلم والے راستے کو اختیار کئے ہوئے ہے۔ اگر مہنگائی کی یہ لہر نہ روکی گئی تو غریب عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا۔
ساہیوال:بہتر کارکردگی پر آر پی او نے ماتحت افسران کے ساتھ کیسا سلوک کیا۔جانیے
ساہیوال:ڈکیت گینگز کی گرفتاری اور جرائم پر کنٹرول کرنے والے ایس ایچ اوز و اہلکاروں کو آر پی او ساہیوال کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ریجن میں جرائم پر کنٹرول پانے،ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاران کے اعزاز میں ایک تقریب آرپی او دفتر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں آرپی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے ایس ایچ او صدر چیچہ وطنی میاں زمان رشید وٹو،ایس ایچ او سٹی چیچہ وطنی رانا آصف سرور،یس ایچ او یوسف والہ اللہ دتہ شاہین،ایس ایچ او سٹی ریاض بھٹی،ایس ایچ او فریدٹاون انسپکٹر عابد بھلہ،ایس ایچ او غلہ منڈی امداد خان بلوچ اور ان کے ساتھ ساتھ پاکپتن،اوکاڑہ کے ایس ایچ اوز و دیگر اہلکاران کو نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
حافظ آباد محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں بلڈ پریشر کے بارے آگہی واک،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں بلڈ پریشر کے بارے آگہی دینے کے لئے واک کا اہتمام گیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب نے کی۔واک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ظہیرسمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب نے بتایا کہ بلڈ پریشر سے آگہی کا ہفتہ 17 سے 22 مئی تک منایا جا رہا ہے جس میں عوام کو بلڈ پریشر،اس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگہی دی جائے گی۔
حافظ آباد پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 49مشتبہ افراد گرفتار،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 49مشتبہ افراد زیر حراست۔موجودہ ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے حافظ آباد پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں پولیس،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کی براہ راست نگرانی ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی نے کی۔ آپریشن سے قبل ڈی پی او حافظ آباد نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو آپریشن کے مقاصد اور طریقہ کار سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 49مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ۔ سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن ساگر روڑ،گوجرانوالہ روڑ،گڑھی اعوان،بس اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ریلوے سٹیشن، بس سٹینڈ، ہوٹل، سرائے اور دیگر مقامات میں چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی طالبہ کے جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات میں پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کے دوران 34نمبرز کا اضافہ،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد کی ہونہار طالبہ امثال زاہرہ نقوی کے جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات میں پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کے دوران 34نمبرز کا اضافہ ہوگیا۔جس کے بعد مذکورہ طالبہ نے 500میں سے 480نمبرز حاصل کرکے ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پرنسپل ڈی۔پی۔ایس کا کہنا ہے کہ امثال زاہرہ نقوی نے پنجم کے سالانہ امتحان میں 446نمبر حاصل کئے۔اسکے پیپروں کی دوبارہ چیکنگ کروائی گئی تو طالبہ کے مجموعی نمبرز میں مزید34نمبروں کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی۔پی۔ایس کے طالبعلم بلال سرور نے کلاس ہشتم کے سالانہ امتحان میں 493نمبر لیکر ضلع میں پہلی اور پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اس شاندار کامیابی اور اعزاز پر ضلع بھر کے علمی، ادبی اور تعلیمی حلقوں نے پرنسپل اور سکول اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ساہیوال:چوری کا انوکھا واقعہ
ساہیوال:مہنگائی کے مارے انوکھے چوروں نے ریڑھی بان سے سولہ کلو گھی چھین لیا تفصیل کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں نیازی اوور ہیڈ برج کے قریب ایک ریڑھی بان بشیر محبوب گھی لوڈ کرکے جارہا تھا کہ اسی اثناء میں دو موٹر سائیکل سوار آئے اور ریڑھی سے 16کلو گھی کے پیکٹ کا ڈبہ اٹھا لیا ریڑھی بان نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل سواروں نے ریڑھی بان کو دھکہ دے کر گھی چھین لیا اور فرار ہوگئے

ساہیوال:اعلی سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی،
میونسپل کارپوریشن افسران کے خلاف توہین عدالت کے جرم میں بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین نے مستقل ہونے کےلئے ساہیوال لیبر کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی،جس پر عدالت نے محکمہ کو ان ملازمین کے مستقل کیے جانے بارے
حکم نامہ جاری کیا تھا،اور اس معاملے میں ہائی کورٹ نے بھی محکمہ کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیبر کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا تھا لیکن اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے افسران نے عدالتی حکم نامے کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملازمین کو مستقل نہ کیا۔جس پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ساہیوال اور چیف آفیسر سروسز میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر کی گئی تھی،الزام علیہان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیبر کورٹ کے معزز جج صاحب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام علیہان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ آئیندہ تاریخ سماعت پر ان افسران کو ہر صورت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے دونوں افسران کی تنخواہ میں سے پچاس ہزار روپے بطور جرمانہ کٹوتی کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم بھی جاری کیا،
واضح رہے کہ بعض ملازمین کی طرف سے یہ الزام بھی سامنے آیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران ڈیلی ویجز ملازمین کی آڑ میں بوگس حاضریاں لگا کر لاکھوں روپے کی تنخواہیں خود وصول کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کو مستقل نہیں کیا جارہا کیونکہ اس سے ان کا دھندہ ختم ہونے کا خدشہ ہےریفرنڈم کروا لیں عوام صوبہ بہاولپور چاہتے ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ صوبہ بہاول پور کی ایک تاریخ ہے اور صوبہ موجود تھا شاہ محمود قریشی صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا مجھے نہیں پتہ کہ 1985 سے پہلے کسی نے صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں شور مچایا ہو مخدوم شاہ محمود سے ملاقات پر پوچھوں گا کہ اگر کوئی تاریخ صوبہ جنوبی پنجاب ہے تو بتائیں ۔وہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے جلسہ بہاول پور میں عمران خان نے صوبہ بہاول پور کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔سوئٹزلینڈ جیسا چھوٹا ملک ہوسکتا ہے تو بہاول پور صوبہ کیوں نہیں بن سکتا ۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں میں کوئی دم ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ رہتا۔اس خطے کے لوگ جنوبی پنجاب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ریفرنڈم کروا لیں کہ عوام صوبہ بہاول پور چاہتے ہیں۔ امید ہے ہماری بات سنی جائے گی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے کسی کی بھی سپورٹ ملی ضرور لیں گے ن لیگ کا ساتھ دینے کی بات نہیں ہے صوبہ بحالی کے لیے ہر دروازے پر جائیں گے میں اس دھرتی کا سپوت ہوں میں اپنا فرض اسمبلی فلور پر ادا کرتا رہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ احتجاج کا ابھی تک نہیں سوچا، حکومت کے ساتھی ہیں آخری وقت تک اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیں گے اور انہیں سے مدد لیں گے ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرنی ہے اورہماری توقعات بھی انہیں سے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ ن لیگ کے رہنماء و سابق وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائشگاہ گئے اور ان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

